نگران وزیرِ نے اس امر پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں کان کنی و معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر خطے کی معاشی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان ابرار اسماعیل نے اپنے نجی دورہ برطانیہ کے دوران پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا۔ ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری، اعجاز نے نگران وزیرِ خزانہ کا پرتپاک استقبال کیا اور برطانیہ میں پاکستان مشن کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان، جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان ہائی کمیشن سے درخواست کی کہ وہ برطانیہ میں سرمایہ کاروں کے سامنے گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی اور اس کے وسیع معاشی وسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرے۔ نگران وزیرِ نے اس امر پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں کان کنی و معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر خطے کی معاشی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان ہائی کمیشن

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ