ملاقات خوشگوار، دوستانہ اور بامقصد ماحول میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے تعلیمی شعبے کو درپیش دیرینہ مسائل، تعلیمی معیار میں بہتری جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظامِ تعلیم اور نوجوان نسل کی فکری اخلاقی اور سماجی تربیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر برائے تعلیم و قانون بہادر علی خان نے قائدِ ملت آغا راحت الحسینی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آغا راحت الحسینی نے بہادر علی خان کو وزارتِ تعلیم و قانون جیسے نہایت اہم اور ذمہ دار منصب کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات خوشگوار، دوستانہ اور بامقصد ماحول میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے تعلیمی شعبے کو درپیش دیرینہ مسائل، تعلیمی معیار میں بہتری جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظامِ تعلیم اور نوجوان نسل کی فکری اخلاقی اور سماجی تربیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معیاری تعلیم ہی گلگت بلتستان کی پائیدار ترقی روشن مستقبل اور مضبوط معاشرتی ڈھانچے کی بنیاد ہے۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر تعلیم و قانون بہادر علی خان نے کہا کہ حکومت قلیل مدت کے باوجود ٹھوس، عملی اور مؤثر اقدامات کے ذریعے بالخصوص بلتستان، دیامر استور کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کے لیے معیاری بنیادی تعلیم، شعور اور عصری مہارتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو کردار سازی، خود انحصاری اور مثبت سماجی تبدیلی کا مؤثر ذریعہ بنایا جائے گا۔ بہادر علی خان نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان دور افتادہ علاقوں کے سکولوں کو درپیش مسائل کے حل تعلیمی سہولیات کی بہتری اور تمام بچوں کے لیے یکساں تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لیے سنجیدہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بہادر علی خان گلگت بلتستان کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا