ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلس علماء مکتبِ اہلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم انقلابِ اسلامی ایران اور رہبرِ معظم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کی امریکی و استکباری دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلس علماء مکتبِ اہلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم انقلابِ اسلامی ایران اور رہبرِ معظم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کی امریکی و استکباری دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہمیشہ سے خطے میں بدامنی، انتشار اور عدم استحکام کا باعث رہا ہے اور آج بھی اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے امتِ مسلمہ کو تقسیم کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب مظلوم اقوام کے لیے امید اور مزاحمت کی علامت ہے، جس نے دنیا بھر میں استکبار کے خلاف جرات، خودداری اور استقلال کا پیغام دیا۔ رہبرِ معظم کی قیادت میں ایرانی قوم نے دباؤ، پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود ثابت کیا ہے کہ حق کے راستے پر چلنے والی قوم کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بالخصوص گلگت بلتستان کے غیور عوام ایران کے ساتھ اخوت، بھائی چارے اور دینی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں حق و صداقت کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کی جانے والی سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ خود انہی کے لیے رسوائی کا باعث بنیں گی۔ مزید کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالمِ اسلام اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراجی قوتوں کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کرے اور مظلوم اقوام کی عملی، اخلاقی اور سیاسی حمایت کو مزید مضبوط بنائے۔ انہوں نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ کی بیداری ہی عالمی استکبار کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ شیخ نوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہر سطح پر انقلابِ اسلامی ایران کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی جاری رکھیں گے اور حق و باطل کی اس جدوجہد میں کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی ایران گلگت بلتستان نے کہا کہ انہوں نے کے ساتھ کرتی ہے

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل