این ایف سی میں گلگت بلتستان کا حصہ نون لیگ کی اولین ترجیح ہے، فاروق میر
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
نون لیگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ اس قومی نوعیت کے مطالبے پر گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے بارہا رابطوں کے باوجود نظر انداز کیا، جو انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فاروق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این ایف سی سے گلگت بلتستان کے عوام اور نظام کے لیے فنڈز کے حصے کا حصول مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اس مقصد کے لیے مرکزی اور صوبائی سطح پر بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، کیونکہ مالیاتی خودمختاری گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ فاروق میر نے کہا کہ اس قومی نوعیت کے مطالبے پر گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے بارہا رابطوں کے باوجود نظر انداز کیا، جو انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ رویہ سندھ حکومت کے بعد گلگت بلتستان میں بھی تنظیمی سطح پر این ایف سی سے گلگت بلتستان کے حصے کے فنڈز کے حصول کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس اہم قومی مطالبے کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں کے ساتھ طویل نشست کی، جس میں صحافیوں کی تجاویز کی روشنی میں پریس کلب کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس اور پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کے ساتھ صوبائی سطح پر ملاقات کی تجویز دی گئی۔ فاروق میر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور سیکرٹری اطلاعات کی سطح پر متعدد بار پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے رابطہ کیا گیا، تاہم اس اہم قومی سطح کے مطالبے پر نشست کے بجائے دیگر چھوٹے معاملات کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی ہم آہنگی کے لیے اس نشست سے گریز کیا گیا، جو انتہائی حیران کن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نیشنل فنانس کمیشن سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے فنڈز کے حصول کے حوالے سے پُرامید ہے اور مستقبل میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس قومی نوعیت کے مطالبے کو سنجیدگی سے لے گی، گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کی کوششوں کا حصہ بنے گی اور اپنی سندھ اور مرکزی قیادت کو بھی گلگت بلتستان کے عوام کے اس جائز مطالبے پر قائل کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے عوام گلگت بلتستان میں کی صوبائی قیادت پیپلز پارٹی فاروق میر کے مطالبے مطالبے پر ہم ا ہنگی انہوں نے مسلم لیگ کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان