گزشتہ سال گلگت بلتستان میں 40 خوکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع غذر میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جہاں 23 افراد نے اپنی جان لے لی۔ گلگت میں 9، سکردو اور شگر میں تین تین، ہنزہ میں 2 خودکشی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سال یعنی 2025ء کے دوران گلگت بلتستان میں خودکشی کے 40 واقعات پیش آئے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال جی بی بھر سے 23 مردوں اور 17 خواتین نے خودکشی کی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع غذر میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جہاں 23 افراد نے اپنی جان لے لی۔ گلگت میں 9، سکردو اور شگر میں تین تین، ہنزہ میں 2 خودکشی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران خودکشی کے تشویشناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ضلع میں خودکشی کے واقعات پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بتائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب گزشتہ سال جی بی میں غیرت کے نام پر 13 افراد کو قتل کیا گیا۔ ضلع دیامر میں سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے جہاں غیرت کے نام پر 10 افراد کو قتل کیا گیا جن میں 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ گلگت میں 2 مردوں اور ایک خاتون کو قتل کرنے کا کیس رپورٹ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے خودکشی کے گزشتہ سال کے مطابق
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔