وفاقی وزیر امیر مقام نے نون لیگ گلگت بلتستان میں گروپ بندی ختم کرا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
امیر مقام نے پہلے دونوں گروپ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں بعد میں دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان میں دھڑے بندی اور اختلافات ختم ہو گئے۔ دونوں مخالف گروپس نے آئندہ انتخابات میں متحدہ ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر امیر مقام نے دونوں گروپوں کے مابین مصالحت کرا دی۔ اس موقع پر حفیظ الرحمن گروپ اور انجینئر انوار گروپ کے ممبران موجود تھے۔ امیر مقام نے پہلے دونوں گروپ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں بعد میں دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ اس موقع پر امیر مقام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے، نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑیں گے، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے، اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا، میں خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔ حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم ایک صفحے پر ہیں اور نواز شریف کے وژن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ اکبر تابان نے کہا کہ ہمارے دل صاف ہیں، ہم مکمل اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ایک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر امیر مقام دونوں گروپ
پڑھیں:
نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری مسلسل جانیں گنوا رہے ہیں، اس لیے غزہ کے عوام کی طویل اذیت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری طویل انسانی المیے کا خاتمہ ہونا چاہیے، کیونکہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود وہاں کے شہری آج بھی ہر روز بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔
Despite the so-called ceasefire in Gaza, civilians continue to pay a heavy price every day.
People are being killed in their homes, in their communities, and while carrying out ordinary acts of daily life – as Israel increases its control of Gaza.
Living conditions remain…
— António Guterres (@antonioguterres) July 23, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا، غزہ میں نام نہاد جنگ بندی کے باوجود عام شہری روزانہ شدید نقصان اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر اپنا کنٹرول مزید مضبوط کیے جانے کے دوران لوگ اپنے گھروں، اپنی آبادیوں اور روزمرہ زندگی کے معمولات انجام دیتے ہوئے بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی، پاکستان
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ غزہ کے عوام کی مسلسل اور طویل تکالیف کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں