2025-11-03@23:23:27 GMT
تلاش کی گنتی: 4051

«صوبوں کے طلبہ کیلئے»:

(نئی خبر)
    پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے قائمقام سیکریٹری شاہد کھوکھر نے کہا ہے کہ فیڈریشن افغان ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ حل کرانے کےلیے کوشاں ہے۔ ایک بیان میں شاہد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹ بال کا کوالیفائر مرحلے کا میچ کھیل کی ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے افغان فٹ بال ٹیم کے ویزوں کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ کےلیے افغان ٹیم کو تاحال پاکستان کے ویزے جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے، رولز کے تحت افغان ٹیم کو...
    لاہور (تجزیہ: فیصل ادریس بٹ) افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ بھارت سے اس امر کی تصدیق ہو رہی ہے  را اور بھارتی حکومت انسانی امداد کی آڑ میں پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کیلئے طالبان کو مالی معاونت کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور بھارتی آرمی چیف و ائیر چیف کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ شروع کر کے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے تو افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کا دورہ بھارت معنی خیز ہے۔ بھارت کی جانب سے تاحال افغانستان کو تسلیم نہیں کیا گیا ہے، اس...
    کوالالمپور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے راستے کھلے ہیں، حکومت کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول پیدا...
    اسلام آباد: حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کیپٹن رٹائرڈ محمد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 21 کے شکیل درانی کی خدمات نیب کے سپرد کر دیں، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ایس آئی ایف سی جمیل احمد قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا۔ گریڈ 20 کے محمد کریم خان جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کردیئے گئے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدام منور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ او ایم جی کی سدرہ خان اقتصادی امور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے لیے سرنڈر پالیسی، سال 2025 کی گندم ریلیز پالیسی، تیل کمپنیوں سے انفرا اسٹرکچر سیس کی وصولی دوبارہ شروع کرنے، ایل بی او ڈی ملازمین کی ریگولرائزیشن کی منظوری دی گئی جبکہ صوبے بھر میں ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔یہ اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا ، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم...
    اپنے جاری بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گریٹا تھنبرگ، سینٹر مشتاق احمد خان اور دیگر شرکاء جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، وہی دراصل نوبل امن انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبائی آرگنائزر سندھ، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کے کروڑوں انصاف پسند انسانوں کا یہ مطالبہ درست اور جائز ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی بھی ایسے رہنما کو "نوبل امن انعام" دینا انسانی اقدار اور امن کے اصولوں کی توہین ہے، جو غزہ کے معصوم انسانوں کے قتل عام میں شریک جرم ہو۔...
    کراچی: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کو باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو جائے گا، منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔ خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
    —فائل فوٹو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے اگلی قسط کے اجرا کے لیے وزیراعظم آفس بھی متحرک ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس سے مختلف محکموں اور وزارتوں کو فون کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے مطابق آئی ایم ایف مطالبات پر عملدرآمد رپورٹ وزارت خزانہ اور مشن کو فراہم کی جائے۔ آئی ایم ایف نے مختلف شعبوں میں ٹیکس استثنیٰ دینے کی تفصیلات پر بریفنگ مانگ لیذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ حکام چینی کی برآمد اور پھر درآمد پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دیں گے، آئی ایم ایف کو ریکوڈک منصوبے پر ٹیکس چھوٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق جن مطالبات پر عمل نہیں ہو سکا ان...
    عرفان ملک: سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پرعائدپابندی میں نرمی کی سمری تیار کرلی گئی۔ انٹیلی جنس اورٹیکِنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کیلئےکابینہ سےمنظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سےگریڈ14سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔ بھرتیاں سپیشل برانچ کےٹیکِنیکل کیڈراور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہونگی، آسامیوں پر بھرتی 2020 کے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے کابینہ سےمنظوری کےبعدسپیشل برانچ رولز2020میں ترمیم کےبعدبھرتی کی راہ ہموارہو گی۔ انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنےوالاعملہ شامل ہو گا، ٹیکِنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیِکل افسران اورسپروائزرزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کیلئےاقدامات کیےگئے۔  
    لکی مروت میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد،عسکری و سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف متحدہ حکمت عملی کے مشترکہ عزم کا اظہار کردیا،،تقریب میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشتگردی کیلءے مربوط حکمت عملی پرغورکیا گیا-تقریب میں جنرل آفیسرکمانڈنگ ،آرپی اواورکمشنربنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ لکی مروت کو دہشت گردی اورفتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے تمام ادارے متحدہیں،اس موقع پر انٹیلی جنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزیدسخت بنانے پراتفاق کیاگیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسرکمانڈنگ نے کہا ہے پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں، سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،شرکاء کی...
    قاہرہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی تنظیم حماس، اسرائیل اور امریکا کے وفود غزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے مصر میں مذاکرات کے لیے آج جمع ہو رہے ہیں، تینوں فریقین کے نمائندے شرم الشیخ میں بات کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے جلدی کریں۔ حماس اور اسرائیل دونوں نے لڑائی ختم کرنے اور غزہ میں قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی سے متعلق ٹرمپ کے روڈ میپ پر مثبت ردِعمل دیا ہے، اگرچہ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ایک سینئر حماس عہدے دار نے بتایا کہ تنظیم جنگ ختم کرنے کے معاہدے...
    کوالالمپور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر ملائیشین صدر داتو سری اور وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انورابراہیم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے ایک 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی  ۔ کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری میڈیارپورٹس کے مطابق  یہ کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی کا مقصد پاکستان – سعودی اقتصادی فریم ورک کے تحت مذاکرات کی قیادت اور نگرانی کرنا ہے۔ دو شریک چیئرمین، بااختیار ٹیمیں کمیٹی کی قیادت کے لیے دو شریک چیئرمین نامزد کیے گئے ہیں ،سینیٹر مصدق مسعود ملک (وفاقی...
    سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ  کے معاون خصوصی جنید بلند نے کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی جنید بلند نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا۔ کراچی سینٹرل جیلعبدالغفور... اس موقع پر جنید بلند نے قیدیوں اور کم عمر بچوں کے لئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا۔جنید بلند نے کہا کہ سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی ایسے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
    لندن: (ویب ڈیسک) اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر آج سے بالواسطہ مذاکرات کا ایک دور شروع ہو گا۔ مصر، امریکہ اور فلسطین کے سفارتی اور سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں مصر، ترکی، اسرائیل، امریکہ اور حماس کے وفود شریک ہوں گے، بات چیت کا نیا دور مصر میں ہو گا تاہم مذاکرات کے مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن قوی امکان یہی ہے کہ بات چیت سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ہو گی۔ مصری سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ تناؤ کے باعث مذاکرات کا اگلا دور قطر...
    اسرائیل نے حماس کے ردعمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیف آف سٹاف، آپریشنز، انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسرائیل کے چیف آف سٹاف نے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پرعمل درآمد کی تیاری آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کی حفاظت اولین ترجیح ہے، افواج کی حفاظت کیلئے آئی ڈی ایف کی تمام صلاحیتیں سدرن کمانڈ کو تفویض کی جائیں گی۔ دوسری جانب اسرائیلی مغویوں کے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مشتاق احمد سمیت غزہ جانے والے فلوٹیلا سے گرفتار افراد کی اسرائیل کی قید سے رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ریاستی فارمولا قبول نہیں ہے۔ لاہور میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، حماس قانونی تحریک ہے، حماس پوری دنیا میں امید کی شمع روشن کر رہی ہے، حماس مزاحمت کی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا وجود کروڑوں انسانوں کی لاشوں پر قائم ہوا، ٹونی بلئیر عراق میں جنگی جنون میں ملوث ہیں، عراق میں جھوٹ...
    سٹی42: الحمدللہ، جب سے فلسطینی عوام پر یہ نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم  سب سے زیادہ جنگ بندی کے قریب ہیں۔ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔  یہ بات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے  غزہ  میں جنگ بندی کی حالیہ کوششوں کے متعلق ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  اپنی پوسٹ میں لکھا، " شکریہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادتوں کا بھی ہے جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے #UNGA80 کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو...
    چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملازمین عدالتی نظام کا اہم ستون ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملازمین کا احترام اور مالی تحفظ یقینی بنائیں گے، پنشن برانچ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی سمت تاریخی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ روزی خان بڑیچ نے ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خوش آئند اقدام اٹھا لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں پنشن برانچ کے قیام کے ثمرات ظاہر ہونے لگے، ریٹائرڈ ملازم کو صرف 10 دن بعد تمام پنشن واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ کی جانب سے ریٹائرڈ ملازم کو شیلڈ اور...
    بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب نے جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کو 10 لاکھ روپے انعام سے نوازا ۔(جاری ہے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں منعقدہ پروقار تقریب میں وطن عزیز کی معروف دینی و عصری درسگاہ جامعہ حنفیہ بوریوالا کے دو طلبا کو شاباش دیتے ہوئے میڑک کے امتحان منعقدہ 2025 میں ملتان بورڈ سے آرٹس گروپ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بالترتیب 5 لاکھ ، 3 لاکھ اور انکے دو اساتذہ کو ایک ، ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے نقد انعام ، تعریفی سرٹیفکیٹس اور میڈل...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کے قومی نصب العین کیلئے ہمیشہ صف اول پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آوازانتہائی اہمیت کی حامل ہے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پچھلے ہفتوں کے دوران ہم نے جائز عوامی تحفظات کی وجہ سے ایک مشکل صورتحال دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقامی اور قومی قیادت کی دانشمندی اور بات چیت کا جذبہ تھا جس نے ہمیں اس صورتحال کو پرامن طریقے...
    فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر برائے پبلک افیئرز عمران علی گورایہ نے کہا ہے کہ فلسطین تنازع کے حل اور غزہ میں امن کیلئے پاکستان مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں عمران گورایہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جرات مندی سے پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے رکھا، پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدہ روشن مستقبل کی نوید ہے۔عمران گورایہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی صلاحیتوں سے پاکستان عالمی سطح پر کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے، امریکا سے تعلقات کی تجدید نو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
    تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے حماس کے ردعمل کے بعد ٹرمپ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر فوری عمل شروع کر دیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف کی زیرصدارت حالیہ پیشرفت کی روشنی میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیف آف سٹاف، آپریشنز، انٹیلی جنس اور پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اسرائیل کے چیف آف سٹاف نے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے پرعمل درآمد کی تیاری آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کی حفاظت اولین ترجیح ہے، افواج کی حفاظت کیلئے آئی ڈی ایف کی تمام صلاحیتیں سدرن کمانڈ کو تفویض کی جائیں گی۔...
     جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں اضافے کا امکان ہے جس کا چئیرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لیے سابق کرکٹر عمران فرحت کی بطور معاون بیٹنگ کوچ خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے یہ تینوں کوچز اس وقت لاہور میں جاری قومی ٹیسٹ ٹیم کےکیمپ میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ان کوسپورٹ اسٹاف کا باقاعدہ حصہ بنانے کی تجویز پر حتمی فیصلہ جلد ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ...
    وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت قطر، سعودی عرب، متحدہ...
    غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں امن کے لئے حماس کے ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، فلسطینی عوام پر ہونے والے اس نسل کشی کے آغاز کے بعد سے اب تک جنگ بندی کے سب سے قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا، صدر ٹرمپ کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکی، اردن،...
    پاکستان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے، حالاں کہ کچھ معاملات میں معمولی کوتاہیاں ہوئی ہیں، حکام پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورہ کرنے والے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کو پالیسی سطح کی بات چیت کے دوران چند نرمیوں پر اتفاق کرنا ہوگا، تاکہ رواں ہفتے کے آخر (9 یا 10 اکتوبر) تک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ جائزہ مکمل کیا جا سکے۔...
    قیصر کھوکھر : پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم کو مرغیوں کے دانے میں استعمال کرنے پر دفعہ 144 کا نفاذ، فیصلہ انسانی استعمال کیلئے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی فیڈ ملزمیں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع کردی۔ دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اورروٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہو گی۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیشِ نظراہم فیصلہ کیا۔ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سیکرٹری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ریلوے کی جدید کاری اور علاقائی رابطے پر شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ابو ظہبی میں یو اے ای کے وزیر برائے توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی، جہاں ’پاکستان کے ریلوے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کرنے، تجارت کو فروغ دینے، رابطہ بڑھانے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرنے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع‘ پر بات چیت ہوئی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی تجدید کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
    پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور...
    دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق، پرامن احتجاج اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یہ عزم آئینی ذمے داری کے ساتھ کشمیری عوام سے پاکستان کے اخلاقی وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے...
    حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے...
    ہم بیت المقدس کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ترک صدر کا فتح بیت المقدس کے دن پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کے روز تاریخ کے عظیم فاتح و حکمران صلاح الدین ایوبی کی جانب سے بیت المقدس کی فتح کی 838 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ترک خبررساں ایجنسی کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر جاری اپنے بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ بیت المقدس کی فتح کی 838 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ اس مقدس شہر کے دوسرے فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے بہادر فوجیوں کو یاد کرتے ہیں۔ اردوان نے اس عزم کا اظہار...
    پنجاب: اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے...
    ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ ہائی سکول و کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔ جس کو دیکھو  منہ اٹھاکر پنجاب...
    پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلوں کیلئے موصول ہونے والی 56 ہزار درخواستوں میں سے 46 ہزار کو مسترد کر دیا گیا  ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28 ہزار اساتذہ کی درخواستیں آن لائن نظام میں منتخب ہی نہیں ہو سکیں، جبکہ 18 ہزار درخواستیں مسترد کی گئیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق تبادلوں کیلئے صرف ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کی درخواستیں منظور کی گئیں، اب تک صرف 162 اساتذہ کی درخواستیں منظور کی جا چکی ہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کو تبادلوں کیلئے کل 56 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھی، 6 ستمبر تک منتخب ہونے والے ساڑھے 9 ہزار اساتذہ کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی، تصدیق کے بعد تبادلوں کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔
    این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام  کیلئے  ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر انگور اڈہ سرحدی ٹرمینل حقیقت بن گیا، جدید انفرا اسٹرکچر اور ڈیجیٹل نظام کے ساتھ انگور اڈہ بارڈر ٹرمینل فعال کر دیا گیا۔سخت مشکلات اور بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کے باوجود این ایل سی نے ٹرمینل 30 دن میں پایہ تکمیل تک پہنچایا۔این ایل سی نے مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور ٹرمینل کا تعمیراتی کام مقامی ہنرمندوں کے توسط سے انجام دیا۔ ٹرمینل میں کسٹمز، ایف آئی اے،...
    جنید ریاض :پنجا ب حکومت نے سموگ سیزن کے دوران طلبا کے تحفظ کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ سموگ سیزن کے دوران سکولوں میں تمام کھیلوں، اسمبلی اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائدکردی گئی ہے،سکولوں کو ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر پر آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جس کی رپورٹس سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔ایڈوائزری میں کہاگیاہے کہ سموگ کے دوران کمرہ جماعت صاف ستھرا اور ہواداررکھاجائے،سکولوں کو کچرا جلانے سے سختی سے روک دیا گیا ہے اور مناسب ڈسپوزل لازمی قراردے دیاگیاہے۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی پنجاب حکومت کی جانب سےسکولوں کو یہ بھی کہاگیاہے کہ دمہ...
    امریکی صدر نے غزہ کے امن کیلئے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں: نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کیلئے ٹرمپ نے جو 20 نکات پیش کئے وہ ہمارے نہیں، یہ وہ ڈرافٹ ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہے، فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کی پالیسی پر ہی عمل پیرا ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں قوم کی بھرپور نمائندگی کی، کشمیر کے ساتھ فلسطین کا مسئلہ اٹھایا، عالمی معاملات پر گفتگو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرنے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا۔  صوبے بھر میں بچے اور بچیوں کے لئے سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلان کیا۔  6 ہزار سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ، انجینئرنگ، میتھ میٹکس لیبز بنانے کا اعلان کیا۔  سکول ٹرانسپورٹ پراجیکٹ منصوبہ لانے اور تمام تعلیمی اداروں میں سپورٹس مقابلے کرانے کا اعلان کیا۔ مریم نواز نے تمام سرکاری سکولوں مفت یونیفارم دینے اور چھ ماہ میں ہر سکول میں کلاس روم، باتھ روم، پانی اور دیگر سہولتیں مہیا کرنے کا اعلان...
    پشاور (آئی این پی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے کیا گیا، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں، ملاقات میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار اور کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا، کابینہ میں تبدیلی حکومتی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام...
    وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے مالی معاونت کی حمایت کی اور وزارت داخلہ کو تخمینے پر نظرِثانی کر کے دوبارہ سمری میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے مالی معاونت کی حمایت کی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو تخمینے پر نظرِثانی کر کے دوبارہ سمری میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے...
    اسلام ٹائمز: ریاستی سکیورٹی کو محض بندوق کی طاقت سے ماپنا ایسے ہی ہے، جیسے دھوپ کے مقابلے میں بغیر چھت کے دیوار کھڑی کر دینا۔ حقیقی تحفظ وہ ہوتا ہے، جو روٹی، روزگار، عزت اور انصاف سے جُڑا ہو۔ سیاستدانوں اور اداروں کو یہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ جب عوام اپنے حقوق کا سوال کرتے ہیں تو وہ کسی سے دشمنی نہیں رکھتے بلکہ اپنے قومی وسائل میں اپنی شراکت داری چاہتے ہیں۔ ہمیں سیاسی و قومی سطح پر عوامی احتجاج کو غدّاری کہنے کی روش ترک کرنا ہوگی، ایک تو اس سے ہندوستان کے بیانئے کو تقویّت ملتی ہے اور دوسرے تاریخ ہمیں یہ سبق بار بار دیتی آئی ہے کہ جو قومیں اپنے آئینے توڑ دیتی ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسیجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب اس کے صارفین کو پرانی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ رکھنے کے لیے ادائیگی کرنا ہوگی، جس کے بعد ایپ میں مفت اسٹوریج کا دور ختم ہونے جا رہا ہے۔اسنیپ کمپنی کے مطابق فی الحال صارفین اسنیپ چیٹ کے میموریز فیچر کے ذریعے 2016 سے اب تک محفوظ تصاویر اور ویڈیوز تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم جن صارفین کا میموریز ڈیٹا 5 جی بی سے زائد ہے، انہیں اب اضافی اسٹوریج کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ تبدیلی مرحلہ وار نافذ کی جائے گی۔ بی بی سی کو دیے گئے بیان میں اسنیپ نے برطانیہ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینتیاگو: چلی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلہ کوکیمبو کے علاقے میں آیا۔ریکٹر سکیل پر زلزلے (earthquake) کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے کیونکہ ماضی میں یہ ملک زلزلے کے ہاتھوں کافی جانی اور مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔1960 کی دہائی میں آنے والے زلزلے میں تقریباً 1700 افراد جاںبحق جبکہ اربوں ڈالر مالیت کی املاک تباہ ہوئی تھیں۔دوسری جانب حالیہ دنوں میں فلپائن میں زلزلے نے خوب تباہی مچائی ہے۔ 6.9 کی شدت والے اس زلزلے کی وجہ سے اب تک 172 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حکام...
    وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی کیلئے اپنی رہائش گاہ سے لوٹن ایئر پورٹ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف کو ائیرپورٹ پر الوداع کہنے کیلئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، مسلم لیگ ن کے صدر احسن ڈار و دیگر عہدےدار موجود  تھے ۔ شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد ہفتہ کو لندن پہنچے تھےوزیر اعظم لندن میں قیام کے دوران مختلف پاکستانی وفود سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان میں منعقد اہم میٹنگز میں آن لائن شرکت کی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کو پاکستان ہائی کمیشن میں سرکردہ پاکستانی شخصیات کے علاوہ صحافیوں سے بھی ملاقات کی تھی۔
    طریل ترین غیر ملکی دورے کے بعد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں پانچ دن قیام کیا، شہباز شریف امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے۔لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے بھی اہم نشست کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس...
    ---فائل فوٹو  راولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کیلئے پمز ہسپتال پہنچ گئے ۔  وزیرداخلہ محسن نقوی ہر زخمی اہلکار  کے  پاس گئے اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ محسن نقوی نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں کے  جذبے اور بہادری  کو سراہا، کہا کہ آپ سب نے انتہائی ہمت، حوصلے اور جوانمردی سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، شرپسندی  کے  باوجود  اپ نے تحمل سے  کام لیا، آپ پاکستان  کے  بہادر  سپوت  ہیں اور ہم سب کو آپ پر ناز ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو مظفرآباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو زمینی صورتحال کا جائزہ لے گی اور آزاد کشمیر میں شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظفرآباد...
    کدو صدیوں سے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے اور جدید طب میں اس پر ذیابیطس و بلڈ شوگر سے متعلق بھی تحقیقات ہوئی ہیں۔ کدو کا ذائقہ میٹھا ضرور ہے لیکن اس میں کیلوریز کم اور فائبر مناسب مقدار میں ہوتا ہے جبکہ اس کا گلائسیمک انڈیکس نسبتاً کم ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اعتدال میں کھایا جائے تو بلڈ شوگر کے مریضوں کیلئے یہ اچھا ہے۔ مزید برآں کدو میں بیٹا کیروٹین، پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے اجزا ہوتے ہیں جو انسولین حساسیت بہتر کر سکتے ہیں اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم کر کے شوگر کنٹرول میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ کچھ لیبارٹری مطالعات میں کدو کے بیج اور گودے کے اجزاء نے انسولین کے اخراج کو بہتر...
    غزہ: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا۔ اطلاعات کے مطابق 20 اسرائیلی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو گھیرے میں لے لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں بھی برسائیں۔ اس قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ فلوٹیلا منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی ایک جہاز میں داخل ہوئے اور اس پر سوار تمام ارکان کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کر دیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق گرفتار افراد میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اور اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ وزارت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک پر رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک ایران تعلقات کا جائزہ لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر بھی غور کیا اور دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دریں اثناء  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس...
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر  نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت،...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ٹیلی میڈیسن کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بلورما امگابازر سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا طبی ڈیٹا محفوظ رکھنے کے لئے یونیورسل میڈیکل ریکارڈز کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان میں68  فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔ صحت کے شعبے میں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔
    مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی...
    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کیلئے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کیلئے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کیلئے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کیلئے وزیراعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہو جائیں گی۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ کہاں کتنا کام ہوا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ:  انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے  کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مشرقی انڈونیشیا کے علاقے مالوکو  میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔واضح رہے کہ ماضی میں یہاں بڑے زلزلے اور سونامی تباہی کا باعث بن چکے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار...
    اسلام ٹائمز: گرچہ شیعہ کمیونٹیز ایک دوسرے سے دور عالم اسلام کے مختلف حصوں میں واقع تھیں اور اس وجہ سے ان کے درمیان کوئی قریبی لسانی، ثقافتی یا مواصلاتی رابطہ نہیں تھا، لیکن شیعہ مذہب سے وابستگی، مشترکہ امنگوں اور شیعی تشخص کی حفاظت جیسے عوامل شیعوں کے اتحاد اور ہم آہنگی کا سبب بنے۔ اسی طرح شیعیت کی ترقی اور توسیع کے لئے طاقت فراہم کرنے جیسے اہداف مختلف ممالک کے شیعوں کی قربت اور روابط کو تقویت دیتے رہے۔ خصوصا یہ ارتباط مجتہدین اور بزرگ علما کی کوششسوں اور کاوشوں کیوجہ سے وجود میں آتا اور بڑھتا رہا ہے۔ اسی طرح ایک ملک یا خطے سے دوسرے ملک یا خطے میں موجود حوزہ ہائے علمیہ میں حصول...
    سٹی 42 : آزاد کشمیر کی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج ختم کر کے مذاکرات کی دعوت دے دی، وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ دنیا میں مطالبات تسلیم کروانے کا مہذب طریقہ مذاکرات ہی ہیں۔  وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اشتعال دلانا بہت آسان ہے، معاملات کو حل کرنا مشکل ہے۔ قوم اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے؛ صدرِ مملکت  چودھری انوارالحق نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سویلین کے ذریعے اشتعال دلانا انارکی، انسانی جانوں کے ضایع کا باعث ہوتا ہے، میں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔  وزیراعظم نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔  شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ،بیوی اور بچوں کیلئے نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوی اور دو بچوں کیلئے 75 ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔گارڈین جج اسلام آباد نے اہلیہ کیلئے 15 ہزار اور دو بچوں کیلئے 30 ہزار روپے فی کس ماہانہ خرچہ دینے کا عبوری حکم دیا تھا، عمر اکبر علی گھمن نے عبوری حکم کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔جسٹس محمد اعظم خان نے گارڈین جج کا عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے پٹیشنر کو نان و نفقہ کی ادائیگی کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار...
    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت بدھ کے روز 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور سی ڈی اے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے ایس ایم سی کے شرکا کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دیتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک نئی اینٹی اسموگ گن تیار کرلی گئی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید آلہ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اور اس پر دو ماہ تک کام جاری رہا۔اینوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اینٹی اسموگ گن 2 اکتوبر سے لاہور کی سڑکوں پر نظر آئے گی۔ ان کے مطابق ابتدا میں اسے ان علاقوں میں استعمال کیا جائے گا جہاں آلودگی کی سطح زیادہ پائی جاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اینٹی اسموگ گن میں 12 ہزار لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جو فضا میں موجود ذرات کو نیچے بٹھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا...
    آزاد  کشمیر کے غیورعوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کومسترد کردیا جب کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ ذرائع نے کہا کہ احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چند عناصر نے علاقہ میں پُر تشدد کاروائیاں اور توڑ پھوڑ کی کوششیں کی، مفاد پرست حلقوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں، آزاد جموں وکشمیر تمام بڑے شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع  نے کہا کہ میرپور ،بھمبر، کوٹلی، چکوٹھی اور دیگر بڑےشہروں میں بازارمعمول کے مطابق کھلے ہیں، کسی کوبھی...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
    پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، جو فلسطینی عوام کی امنگوں اور 1967ء سے پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تحت کراچی میں سیلاب متاثرین کے لیے 600 خاندانوں کے لئے ایک پیکنگ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے الخدمت ٹرسٹ کے تمام ریجنزنے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور مستحقین تک سامان پہنچانے کا کام جاری ہے۔ الخدمت ٹرسٹ کی چیئرپرسن نویدہ انیس نے بتایا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ جب بھی پاکستان میں ناگہانی آفات آئی ہیں الخدمت ٹرسٹ نے فوری طور پر خواتین اور بچوں کی ضروریات کے پیش نظر تمام و اشیاء مہیا کی ہیں جن کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواتین ہی خواتین کی ضروریات کو بہتر سمجھ سکتی ہیں اس ل ہماری ہائی جین کٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردئیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لئے جاری کئے گئے این او سی معطل کردئیے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لئے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کیلئے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کیلئے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب این او سی حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے اور کاغذی کارروائی کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔پنجاب حکومت نے ای گورننس کو فروغ دینے کے لیے ’’ای بز‘‘ پورٹل کا آغاز کر دیا ہے جو کاروباری طبقے کے لیے ایک آسان اور جدید سہولت ثابت ہوگا۔چیف سیکریٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں اس پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پورٹل کے ذریعے 30 مختلف کاروباروں کے لیے این او سی کی درخواست دی جا سکے گی اور تصدیق و منظوری کا پورا عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوگا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے گندم کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی سہولت اور پیداوار بڑھانے کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کسانوں کو مالی اور زرعی امداد فراہم کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس پالیسی کے تحت انہیں ایک بیگ ڈی اے پی اور دو بیگ یوریا دیے جائیں گے تاکہ بہتر اور وافر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ہفتے گندم کی سپورٹ پرائس اور ریلیز پالیسی طے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نیکوئٹہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نیخود کش بمبار سمیت 6 حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے پر ایف سی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے شرپسند عناصر بہت جلد اپنے...
     پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کر دیے۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں بڑی نام بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کیلئے جاری کیے گئے این او سی معطل کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا...
    اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ جلسہ گاہ میں ناقص انتظامات اور پولیس کے رویے کی وجہ سے کارکنان اور مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی۔ صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ کامیاب جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں جلسے کے انتظامات اور دورانِ جلسہ پیش آنے والے افسوسناک واقعات، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک، پولیس تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔ جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر افغانستان کے بگرام ایئربیس کی واپسی کے خواہشمند، ویڈیو تجزیہ آئی ایم ایف...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی۔ صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ کامیاب جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں جلسے کے انتظامات اور دورانِ جلسہ پیش آنے والے افسوسناک واقعات، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک، پولیس تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ضلع پشاور تنظیم نے میڈیا پر بعض افراد کی جانب سے دیے گئے تاثرات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ جلسے کے انتظامات، اسٹیج ذمہ داری، اسٹیج لسٹنگ اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آکر ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اس سے تمام مسائل حل ہوں گے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر ملزم جیسا ہی محسوس ہوا ہے۔ ججز کو یونین بنانے سے متعلق صحافی کے سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یونین کا معاملہ نہیں ہے اصول کی بات ہے۔ اداروں کی جانب سے ججز کو دھمکیوں سے متعلق سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو دھمکیوں کا معاملہ ابھی کونسل...
    جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم...
    اسلام آباد: پاک فوج کے دستے باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے زگئی میں فتنۃ الخوارج کیخلاف آپریشن کرنے کیلئے پہنچ گئے۔ پاک فوج کے علاقے میں آنے پر باجوڑ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا اور اظہار تشکر کیا ہے۔ پاک فوج کی آمد پر باجوڑ کے عوام کا کہنا ہے کہ فوج کے آنے سے خوارجین سے جان چھوٹ جائے گی، عوام پاک فوج کے جوانوں کے والہانہ استقبال کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے زگئی ماموند میں امن کی بحالی کے لیے خوارجین کے خاتمے کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زگئی ماموند میں فتنۃ الخوارج کی بڑی تعداد موجود ہے،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگز کیلئے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کردئیے۔ ذرائع پی سی بی کےمطابق پاکستان کے کھلاڑی اب دیگر لیگز میں شرکت نہیں کر سکیں گے،سی او او سید سمیر احمد نے این اوسی معطل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا،این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ این او سی معطلی کی وجہ سےپاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے،بابراعظم ،شاہین آفریدی،محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام...
    فلسطین میں امن کیلئے مسلم ممالک کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کردی ہے جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔پاکستانی...
    مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ منصوبے کی حمایت کر دی ہے، جس میں غزہ جنگ بندی، انسانی امداد کی ترسیل، جبری بے دخلی کی روک تھام اور خطے میں امن عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان شامل ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم ممالک نے صدر ٹرمپ کی اس یقین دہانی کا خیر مقدم کیا ہے کہ مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دی...
    مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران...
    سٹی42: آزاد کشمیر میں عوام کے حقوق کے نام پر تشدد اور افراتفری پھیلانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔  جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کرتا دھرتا نام نہاد احتجاج کی ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئے۔ عوام کے نام سے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کا  چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ آزاد کشمیر کے عوام نے کئی ہفتوں کے پروپیگنڈا کو نطر انداز کر دیا اور آج  29 ستمبر کو" عوامی ایکشن کمیٹی" کے نام سے آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے والے گروپ کا احتجاج مسترد کر دیا ۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا    ذمہ دار صحافتی ذرائع کے مطابق احتجاج کی ناکامی پر عوامی...