امتحانی نظام میں شفافیت اولین ترجیح ہے، نگران وزیر تعلیم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
نگران وزیر تعلیم و قانون گلگت بلتستان بہادر علی خان نے بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن کے تحت منعقدہ جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر تعلیم و قانون گلگت بلتستان بہادر علی خان نے بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن کے تحت منعقدہ جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران وزیر تعلیم نے آن لائن بٹن دبا کر نتائج ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور بورڈ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم بہادر علی خان نے کہا کہ تعلیمی نتائج کی بروقت فراہمی اور امتحانی نظام میں شفافیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج کو ڈیجیٹل نظام کے تحت آن لائن کرنا اس عزم کا ثبوت ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ طلبہ اور والدین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیر تعلیم نے تمام کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے اساتذہ اور والدین کی محنت کو بھی سراہا جن کی بدولت طلبہ نے یہ کامیابی حاصل کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر تعلیم
پڑھیں:
کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
علی ساہی:حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد محکمہ ایکسائز نے شہری علاقوں میں کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے عملی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں صوبے کے شہری علاقوں میں 33 لاکھ سے زائد گھروں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کیا جائے گا۔
محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ مزید رہائشی اور کمرشل یونٹس کو نظام میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، جبکہ وصولیوں کے مؤثر نظام کے لیے درکار انتظامی اور تکنیکی ضروریات پر بھی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جلد ایک جامع سمری منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کی جائے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ابتدائی طور پر 70 گاڑیوں اور ساڑھے چھ سو ای بائیکس کی فراہمی کی درخواست کی جائے گی، تاکہ بلوں کی بروقت تقسیم اور وصولیوں کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ ایکسائز نے بل تقسیم کرنے والے عملے کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک سے دو فیصد سروس چارجز کی بھی تجویز دی ہے، جبکہ بلوں کی پرنٹنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ورکنگ آخری مراحل میں ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
ایکسائز حکام کے مطابق محکمہ ایکسائز اور متعلقہ ادارے کے درمیان بلوں کی تقسیم اور وصولی کے طریقہ کار پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جبکہ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے دونوں اداروں کے درمیان باقاعدہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کوڑا ٹیکس کی وصولی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا۔