راولپنڈی میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارٹی کا مفلر پہنا کا انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع آئی ٹی پی کے سابق ممبر اسمبلی محمد ایوب وزیری، سابق صوبائی وزیر شیخ نثار حسن سرباز، آئی ٹی پی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسین میثمی بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صوبائی وزیر صحت و تحریک انصاف فارورڈ بلاک (گلگت بلتستان) کے رہنما راجہ اعظم خان اسلامی تحریک میں شامل ہو گئے۔ راولپنڈی میں اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارٹی کا مفلر پہنا کا انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع آئی ٹی پی کے سابق ممبر اسمبلی محمد ایوب وزیری، سابق صوبائی وزیر شیخ نثار حسین سرباز، آئی ٹی پی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسین میثمی بھی موجود تھے۔ راجہ اعظم خان نے اس موقع پر اسلامی  تحریک کے پرچم تلے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ راجہ اعظم خان گلگت بلتستان کے گزشتہ عام اتنخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ جس کے بعد انہیں وزیر تعلیم کا قملدان ملا۔ 4 جولائی 2023ء کو خالد خورشید کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے راجہ اعظم خان کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا تھا۔

وزارت اعلیٰ کے چناؤ کے دن جی بی اسمبلی کو تالا لگایا گیا اور اسمبلی سیشن نہ ہونے دیا گیا۔ کچھ دن بعد صورتحال تبدیل ہونا شروع ہوئی اور تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک وجود میں آیا جس کے نتیجے میں حاجی گلبر خان وزیر اعلیٰ بن گئے۔ ایک سال بعد یعنی 2024ء میں راجہ اعظم خان بھی فارورڈ بلاک کا حصہ بن گئے اور گلبر کی حکومت میں دوبارہ سے وزیر بن گئے۔ فارورڈ بلاک کا حصہ بننے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ حاجی گلبر حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد تحریک انصاف فارورڈ بلاک کے سابق اراکین اسمبلی مختلف جماعتوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ اکثر اراکین نے گلبر خان کی قیادت میں ہم خیال گروپ تشکیل دے رکھا ہے جنہوں نے الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی فارورڈ بلاک کے راجہ اعظم خان نے آج اسلامی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر شیخ نثار حسین سرباز کو بھی علامہ ساجد نقوی نے پارٹی مفلر پہنا کر باقاعدہ خوش آمدید کہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی تحریک تحریک انصاف فارورڈ بلاک آئی ٹی پی کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن