وزیرِ اعظم شہباز شریف اور سہیل آفریدی ملاقات، امیر مقام نے احوال بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ امور کشمیر امیر مقام نے آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ہوئی ملاقات کا احوال بتا دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم نے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
امیر مقام نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے واضح کیا کہ ملک اور اداروں کے لیے اکھٹے چلنا ہو گا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ قیدی نمبر 804 کے پیچھے گھوم رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خلاف ہمیں اب بھی اکھٹا ہونا ہو گا۔
امیر مقام نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ نے مالی مسائل اور واجبات پر کھل کر بات کی، ملاقات میں سیکریٹری فنانس اور ایڈوائزر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج وفاق اور صوبے کے درمیان روابط اور این ایف سی کے ایشو پر بات ہوئی ہے۔
امیر مقام نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی معاملات پر کوئی بات نہ ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے پی کا جو حصہ ہے اسے ملنا چاہیے، خیبر پختون خوا کے عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور کے پی حکومت جب ملاقات کرنا چاہے کرے، ملاقاتیں اور کوآرڈینشن ہونی چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے بتایا ہے کہ
پڑھیں:
ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
علیمہ خان (فائل فوٹو)۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے نے کہا کہ حکمراں اتنے خوفزدہ ہیں کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو بتایا ہوا ہے باہر جا کر بات نہیں کرنا۔
راولپنڈی میں گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے اور خوفزدہ ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
انھوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے اطراف کرفیو لگایا گیا ہے، بازار بھی بند کیا گیا ہے، ہمارا آئینی حق ہے کہ ہم اپنے بھائی سے ملیں، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے خلاف بھی کیس چل رہا ہے مجھے بھی جیل میں ڈال دیں۔