جدید ٹیلی کام سروسز سے آئی ٹی اسٹارٹ اپس تک کا سفر ، ڈیجیٹل پاکستان میں ایس سی او کا مؤثر کردار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جدید ٹیلی کام سروسز سے آئی ٹی اسٹارٹ اپس تک کے سفر میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے آئی ٹی فیسٹیول آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں ایس سی او کی بھرپور شرکت نے اس کردار کو نمایاں کر دیا۔
آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں ایس سی او نے جدید ٹیلی کام اور ڈیجیٹل خدمات کو مؤثر انداز میں پیش کیا، جہاں شرکاء کی بڑی تعداد نے ایس سی او کے اسٹال پر موجود سہولیات اور منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایس سی او ملک بھر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے نوجوانوں کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہا ہے، جسے شرکاء نے سراہا۔
اس موقع پر ڈی جی ایس سی او نے بھی آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں قائم ایس سی او کے اسٹال کا دورہ کیا اور ٹیم کی محنت اور کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ایونٹ میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی ٹی اسٹارٹ اپس کی نمایاں موجودگی شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی، جو علاقائی ترقی میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کی واضح علامت ہے۔
اسپیشل ٹیکنالوجی پارکس کے تحت پروان چڑھنے والے نوجوان آئی ٹی اسٹارٹ اپس نے بھی فیسٹیول میں بھرپور پذیرائی حاصل کی۔ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں ایس سی او کی شرکت نے جدت، ڈیجیٹل ترقی اور سماجی رابطہ سازی کے نئے امکانات کو اجاگر کیا۔
ماہرین کے مطابق ایس سی او کی شراکت داری نوجوانوں کی قیادت میں جدت اور کنیکٹیوٹی کو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کا محور بنا رہی ہے، جبکہ آئی ٹی سی این ایشیا 2026 نے پاکستان کی عالمی ٹیکنالوجی حب بننے کی صلاحیت کو دنیا بھر میں مؤثر انداز میں ثابت کر دیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی ٹی سی این ایشیا 2026 میں آئی ٹی اسٹارٹ اپس میں ایس سی او
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن