ایڈوائزری کے مطابق دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، کھرمنگ اور نگر سمیت دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر گلگت بلتستان (PEOC) نے 26 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی شمالی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، کھرمنگ اور نگر سمیت دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر برفباری کا سلسلہ انتہائی شدید بھی ہو سکتا ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ای او سی کے مطابق شدید موسمی صورتحال کے باعث برفانی تودے گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور مڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، خاص طور پر پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے، شاہراہوں کی بندش اور ٹریفک حادثات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اہم شاہراہوں بشمول قراقرم ہائی وے (KKH)، جگلوٹ سکردو روڈ (JSR) اور گلگت سکردو روڈ (GSR) پر سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کے پھنسنے کا بھی امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اور برفباری برفباری کا کے مطابق بارش اور

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری