حکومت آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے وسیع بنیادوں پر کام کر رہی ہے، غلام عباس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں اس بارے میں عوام کو عوامی شکایات دور کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کر رہا ہے، موجودہ وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، اس دور میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے لیکر جانے کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوان نسل آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھے اور دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائے، حکومت نوجوانوں کی بھرپور رہنمائی کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے دورے اور آئی ٹی سے متعلق منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں قائم آئی ٹی پارکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان پارکس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلی نے بھی آئی ٹی کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے۔ یقیناً یہ کام وزیر اعلیٰ کی سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کیلئے بہت ہی سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر منعقدہ ہونے اے آئی میلے میں گلگت بلتستان سے ڈپیارٹمنٹ نمائندگی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے کہ موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے بغیر ہماری قوم آگے نہیں بڑھ سکتی، دنیا آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دیکر کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے مگر ہم نے اس اہم شعبے کی طرف دانستہ یا نادانستہ طور پر توجہ نہیں دی ہے، جس کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے بھی وسیع بنیادوں پر کام کر رہی ہے، ہماری حکومت کے اقدامات کے ثمرات نوجوانوں کو ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں اس بارے میں عوام کو عوامی شکایات دور کی جائیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انفارمیشن ٹیکنالوجی انہوں نے کہا کہ کی ترقی کیلئے گلگت بلتستان کے شعبے میں میں عوام کو بنیادوں پر ا ئی ٹی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔