2025-11-04@00:19:48 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1626				 
                «شہادتیں اور»:
(نئی خبر)
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے پچاس سے زائد مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد حکمت عملی تیار کر لی، ان پر لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد میں پچاس سے زائد ایف آئی آرز درج ہیں، وہ تمام کیسز میں پہلے پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لیں گے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حماد اظہر حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت ملنے پر متعلقہ عدالتوں سے ضمانتوں کیلئے رجوع کیا جائے...
	پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے پر وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کا پیغام جاری کردیا
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے طے پایا، جو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ آنے والے دنوں میں ہمارے دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت بھی دے گا۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور...
	پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان
	پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک بہتر رسائی، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ معاہدے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امریکی صدر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ الحمد للہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ معاہدہ مکمل کرلیا۔ Pakistan concludes deal with USA, AlhamdoLilah. pic.twitter.com/N3CXyQdIXd — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 31, 2025  یہ پیشرفت واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر...
	لداخ میں بھارتی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور ایک بڑی پہاڑی چٹان اُن پر آن گری۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے میں لیفٹیننٹ کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دافدار دلجیت سنگھ شامل ہیں جب کہ 3 فوجی افسر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں میجر ماینک شبھم، میجر امِت دکشت اور کیپٹن گورَو شامل ہیں جنہیں فوری طور پر آرمی کے 153 جنرل اسپتال لیہ منتقل کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ دوربوک سے چونگتاش کی طرف جا رہا تھا۔...
	انہوں نے لکھا کہ یہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ کس طرح بی جے پی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے مفادات سے سمجھوتہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد کا ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ کے اعلان سے بھارت بھر میں سیاسی گھمسان مچ گیا ہے۔ کانگریس نے مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ٹرمپ نے ٹیرف کے ساتھ ہی بھارت کی دوستی اور روس کا بھی ذکر کیا ہے۔ کانگریس کی طرف سے کئے گئے پوسٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگا دیا، ساتھ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 18 تارکین وطن کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔'آئی او ایم' کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے کی ہمدردیاں متاثرین اور اس حادثے میں بچ رہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ یہ المناک واقعہ ان مہلک خطرات کی واضح یاد دہانی ہے جو بہت سے لوگ تحفظ اور مواقع کی تلاش میں مول لیتے ہیں۔لیبیا تارکین وطن اور پناہ کے خواہش مند لوگوں کی ایک بڑی عبوری منزل شمار ہوتا ہے۔ ان لوگوں کی بڑی تعداد استحصال، بدسلوکی اور زندگی کو لاحق سنگین خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اچھے مستقبل...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی ۔ پوری دنیا بھارت سے جنگ جیتنے پر آج تک دنگ ہے اور پاکستان کی تعریف کررہی ہے۔پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور مودی کے حصے میں سفارتی تنہائی آئی۔ پاکستان کو دشمن کےخلاف جنگ جیتنےکی وجہ سےعزت ملی۔ فیلڈ مارشل نےفرنٹ سےلیڈ کیا، ایئرفورس نےکمال کر دکھایا، بھارت کوجس طرح شکست ہوئی آج تک تذکرہ ہورہا ہے۔ وفاقی کایبنہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا پوری قوم نےمتحد ہوکردشمن کےخلاف مقابلہ کیا، بھارت کےخلاف کمال مہارت کےمظاہرے پردنیا دنگ رہ گئی ہے، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت سےبھارت کےخلاف تاریخی فتح ملی۔  بھارتی اداکارہ...
	راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج
	راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق سرکاری ملازم مبینہ طور پر اپنی نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازم پر بیٹی سے تین سال تک جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ 19 سالہ مسماہ ح نے اپنے والد رکن زمان کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں درج کرایا۔مقدمے کے متن کے مطابق میرا والد گزشتہ تین سالوں سے میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، گھر میں کسی کو بتانے پر والد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا،...
	پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی رہنماوں کی جانب سے لوک سبھا میں نام نہاد آپریشن سندور کے حوالے سے کیے گئے بے بنیاد دعووں اور اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد آپریشن سندور سے متعلق بحث پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے جنگی بیانیے کو فروغ دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا...
	بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
	ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان، نام نہاد ‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں کیے گئے بے بنیاد دعوؤں اور اشتعال انگیز بیانات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے، اور اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے تنازع کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے بھارت نے پَہلگام حملے کی نہ کوئی قابلِ تصدیق شہادت پیش کی، نہ معتبر تحقیقات کیں، اور پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے جس مبینہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں...
	بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ ترین مبینہ انسداد دہشتگردی آپریشن، جسے ’آپریشن مہادیو‘ کا نام دیا گیا، کئی شکوک و شبہات اور سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین اور مبصرین کے مطابق یہ فالس فلیگ کارروائی دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی تقاریر سے قبل ایک سوچا سمجھا اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے، مودی سرکار نے ’آپریشن مہادیو‘ کا ڈرامہ رچایا، جو بدستور تنقید کی زد میں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ کارروائی مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے صرف ایک دن قبل انجام دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن...
	اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنماء محمد فاروق رحمانی نے سرینگر کے بالائی علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کی ایک جعلی مقابلے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خانہ بدوش گجر بکروال برادری کے خلاف جاری وحشیانہ فوجی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر، جس میں انہوں نے 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کی، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہول گاندھی نے ایوان سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر اُن میں واقعی جرات ہے تو وہ کھڑے ہو کر اعلان کریں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مودی میں اندرا گاندھی جیسی دلیری ہے تو وہ واضح کریں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی تھی اور بھارتی فضائیہ کے طیارے تباہ نہیں ہوئے۔ راہول گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کئی بار پاک بھارت جھڑپوں...
	ڈاکٹر مختار(فائل فوٹو)۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئر پرسن ڈاکٹر مختار نے کہا ہے کہ وہ ایک مثبت ضمیر کے ساتھ چیرمین کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ توسیع شدہ مدت ختم ہونے کے آخری روز وائس چانسلرز، ریکٹرز اور انسٹیٹیوٹس کے سربراوں کے نام اپنے الوداعی مکتوب میں ڈاکٹر مختار نے کہا کہ اگرچہ یقینی طور پر بہتری کی گنجائش موجود ہے اور آج بھی اس شعبے کو بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ایچ ای سی نے گزشتہ تین سالوں میں جو کام کیا وہ اہم تھا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ میری مدت ملازمت ختم ہونے پر میں اعلیٰ تعلیمی برادری کی طرف سے ملنے والے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ...
	بھارت کی پارلیمان (لوک سبھا) میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی روایت برقرار رکھی، اور ”آپریشن مہادیو“ کے نام پر تین افراد کی ہلاکت کو اپنی حکومت کی کامیابی قرار دیا۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد اپریل 22 کو پہلگام حملے میں ملوث تھے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم، بھارتی حکومت نے حسبِ معمول کوئی آزاد یا غیر جانب دار شواہد پیش نہیں کیے۔ بلکہ جن چیزوں کو شواہد بناکر پیش کیا وہ انتہائی ناقابل اعتبار تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے کہا کہ مارے گئے افراد میں ”سلیمان، افغانی اور جبران“ شامل تھے۔ حیران کن طور پر،...
	ایشیا کپ کی باضابطہ تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقے شدید ردعمل کا شکار ہیں، جہاں مودی حکومت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق کرکٹرز، مبصرین اور ارکانِ پارلیمان اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات طے ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان کو واک اوور دینا...
	صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
	 نیویارک:  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کو خطرناک حد کو چھوتا ہوا بحران" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔  وہ اقوام متحدہ میں منعقدہ دو ریاستی حل اور فلسطین کے پرامن حل سے متعلق اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے نام پر دہائیوں سے صرف عملدرآمد کی بجائے عمل کا بہانہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق بیانات، تقاریر اور قراردادوں کا ان لوگوں پر کوئی اثر نہیں رہا جو برسوں سے تباہی، قبضے اور جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا...
	سابق چیئرمین ڈیپارٹمنٹ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور حالیہ دنوں میں اسرائیل ایران' پاکستان انڈیا اور روس یوکرین جنگ نے جدید جنگ کا جو منظرنامہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ مستقبل کی جدید جنگیں توپوں' ٹینکوں میزائلوں سے زیادہ سائبر اسپیس' آرٹیفشل انٹیلیجنس' ڈرون ٹیکنالوجی 'ہیکرز'سٹیلائٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے لڑی جائیں گی اور آرٹیفشل انٹیلیجنس کی ہر طرح کی مہارتوں پرعبور رکھنے والا دماغ ہی مستقبل کے میدان جنگ میں سب سے بڑا ہتھیار ہوگا۔ روائتی حریفوں کے مابین جنگ اور امن دونوں حالتوں میں ہائبرڈ وار فئیر تو مسلسل جاری رہتی ہے اور اب اس میدان میں اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال نے اسے اور...
	نئی دہلی : بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی جانب سے آپریشن مہادیو کے نام سے نیا ڈرامہ رچایا گیا۔ جس میں بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے میں 3 افراد کوشہید کردیا اور بھارتی میڈیا نے مقابلے سے پہلے ہی ہلاک افراد کو دہشت گرد اور پاکستانی قرار دے دیا۔ بھارتی پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پر آج سے بحث کا آغاز ہونا تھا ، پارلیمنٹ میں پہلگام آپریشن پربریفنگ کے روز بھارت نے نیا ڈرامہ رچا دیا۔ غیرقانونی،جبراًزیرحراست پاکستانیوں کو...
	بھارتی فوج نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ آپریشن مہادیو کے نام سے شروع کیا گیا یہ نیا منصوبہ دراصل آپریشن سندور کی ناکامی کو چھپانے کی ایک مذموم کوشش ہے۔سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج اس آپریشن کے تحت غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کر رہی ہے تاکہ انہیں دہشت گرد قرار دے کر اپنی سیاسی ساکھ کو بحال کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق بھارت کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھارتی...
	 اسلام آ باد:  "آپریشن سندور" کی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر  دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے "آپریشن سندور" کی ناکامی پر پردہ ڈالنے  کیلئے نیا مذموم فوجی منصوبہ "آپریشن مہادیو" شروع کر دیا، "آپریشن مہادیو" کے نام پر غیر قانونی، جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو  فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق "آپریشن مہادیو" کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ "آپریشن سندور" کی خفت مٹائی...
	سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا مذموم فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت بھارتی فورسز غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے معصوم پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں (فیک انکاؤنٹرز) میں استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پروپیگنڈا جاری، جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی ذرائع کے مطابق ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے بلکہ اندرون ملک بھارتی حکومت کی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا بھی ہے۔ بھارت اس مہم کو ایک کامیاب فوجی کارنامہ بنا کر ’آپریشن سندور‘...
	اسلام آباد میٹرو بس سروس کے تحت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شہیدِ ملت اسٹیشن کے قریب میٹرو بس کے ایک ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو بس کے نیچے کچل دیا۔ حادثے میں گارڈ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیکیورٹی گارڈ، جو غالباً بس کےٹریک کے قریب اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، اچانک بس کی زد میں آ گیا۔ افسوسناک طور پر بس گارڈ کے اوپر سے گزر گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ریسکیو اداروں اور پولیس کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر لاش...
	مودی سرکار کی جانب سے ’’میک اِن انڈیا‘‘ کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے مگر میدان میں روسی ملبہ اور ’’بھارتی جگاڑ کلچر‘‘ کا راج ہے۔ مودی کی دفاعی خود انحصاری کا کھوکھلا نعرہ، ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارت دفاعی بحران کا شکار ہوگیا۔ بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر ہے، جس کا انحصار 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر ہے۔ مودی کے میک اِن انڈیا کی قلعی بھی کھل گئی، جو سوویت دور کے مگ 21 جنگی طیاروں پر آج بھی انحصار کر رہا ہے۔ مودی کا دفاعی ماڈل فیل ہوگیا کیونکہ میک اِن انڈیا نہ ہتھیار لا سکا اور نہ پرانا نظام بدل سکا، صرف ایک کھوکھلا سیاسی نعرہ ثابت ہوا۔ دی وائر کی رپورٹ کے مطابق ’’میگ...
	’’ انڈیا میں پبلک کو۔۔۔ بنانے کیلیے سرکار دیش بھگتی کا چورن بیچتی ہے بس، پبلک بے وقوف بنتی ہے کیونکہ پبلک کو چورن پسند ہے‘‘ آج کل ایک بھارتی ویب سیریز کی چند سیکنڈز کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، انڈین شائقین ہی کیا سیاست دان اور میڈیا سب ہی بی سی سی آئی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں، وہ جنگ میں ہار کے بعد اب پاکستان سے کرکٹ میں بھی مقابلہ نہیں چاہتے۔  صحافی وکرانت گپتا نے جب ایک پروگرام میں پاکستان سے کرکٹ کیخلاف بات کی تو لوگ انھیں بھی بْرا بھلا کہنے لگے کہ ’’تم تو وہاں کی بریانی کھا کر خوش ہو رہے تھے اب کیوں پلٹ گئے‘‘ سچ بتاؤں تو یہ...
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ یہ بھی پڑھیں: تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے مکروہ عزائم ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ ہم دہشتگردوں اور دہشتگردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
	ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے   دوسری جانب  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی  تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور...
	 وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وادیٔ تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ معصوم اور پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔پُرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ دہشت گردوں کے مکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
	اسرائیلی فوج نے غزہ کے لئے امداد لے جانے والی امدادی کشتی پر قبضہ کر لیا۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے امدادی جہاز کو اسرائیل کے تین بحری جہازوں اور ڈرونز نے گھیرے میں لیا اور فوجی کشتی پر چڑھ گئے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے کشتی میں سوار نہتے بین الاقوامی سماجی کارکنوں پر اسلحہ تان لیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی کشتی اسرائیل کی ناکہ بندی توڑ کر غزہ امداد لے جانا چاہتا تھا۔ چھ اسرائیلی فوجیوں نے امدادی جہاز پر قبضہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندالانامی امدادی جہاز اٹلی سے بچوں کے لئے دوائیں اور خوراک لے کر روانہ ہوا تھا۔ اکیس رکنی اسٹاف میں ڈاکٹرز، امدادی رضاکا، ارکان پارلیمنٹ سوار ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے امدادی...
	امریکا میں طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو اکثر لوگ ہاسپِس کیئر سے خلط ملط کر دیتے ہیں، حالانکہ دونوں مختلف نوعیت کی خدمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروپلاسٹکس انسانی صحت کے لیے کس قدر خطرناک ہیں؟ پالیئیٹو کیئر کا مقصد کسی بھی سنگین یا دائمی بیماری کے دوران مریض کو آرام، درد میں کمی اور جذباتی مدد فراہم کرنا ہوتا ہے، اور یہ علاج کے ساتھ ساتھ جاری رہ سکتی ہے۔  اس کے برعکس ہاسپِس کیئر ان مریضوں کے لیے مخصوص ہے جنہیں چند ماہ کی زندگی باقی ہو اور تمام علاج بند کر دیے گئے ہوں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ پالیئیٹو کیئر کو بیماری کے آغاز سے ہی شامل کیا جانا چاہیے...
	نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کے معاملے پر امریکا اور چین کے مندوبین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکا کی قائم مقام سفیر ڈورتھی شیا نے الزام لگایا کہ چین اور دیگر ممالک روس کو ایسی اشیا فراہم کر رہے ہیں جن سے اس کا فوجی صنعتی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چین فوراً ایسی اشیا کی فراہمی بند کرے جو روسی جارحیت میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس پر چین کے نائب مندوب گنگ شوانگ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین یوکرین تنازع میں کسی فریق کا حصہ نہیں ہے، اور نہ ہی اس نے روس یا یوکرین کو کبھی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔...
	بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب...
	 اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا...
	بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازع قانون پر شدید احتجاج، کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025  سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریاست بہار میں متنازع قانون اسپیشل انٹینسیو ریویژن کے تحت ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے معاملے نے ملک کی سیاست میں زبردست ہلچل پیدا کردی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ میں اس قانون کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے، جب کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد نے انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔ مودی حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اس نے الیکشن کمیشن جیسے اہم ادارے کو غیر جانبدار ادارے کے بجائے سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا ہے۔  اپوزیشن کا دعوی ہے کہ بہار انتخابات سے...
	چین کی امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاست دانوں کی جانب سے چین کے داخلی معاملات کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت
	بیجنگ : ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین  اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
	سینٹ نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اورآئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اور آئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر انوشہ رحمن نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹیرنز جو آئین بناتے ہیں ان سی59افسران کا استحقاق زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ کس دن کیبنٹ ڈویڑن نے تمام پارلیمنٹیرنز کو تقریب میں بلایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ اختیار کس کے پاس ہے کہ پارلیمنٹیرینز کا درجہ 60ویں نمبر پر ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو دوبارہ غور کر...
	اپنے ایکس اکاونٹ میں سابق وزیراعظم نے لکھا ہے کہ میرے اہلِخانہ کی جانب سے بھیجی گئی کتابیں کئی ماہ سے روک لی گئی ہیں۔ ٹی وی اور اخبارات تک رسائی بھی بند کر دی گئی ہے۔ میں نے پرانی کتابوں کو بارہا پڑھا، لیکن اب وہ بھی میسر نہیں۔ میرے تمام بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا چکے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ سہولیات جو عام قیدیوں کو بھی جیل کے قانون کے تحت ملتی ہیں، وہ بھی مجھ سے چھین لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹر اکاونٹ سے پیغام جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی رہنما کیساتھ ایسا سلوک روا نہیں رکھا...
	عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے تاہم اس کے لیے خواہشمند افراد کو شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان نے غیر ملکیوں کے لیے اپنے ملک میں طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اب سرمایہ کاری کے ذریعہ طویل مدت تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔ تاہم طویل مدتی رہائش کی اہلیت صرف سرمایہ کاری نہیں بلکہ دیگر اہم شرائط بھی ہیں، جن کو پورا کرنا لازمی ہوگا۔  عمان میں طویل مدت رہائش کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک رہائش اختیار کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ کم از کم 5 لاکھ عمانی ریال (تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی...
	دنیا بھر میں توانائی کے ماہرین اور سرمایہ کار قدرتی طور پر پیدا ہونے والی ‘سفید ہائیڈروجن’ کو اگلی بڑی توانائی دریافت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ جس طرح 1859 میں امریکا کے ایڈون ڈریک نے زیر زمین تیل دریافت کرکے توانائی کے شعبے میں انقلاب برپا کردیا تھا، اسی طرح سائنس دان اور کمپنیاں اب زمین کے نیچے چھپے ہائیڈروجن کے ذخائر تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’معاشی خود انحصاری کا انحصار پانی و توانائی کے ذخائر پر ہے‘، وزیراعظم کا دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تکمیل کا حکم سفید یا قدرتی ہائیڈروجن زمین میں اس وقت بنتی ہے جب پانی آئرن سے بھرپور چٹانوں سے ردعمل کرتا ہے۔ یہ ہائیڈروجن اکثر زمین کی سطح...
	صحیفہ جبار خٹک نے کہا ہے کہ ریٹنگز کی خاطر ڈرامے جبر اور ظلم جیسے موضوعات کو رومانوی انداز میں دکھا رہے ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پر صحیفہ جبار نے ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں خواتین کی غیر حقیقی نمائندگی اور جبر و ظلم جیسے موضوعات کو رومانوی انداز میں پیش کیے جانے پر شدید تنقید کی ہے۔صحیفہ جبار نے لکھا کہ کیا واقعی پاکستانی گھروں میں خواتین روزانہ ساڑھیاں پہنتی ہیں؟ کیا وہ ہر روز اتنا میک اپ کرتی ہیں؟ ہمارے ڈراموں میں یہ سب دکھانے کی آخر ضرورت ہی کیا ہے؟انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی اکثریتی آبادی کا تعلق نچلے یا متوسط طبقے سے ہے، جہاں روزمرہ زندگی میں مہنگے...
	اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی کا بونٹ اور دروازہ دریائے سواں پُل کے نیچے سے مل گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی کے مل جانے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، یہ دونوں لوگ 22 جولائی صبح سوا 8 بجے گھر سے نکلتے ہی تیز پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئے تھے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل گاڑی کا بمپر اور سائیڈ مرر امدادی ٹیموں کو ملا تھا۔
	پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
	لاہور ہائیکورٹ میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی جانب سے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار فرحت بی بی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فرحت بی بی کا بیٹا غضنفر حسن پولیس مقابلے میں مارا گیا اور اب وہ اپنے دوسرے بیٹے کے تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کر رہی ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہو رہے ہیں جن پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جعلی پولیس مقابلہ: فیصل آباد پولیس کے 3 اہلکاروں...
	کراچی میں تعینات بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاڑکانہ پریس کلب اور آرٹس کونسل آف لاڑکانہ میں تاجروں و صنعتکاروں، صحافیوں، فنکاروں اور سرکاری افسران سے ملاقات میں بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز بھی جلد ہوگا۔ پاکستان میں بنگلا دیشی مصنوعات کے فروغ کے لیے سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ محبوب العالم نے مزید کہا کہ تجارت،ثقافت اور صحافت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط...
	 بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر کیے گئے دل دہلا دینے والے قتل پر شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ اداکارہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کے ذریعے نہ صرف واقعے کی مذمت کی بلکہ معاشرتی اقدار پر بھی سوالات اٹھا دیے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں صرف ایک جملہ لکھا ہوا لیکن اس ایک جملے نے معاشرے کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ ہانیہ عامر نے جو تحریر شیئر کی اس میں لکھا تھا کہ ’’اگر عورتیں غیرت کے نام پر قتل شروع کر دیں تو معاشرے میں ایک بھی مرد زندہ نہ بچے‘‘۔ ہانیہ عامر نے...
	سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025  سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منظم سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے۔ مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جبکہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور...
	عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ...
	کوئٹہ؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں غیرت کے نام پر قتل واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر مشترکہ قرار داد میں تبدیل کیا گیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ویمن پارلیمانی کاکس کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں نہتے مرد و خواتین کا قتل قابل مذمت ہے اور غیرت کے نام پر قتل کا کسی بھی صورت صوبائی، قومی سماجی یا مذہبی روایت سے کوئی تعلق نہیں، غزالہ گولہ نے ایوان سے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے...
	 لاہور:   گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حالیہ بارشوں اور شہری نقصانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، لیکن انسانوں کی غفلت نے تباہی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والوں نے قدرتی پانی کے راستے بند یا تنگ کر دیے، جس کے باعث بارشوں کے دوران پانی کا بہاؤ متاثر ہوا اور کئی علاقوں میں شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اداروں کو فوری طور پر ہاؤسنگ سوسائٹیز میں آپریشن کلین اپ کرنا ہوگا تاکہ بند کیے گئے قدرتی راستے دوبارہ کھولے جا سکیں، ورنہ آئندہ نقصانات اور بھی بڑھ سکتے ہیں۔
	بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔ بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998...
	غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں شدید بمباری کے نتیجے میں نہتے ،بھوکوں پر حملہ شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہوگئی ،رپورٹ غزہ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 18 جولائی شام سے 20 جولائی دوپہر تک331 مسلمان فلسطین میں شہید کیے گئے ۔مختلف ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شہادتیں رفح، خان یونس، دیر البلح اور غزہ سٹی سمیت کئی علاقوں میں کی گئی شدید بمباری اور توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں ہوئیں۔جمعہ کی شام سے ہفتہ کی صبح تک کم از کم 306 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں بڑی تعداد بچوں، خواتین اور امدادی سامان لینے والے شہریوں کی تھی۔ اتوار 20 جولائی کی دوپہر تک...
	نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
	نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...
	—فائل فوٹو  بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ایس ایم محبوب العالم  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات اور سفارتی رابطے ضروری ہیں۔نواب شاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروبار، تعلیم، صحت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔بنگلا دیشی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلا دیش صنعتی اور زرعی منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو جنوبی ایشیاء کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ستمبر میں پاکستانی مصنوعات پر مشتمل 200 سے زائد کمپنیاں ڈھاکا میں صنعتی نمائش میں شرکت کریں گی۔
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق  فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والےفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کےنام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، پاکستان...
	مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے، حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی گئی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں، جلسے، جلوس اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ 13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے، وقتِ ظہر آیا، ایک نوجوان نے...
	ایک اذان کی تکمیل کیلئے 22 شہادتیں: دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025  سب نیوز  مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے، 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔ تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 1931 کو سرینگر سینٹرل جیل کے باہر قیدیوں کی رہائی کے لیے کیا گیا احتجاج عزم و ہمت کی لازوال داستان بن گیا، یہ شہادتیں اس جدوجہد کا آغاز تھیں جس نے کشمیر میں آزادی کی چنگاری کو شعلہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی پائلٹس ایسوسی ایشن نے احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جون میں پیش آئے ائیر انڈیا کے حادثے کی تحقیقات میں ماہر اور متعلقہ افراد کو شامل نہیں کیا گیا، جو کہ شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ دوسری جانب حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے بھی غیر جانبدار تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن، مرلی دھر موہول نے اس حوالے سے کہا کہ بلیک باکس کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے...
	 NEW DELHI:  بھارت میں بی جے پی کی مسلم کش انسانیت سوز پالیسیوں کے حوالے سے واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آگئے،مودی سرکاروحشی ہتھکنڈوں سے مسلمانوں کو ایک سازش کے تحت بے وطن کرنے اور جسمانی و نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ مسلمانوں کو کو کھلے عام درانداز قرار دے کر نشانہ بنایا جا رہا۔ گجرات کے وزیر داخلہ ہرش سانگھوی نے کہا ہم ہر ایک درانداز کو تلاش کریں گے۔ مسلمان شہریوں کو ان کی شہریت کے باوجود بے وطن کیا جا رہا ہے۔ جیسے احمد آباد کے چاندولا جھیل میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔ گجرات میں پیدا ہونے والے اور رجسٹرڈ ووٹر حسن شاہ...
	صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ تل ابیب میں اس وقت احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں جب قیدیوں کی رہائی کے مذاکرات الجھنوں اور رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن طوفان الاقصیٰ سے قبل مقاومتی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے صیہونی فوجی "ہیدر گولڈن" کی قید کے 4 ہزارویں دن کے موقع پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مظاہرے کے شرکاء نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی پالیسیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ مظاہرہ ایسی صورت حال میں منعقد ہوا جب دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈ لاک کی خبریں، میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے واضح طور پر...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے بحیرہ احمر میں یمن کے حوثیوں (انصاراللہ) کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں پر حملے دوبارہ شروع کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔6 تا 8 جولائی کیے جانے والے نئے حملوں میں چار افراد ہلاک اور 15 لاپتہ ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ تمام متحارب فریقین کو ہر طرح کے حالات میں بین الاقوامی قانون کا احترام کرنا چاہیے۔اپنے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد 2768 (2025) پر عملدرآمد کرنا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے اپنی رائے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوگا اور کل پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں ایک بڑی اور ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی جو جمہوری اور آئینی اصولوں پر مبنی ہوگی۔ عامر ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی جبر اور فسطائیت کے باوجود تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پریاگ راج: بھارتی الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جو عورت بغیر کسی معقول وجہ کے اپنے شوہر اور سسرال والوں سے الگ رہنے کا انتخاب کرتی ہے، وہ کفالت کی حقدار نہیں ہے۔جمعہ کو ہائی کورٹ نے میرٹھ فیملی کورٹ کے شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں بیوی کو ماہانہ کفالت دینے کے حکم کو پلٹ دیا۔ میرٹھ کے ایک رہائشی وپل اگروال کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، جس نے فیملی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جسٹس سبھاش چندر شرما نے یہ حکم دیا کہ اگر کوئی عورت بغیر کسی معقول وجہ کے شوہر سے دور رہتی ہے تو وہ کفالت...
	بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نرس نمیشا پریا کو یمن میں ایک مقامی شہری کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی جا چکی ہے، اور اب انسانی حقوق کے کارکن سیموئل جیروم کے مطابق 16 جولائی کو ان کی پھانسی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ جیل حکام نے باضابطہ طور پر نمیشا کو پھانسی کی تاریخ سے آگاہ کر دیا ہے۔ نمیشا پریا ”سیو نمیشا پریا ایکشن کونسل“ کی کوششوں کا مرکز رہی ہیں، جس نے یمنی حکام اور مقتول طلال عبدو مہدی کے اہلِ خانہ سے مذاکرات کیے۔ جیروم کے مطابق قانونی راستے ختم ہو چکے ہیں، اب صرف مقتول کے اہل خانہ کی معافی ہی واحد امید ہے۔ اگر وہ معاف کر دیتے ہیں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے اور ہر گزرتا دن حالات کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کی ہر تین میں سے ایک فرد اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کیے بغیر دن گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ خوراک کا بحران انسانی تاریخ کے بدترین مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ’اونروا‘ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اب بچوں اور بھوک سے...
	احمد منصور:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاکستان سے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔ نشست کے دوران شرکاء اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان ایک جامع سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں قومی سلامتی، کشمیر کاز اور عوامی جذبات سے جڑے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان اور کشمیر...
	کوالا لمپور (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔ کوالالمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی۔ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنز کے لیے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالا لمپور( خبر ایجنسیاں)پاکستان کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑسکتا ہے‘بھارت اور پاکستانی فوج کے درمیان سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے جو بھارتی سیاسی قیادت کو ہضم نہیں ہورہا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپورجواب...
	 نائب وزیرعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر جاری ہے مگر  بھارتی سیاسی قیادت  سے  یہ بات برداشت نہیں ہو رہی۔ کوالا لمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فوجی سطح پر سیزفائر مکمل طور پر مؤثر ہے، مگر نئی دہلی کی سیاسی قیادت اس حقیقت کو برداشت نہیں کر پا رہی۔ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سخت اقتصادی حالات میں کامیابی سے ٹیک آف کیا ہے اور ہمارا اگلا ہدف دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ "جی 20” میں شمولیت ہے۔ انہوں نے...
	بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ بھارت کی دو طرفہ فوجی کشیدگی میں کسی تیسرے فریق کو شامل کرنا بھارت کی بلاک پولیٹکس کو فروغ دینے کی بے بنیاد کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کورکمانڈرزکانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر صائب طور سے اظہار خیال کیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا، بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے۔ درحقیقت معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیزکا بے دریغ دوبارہ...
	بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے سربراہ مولانا خانزیب کی شہادت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے اے این پی رہنماء مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے...
	بیجنگ :  عالمی تہذیبوں کے مکالمے کی دو روزہ  وزارتی کانفرنس بیجنگ میں شروع ہوئی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تقریباً  140 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے تفصیلی تبادلے کیے، انسانی تہذیب کے تنوع کے تحفظ کی وکالت کی اور مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیا۔ غیر ملکی مہمانوں نے چین کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو  کو خراج تحسین پیش کیا،  جو دنیا میں استحکام اور یقین پیدا کرتا ہے۔مصر کے سابق وزیر اعظم عصام عبد العزیز شرف نے کہا کہ اعتماد، افہام و تفہیم اور عوامی تبادلوں کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہیں سے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی اہمیت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے تجارتی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے گزشتہ شب اچانک اعلان کرتے ہوئے کینیڈا سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 35 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہوگا اور یہ ٹیکس تمام شعبہ جاتی محصولات کے علاوہ اضافی طور پر نافذ کیا جائے گا، جو بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک غیر متوقع اور سخت پیغام تصور کیا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ امریکا اب اپنے قومی مفاد میں ہر اس ملک پر درآمدی محصولات عائد کرے گا جو تجارتی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ملٹری سیز فائر وہاں کی سیاسی قیادت ہضم نہیں کر پا رہی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں ایک بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران بھارت کی سیاسی قیادت پر شدید تنقید کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ پاک بھارت سرحد پر فوجی سطح پر سیزفائر تو مؤثر ہے، مگر بھارتی قیادت کی نفسیاتی حالت اس سکون کو برداشت نہیں کر پا رہی۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ اشتعال انگیزی کو ترجیح دیتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر اقتصادی چیلنجز کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے جمعرات کو کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی یمن میں پھانسی کے خلاف دائر درخواست پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ نرس نمیشا کو 16 جولائی کو پھانسی دی جائے گی۔ایک سینئر وکیل نے جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جوائے مالیا باغچی کی بنچ کے سامنے فوری سماعت کے لیے عرضی داخل کی۔ یہ عرضی سیو نمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کونسل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔سینئر وکیل نے دلیل دی کہ شرعی قانون کے مطابق اگر مقتول کے لواحقین “خون بہا” قبول کرنے پر راضی ہو جائیں تو کسی شخص کو رہا کیا جا سکتا ہے اور اس آپشن پر غور کرنے کے لیے بات چیت کی جا سکتی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے نے ایک بار پھر انسانی المیے کو بے نقاب کر دیا۔ حملے میں 10 بچوں اور 3 خواتین سمیت کم از کم 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ کے گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ایسے میڈیکل پوائنٹ کو نشانہ بنایا جو بیمار بچوں اور خواتین کو غذائی اور طبی امداد فراہم کر رہا تھا۔ اس واقعے کو بچوں، خواتین اور عام شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی منظم جارحیت کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی بمباری شہری آبادی، بازاروں اور بنیادی سہولیات پر اندھا دھند ہو رہی ہے۔شہدائے الاقصیٰ اسپتال سے موصول ہونے والی دل دہلا دینے والی ویڈیوز...
	  پشاور:   پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے میں پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا اور عدالت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں، جس سے عدالتی فیصلہ متاثر ہوا۔ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت درخواست گزار کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور اسپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، اور مسلح افواج وطن کے عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔آرمی چیف نے فورم کو اپنے حالیہ دورۂ امریکا کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بامقصد مؤقف پیش کیا۔ فورم میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال، اور طاقت کے...
	تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونکنے اورسوشل میڈیاکے ذریعے اسے ایک نئی جہت دینے والے خوبرو کشمیری نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی دو روز قبل منائی گئی ۔ محض 16برس کی عمرمیں جدوجہد آزادی میں شامل ہونے والا یہ نوجوان 8جولائی 2016کو اپنی نذر پوری کرنے کے بعد خالق ارض و سما کے حضور پیش ہو ا۔وہ تقریباً 7برس تک تحریک آزادی کے افق پر پوری آب و تاب کے ساتھ جگمگاتا رہا اور اس دوران اس تحریک کو ایک نئی پہچان دی۔ برہان وانی کم عمر ضرور تھا لیکن جو شہرت اور عزت اس کے حصے میں آئی ، شاید ہی کسی اور کو حاصل ہوئی ہو۔ جدوجہد آزاد ی کے پرُ خار...
	 BASSETERRE, SAINT KITTS AND NEVIS:  پاکستان نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر محمد سلیم کو جنوری 2024 میں سفارتی تعلقات قائم ہونے والے ملک سینٹ کٹس اور نیوس میں اپنا پہلا ہائی کمشنر تعینات کردیا، جنہوں نے اپنی اسناد میزبان ملک کے سربراہ کو پیش کردیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق بیسیٹرے میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں محمد سلیم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت میں اپنی دستاویزات سینٹ کرسٹوفر (سینٹ کٹس) اور نیوس کی گونر جنرل ڈیم مارسیلا کو پیش کیں۔ تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے سینٹ کیٹس اور نیوز کی گورنر اور عوام کو خیرسگالی کا...
	یحییٰ سریع کے مطابق یمن کی بحری افواج کے انتباہات کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے یہ کشتی نشانہ بنائی گئی۔ یہ بحری فوجی آپریشن مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے بہادر مجاہدین کی مدد کے لیے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن نے اسرائیل سے منسلک ایک اور بحری جہاز کو تباہ کر کے ڈبو دیا ہے۔ یمن کی مسلح افواج نے بحری جہاز (ETERNITY C) کو ایلات بندرگاہ کی طرف جاتے ہوئے ایک ڈرون اور 6 کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے ڈبو دیا۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے کشتی (ETERNITY C) کو بندرگاہ ام الرشراش (ایلات) کی طرف جاتے...
	اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے، ویرات کوہلی کا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ردعمل
	مئی کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ لندن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے ‘یو وی کین فاؤنڈیشن’ کے لیے منعقدہ فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی جن میں یوراج سنگھ، روی شاستری، کیون پیٹرسن، کرس گیل اور ڈیرن گوف شامل تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے داڑھی رنگی تھی۔ اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ...
	درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے میں پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا اور عدالت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں،...
	—فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کی جنگ سے قبل بھارتی پورٹ کے لیے روانہ ہونے والا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کا جہاز اومان کی پورٹ پر موجود ہے۔وزارت میری ٹائم کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑنے کی وجہ سے اومان پورٹ پر موجود پی این ایس سی کے جہاز پر کارگو محفوظ ہے۔ذرائع کے مطابق پی این ایس سی انتظامیہ نے پاکستانی جہاز پر بھارتی کارگو غیر معینہ مدت تک رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی این ایس سی کے مطابق جہاز چارٹر پر ہے، یومیہ بنیاد پر رقم مل رہی ہے۔دوسری طرف امپورٹر کی جانب سے پاکستانی جہاز کو بھارتی پورٹ لے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع وزارتِ میری ٹائم کے مطابق...
	چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ
	چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین کی شرکت ، شہر اقتدار کی خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین، سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی...
	ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ  بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے جب کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کوبھارت نے بطورپالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔  غیر ملکی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا ہے اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کوبھارت نے بطورپالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔   بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 4.7 شدت کا زلزلہ   انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع...
	  پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مخصوص نشستوں کی فہرست ازسرنو ترتیب دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، نوٹیفکیشن جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سیاسی جماعتوں کی جیتی گئی جنرل نشستوں کے تناسب سے ہونی چاہیے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے 4 مارچ اور 26 مارچ 2024 کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نئی فہرست تمام امیدواروں اور سیاسی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد (صباح نیوز) ترجمان متحدہ جہا دکونسل سید صداقت حسین نے کہا ہے کہ بھارتی قابض حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے نت نئے اور شرمناک حربے آزما رہی ہے۔ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین احمد اور دیگر تحریک آزادی کے کارکنوں پر منشیات فروشی جیسے الزامات لگانا درحقیقت آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔دنیا جانتی ہے کہ کشمیری مجاہدین اور حریت پسند اپنے نوجوانوں کو دین، غیرت، ایمان اور آزادی کے نشے میں سرشار رکھتے ہیں نہ کہ منشیات کے۔ بھارتی حکومت کا یہ بھونڈا الزام اس کی بوکھلاہٹ اور کھلی ناکامی کا اعتراف ہے۔ تحریک آزادی کشمیر اپنی اصل روح، منزل اور مقصد پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عرصے سے بھارت تنہائیوں کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔ آغاز اس خبر سے کرتے ہیں کہ چار ممالک کا ایک اتحاد کواڈ کے نام سے ہے جس میں امریکا، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں یہ اتحاد امریکا نے چین کے خلاف بنایا ہے۔ چین اور جاپان کی تو آپس میں پرانی چپقلش ہے اسی وجہ سے امریکا نے اس کو اس اتحاد میں شامل کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ کی تجارت ہوتی ہے۔ امریکا کے علاہ ان تین ممالک کی سرحدیں بھی چین سے لگتی ہیں۔ چین کا آسٹریلیا سے تو کوئی تنائو یا کھچائو نہیں ہے باہم تجارت ہوتی اور سماجی تعلقات...
	اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز...
	 پشاور:  گلبہار میں ایک ہفتے قبل خواجہ سرا "تتلی" کو قتل کیے جانے کا معمہ حل ہوگیا، اسے دوستے نہ کرنے پر قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں یکم جولائی کو خواجہ سرا تتلی کو قتل کیا گیا جس پر ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان، ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران سروس روڈ نزد ریسکیو آفس خواجہ سراء فرمان عرف تتلی کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان سلمان ولد افضل سکنہ قادر...