بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان برقرار رہا، جہاں دورانِ کاروبار کے ایس ای 100 انڈیکس میں 488 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 488.49 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد اضافے کے ساتھ 187,389.23 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 2,600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ روز یعنی منگل کو بھی اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا تسلسل رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس دن کے اختتام پر ایک فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

دوسری جانب، بدھ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار رہیں، جس کی وجہ امریکا اور یورپ کی اسٹاک منڈیوں میں شدید مندی تھی۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +488.

49 points (+0.26%) at midday trading. Index is at 187,389.23 and volume so far is 145.21 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/eF3wgJk5a8

— Investify Pakistan (@investifypk) February 4, 2026

یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار پیش رفت روایتی سافٹ ویئر انڈسٹری کی جگہ لے سکتی ہے۔

تیل کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب امریکا نے ایک ایرانی ڈرون مار گرایا اور ایک اہم آبی گزرگاہ میں مسلح کشتیوں نے امریکی پرچم بردار جہاز کے قریب پیشقدمی کی۔

اس کے علاوہ، حالیہ گراوٹ کے بعد قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کچھ استحکام آیا۔

امریکا اور یورپ میں ڈیٹا اینالیٹکس، پیشہ ورانہ خدمات اور سافٹ ویئر کمپنیوں کے حصص میں فروخت کا دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب گزشتہ جمعے کو اینتھروپک کی جانب سے اپنے ’کلاؤڈ کوورکر‘ ایجنٹ کے لیے پلگ اِنز متعارف کرائے گئے، جس سے ان صنعتوں میں مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والی ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات بڑھ گئے۔

مزید پڑھیں: معاشی اشاریے مضبوط، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلندی چھو لی

تاہم ایشیا میں فروخت کا دباؤ نسبتاً کم رہا، کیونکہ یہ خطہ تاریخی طور پر ہارڈویئر مینوفیکچرنگ میں برتری رکھتا ہے۔

ایم ایس سی آئی کے ایشیا پیسیفک حصص پر مشتمل وسیع ترین انڈیکس میں 0.2 فیصد کمی ہوئی، جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس 1.23 فیصد گر گیا۔

ادھر نیسڈیک فیوچرز میں 0.25 فیصد کمی دیکھی گئی، جبکہ ایس اینڈ پی 500 فیوچرز 0.1 فیصد نیچے رہے۔ یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں بھی 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج انڈیکس اینتھروپک پاکستان جاپان ڈیٹا اینالیٹکس سافٹ ویئر شیئرز مصنوعی ذہانت

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان جاپان سافٹ ویئر مصنوعی ذہانت

پڑھیں:

ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی

ایران کی جانب سے امریکا کے ساتھ مجوزہ معاہدے پر نظرثانی کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر گئی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے امریکی مجوزہ معاہدے کا جائزہ لینے کی ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں جو پہلے سیشن میں بلند ہوگئی تھیں۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 0.69 ڈالر یا 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 94.29 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمت 0.82 ڈالر یا 0.9 فیصد کمی کے بعد 91.34 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ کے اواخر میں امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی امیدوں کی توقعات پر تیل کی قیمت 16 فیصد سے زیادہ کمی آئی تھی لیکن گزشتہ روز برینٹ اور ویسٹ ٹیکساس کی قیمتوں میں بالترتیب 3 اور 5 فیصد اضافہ ہوگیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اگلے ہفتے کے بعد جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عارضی امریکا تجاویز پر تاحال ایران کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے تاہم جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کی رپورٹس کے باوجود آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی بدستور محدود ہے اور ماہرین نے تیل کے سرمایہ کاروں کے لیے یہ خطرناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر