آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کیلئے صحت کارڈ کی مدت بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک اہم فلاحی فیصلہ کرتے ہوئے صحت سہولت پروگرام کو مالی سال 2027 تک توسیع دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے ہونے والے اس اقدام کے تحت مستحق خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں گے، جسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں صحت کی ضروریات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے
پاکستان نے ایک بار پھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی عملی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ پروگرام کو 2027 تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس توسیع کے بعد دونوں خطوں کے مستحق خاندانوں کو ملک بھر کے منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں بغیر کسی مالی بوجھ کے علاج کی سہولت میسر رہے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پہاڑی اور دور افتادہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی کمی کو پورا کرنا اور عوام کو بروقت اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ صحت کارڈ کی توسیع سے نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا بلکہ صوبائی ہیلتھ فنڈز پر پڑنے والا دباؤ بھی کم ہو گا اور صحت کے نظام میں تسلسل برقرار رہے گا۔
الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع ؛ 113ارکان کی رکنیت بحال
وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اس کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ صحت سہولت پروگرام کی 2027 تک توسیع کو وفاق اور ان اکائیوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس اقدام سے سرحدی اور دور دراز علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.