بیان میں کہا گیا کہ مرکزی انجمن امامیہ اس اُمید کا اظہار کرتی ہے کہ شاہ رحیم الحسینی کی قیادت میں اسماعیلی برادری ہمیشہ کی طرح امن، بھائی چارے، باہمی احترام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی، جو گلگت بلتستان اور پورے ملک کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان بھائیوں کے روحانی پیشوا شاہ رحیم الحسینی کی تخت نشینی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ ایک بیان میں انجمن امامیہ نے کہا کہ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان دنیا بھر بالخصوص گلگت بلتستان اور پاکستان میں بسنے والے تمام شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو ان کے روحانی پیشوا شاہ رحیم الحسینی کی تخت نشینی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دلی خوشیوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔ مرکزی انجمن امامیہ اس اُمید کا اظہار کرتی ہے کہ شاہ رحیم الحسینی کی قیادت میں اسماعیلی برادری ہمیشہ کی طرح امن، بھائی چارے، باہمی احترام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتی رہے گی، جو گلگت بلتستان اور پورے ملک کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شاہ رحیم الحسینی کی مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمن، کاظم پیرزادہ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

گلگت پہنچنے پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صدر کا استقبال کیا۔

ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار

نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف