لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پورے لاہور کو تین زون میں تقسیم کرکے بجلی کے تار انڈرگراؤنڈ کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ نئی ہاؤسنگ سکیموں میں بجلی سپلائی کے تار انڈرگراؤنڈ لازم قرار دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ اور جانی نقصان کے مستقل سدباب کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنگامی سیفٹی پلان طلب کرلیا۔ لیسکو حکام نے بریفنگ دی کہ لاہور میں 40ہزار کلومیٹر بجلی کے تار اور 50ہزار کلومیٹر انٹرنیٹ کیبل ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ کراچی گل پلازہ جیسے سانحہ سے بچنا چاہتے ہیں، عوام کا تحفظ ذمہ داری ہے۔ بارش کے دوران بجلی کے تار حادثات کا موجب بن رہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بے ہنگم تار دیکھنے میں ہی برے نہیں لگتے بلکہ انسانی جانوں کے لئے مستقل خطرہ ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے حکم پر قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی میں صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، لیسکو، ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ حکام اور انتظامی افسر بھی شامل ہوں گے۔ گلبرگ انڈیگو ٹاور میں آتشزدگی کے واقعہ میں ریسکیو 1122  کے فوری پہنچنے پر ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کو پوری طرح متحرک کر دیا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر  صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، چیف سیکرٹری، ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور موقع پر پہنچ گئے۔ مریم نواز شریف نے آتشزدگی پر فوری قابو پانے پر ریسکیو 1122 کی تحسین کی۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے عالمی دن پر  پیغام میں کہا کہ عالمی دن پر تعلیم کو اولین ترجیح قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہنرمند، روشن خیال، باہمت اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک وقوم کی ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام پنجاب کے طلبہ کے لئے روشنی کی کرن ہے۔  سی ایم لیپ ٹاپ سکیم طلبہ کی ممد و معاون ثابت ہو رہی ہے۔  ابتدائی کلاس میں ہی طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے علوم سے متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس برائے ارلی ایجوکیشن ایک اعلی مثال بن چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز مریم نواز شریف نے بجلی کے کے تار

پڑھیں:

معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔

کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔

بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال

اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔

ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم

کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔

کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم