سانحہ گل پلازا میں زخمی اپنے گھر میں بجلی کی غیراعلانیہ بندش کی اذیت سے دوچار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کے الیکڑک کی غیر اعلانیہ بندش نے سانحہ گل پلازہ کے زخمیوں کو بھی ازیت میں مبتلا کردیا ہے۔
کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح لائینز ایریا کے رہائشی جوگل پلازہ میں آتشزدگی میں جھلس کر زخمی ہوگئے تھے نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔ اس کے بعد سے اپنے گھرلائینز ایریا میں ہی زیر علاج ہیں لیکن گزشتہ 5روز سے کے الیکڑک نے لائینز ایریا سمیت اطراف کے علاقے میں بجلی کی سپلائی غیر اعلانیہ طور پر منقطع کردی ہے جس کی وجہ سے زخمی متاثرین اور ان کے اہل خانہ شدید زہنی ازیت سے دوچار ہیں ذخمی ہونے والوں اور دیگر رہائشیوں کے گھر مکمل طور پر5روز سے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں، جبکہ لائینز ایریاکے رہائشی جوکے الیکڑک کے اسٹار صارف کہلاتے ہیں اور بجلی کا بل بروقت ادا کرتے ہیں اس کے باوجودلائینزایریا میں بجلی کی سپلائی معطل کی ہوئی ہے جبکہ گھر میں موجود خواتین کو روز مرہ کے معمولات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
گل پلازہ میں جھلس کر ذخمی ہونے والے متاثرین اور اہل خانہ کے الیکڑک سے فریاد کررہے ہیں کہ ہمارا پہلے ہی بہت نقصان ہوگیا ہے ہمارا کاروبار ودکانیں تباہ و برباد ہوگئی ہیں اس پر کے الیکڑک نے ہمارے گھر کی بجلی بند کر کے ہمیں مزید امتحان میں ڈال دیا ہے۔ کے الیکٹرک کا ادارہ لوگوں کو ذہنی مریض بنا رہا ہے۔
لائینز ایریا کے رہا ئشیوں نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم علاقہ مکینوں نے کے الیکڑک کے کمپلین سینٹر میں ای میل کے زریعے سی ای او کے الیکٹرک کو 5روز قبل علاقے کی بجلی منقطع کرنے کی شکایت بھیجی ہے ای میل میں ہم نے سی ای او کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ 5روز سے کے الیکٹرک کی جانب سے ٹیلیفون ایکسچینج لائینز ایریا کراچی میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ علاقے میں سانحہ گل پلازہ کے دو متاثرین رہائش پذیر ہیں اور ان متاثرین کی طبی حالت بہتر نہیں ہے۔ تمام علاقہ مکین اس غیر یقینی صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔ براہِ کرم اس مسئلے پر غور فرمائیں اور علاقے کی بجلی فوری بحال کریں۔تاہم انہوں نے اب تک بجلی بحال نہیں کی ہے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک اپنے نظام کو بہتر کرنے کے بجائے لوگوں کو ذہنی مریض بنانے پر تلا ہوا ہے۔ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد معیشت کا پہلے ہی جنازہ نکال گیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ لائینز ایریا کی زیادہ تر آبادی ایک، دو کمرے کے مکانوں میں رہتی ہے۔ جہاں بنیادی ضروریات پہلے ہی ناپید ہیں۔ ایسے میں5روز سے بجلی کی عد فراہمی نے ہماری رہی سہی کسر بھی نکال دی ہے۔ چھوٹے اور بند گھروں میں حبس کا عالم ہوتا ہے، جہاں انسان بیٹھنے کے قابل نہیں رہتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک نے ہمیں ڈپریشن کا مریض بنادیا ہے، اور یہ ڈپریشن اب انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔
علاقہ مکینوں نے کہا کہ بجلی کی سپلائی بند ہونے کے باعث پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی شدید متاثر ہوا ہے ہمارے پاس نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی میسر ہے۔ہم اہل علاقے کے لوگ بدترین حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ لاینز ایریا کے رہائشیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا فوری نوٹس لیا جائے اور زندگیوں کو آسان بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لائینز ایریا میں بجلی کی کے الیکٹرک کے الیکڑک گل پلازہ
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔