اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جن متنازع معاملات پر بات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپوزیشن کو انگیج کرے، شہبازشریف کی پالیسی ہے کہ اپوزیشن کو انگیج کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کو وزیراعلی خیبر پختونخوا سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور وزیرمنصوبہ بندی کو کہا کہ وزیراعلی خیبرپختون خوا کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے۔
طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اس میں مرکزی کردار رانا ثنا نے ادا کیا ہے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں جاکر ان سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیرطارق فضل چوپدری نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں سیاسی اختلافات ہیں، اپوزیشن جن متنازع معاملات پربات کرتی ہے وہ مل بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں ہم ان پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن کے تحت انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ رویوں کے حامل افراد کی اصلاح کا پروگرام شروع اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن کے تحت انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ رویوں کے حامل افراد کی اصلاح کا پروگرام شروع دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ میں عظیم الشان اجتماع عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے ملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل ازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے کاروباری برادری ملکی اقتصادی ترقی کے لیے پر عزم ہے: سردار طاہر محمودCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری بات کرتی ہے وہ کہ اپوزیشن معاملات پر اپوزیشن جن تیار ہیں بات کرنے کے لیے پر بات
پڑھیں:
روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔
کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔
جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔