گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تینیوں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز میں ان تمام آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص کئے جائیں تاکہ کسی بھی مشکل حالات میں ریسکیو کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کو جی بی میں قدرتی آفات اور آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید مشینری اور آلات کی خریداری کیلئے خصوصی بجٹ مختص کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گُل پلازہ کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اور تاجروں کو اربوں کے نقصانات ہوئے، گلگت بلتستان میں بڑی تیزی سے تعمیرات اور آبادکاری ہو رہی ہیں جس کے ہیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، لہذا صوبائی حکومت سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ریسکیو کو سیلابی صورتحال اور آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے ضروری جدید آلات کی فراہمی یقینی بنائے، بڑی عمارتوں سے انخلا کیلئے سنارکل، فائر فائٹنگ آلات، اٹھارہ ہزار لیٹر پانی کی صلاحیت والے واٹر باوزر، رسیاں، تھرمل کیمرے، سو کلو وزن لے جانے کی صلاحیت والے ڈرون، رافٹنگ کشتیاں، سکیوبا کمپریسرز، ریسکیو آپریشن کیلئے واٹر سوٹس، پانی کی تہہ تک انسانی جسم کی تلاش کرنے والے سونار مشین کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مذید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تینیوں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز میں ان تمام آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص کئے جائیں تاکہ کسی بھی مشکل حالات میں ریسکیو کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گورنر گلگت بلتستان کی فراہمی کو یقینی آلات کی

پڑھیں:

حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ

سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

 حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔ 

واضح رہے  پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی