این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔اگلے 12 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبای متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، کرم، وزیرستان، مانسہرہ،مہمند، بونیر، ہری پور،ابیٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی کرک،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت، استور، غذر، دیامیر، سکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، مظفرآباد، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبراور نیلم میں بھی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام سے برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کر نے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے ۔مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور رہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے علاقوں میں بارش اور
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.