نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کہا کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے حوالے سے 27 ارب کا منصوبہ وفاقی حکومت اور اٹلی کی حکومت کی جانب سے بہت بڑا اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ای ٹی آئی (اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشیٹیو) گلگت بلتستان کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں قابل کاشت زمین بہت کم ہے۔ ای ٹی آئی گلگت بلتستان کے ذریعے سے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے اور زرعی اجناس کی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے سے زرعی شعبے میں نیا انقلاب آئے گا۔ مقامی سطح پر عوام کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی اور گلگت بلتستان زرعی شعبے میں خود کفالت کی منزل کی طرف گامزن ہو سکے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے حوالے سے 27 ارب کا منصوبہ وفاقی حکومت اور اٹلی کی حکومت کی جانب سے بہت بڑا اقدام ہے۔ بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے بعد مقامی کسانوں کو زرعی شعبے میں جدید تحقیق کی روشنی میں تربیت کا بندوبست کیا جائے۔ ابتدائی مرحلے میں زمین کا سوائل ٹیسٹنگ لازمی کرایا جائے تاکہ مقامی کسان موزوں زرعی اجناس اور فصلوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے ای ٹی آئی (اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشیٹیو) گلگت بلتستان کی جانب سے مقامی کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی ممکن بنانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مقامی کسانوں کو بروقت بیج اور کھاد کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں رہنے والی آبادی کا انحصار زرعی شعبے پر ہے۔ سکولوں کی سطح پر ایگری کلچر ٹیک فیلوز کے ذریعے طالب علموں میں زرعی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد نئی نسل میں زرعی شعبے کی افادیت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر آباد زمینوں کی ترقی، حیثیت اور پانی کی رسائی جیسے پیچیدہ معاملات کو حل کرنے کیلئے قانون سازی کر کے کمیونٹی ایشوز نمٹایا جائے تاکہ متعلقہ زمین کی فوری آبادکاری ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی بنجر زمینوں کو گلگت بلتستان قابل کاشت ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف