سکردو، مشیر نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فاطمہ موسوی کا ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2026 GMT
سیدہ فاطمہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں موجود مسائل کے حل اور سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر برائے سماجی بہبود، بہبودِ آبادی، ترقیِ نسواں و تحفظِ اطفال سیدہ فاطمہ موسوی نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف رضا نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران مشیر وزیر اعلیٰ نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سیدہ فاطمہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں موجود مسائل کے حل اور سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: طبی سہولیات فاطمہ موسوی
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔