شیزا فاطمہ نے صوبائی وزیر غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بہت ہی خوبصورت خطہ ہے، یہاں کے عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، خاص کر انٹرنیٹ کے حوالے سے وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات فوری دور کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور خاص طور پر گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے علاقے میں عوام کو درپیش انٹرنیٹ کے ایشوز سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے صوبائی وزیر غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بہت ہی خوبصورت خطہ ہے، یہاں کے عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، خاص کر انٹرنیٹ کے حوالے سے وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات فوری دور کی جائیں گی تاکہ یہاں کی خوبصورتی کو سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا میں اجاگر کیا جاسکے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اس علاقے کی جانب سے لایا جاسکے۔

اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ آئی ٹی کی دنیا میں جب تک آگے بڑھا نہیں جائے گا تب تک علاقے کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہو گی، گلگت بلتستان کے عوام کو ہمارا پیغام پہنچائیں کہ ہم اس خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، وہاں انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی تاکہ گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں کے لوگوں کو رابطہ کاری میں کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ دریں اثناء صوبائی وزیر غلام عباس نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ سے کہا کہ گلگت بلتستان زمین پر جنت کا ایک ٹکرا ہے، اس علاقے میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر ہوا تو علاقے کے لوگوں کے علاؤہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی بڑا فائدہ ہو گا اور اس علاقے کی سیاحت بہت ترقی کرے گی۔ علاقے کی ترقی سیاحت کی ترقی سے منسلک ہے۔ بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں آج بھی انٹر نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے، جن علاقوں میں یہ سہولت موجود ہے وہاں رفتار بہت سست ہے لہذا اس نظام کو موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو غلام عباس علاقے کی کی ترقی

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم