معاہدے پر دستخط کی تقریب یو این ڈی پی کنٹری آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر جی بی آر ایس پی کے جنرل منیجر اشفاق احمد اور یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ رپریزنٹیٹیو ڈاکٹر سیموئل رزک نے دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GBRSP) اور اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) پاکستان نے ای کیئر (ECARE) پروگرام کے تحت ایک لیٹر آف ایگریمنٹ (LoA) پر دستخط کیے ہیں، جو گلگت بلتستان کی کمزور پہاڑی آبادیوں کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات سے محفوظ بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب یو این ڈی پی کنٹری آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر جی بی آر ایس پی کے جنرل منیجر اشفاق احمد اور یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ رپریزنٹیٹیو ڈاکٹر سیموئل رزک نے دستخط کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد، ڈپٹی چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان علی جبار سمیت یو این ڈی پی اور جی بی آر ایس پی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ رپریزنٹیٹیو ڈاکٹر سیموئل رزک نے خطے میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط بنا رہے ہیں تاکہ کمیونٹیز سیلاب، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOFs) اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں۔ سی آئی ڈی سی اے کی جانب سے 3.

98 ملین امریکی ڈالر کی مالی معاونت سے یہ اقدام براہِ راست 3,000 افراد کو فائدہ پہنچائے گا جبکہ تقریباً 20 لاکھ افراد پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جس میں صنفی مساوات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے حکومتِ گلگت بلتستان اور جی بی آر ایس پی کے ساتھ مسلسل شراکت داری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا تعاون خطے کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ مضبوط مستقبل کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے حکومتِ گلگت بلتستان کے ساتھ قریبی تعاون پر یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا اور پہاڑی خطے میں موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جی بی آر ایس پی کے گلگت بلتستان یو این ڈی پی معاہدے پر دستخط کی کے لیے

پڑھیں:

گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ

صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کسی بھی کوشش سے گریز کیا جائے اور انتخابی عمل کو مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنا ووٹ آزادانہ طور پر استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور کسی قسم کی مداخلت یا دباؤ جمہوری اقدار کے منافی ہوگا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کا راستہ صرف آزاد، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات سے ہو کر گزرتا ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی روایت نے ماضی میں پاکستان کو سیاسی اور معاشی بحرانوں سے دوچار کیا، اس لیے ضروری ہے کہ عوام کے فیصلے کا مکمل احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کے عام انتخابات میں عوام نے اپنا واضح فیصلہ دیا تھا، تاہم عوامی مینڈیٹ کو متنازع بنانے اور اس پر اثر انداز ہونے کی کوششوں نے جمہوری عمل کو نقصان پہنچایا، آج بھی عوام عمران خان کے بیانیے اور قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلانے کے مساوی اور آئینی حقوق فراہم کیے جائیں تاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کو ہر قسم کے دباؤ، جانبداری اور غیر ضروری مداخلت سے پاک رکھا جائے تاکہ عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے، عوام کا فیصلہ ہی جمہوریت اور پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوامی حمایت کے ساتھ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی خوشحالی ممکن نہیں، لہذا تمام متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ انتخابات مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ ہوں اور عوام کے مینڈیٹ کا ہر صورت احترام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم