جی بی کے نگران وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کارڈیک ہسپتال گلگت کے ثمرات پورے خطے کے لوگوں کو پہنچائے جائیں گے، بلتستان اور چلاس میں کارڈیک ہسپتال کا ایک ایک یونٹ قائم کریں گے تاکہ وہاں کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات پہنچائی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ گلگت بلتستان میں صحت کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی، مجھے اس خطے سے والہانہ محبت ہے، یہاں کے لوگ بڑے اچھے ہیں، کارڈیک ہسپتال گلگت کا ایک یونٹ بلتستان اور ایک چلاس میں قائم کرنے کیلئے وزیراعظم سے سفارش کریں گے تا کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے والے افراد کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجے کی سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر نیاز علی اور وزیر اطلاعات و نشریات غلام عباس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراء نے گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش صحت کے مسائل سے وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی درخواست کی۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صوبائی وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام کو درپیش صحت کے مسائل کے حل کیلئے کوئی لمحہ ضائع نہیں کریں گے، یہاں کے لوگوں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کارڈیک ہسپتال گلگت کے ثمرات پورے خطے کے لوگوں کو پہنچائے جائیں گے، بلتستان اور چلاس میں کارڈیک ہسپتال کا ایک ایک یونٹ قائم کریں گے تاکہ وہاں کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات پہنچائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے جلد ملوں گا، سکردو میں زیر تعمیر ڈھائی سو بیڈ کے ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کیلئے بھی کوششیں کروں گا، ہسپتال میں طبی آلات کی خریداری کیلئے تیار کردہ فہرست میں ایم آر آئی مشین شامل نہیں کی گئی ہے تو اس کا ریوائز پی سی ون بنا کر میرے حوالے کریں میں وزیر اعظم سے ملکر ڈھائی سو بیڈ کے ہسپتال میں طبی آلات کی خریداری کیلئے ریوائز پی سی ون منظور کراؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ہیومن ریسورس کی کمی کو دور کرنے کیلئے بھی صوبائی حکومت کی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ کوشش ہو گی کہ صوبائی حکومت کی سفارشات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بناؤں۔ دریں اثناء صوبائی وزراء نے وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال کو علاقے کی صحت کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صحت کے مسائل کے حل کیلئے گلگت بلتستان میں وفاقی وزیر صحت کارڈیک ہسپتال کے لوگوں کو کرنے کی کریں گے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری