اسلام آباد، وفاقی وزیر احسن اقبال سے نون لیگ گلگت بلتستان کے صدر حفیظ الرحمن کی تفصیلی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ملاقات میں گلگت بلتستان کے آمدہ الیکشن میں پارٹی ترجیحات، عوامی اعتماد کے حصول کیلئے لائحہ عمل، تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں اور گلگت بلتستان کے 24 حلقوں کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی، خطے کی خوشحالی کیلئے نئی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آمدہ الیکشن میں پارٹی ترجیحات، عوامی اعتماد کے حصول کیلئے لائحہ عمل، تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں اور گلگت بلتستان کے 24 حلقوں کے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے حکمت عملی، خطے کی خوشحالی کیلئے نئی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ویژن کی روشنی میں الیکشن میں دو تہائی اکثریت کے حصول کیلئے ترجیحات و منصوبہ بندی کے نکات بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل، بے روزگاری میں کمی، نظام میں اصلاحات اور ترقیاتی فنڈز کی کمی کے مسائل کو چیلنج سمجھ کر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں بلتستان اور دیامر کے دو بڑے منصوبوں غواڑی 22 میگاواٹ اور تھک 4 میگاواٹ کو اگلے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ گلگت کیلئے گریٹر واٹر سپلائی کے منصوبے کو بھی اگلے پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں شگر، کھرمنگ، کتی شو، داریل، تانگیر اور نگر کے عوام کے مطالبات کو سامنے رکھتے ہوئے ٹاورز کی تنصیب کیلئے فنڈز کا بندوبست کرنے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں بجلی بحران کے خاتمے کیلئے 100 میگاواٹ سولر، ہینزل پاور پراجیکٹ نلتر 16 میگاواٹ، شعرتھنگ پاور پراجیکٹ اور ریجنل گرڈ کے میگا منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان منصوبوں کے کام، رفتار اور معیار پر بھرپور توجہ جاری رکھنے اور بروقت تکمیل کیلئے بھی مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں استور وی آر روڈ، شغرتھنگ سے بوبن روڈ، گلگت غذر چترال روڈ، شاہراہ نگر اور گلگت سکردو روڈ کو مزید بہتر کرنے کے معاملات پر بھی گفتگو کی گئی اور جاری منصوبوں کی رفتار بڑھانے اور بروقت تکمیل کیلئے بھرپور توجہ سے ان منصوبوں کو آگے بڑھانے پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کو سولر پینلز فراہم کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گلگت بلتستان کے تمام کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، نون لیگ کی وفاقی حکومت نے 2015ء سے 2020ء تک تعمیر و ترقی میں جس طرح مالی مدد کی اس سے کئی گنا بڑھ کر گلگت بلتستان کے عوام کیلئے وسائل نچھاور کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کے ملاقات میں کے عوام کیا گیا پر بھی
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔