نشست میں گلگت بلتستان میں متوقع انتخابات، نگران حکومت کی مجموعی کارکردگی، مقامی سیاسی صورتحال، صحافت کو درپیش چیلنجز، میڈیا کے مؤثر کردار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے صدر سبوخ سید کی دعوت پر گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس نشست میں چیئرمین رحمتہ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید ندیم، پاکستان کے معروف صحافی عمر چیمہ، بی بی سی اردو سے اعظم خان، ڈان نیوز کے رپورٹر عمر باچا، جیو نیوز کے نثار عباس، اسلامک یونیورسٹی سے ناصر فرید، نوجوان صحافی سید رسول اور وی نیوز سے عمیر احمد شریک ہوئے۔ نشست میں گلگت بلتستان میں متوقع انتخابات، نگران حکومت کی مجموعی کارکردگی، مقامی سیاسی صورتحال، صحافت کو درپیش چیلنجز، میڈیا کے مؤثر کردار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات خطے میں سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد کے لیے ناگزیر ہیں۔

نشست کے دوران ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی جانب سے صاف شفاف اور آزادانہ انتخابات کی یقین دہانی کا بھی ذکر کیا، جسے شرکاء نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے جمہوری عمل کے لیے ایک مثبت پیش رفت کہا۔ مزید برآں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثرات، ذمہ دار صحافت، اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ میڈیا، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر صحافت کو مزید مؤثر، باخبر اور عوام دوست بنایا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کیا گیا

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی