Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:38:00 GMT

ن لیگ جی بی اجلاس میں اہم پیشرفت، اندرونی اختلافات ختم

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT

ن لیگ جی بی اجلاس میں اہم پیشرفت، اندرونی اختلافات ختم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اہم پیش رفت—پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم، آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ۔وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور محمد انور گروپ نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام اختلافات ختم کردیے اور عہد کیا کہ آئندہ ایک ہو کر نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان آئندہ انتخابات میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حصہ لے گی۔اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا:“آج ہم سب اکٹھے ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے اور ہم قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ اد ا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے سب اختلاف ختم اورآج کے بعد ہم سب ایک ہیں اور میں آپ کویقین دلا تا ہوں کہ میں خود کو آپ کی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا:“ہم سب ایک صفحے پر ہیں اور میاں نواز شریف کے وژن اور قیادت کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔’جنرل سیکرٹری اکبر تابان نے کہا کہ ہمارے دل صاف ہیں اور ہم اتفاق سے ایک ہیں۔اجلاس میں سابق وزیر محمد انور سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قبل ازاں وفاقی وزیر نے دونوں فریقین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ چئیر کی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وفاقی وزیر مسلم لیگ نے کہا

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات