غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نام نہاد بورڈ آف غزہ سے اپنی شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے غزہ کے معاملے پر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو نام نہاد “بورڈ آف پیس” سے اپنی شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، حکومت پاکستان کو امریکی سامراج اور ٹرمپ حکومت کے تناظر میں اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے لیے پارلیمان، قومی اور جمہوری سیاسی جماعتوں اور تحریکوں کو بحث کا حصہ بنائے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو گلوبل ساتھ کے ممالک پر مشتمل ایک ایسے بلاک کی تشکیل کی حمایت کرنی چاہیے جو عالمی سطح پر فلسطین کے لیے آزادی اور انصاف کے مقدمے کی قیادت کرے۔اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ ایک ایسی خارجہ پالیسی بنائی جائے جو باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہو، ہم ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں اور سامراجی طاقتوں کی جانب سے خود مختار ممالک کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت کو مسترد کرتے ہیں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ہم وینزویلا، کیوبا، کولمبیا سمیت لاطینی امریکا اور افریقہ کے دیگر تمام مالک کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں جنہیں امریکی جارحیت کا سامنا ہے۔اپوزیشن نے کہا کہ ہم اس خطے میں جنگ اور تقسیم مسلط کرنے کو مسترد کرتے ہیں جو واشنگٹن کے چین کو گھیرنے اور محدود کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے، ہم ایک ایسی غیر جانب دار خارجہ پالیسی کا مطالبہ کرتے ہیں جو علاقائی امن سے وابستہ ہو اور مغرب کی پراکسی بننے سے اجتناب کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور تھائی لینڈ کا ورثہ مشترک،ثقافتی سفارتکاری ہمارے تعلقات کی روح ہے: تھائی لینڈ کے سفیر پاکستان اور تھائی لینڈ کا ورثہ مشترک،ثقافتی سفارتکاری ہمارے تعلقات کی روح ہے: تھائی لینڈ کے سفیر ایک سال میں حکومتی 35بلز کے مقابلے میں 43نجی بلوں کو منظور کیا گیا،پرائیوٹ ممبرز حاوی رہے ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ،امید ہے کامیاب ہوں گے،ٹرمپ امن کیلئے نواز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت،ایرانی سفیر،صدر ن لیگ سے ملاقات مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، وزیر صحت پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد تھائی لینڈ کرتے ہیں نام نہاد
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔