2025-07-27@11:40:16 GMT
تلاش کی گنتی: 2223

«انتخابات میں بی جے پی کی»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
    فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی، اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے۔ فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نےعید الاضحیٰ کے موقع پر قوم اور عالمِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے عید قرباں کو ایثار، قربانی اور اطاعت کا عظیم درس قرار دیا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عید الاضحیٰ ایثار، بھائی چارے اور قربانی کے جذبے کو زندہ کرنے کا دن ہے، حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہمیں اللہ کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم کرنے، اطاعت اور قربانی کا پیغام دیتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ یہ بابرکت دن امت مسلمہ کے لیے خیر، برکت اور اتحاد کا ذریعہ بنے۔آصف علی زرداری نے زور دیا کہ معاشرے کے محروم...
    چین اور یورپی یونین کے درمیان  تین ” اہم معاملات ” میں پیش رفت بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چینی وزیر تجارت وانگ ون تھاؤ کے  دورہ فرانس کے کے دوران یورپی کمیشن کے تجارتی اور اقتصادی سلامتی کے کمشنر شیووویچ کے ساتھ   ملاقات کے  حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ  چین اور یورپی یونین نے چین کی برقی گاڑیوں کے خلاف یورپی یونین کے اینٹی سبسڈی کیس ، یورپی یونین کی  برانڈی کے خلاف چین کے اینٹی ڈمپنگ کیس ، اور برآمدی کنٹرول جیسے فوری اور اہم معاملات پر واضح اور  تفصیلی  تبادلہ خیال کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں حکام نے  دونوں اطراف کی ورکنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
    مصنوعی ذہانت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کے وہ وہ اثرات نظر آ رہے ہیں جس کا گمان تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ایسی ہی ایک ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ جس کو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ بنالیا اور اس ےس گھنٹوں پیار و محبت کی باتیں کرتا ہے۔ اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو صارفین کو بحث کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا اور سب ہی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔ یہ ویڈیو نیویارک ہے جس میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے۔ پیار بھری یہ گفتگو نوجوان کسی مخالف جنس کے ساتھ کر رہا ہوتا تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے بعد کریملن نے جمعرات کو تصدیق کی کہ روسی صدر نے تہران کے ساتھ ماسکو کے قریبی تعلقات کو ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایران جوہری مذاکرات میں امید افزا پیش رفت کریملن کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، پوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ روس طویل عرصے سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کے لیے ایران کے ساتھ اپنی شراکت داری کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ کریملن کے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں بتا دیا کہ ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس وقت فوج نے...
    جمعرات کو عید الاضحیٰ کے موقعے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے فون کرکے مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے اللہ! ہمارے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف کا خاتمہ فرما‘ خطبہ حج میں خصوصی دعا سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کال کے دوران صدر پیزشکیان نے مملکت کی کوششوں اور حجاج کو فراہم کی جانے والی شاندار خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ مزید پڑھیے: مشعر عرفات کی جانب حجاج کی روانگی کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان انہوں نے ولی عہد شہزادہ کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ سعودی ولی عہد نے بھی جواب میں صدر مسعود پیزشکیان کو مبارکباد دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی سفارتکاری اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو پراسکیوشن ٹیم 7 دن میں نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 11 جون تک نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ آج سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہے، منتوں، مرادوں اور دعاؤں کے بعد ہمیں آج کی تاریخ ملی ہے، آج کی تاریخ ہمیں آسانی سے نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اسپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ہم نہیں گھبراتے۔دوران...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران نیب اسپیشل پراسکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئےکیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں  عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،  قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت پے، منتیں مرادوں اور دعاؤں کے بعد آج کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
    اسلامی امور، دعوت و ارشاد کی وزارت نے منیٰ میں واقع مسجد الخیف کے اندر نصب 75  ڈیجیٹل اسکرینوں کے ذریعے حجاج کرام کے لیے9  لاکھ سے زائد آگاہی اور رہنمائی کے پیغامات نشر کیے۔ یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ: حج فراڈ کے الزام میں 2 رہائشی گرفتار سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام وزارت کی اُس مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد حجاج کرام میں مذہبی شعور بیدار کرنا اور مناسکِ حج کی درست ادائیگی میں ان کی مدد فراہم کرنا ہے۔ ان پیغامات میں حج کے طریقہ کار، مسجد الحرام اور مقدس مقامات کے آداب، اہم دینی سوالات کے جوابات، نیز عوامی صحت، سلامتی، اور نظم و ضبط سے متعلق آگاہی شامل تھی۔...
    اسلام آباد: پاکستان کی غیر رسمی معیشت کا تخمینہ 140 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف ایک اہم معاشی فیصلے کے دہانے پر کھڑے ہیں یا تو وہ عوام کو کم ٹیکس کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ترغیب دیں، یا پھر نقد لین دین پر اضافی قیمتیں وصول کر کے کیش کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ ذرائع کے مطابق کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کر دی ہیں، کمیٹی نے ’’گاجر اور چھڑی‘‘ کی پالیسی پر مبنی تجاویز دی ہیں، جن میں رعایت اور جرمانے دونوں شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔  اسلام آباد میں امریکا کی آزادی کی 249 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے تقریب میں شرکت کی۔  وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا کو 249 یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں، پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دونوں ملکوں کے...
    روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے شریک چیئرمین سرگئی تسیولیف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تسیویلوف کو جنوبی ایشیا میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
    نیو یارک  (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پاکستانی سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل مندوب جیروم بونافون سے ملاقات کی اور زور دیا ہے کہ فرانسیسی حکومت بھارت کو جنگ بندی جاری رکھنے، سندھ طاس معاہدے کی بحالی اور جامع مذاکرات کے آغاز کیلئے کردار ادا کرے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں فرانس کے مستقل نمائندے سفیر جیروم بونافون نے پاکستان کے سفارتی وفد سے نیویارک میں ملاقات کی۔وفد نے فرانسیسی سفیر کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا کہ بھارت کی جانب...
    امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے اڈانی گروپ کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی درآمد پر تحقیقات جاری ہیں، جس پر وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں اہم انکشافات کیے گئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایرانی کمپنی سے کروڑوں ڈالرز کی ایل پی جی خرید کر بھارت درآمد کی۔ امریکی بینک Wells Fargo نے اڈانی کی ایران ڈیل پر خدشات کے باعث ٹرانزیکشنز بند کر دیں۔ امریکی تحقیقاتی ادارے فیکٹ فوکس نے اڈانی کے ایران کے ساتھ خفیہ کاروبار کی تصدیق کر دی۔ مودی سرکار نے اڈانی گروپ پر ایران سے درآمدات کے الزام میں کوئی کارروائی نہ کر کے دوست نوازی ثابت کی، اڈانی گروپ نے...
    ڈی جی خانہ فرہنگ اور دیگر مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے اور مظلوم فلسطینی عوام پر اس غاصب رجیم کے مظالم روکنے کیلئے مسلمانوں کے اتحاد پر تاکید کی۔ ان کے نزدیک امتِ مسلمہ میں اتحاد کا بہترین راستہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے درمیان موجود مشترکات کو اجاگر کیا جائے اور فرقہ وارانہ اختلافات سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پر تحریک وحدت اسلامی پاکستان کے تعاون سے "امام خمینیؒ اور اتحاد عالم اسلام" کے عنوان سے سیمینار  کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کے...
    انور عباس: پاکستانی سفارتی وفد کی صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات،جارحانہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کا کہنا تھا کہ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے، ملاقات جنوبی ایشیا میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور دشمنی کے پس منظر میں ہوئی۔ بلاول بھٹو نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیا,انہوں نے بلا تحقیق, پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد اور جلد بازی میں لگائے گئے الزامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔  مودی کو دیکھیں تو یہ...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان اتحاد پر پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج میں نوجوان کو ہلکی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔  فوٹیج میں اسی اثنا ایک تیز رفتار گاڑی آئی جس نے تیزی سے کٹ مارا تو نوجوان قیمتی گاڑی کے پچھلے دروازے سے ٹکرا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھن راج نے گاڑی چلانے والے کو حادثہ کا قصور وار کہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دھن راج کے پاس لائسنس ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ، بظاہر وہ  16 سے 17 سال کا...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے  پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
    آسلام اباد میں سی پی این ای کے زیر اہتمام pain of chain کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں  2024-2025 کے دوران صحافیوں پر حملوں، گرفتاریوں، اغوا اور مقدمات درج ہونے سے متعلق پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کی گئی۔ سی پی این ای کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پیکا ایکٹ جبکہ 2024 میں ہتک عزت قانون کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر حملہ کیا گیا۔ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی ، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ کیوجہ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پی این ای نے متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت...
    — فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، آج بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔آج سماعت کے موقع پر مزید 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا کمرہ عدالت...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ ان بے چاروں کو احتجاج کا رائٹ تو دے دیں اگر وہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کو کرنے دیں، مولانا تو بہت اچھے آدمی ہیں،نوید صاحب کہہ رہے تھے کہ گورنمنٹ ان کو سیریس نہیں لے گی، یقین کریں گورنمنٹ بہت سیریس لے گی گورنمنٹ کے اس احتجاج کو اور اس کے بعد آپ کو یہ آنیاں اور جانیاں پھر نظر آنا شروع ہو جائیں گی،کبھی پرائم منسٹر صاحب جا رہے ہوں گے، کبھی بلاول صاحب جا رہے ہوں گے اور پھر 73 کے آئین کے تناظر میں مولانا مان جائیں گے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے...
    اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آنے والے پاکستانی سفارت وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان مشن نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں پربات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے چینی فریق کو آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ رویے کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط طرز عمل کو اجاگر کیا۔...
    استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہو گیا ہے، جس کے بعد دونوں وفود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔ مذاکرات کے دوران قیدیوں کے تبادلے، لاشوں کی حوالگی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ یوکرین کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 6 ہزار ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 25 سال سے کم عمر کے شدید بیمار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ یوکرینی وفد کے مطابق مذاکرات میں 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی، مگرروسی...
    لاہور(اوصاف نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ووٹنگ کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں ن لیگ کی امیدوار کو اب تک واضح برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کیلیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم دس منٹ کیلیے الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹنگ روکی گئی۔ ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج پی پی 52 کے تمام 185 پولنگ...
    مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر ایاد سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان دینی تعلیم میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں نفرت انگیز تقاریر کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر نے اسلام کے حقیقی پیغام کی ترویج میں الازہر کے علماء کے کردار کو سراہا۔مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد نے اس موقع پر گفتگو میں...
    پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری، ن لیگ آگے، پی ٹی آئی پیچھے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد/سمبڑیال (سب نیوز)پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی جبکہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 77پولنگ اسٹیشنز کے غیر...
    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔ I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership. Upon learning of this, Federal Minister for...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ووٹنگ کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کیلیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم دس منٹ کیلیے الیکشن کمشنر کی جانب سے ووٹنگ روکی گئی۔ ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد اب گنتی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کے پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز کو تشدد...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا  تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
    کرپشن و غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ، ایف آئی اے کا پی اے آر سی ہیڈ آفس پر رات گئے چھاپہ، ریکارڈ تلف کرنے کی کوشش ناکام، چیئرمین آفس سیل، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف ) ایف آئی اے کا پی اے آر سی میں کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا ریکارڈ جلانے کی کوششوں پر چھاپہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کی ٹیم نے رات گئے پی اے آر سی ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران چیئرمین پی اے آر سی کا آفس سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات جبری رخصت پر بھجوائے گئے چئیرمین غلام محمد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان, تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش...
    سیالکوٹ: صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پی پی 52 سیالکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار نے اپنے وڈیو پیغام میں انتخابی عمل پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے، تاہم انہوں نے نہ تو کسی بھی متعلقہ فورم پر شکایت درج کروائی اور نہ ہی اپنے دعوؤں کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا۔ اس معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری طور پر متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO) سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کیے۔ مزید پڑھیں: الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )سعودی وزیر دفاع نے تہران میں ایرانی حکام کو دوٹوک پیغام دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ پیشکش اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا ایک راستہ فراہم کرتی ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے خلیج میں اپنے اعلی ترین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خطے میں مزید عدم استحکام کے امکان سے پریشان ہو کر سعودی عرب بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو گزشتہ ماہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے یہ انتباہی پیغام دینے کے لیے بھیجا تھا ذرائع کا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔نجی ٹی وی جیونیوز نے پی ڈی ایم اے کے کے حوالے سے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 10 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 32 گھروں کوبارشوںسے جزوی ہوا اور 2 گھر مکمل طور پرتباہ ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں اور آندھی کے باعث پشاور، مردان، صوابی اور شانگلہ میں حادثات پیش...
    روسی وزیر خارجہ نے انڈو-پیسفک اسٹریٹیجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی انڈو-پیسفک وجود نہیں رکھتا، نیٹو نے چین مخالف عزائم کے تحت بھارت کو اس حکمت عملی میں شامل کرنے کے لیے یہ تصور تخلیق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ یوریشین فورم میں اپنی تقریر میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کواڈ اور انڈو-پیسفک اسٹریٹیجی جیسے مغرب نواز اتحادوں پر تنقید کی، جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ یہ تنقید بھارت کے ایشیا میں مغرب نواز اور چین مخالف کردار پر روس کی عوامی ناراضی کو ظاہر کرتی ہے۔ روسی وزیر خارجہ کے اہم پالیسی خطاب سے پاکستان کے لیے 3 اہم نکات سامنے آئے، ایک یہ کہ انہوں نے انڈو-پیسفک اسٹریٹیجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی...
    تہران (اوصاف نیوز)سعودی عرب کے وزیرِ دفاع نے گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی حکام کو ایک دوٹوک پیغام دکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ اسرائیل کیساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 89 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو یہ انتباہی پیغام لے کر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل مذاکرات کیلئے زیادہ صبر نہیں رکھتے۔ شہزادہ خالد نے سینئر ایرانی حکام کے گروپ کو بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیم جلد معاہدہ چاہے گی...
    ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سےعیدالاضحیٰ سے قبل عوام کو کیا سرپرائز ملتا ہے، نظریں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرکوز ہیں، قیمتوں میں رد و بدل آج رات ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لئے برقرار رہیں گی،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے، یکم جون 2025 سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ قیمتیں برقرار رکھنے کا بھی قوی امکان ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  قبل ازیں 15 مئی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات...
    امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور کاروباری افراد پر مشتمل ایک وفد، جو پاکستان کے دورے پر ہے، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اعلیٰ حکومتی حکام سے ملاقات کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیں:آخری بال تک لڑیں، مطالبات پورے ہونے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان کا جیل سے پیغام انگریزی روزنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4 دن گزارنے کے بعد یہ وفد کسی بریک تھرو کے بغیر واپس لاہور لوٹ آیا ہے۔ اب تک کوششیں بے سود رہی ہیں یہ وفد گزشتہ ہفتے پاکستان پہنچا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِاعظم عمران خان سے...
    ای سی پی نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری گزارشات جمع کروادیں 12 جولائی فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیا گیا، الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری گزارشات جمع کروادیں۔ای سی پی نے تحریری گزارشات میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی، اس نے کسی فور م پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں۔تحریری گزارشات میں کہا گیا کہ 12 جولائی کے فیصلہ میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے۔ای سی...
    اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات کریں، فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریوں کا پول کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریاں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات چیت کریں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنے کی کوئی فوری ضرورت یا دباو محسوس ہوتا ہے اور...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں تحریری گزارشات جمع کروادیں۔ای سی پی نے تحریری گزارشات میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی، اس نے کسی فور م پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں۔تحریری گزارشات میں کہا گیا کہ 12 جولائی کے فیصلہ میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے۔ای سی پی نے گزارشات میں مزید کہا کہ 12 جولائی فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم دیا گیا، الیکشن کے بعد مخصوص نشستیں جمع کرانے کا حکم قانون کے...
    مراسلے میں تمام ریکارڈز کو اسکین کر کے محفوظ بنانے اور واضح طور پر درست، مشتبہ اور غیر تصدیق شدہ اسناد کی درجہ بندی کرنے کے بھی احکامات دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں تعلیمی اداروں میں تعینات تمام اساتذہ کی تعلیمی و پیشہ ورانہ اسناد کی تصدیق کا جامع عمل شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل اسکول ایجوکیشن کو باضابطہ طور پر ایک سرکاری مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کی اسناد کی درستگی، قابلیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ تمام اضلاع میں اسکول...
    یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 61 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری تیار کر لی ہے، جو 31 مئی کو حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ قیمتوں میں حتمی ردوبدل کا فیصلہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) الیکشن کمیشن نے یکم جون 2025 ء کو منعقد ہونے والے پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے مطابق 30 مئی کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا انعقاد کرنے سے گریز کرے۔(جاری ہے) یہاں جاری بیان کے مطابق کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مذکورہ بالا وقت کے بعد سیاسی مہم ، اشتہارات و دیگر تحریری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے وزارت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی جس میں وزارت اور ایس آئی ایف سی کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے اور قومی معیشت کی ترقی میں اس شعبے کا کردار مضبوط بنایا جا سکے۔اس موقع کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے اور شعبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں بہتری لانے سے متعلق کئی اہم اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ کسانوں کے بڑھتے ہوئے زرعی اخراجات اور...
    فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی اندرونی کمزوریاں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نہیں کہ وہ عمران خان سے بات چیت کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنے کی کوئی فوری ضرورت یا دباؤ محسوس ہوتا ہے اور اگر ایسا موقع آیا بھی تو یہ بات چیت اُن کی اپنی شرائط ہی پر ہوگی۔ فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے حال ہی میں ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے بھارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں  اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کے مطابق سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی کوئی تجویز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اساتذہ کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال سے اساتذہ 25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سال کے لیے، انہیں یا تو رقم کی واپسی ملے گی یا اسی چھوٹ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
    بانی پی ٹی آئی 9مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیا بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟۔انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ...
    سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی ملازمت اور آمدنی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ثمینہ پیرزادہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جنھوں نے تقریباً تمام ہی قسم کے کردار بخوبی نبھائے ہیں اور وہ خواتین کے حقوق پر بے باک تبصروں کے باعث بھی شہرت رکھتی ہیں۔حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل پر انٹرویو میں ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے س متعلق دعوؤں پر گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ بالکل بکواس بات ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا عورت کی روزی ہوائی ہوتی ہے۔ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور اپنا گھر بنانے میں کافی محنت کی ہے جس کے...
    بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی کا مؤقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9 مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی۔؟ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیا بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں۔؟ انہوں نے کہا کہ بانی کا مؤقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9 مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے،...
    رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ شعیب شاہین کے خلاف اسلام آباد میں 21 مقدمات درج ہیں، بعد ازاں عدالت نے شعیب شاہین کو ایک ہفتے میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات جاننے کے لیے دائر درخواست پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ کہا گیاہے کہ بانی 9 مئی کی معافی مانگ لیں، بانی 9 مئی کی کس بات پر معافی مانگیں؟نجی ٹی وی دنیا نیور کے مطابق انہوں نے کہا کہ بانی کا موقف رول آف لا اور آئین و قانون کی بالادستی ہے، بانی ہر بار واضح کرتے ہیں کہ کوئی ڈیل نہیں کررہا، 9مئی کے بعد اصل چیز 26ویں ترمیم ہے، انہوں نے 26ویں ترمیم کیوں کی؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے وجوہات واضح کی ہیں، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، 26ویں آئینی ترمیم ن لیگ لے کر آئی، عدلیہ نے اپنا کردار ایگزیکٹو کے ماتحت کردیا،...
    گرین پیس فرانس کے سربراہ ژاں فرانسوا جولیارد نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور سیاستدانوں کی بے عملی اس نسل کشی میں شراکت داری کے مترادف ہے، ہم صدر ایمانوئل میکرون سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جرات اور عزم کے ساتھ خونریزی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی سماجی کارکنوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی علامت کے طور پر پیرس کے فوارے کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اوکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور گرین پیس کے کارکنوں نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں واقع مشہور فوارے فونٹین دیز انوسنٹ (Fontaine des Innocents) میں سرخ رنگ کا پانی ڈال کر غزہ میں جاری خونریزی کے خلاف...
    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کردی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات جاننے کے لیے دائر درخواست پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس صاحبزداہ اسداللہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ دورانِ سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ اسی طرح اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے بتایا کہ نیب کی طرف سے ہم نے رپورٹ جمع کرائی ہے، ان کے خلاف کوئی انکوائری نہیں ہے۔ علاوہ ازیں ایف...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے  پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے آندھی چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، تربت اور سبی شامل رہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ شدت معمول سے زیادہ ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔  ادھر...
    دشمن کے حملے سے بچنے کی تدبیر ہو یا دشمن پر وار کرنے کا معاملہ، فریقین کے مابین فاصلے نے جنگ وجدل اور اپنی بقاء کی جدوجہد میں ہمیشہ سے فیصلہ کُن کردار ادا کیا ہے۔ یہ بالکل درست بات ہے کہ ہتھیاروں کو مُہلک بنانے کی دوڑ کے پیچھے سب سے بڑا محرک خوف ہے۔ جب قبل از تاریخ کے زمانے میں انسان کو نوکیلی چیزوں سے ہدف کو زیر کرنے کا گُر معلوم ہوا تو خنجر کی اولین صورت سامنے آئی۔ خود کو دشمن کے ہتھیار کی پُہنچ سے دور رکھنے کی کوشش کے نتیجے میں خنجر کا پَھل لمبا ہوتے ہوتے تلوار کی شکل اختیار کرگیا ۔ اس تلوار نے مزید ترقی کی تو نیزہ وجود میں...
    یہ دن گلگت بلتستان بھر میں عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سیاحتی مقامات، اسکولوں، کالجوں، یونین کونسل دفاتر، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs)، کمیونٹی ہالز اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی...
    پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا دن کل جمعرات مقرر ہے۔بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل و پی ٹی آئی رہنما انتظار پنجھوتھا نے ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجی گئی فہرست میں عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، اعظم سواتی، قاضی انور، سمیع اللّٰہ خان اور نورالحق قادری  کے نام شامل ہیں۔ پارٹی رہنما کل بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں زرعی تحقیق کے اثرات کا جائزہ لیا، اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں رپورٹ شدہ فوائد کی صداقت پر تشویش ظاہر کی ہے. رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر انتظام، میکانائزیشن کے فروغ اور وسائل کے موثر استعمال پر مرکوز ہوں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بیج کی ترقی، عوام...
     ویب ڈیسک:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم  ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا  اور آذربائیجان کے...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خواتین کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں زور دے کر کہا کہ ’’صحت مند خاتون ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہے‘‘۔ انہوں نے اس موقع پر صوبے بھر میں خواتین کی صحت کے لیے کیے جا رہے اقدامات کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے خواتین کی صحت کے تحفظ اور بہتری کے لیے متعدد پروگرامز شروع کیے ہیں، جن میں سب سے اہم صوبے بھر میں چلایا جا رہا ’’زچہ و بچہ کی صحت کا پروگرام‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے خواتین کو بنیادی صحت کی سہولیات گھر تک پہنچانے کے لیے 23,185 لیڈی ہیلتھ ورکرز تعینات کی...
    سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اضافی تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔ گزارشات میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 187 جو سپریم کورٹ کو مکمل انصاف کے اختیارات دیتا ہے، مخصوص نشتوں سے متعلق 12 جولائی کے فیصلہ میں آرٹیکل 187 کا اختیار طے شدہ عدالتی اُصولوں کے منافی استعمال ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، سماعت 29 مئی تک ملتوی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 187 مکمل انصاف کا اختیار زیر التوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے۔ آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن نے استدعا کی ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے 80 اراکین کے ساتھ...
    سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دی۔ قوم کو یوم تکبیر مبارک — Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 28, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
     اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مودی بھی زور لگائے گا اور پی ٹی آئی بھی لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے ، معرکہ حق میں مودی کا دھڑن تختہ ہوا اور پی ٹی آئی کا بھی نقصان ہوا ہے، معرکہ حق دراصل حق و باطل کی لڑائی تھی، معرکہ حق کا نتیجہ خدانخواستہ کچھ اور ہوتا تو پی ٹی آئی آسمان سر پر اٹھا لیتی۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بڑی باتیں کررہے ہیں لیکن کچھ نہیں کرسکیں گے، بات کرنے سے کسی کو نہیں روکا جاسکتا، تحریک چلانا پی ٹی آئی والوں کا کام نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ معرکہ...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے عمران خان سے کسی کا کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ہی کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔ پی ٹی آئی بس خواب دیکھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا۔ پی ٹی آئی انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔ میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کہ علیمہ خان نے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات آگے بڑھانے کی پیشکش کی ہے، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید خان صاحب کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...
    خیبر پختونخوا میں بارش اور آندھی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کے پی میں بارش و آندھی کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 3 مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔ بارش اور آندھی سے 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، یہ حادثات صوابی، پشاور، شانگلہ، سوات اور ہری پور میں ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری امداد دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بند شاہراہوں کو...
    سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی  28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
    —فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ختم ہو گئی۔بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں بہنوں سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔بہنوں سے ہوئی اس ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے جمعرات کو شہر میں شدید گرم موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ 43 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ جمعرات کو کراچی کا موسم گرم اور شدید گرم، خشک رہنے کا امکان ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جمعرات کو معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ منگل کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری اور نمی کا تناسب 65 فیصد...
    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایران پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے تہران میں ملاقات کی ۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی بات...
    —فائل فوٹو کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین نے واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ریٹائر ملازمین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری واجبات ادا کیے جائیں۔ کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے احتجاج میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔مظاہرے میں شریک اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ ریٹائر ملازمین نے اپنی زندگی کے ایم سی کو دے دی ہے۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک تمام مقامی اداروں میں یہی مسئلہ ہے۔
    رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ نجی چینل کے مطابق عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور...