2025-08-01@12:30:53 GMT
تلاش کی گنتی: 2651

«اور شاہنواز»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنا کر پاکستان کے ہر شہری تک اس کی رسائی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انڈسٹری گول میز کانفرنس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ یہ کانفرنس مستقبل کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد رکھنے والی مشاورت ہے، انٹرنیٹ اب صرف سہولت نہیں بلکہ ایک لائف لائن اور قومی ترقی کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایس سی او اور یو ایس ایف جیسے ادارے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے...
    —فائل فوٹو بیجنگ میں پاکستان اور چین کی اقوامِ متحدہ سے متعلق پانچویں مشاورت ہوئی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سفیر نبیل منیر، چینی وفد کی قیادت وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ افسر شین بو نے کی۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین نے اقوامِ متحدہ اور عالمی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز اگست میں چین کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع اجلاس میں اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر علاقائی و عالمی امن و سلامتی پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک نے باہمی امور پر مؤقف میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان اور چین نے اقوامِ متحدہ سمیت کثیر الجہتی...
    اسلام آباد: تمام طالب علموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 2019 سے امریکہ کے ویزا کے درخواست گزاروں سے ان کی سوشل میڈیا پر شناختی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ تاہم حال ہی میں اس پالیسی میں بعض اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت ویزا درخواست کے تقاضوں میں کچھ نرمی دیکھی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزا کی درخواست جمع کرانے سے قبل تمام امیدواروں کو چاہیے کہ وہ تازہ ترین ہدایات کا بغور جائزہ لیں اور یہ تسلی کریں کہ وہ دیے گئے طریقہ کار پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔ اس وقت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالب...
    پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے سے عاشورہ کی تعطیلات کا بھی تعین ہو گیا۔ پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔ اس طرح حکومت کے پہلے کئے گئے اعلان کے مطابق عاشورہ کی دو چھتیاں ہوں گی جو نو اور دس محرم کو ہوں گی۔ نو اور دس محرم کو عاشورہ کی چھٹیاں 5 اور 6 جون کو ہونے کا تعین ہو گیا ہے۔ سرکاری ملازموں کو اس سال عاشورہ کی عملاً ایک ہی تعطیل مل رہی ہے کیونکہ 6 جون کو اتوار ہے۔ ابھی یہ طے نہیں کہ آیا حکومت اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹی کے روز عاشورہ آنے کو مدنظر رکھ کر سرکاری ملازموں...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھیل کو بیٹر اور بولر کے درمیان مقابلے کا رکھنے کے لیے قوانین میں تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ روز کونسل کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کی گئی تھی۔ جس کے بعد ایک بار پھر کچھ قوانین میں تبدیلیوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف وائٹ بال فارمیٹ میں اسٹاپ کلاک متعارف کرانے کے ایک برس بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی یہ قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قانون کے مطابق بولنگ سائیڈ کو...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریقوں کے 35 ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ ایک سٹے باز ہے جو کنونشن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے اور بین الاقوامی سمندری نظم و نسق کو سبوتاژ کرتا ہے۔سب سے پہلے، امریکہ ایک سٹے باز ہے جو کنونشن کے قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے. امریکہ نے ابھی تک اس کنونشن میں شرکت نہیں کی لیکن اس نے ہمیشہ کنونشن کے بہانے دوسرے ممالک کی جانب سے کنونشن پر عمل درآمد پر مسلسل انگلیاں اٹھائی ہیں۔دوسرا ،امریکہ بین الاقوامی سمندری نظام کو تباہ کرنے والا ملک ہے۔ کنونشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زاید ممالک کو کینسر کے علاج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی دوائیں نہ صرف غیر موثر بلکہ مضر صحت دوائیں فراہم کی گئیں۔ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات جو مختلف اقسام کے کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، معیار پر پورا اترے بغیر 100 سے زاید ممالک کو برآمد کردی گئیں۔ان ممالک میں پاکستان کے ساتھ ساتھ نیپال، ایتھوپیا سمیت شمالی کوریا، امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب جیسے ترقی یافتہ اور بااثر ممالک بھی شامل ہیں۔استعمال ہونے والی ادویات میں نہ صرف کینسر کے خلاف مؤثر جز...
    روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔" 18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں...
    امریکی ماہرین نے chemoPAD نامی ایک سستا اور مؤثر آلہ تیار کیا ہے۔ یہ آلہ صرف 2 ڈالر میں دوا کی کوالٹی چیک کر سکتا ہے، یہ آلہ کسی بھی اسپتال میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور کئی افریقی ممالک میں یہ نظام رائج ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک کو کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایسی ادویات فراہم کی گئیں جو نہ صرف مؤثر ثابت نہ ہو سکیں بلکہ بعض صورتوں میں مضر صحت بھی پائی گئیں۔ ایک تحقیقاتی رپورٹ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس کے مطابق کیمو تھراپی کی وہ اہم ادویات، جو مختلف اقسام کے کینسر کے...
    حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم گرینڈ الائنس کی ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، اسکے خلاف "کار سرکار میں مداخلت" اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو سختی سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری ہڑتال کے تناظر میں اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کریں۔ جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے یا کسی بھی قسم کے سرکاری امور میں خلل ڈالنے کی اجازت...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت جولائی میں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کی گئی اس ملاقات میں سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کو جولائی میں سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی اپنی...
    نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ ماہ (جولائی) کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کی مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کے تحت عالمی امن و سلامتی کے کئی اہم امور پر سلامتی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران شفاف، مشاورتی اور تعمیری سفارت کاری کو فروغ دے گا تاکہ عالمی مسائل کے حل میں مؤثر پیش...
    اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ایران کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ یہ بات موساد کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہی گئی۔ David Barnea, the Mossad chief, thanks agents, the IDF, and the CIA for the collaboration during the 12-day Operation Rising Lion, which achieved 'goals that initially seemed imaginary' against Iran pic.twitter.com/qudlLo4TuB — i24NEWS English (@i24NEWS_EN) June 25, 2025 شہنوانیوز کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ برنیا موساد کے آپریشن ہیڈکوارٹر میں ایجنٹوں سے خطاب کر رہے ہیں، یہ وہ وقت تھا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ...
    کینیا میں گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر اموات پولیس فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔ یہ احتجاج ایک مقبول بلاگر کی پولیس کی حراست میں پراسرار موت کے بعد بھڑکا تھا، جبکہ یہ واقعہ 2024 کے ان خونریز مظاہروں کی برسی کے موقع پر پیش آیا جب ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 60 افراد مارے گئے تھے۔ نیروبی میں کشیدہ صورتحال دارالحکومت نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس بربریت اور حکومتی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ربر بلیٹس اور لائیو فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ کینیاٹا نیشنل اسپتال...
    پاکستان آئندہ ماہ جولائی 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت یہ صدارت ہر ماہ باری باری رکن ممالک کو دی جاتی ہے، اور جولائی کا مہینہ پاکستان کے حصے میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو رہے ہیں، پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے جولائی کے لیے سلامتی کونسل کے مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران عالمی امن و سلامتی کو...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی کے شعبے کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کو بجلی کے شعبے کی پیدوار، ترسیل اور تقسیم پر جاری اصلاحات اور منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عنقریب بجلی کی پیداوار کیلئے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، نرخ مزید کم ہونگے، وزیراعظماسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ... وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نقصان کرنے والی جنکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے...
    علی امین گنڈا پور کی بانی سے ملاقات کی درخواست، جسٹس منصور کی کیس سننے سے معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اجازت کی درخواست کر دی تاہم جسٹس منصور علی شاہ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں اس وقت پیش ہوگئے جب وہاں کسی دوسرے کیس کی سماعت ہو رہی تھی، وزیراعلی کے ہمراہ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل بھی تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے روسٹرم پر آ...
    190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں اور سزا معطلی سے متعلق درخواستوں کے حوالے سے اہم اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیب نے اسلام آباد ہائ یکورٹ میں کیس کی پیروی کے لیے اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ نیب نے جاوید ارشد ایڈووکیٹ کو اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا ہے۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا بارہواں اجلاس 24 جون 2025 کو ابو ظبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کی۔ اجلاس سے قبل، خصوصی معاون وزیر اعظم پاکستان طارق باجوہ اور اماراتی وزیر مملکت احمد علی السیغ کی زیر قیادت ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا، جن میں شامل ہیں: تجارت، بینکاری،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکہ دوبارہ حملے میں دیر نہیں کرے گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ کیا، لیکن اگر ایران نے پھر ایٹمی سرگرمیاں شروع کیں تو اس بار بھی کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر اب مکمل طور پر مؤثر ہو چکا ہے، اور ان کے کہنے پر اسرائیلی فضائی حملے روک دیے گئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں لیکن اب مکمل جنگ بندی پر...
    اٹلی میں پاکستانی باکسر کے ساتھ چوری کے واقعے کے بعد اہم عدالتی پیش رفت، خالد محمود و دیگر پر پابندی کا حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اٹلی میں پاکستانی باکسر اور کوچ کے کمرے سے پاسپورٹ اور رقم چوری کے واقعے کے بعد پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود اور دیگر عہدیداران کے خلاف پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے لگائی گئی تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم عدالت نے معطل کر دیا ہے۔عدالت نے یہ معاملہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پینل ایڈجوڈیکیٹر کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام فریقین کو سنا جائے اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ ایران نے اب تک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ، امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے 2015 میں طے پانے والے بین الاقوامی معاہدے سے 2018 میں یکطرفہ طور علیحدگی اختیار کر کے اور ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر کے بحران کا آغاز کیا۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف الزامات کے جواب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے کچھ رکن ممالک نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کے فوجی اقدامات کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک محمد احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجٹ 26-2025 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے...
    فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ ادا، آرمی چیف کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں بھارتی حمایت یافتہ ”فتنۃ الخوارج“ کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے ضلع چکوال کے رہائشی 37 سالہ میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کردی گئی ہے۔ شہید کو ملک و ملت کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے پر پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنے کے لیے آبائی علاقے چکوال منتقل کر دیا گیا ہے۔نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عائد پابندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہفتہ وار ملاقات کروائی جائے، کیونکہ ملاقات کی اجازت نہ دینا آئین کے آرٹیکل 9، 10 اے اور 19 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بجٹ مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے اور سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ موجودہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروایا جائے۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ملاقات کی راہ میں حائل تمام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میاں منیر احمد پاکستان سمیت دنیا بھر میں چند روز قبل پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا گیا، یہ دن ہر سال منایا جاتا ہے اور اتفاق دیکھیے کہ اس سال اس کا موضوع تھا ’یک جہتی‘ یعنی پناہ گزینوں کے ساتھ یک جہتی، یہ دن منانے کا مقصد اُن لاکھوں افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جو جنگ، تنازعات، یا ظلم و ستم کے باعث اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ہماری سیاسی جماعتیں، ہمارے جید سیاسی راہنمائوں کی اکثریت بھی پناہ گزین ہے، انہیں جمہوریت کے لیے ’’کام اور جدوجہد‘‘ کرتے ہوئے بڑے ’’ظلم‘‘ سہنے پڑے، ان بے چاروں نے بھی پناہ گزین بننے کا فیصلہ کیا اور چند راہنمائوں کو ہی استثنیٰ حاصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) جمعیت علمائِ اسلام سندھ کے امیر سائیں عبدالقیوم ہالیجی کہا ہے کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے کے لیے عوام کو باہر نکلنا ہو گا پیپلزپارٹی نے وفاقی سے مل کر سندھ کو یرغمال بنا رکھا ہے یہ بات انھوں نے مجلسِ عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت، مہنگائی، بے روزگاری، منشیات کی کھلے عام فروخت، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے، مگر حکومت ان سنگین مسائل کو مسلسل نظرانداز کر رہی ہے ایسی صورتحال میں عوام کی آواز بننا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور عوام کو بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے شہریوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ادارہ واسا کو واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں تبدیل کئے جانے کے بعد شہر میں نکاسی و فراہمی آب کا نظام تباہ ہوکر رہ گیا، واسا کے تالابوں میں پانی کا ذخیرہ وافر مقدار میں ہو نے کے باوجود واسا انتظامیہ نے شہر کے80فیصد علاقوں کے عوام کوبجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا جواز ظاہرکرکے پینے کے پانی سے محروم کردیا اور گذشتہ 15دن سے پانی کی فراہمی مکمل بند ہو نے پر مساجد میں بھی وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں ہے اور گیلن مافیا پیاسے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں پینے کے پانی کے بحران پر ابتک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کردیا جب کہ نیتن یاہو نے بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی ہے، ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ کوئی فریق بھی سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرے۔  ایران اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین جنگ بندی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کو ایک لمحاتی استحکام فراہم کرسکتی ہے، تاہم اس کے اثرات، فوائد اور نقصانات میں کئی تلخ اور میٹھی حقیقتیں چھپی ہیں۔ اس جنگ بندی کا پہلا اور سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ خونریزی کا سلسلہ...
    جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ،آپریشن میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے گیارہ دہشت گرد واصلِ جہنم کردیے 7 بھارتی حمایت یافتہ خوارج زخمی، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ شہید ہوگئے ،میجر معیز شہید کا تعلق چکوال اور لانس نائیک جبران کا بنوں سے تھا،میجر معیز نے متعدد آپریشنز میں خوارج کے خلاف دلیری سے قیادت کی۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں آئی ایس پی آر نے کہا ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ میجر سید معیز عباس شاہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کی فراہم کی جانے والی سہولتوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ جس میں بتایا کہ پاسپورٹ دفاتر کی پاکستان میں مجموعی تعداد 232 دنیا بھر میں 93 تک پہنچ گئی ، گزشتہ 17 سال میں 3.4 ملین سالانہ مجموعی 55 ملین پاسپورٹس کا اجراء کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دو سال میں مانگ میں اضافے کی وجہ سے سالانہ 6.7 ملین مجموعی 13 ملین پاسپورٹس جاری کیے گئے، گزشتہ ایک سال میں 1 لاکھ 30 ہزار 318 اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن پاسپورٹ کی سروسز فراہم کی گئیں۔...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنگ بندی کو ایران کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے سے کئی گنا طاقتور ملک کا مقابلہ کیا، حالیہ دنوں میں یہ مسلم ملکوں کی دوسری فتح ہے۔ ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی خوش آئند ہے، ایران کی مستقبل مزاجی اور حوصلہ قابل دید ہے، ایران نے جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔  خواجہ آصف نے کہا کہ ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا، ایرانی قیادت اور عوام کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماضی قریب...
    ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی (آئی جی آر سی) کے کمانڈر میجر جنرل محمد پاکپور نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ جارحیت کی تو ایران کی جانب سے اس بار جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انتباہ اس میزائل حملے کے بعد سامنے آیا ہے جو ایران نے پیر کی شام قطر میں واقع امریکہ کے العدید فوجی اڈے پر کیا اس کارروائی کو’ ’وعدہ پیروزی“ (وعدہ فتح) کا نام دیا گیا جو حالیہ دنوں میں ایران کی تین جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی.(جاری ہے) آپریشن کے بعد اپنے بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بابر اعظم کے مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی کو بہتر ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیا ہے۔اپنے حالیہ بیان میں مائیکل وان نے کہا کہ بابر اعظم بلا شبہ ایک عمدہ بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی جدید ٹیموں کے لیے موزوں نظر نہیں آتے۔ ان کے مطابق اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا حصہ تصور کیا جائے، تو وہاں ان کے لیے اس فارمیٹ میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین بولر اور پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں میچ ونر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم، فخر زمان اور محمد...
    دنیا بھر میں توانائی کی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں، اور اسی رفتار سے ماحولیاتی تبدیلیوں کی شدت بھی ہمارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔ اس دُہری چیلنج کو سامنے رکھتے ہوئے، صاف اور پائیدار توانائی کا حصول انسانیت کی بقاء کے لیے ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ انہی کوششوں میں سے ایک بڑی امید کا مرکز ’شمسی توانائی‘ یا سولر انرجی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آنے والے وقت میں، جب سورج کی روشنی تو شاید زیادہ ہوگی، مگر زمین کا درجہ حرارت بھی بلند ہوگا، کیا شمسی توانائی واقعی ایک قابلِ اعتماد حل رہے گی؟ فوٹو وولٹیک سیلز، جو سورج کی روشنی سے بجلی پیدا کرتے ہیں، ایک سادہ مگر نازک اصول پر کام...
    ایران نے مختلف ادوار میں کن بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا،اس حوالے سے اہم تاریخی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ ہزاروں سال پرانی تاریخ، ثقافت اور روایات رکھنے والی ایرانی قوم نے مختلف ادوار میں بڑی طاقتوں کا مقابلہ کیا جبکہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے محفوظ ترین ہونے کا زعم بھی خاک میں ملا دیا۔ایران، مشرقِ وسطیٰ میں سعودی عرب کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، جو 9 کروڑ 20 لاکھ افراد کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑی آبادی والا ملک ہے۔ایران کی زیادہ تر آبادی مغربی شہروں تہران، مشہد اور اصفہان میں رہتی ہے، زیادہ لوگ ملک کے مغربی نصف حصے میں آباد ہیں، جہاں پہاڑی سلسلے، زرخیز وادیاں اور دریائی علاقے ہر چشم نظارہ کو اپنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) چیئر مین پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زر داری نے کہاہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ مان لے یا جنگ کیلئے تیار رہے۔(جاری ہے) قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ چاہتے تھے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو وفاقی حکومت فیڈرل فنڈنگ کی صورت میں سپورٹ کرے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ہم حکمت عملی بنائیں کہ دہشت گردوں کو ہرا سکیں، بھارت بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردوں پر خرچ کر رہا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے۔
    ایران نے اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے جواب میں شدید میزائل کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے ایک اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  اس حملے کے باعث کئی اسرائیلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، اور عوام نے سائرن بجنے پر طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔ الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب گرا، جس سے پاور سپلائی میں خلل پیدا ہوا۔ نہاریا، حیلا، میعیلیا اور دیگر شہروں میں سائرن بجنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ رائٹرز کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان میں میزائلوں کو پرواز کرتے دیکھا گیا، جس کے...
    خیبر پختونخوا میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج سرکاری ملازمین اسمبلی اجلاس سے قبل بڑی تعداد میں اسمبلی چوک پہنچے اور خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بجٹ 2025: افسران کے الاؤنسز میں کٹوتی اور نچلے ملازمین کے لیے ریلیف کی تیاری مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جب وفاقی ملازمین کو 25 سے 30 فیصد ڈسپیریسی ریڈکشن الاؤنس دیا جا سکتا ہے، تو خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو کیوں محروم...
    ایران کی مسلح افواج کی خاتم الانبیاء یونٹ نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سنگین نتائج کے حامل طاقتور جوابی اقدامات امریکا کا انتظار کر رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق، اس یونٹ کے ترجمان نے، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے یہ مجرمانہ اقدام اسرائیل کے ایما پر انجام دیا گیا، جو ایران کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ #BREAKING Spokesperson for the Khatam al-Anbiya base: Powerful operations with heavy consequences await the US. pic.twitter.com/th83NlSOf8 — Tehran Times (@TehranTimes79) June 23, 2025 ترجمان نے مزید کہا کہ یہ دشمنانہ کارروائی موت کے گھاٹ اترتی ہوئی...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے سائبر ٹیم کے سربراہ محمد امین شایستہ کو سزائے موت دے دی۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محمدامین شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر اسرائیل کے لیے سائبر جاسوسی کا الزام تھا۔ ایرانی عدلیہ کے مطابق شایستہ نے موساد کے لیے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے جرم میں مکمل فوجداری کارروائی اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ 13 جون کو اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے کم از کم تین افراد کو موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی ہے۔ گزشتہ روز بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہ جو اوپر لوگ براجمان ہیں وہ حق اور انصاف کے نام سے بھی بے بہرہ اور عوام کے حقوق کی ادائیگی سے لاتعلق نظر آتے ہیں ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا ایم پی اے، ایم این اے، سینیٹرز، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اسمبلز وغیرہ جن کو عوام اپنے اور ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے منتخب کرکے اسمبلیوں اور ایوانوں میں بھیجتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔ اب یہ سب کے سامنے کھل کر آچکا ہے۔ اپنی تنخواہیں چند لمحوں میں 500 فیصد تک بمعہ دیگر سہولیات گزشتہ کم و بیش نصف سال کے ایریئرز کے ساتھ بلاخوف و خطر بڑھادیتے ہیں۔...
    امریکا نے اپنے جدید ترین بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، جب کہ دوسری جانب ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ اقوام متحدہ امریکا کو ایران، اسرائیل جنگ میں براہ راست شمولیت سے منع کرتی رہی جب کہ یورپ سفارت کاری پر زور دیتا رہا، مسلم...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، عوام اور بالخصوص نوجوانوں نے تہران سمیت مختلف شہروں میں ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کیخلاف پورے ایران میں احتجاج جاری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، عوام اور بالخصوص نوجوانوں نے تہران سمیت مختلف شہروں میں ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کیخلاف ڈٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں تہران کے میدان انقلاب میں ہونیوالے مظاہرے میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان بھی شریک ہوئے۔ ایرانی صدر نے احتجاجی اجتماع میں عوام اور طالب علموں کیساتھ مل کر امریکی حملے کیخلاف احتجاج میں شرکت کی۔ واضح رہت ایران...
    ایران پر امریکی حملوں اور اسرائیل کے خلاف دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے کیے گئے، ٹوکیو، برلن، نیو یارک اور تل ابیب میں بھی ریلیاں نکالی گئیں، جہاں عوام نے نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دنیا بھر کے مختلف شہروں میں ”جنگ نہیں، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے  ۔ ٹوکیو میں ایران پر امریکی حملوں کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جنگ کی مذمت کی۔ نیویارک میں بھی جنگ مخالف یہودیوں نے احتجاج کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی۔ اسی طرح برلن میں بھی عوام سڑکوں پر نکلے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ...
    ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا،،تہران نے حملہ کیا تو بھرپور طاقت سے جواب دینگے، امریکا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہم نے واضح کرتے ہیں دنیا کو امریکا کے صدر ٹرمپ کی بات سننا ہوگی، ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کردیا اور اگر جوابی کارروائی ہوئی تو اس سے زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع اورایئرفورس چیف نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام اور جوہری سائٹس کو تباہ کردیا، امریکا بار بارکہتا رہا کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھرپور اور گزشتہ رات سے زیادہ...
    بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی ، پاکستان اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس میں کسی یک طرفہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں، ترجمان کا امیت شاہ کے بیان پرردعمل کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی جانب سے اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل...
    واشنگٹن: امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ امریکی وزیردفاع نے ا یئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکی  وزیردفاع نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔...
    بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔ سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ دیگر کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر لیتا...
    وقاض احمد:تحریک انصاف کے سابق رہنماجاوید بدرکوگھر کے باہر سےاغوا کرلیاگیا، جاوید بدر کواغوا کرنیوالوں میں ایک شخص پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے جاوید بدر کو اغوا اور پیسے ہتھیانے کامقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز 5 نقاب پوش افراد جاوید کے گھر کے باہر آئے۔ ملزمان نے جاوید کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور شرقپور روڈ کی طرف لے گئے، ملزمان نے جاوید کےاکاؤنٹ سے 2 لاکھ نقدی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش ملزمان کئی گھنٹے جاوید کو گھمانے کے بعد سڑک پر چھوڑ گئے، ملزمان جاوید کو 20 سال قبل مقدمہ درج ہونے کا...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی پر پہلے سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ایران کی 3 نیوکلئیر تنصیبات پر حملے کے بعد انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے امریکی حملے کا جواب دیا تو اسے ایسی طاقت سے کچلا جائے گا جو آج کی رات سے کہیں زیادہ ہوگی، اگر ایران نے امریکہ کے خلاف کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی تو ہم اس سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے جو آج رات دیکھنے کو ملی۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی فوج کا...
    اسلام آ باد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی جانب سے اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین بے حسی کا مظہر ہے، سندھ طاس معاہدہ کوئی سیاسی مفاہمت نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جس میں کسی یک طرفہ اقدام کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے مسائل، اسرائیلی جارحیت اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کیا۔ترک صدر اردوان نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ اس اجلاس کے نتیجے میں ایسے فیصلے لیے جائیں گے جو مسلم دنیا کےلیے بہتری کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’غزہ کے عوام کا دکھ ہمارا اپنا دکھ ہے، اور ہم کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔‘‘ترکیہ کے صدر نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اسرائیل عالمی طاقتوں کی پشت پناہی میں جارحیت...
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی اور سنگین بے حسی کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر داخلہ کا بیان مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی جانب سے اس معاہدے کا مکمل احترام کرتا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر داخلہ کے سندھ طاس معاہدے کی بحالی کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وعدوں کو پس پشت ڈال کر حالیہ بجٹ میں پہلی بار مرج اضلاع میں بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جوکہ سراسرظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 26- 2025ء کے بجٹ میں مرج اضلاع کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی اور ضم اضلاع میں پہلی بار 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ قبائلی عوام کے ساتھ ظلم اور صوبے میں انضمام کے شرائط سے انخراف ہے۔ وفاقی حکومت نے سابقہ قبائلی اضلاع کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرتے وقت وعدہ کیا تھا کہ ہر سال وفاقی حکومت خیبر...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی پر شدید تنقید کی ہے، امیت شاہ نے کہا تھا کہ نئی دہلی کبھی بھی اسلام آباد کے ساتھ سندھ طاس معاہدے (آئی ڈبلیو ٹی) کو بحال نہیں کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امیت شاہ نے ہفتے کی صبح ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، ہم پاکستان جانے والے پانی کو ایک نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پاکستان کو وہ پانی نہیں ملے گا جو وہ بلاجواز حاصل کر رہا تھا‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے طاقتور ترین رکن امیت شاہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافائل ماریانو گراسی کے خلاف اقوام متحدہ میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے یو این سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو تحریری درخواست میں اپنے تحفظات پیش کیے۔ایرانی سفیر نے اپنے خط میں گراسی کے رویے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر جاری حملوں اور مسلسل دھمکیوں کی مذمت نہیں کی، جو کہ IAEA کے بنیادی اصولوں اور غیر جانبداری کی خلاف ورزی ہے۔ سفیر کے مطابق گراسی نے بطور ادارے کے سربراہ اپنے غیر جانبدارانہ اور پیشہ ورانہ کردار کو برقرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سولر پینلز کی مصنوعی مہنگائی اور قبل از وقت قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت ایسی کسی بھی ذخیرہ اندوزی یا بلیک مارکیٹنگ کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے نئے ٹیکسز کا اطلاق تو ضرور ہوگا، مگر اس سے قبل جان بوجھ کر قیمتیں بڑھانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قابلِ سزا جرم ہے۔سینیٹ اجلاس میں بجٹ 2025-26 پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے نہ صرف سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بجٹ کی تیاری میں انتہائی محنت سے کام لیا۔ انہوں نے تسلیم کیا...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھاکہ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان میں موٹاپا ایک خطرناک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے جو نوجوانوں میں فیٹی لیور، جگر کے ناکارہ ہونے اور بڑی آنت کے کینسر میں غیرمعمولی اضافے کا سبب بن رہا ہے۔اس بات کا انکشاف ہفتے کے روز کراچی میں منعقدہ ساتویں سالانہ کانفرنس آف پاکستان جی آئی اینڈ لیور ڈیزیز سوسائٹی (PGLDS) کے افتتاحی اجلاس میں کہی گئی، جس میں محکمہ صحت کے حکام کے علاوہ مقامی اور بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔سوسائٹی کی صدر ڈاکٹر لبنیٰ کمانی نے کہا کہ موٹاپا نہ صرف فیٹی لیور بلکہ معدے اور آنتوں کی دیگر کئی بیماریوں کی بنیادی وجہ بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹاپے اور فیٹی لیور کے لیے نئی ادویات ضرور...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے مسائل، اسرائیلی جارحیت اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے واضح مؤقف اختیار کیا۔ ترک صدر اردوان نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ اس اجلاس کے نتیجے میں ایسے فیصلے لیے جائیں گے جو مسلم دنیا کےلیے بہتری کا باعث بنیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’غزہ کے عوام کا دکھ ہمارا اپنا دکھ ہے، اور ہم کسی صورت خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔‘‘ ترکیہ کے صدر نے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے اسرائیل عالمی طاقتوں کی پشت پناہی میں جارحیت...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو صرف ایک سیاستدان نہیں بلکہ ایک نظریہ تھیں۔   بینظیر بھٹوشہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فخر ہے میری سیاسی تربیت بینظیر بھٹو نے کی،انہوں نے اپنی جان دے کر ملک میں جمہوریت بحال کی ۔  انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے پولیو مہم کا آغاز خود اپنی بیٹی کو قطرے پلا کر کیا تھا، وہ ہر مظلوم کی آواز اور ہر کمزور کی امید تھیں،آج بینظیر بھٹو کی قربانیوں، قیادت اور مشن کو یاد کرنے کا دن ہے۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا وژن جامع اورہمہ گیر ترقی کا حصول ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال بھی کوئی منی بجٹ پیش نہیں کیا تھا، درآمدی سولر پینلز کے 46فیصد آلات پر ٹیکس اٹھارہ فیصد سے کم کر کے دس فیصد ٹیکس کر دیا گیاہے،کم اور متوسط طبقے کے سرکاری ملازمین پر ماہانہ ٹیکس مزید کم کر دیا گیا ہے،ناجائزمنافع خوروں کو عوامی استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی،سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ و محصولات کی سفارشات میں سے پچاس فیصد کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا،زرعی ادویات...
    اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ کونشانہ بنایا ہے، تاہم اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کسی خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہورہا۔اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔ صوبائی اہلکار کا کہنا ہے کہ اصفہان پر اسرائیلی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد میں جمعے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی۔ بلاول کی کراچی ائرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ائرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ائرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی...
    نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، پچاس ہزار فلسطینی شہید کر چکا ہے، یہ کرمنل اسٹیٹ ہے جس نے ایران پر حملہ کیا، ایران پر اس وقت حملہ کیا گیا جب مذاکرات جاری تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین توڑے۔ نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر استثنیٰ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اسرائیل اپنے جرائم پر کبھی جوابدہ کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری فضائی جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اور اہم اجلاس آج ہوگا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ آج جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے تاکہ جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کو دوبارہ بحال کیا جا سکے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی اپنی شرکت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے بھی یورپی وزرائے خارجہ اور ایرانی ہم منصب کے درمیان ممکنہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا بھی سفارتی راہ کو کھلا رکھنا چاہتا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر...
    ملتان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں آنے والے تعزیتی وفد نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی اداروں کی خاموشی سے بھی کئی سوال جنم لے رہے ہیں، اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے اب تک اس حملے پر کوئی موثر قدم اٹھانے میں ناکام رہے ہیں، اگر اب بھی مسلمان ممالک نے خاموشی اختیار کیے رکھی تو کل کسی اور ملک کی باری ہو سکتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم اور جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل کی سربراہی میں وفد نے خانہ فرنگ ایران ملتان کی انچارج خانم زاہدہ بخاری سے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے آرمی سائنسدانوں اور عوام کی شہادت پر...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں ترامیم نافذ کردیں۔ نادرا کی شناختی قواعد میں ترامیم کے مطابق ب فارم کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک لازم نہیں ہے۔تین سے دس سال کے بچوں کی تصویر اور آئرس اسکین لازمی ہوگی۔دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری ہوگا جس پر میعاد درج ہوگی، پرانے ب فارم منسوخ نہیں کیے گئے لیکن پاسپورٹ بنوانے کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ایف...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس سے منطقی اور معقول سوال پوچھنا دیگر اقسام کے سوالات کے مقابلے میں زیادہ کاربن اخراج کا سبب بنتا ہے۔ جرمنی کی ہوکشولا میونخ یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز کے محققین نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی جیسے لارج لینگوئج ماڈل میں لکھے گئے ہر سوال کے جواب کے لیے توانائی درکار ہوتی ہے جس سے نتیجتاً کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے۔ اخراج کی مقدار چیٹ بوٹ، صارف اور مدعے پر منحصر ہوتی ہے۔ جرنل فرنٹیئر میں شائع ہونے والی تحقیق میں 14 اے آئی ماڈلز کا موازنہ کیا گیا جس میں معلوم ہوا کہ جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہو گیا، جس کا آغاز سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری جنگ بندی کے مطالبے سے کیا۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، سیکریٹری جنرل گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کئی بار اس بات کی یقین دہانی کرا چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران میں ایٹمی تنصیبات، عوامی مقامات اور طبی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعے کا حل...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم عوامی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں ٹرانسپورٹ، صحت، توانائی، قانون سازی اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟ کابینہ نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے 346 ملین روپے کی منظوری دی۔ بالاکوٹ، مانسہرہ میں ڈی کٹیگری ہسپتال کی تعمیر پر آنے والی اضافی لاگت اور بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی بھی منظوری دی...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کردیا جس کے تحت شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا کے اقدامات کے مطابق ب فارم بنوانے کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا، 3 سال تک کے بچوں کے لیے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی اور آئرس اسکین بھی لیا جائے گا۔ ترامیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 سے 18 سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرس اسکین لازمی ہوں گے، ہر بچے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں اہم تبدیلیاں متعارف کرادی ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہیں۔نادرا کے مطابق اب ب فارم کے حصول کے لیے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج لازمی ہوگا۔ یہ اقدام بچوں کی درست رجسٹریشن اور مستقبل میں کسی بھی جعلسازی سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک ضروری نہیں ہوگا، جبکہ تین سے دس سال کے بچوں کے لیے تصویر اور آئرس اسکین لازمی قرار دی گئی ہے۔ دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک اور آئرس اسکین سب لازم ہوں گے۔ اب ہر بچے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)عید قرباں کے بعد کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز بڑھنے کا خدشہ سامنے آگیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کانگو وائرس سے حالیہ دنوں میں دو اموات کی تصدیق کر دی ہے، جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 42 سالہ ملیر کا رہائشی شخص 16 جون کو کانگو وائرس کا شکار پایا گیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے اگلے ہی روز یعنی 17 جون کو اس کا انتقال ہوگیا۔ دوسرا کیس ابراہیم حیدری کے 26 سالہ نوجوان کا ہے جو مہلک وائرس کے سبب جان کی بازی ہار گیا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے فری لانسرز کے لیے اب بین الاقوامی ادائیگیاں وصول کرنا نہایت آسان ہو گیا ہے۔ پے پال کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا باقاعدہ آغاز فری لانسر کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔ایس آئی ایف سی نے اپنے قیام کے دوسرے سال میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گوگل، مائیکروسافٹ، اور سیسکو جیسی عالمی کمپنیوں کی شمولیت سے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کو نئی رفتار ملی ہے۔ دو لاکھ یونیورسٹی گریجویٹس کو آئی ٹی اسکلز ٹریننگ کے تحت مارکیٹ کے قابل بنایا گیا ہے۔چین...
    وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات، جناب محسن نقوی کی ہدایت پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا ہے۔ ان ترامیم کا مقصد قومی شناختی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، جعل سازی کا خاتمہ کرنا اور اس نظام کو محفوظ بنانا ہے۔ قومی شناختی کارڈ قواعد نادرا کے قیام کے بعد سال 2002 میں وضع کئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان قواعد کو دورِحاضر کے تقاضوں...
    نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا جس کے تحت ب فارم بنوانے کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا، بغیرچِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے، کیوآرکوڈ شامل ہو گا اور اس پر کوئی اضافی فیس نہیں لی جائےگی۔ اعلامیہ کے مطابق تین سال تک کے بچوں کیلئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی ، 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہو گی، آئرِس سکین بھی لیا جائے گا، 10 سے18 سال کے بچوں کیلئے تصویر،بائیو میٹرک اور آئرِس سکین لازمی ہوں گے۔ہر بچےکو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج...
    — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین توڑے۔نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ایران اسرائیل جنگ پر بات کی اور کہا کہ اسرائیل کو عالمی سطح پر استثنیٰ کیوں دیا جا رہا ہے؟ اسرائیل اپنے جرائم پر کبھی جوابدہ کیوں نہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کا واحد جرم نہیں، نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے، پچاس ہزار فلسطینی شہید کر چکا ہے۔ ایران اسرائیل جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروعایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے منفی اثرات پاکستان پر بھی پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔ نفیسہ شاہ کا...
    ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر ہونا کوئی جرم نہیں اپنا آنگن، اپنی چھت چھوڑنا بہت کرب ناک مجبوری ہے۔  پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شوق سے پناہ گزین نہیں بنتا زندگی بچانے کیلئے اپنا آنگن، اپنی مٹی، اپنی چھت چھوڑنا پڑتا ہے، جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‎فلسطین و شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کیلئے ایک کڑا امتحان ہیں، دنیا کو ادراک ہونا چاہیے کہ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان دہائیوں سے دنیا بھر کے مظلوم مجبور انسانوں کے لیے پناہ گاہ بنا ہوا ہے، خاص طور پر افغان مہاجرین کی کفالت میں ہماری قوم کا کردار قابلِ فخر اور دنیا کے لیے مثال ہے۔انہوں نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسائل محض اعداد و شمار کا معاملہ نہیں بلکہ انسانیت، ہمدردی اور عالمی ذمہ داری کا تقاضا ہیں۔(جاری ہے) اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی بحالی، تعلیم، صحت اور...
    عالمی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے روکنا اور حل کرنا چاہیے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات کو اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج بین الاقوامی قوانین کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے روکنا اور حل کرنا چاہیے،پاکستان نے قلیل بین الاقوامی حمایت کے باوجود افغانستان میں عدم استحکام کے مختلف مراحل کے دوران تنازعات سے بچنے کیلئے لاکھوں افغان بھائیوں کی میزبانی کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ اس سال پناہ گزینوں کا عالمی دن دنیا بھر...