2025-11-04@10:18:25 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1232				 
                «عبدالقیوم نیازی»:
(نئی خبر)
	پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ سمبلی میں سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوچکی ہیں، ان کے مدقابل اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووت حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا جب کہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے صبح 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا، ایوان میں خفیہ رائے شماری کے تحت بیلٹ پیپرز...
	 مشال یوسفزئی— فائل فوٹو  خیبر پختون خوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن  میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشال یوسفزئی کامیاب ہو گئیں۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوار صائمہ خالد کا سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ، ذرائعذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔ پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ آج ہوئی، خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔اس سے قبل انتخاب شروع...
	خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مشال یوسفزئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی ہیں۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق مشال یوسفزئی کو 86 ووٹ ملے۔ مشال یوسفزئی کو صوبائی اسمبلی میں حکومتی حمایت حاصل تھی۔ ضمنی انتخاب میں ایوان کے 145 میں سے 143 ممبران نے ووٹ ڈالے، 3 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ مہتاب ظفر کو 53 ووٹ ملے، آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ کمپنیاں حساس ٹیکنالوجی کے غیر قانونی حصول اور ممکنہ طور پر ان کے غیر مجاز مقاصد کے لیے استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ امریکی حکام کے مطابق ان کمپنیوں پر الزام ہے کہ وہ امریکی ساختہ پرزہ جات اور جدید ٹیکنالوجی کو غیر شفاف طریقوں سے حاصل کر رہی تھیں، جن کا تعلق ممکنہ طور پر دوہری استعمال (dual use) یعنی عسکری اور سویلین دونوں مقاصد سے ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل کا اعلان، تیل کے ذخائر پر بھی تعاون ہوگا امریکا کی جانب...
	—فائل فوٹو وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟ اسلام آباد میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ حج پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظوراسلام آباد میں...
	لیویز حکام کے مطابق بیوی کے اہلخانہ شادی کے بعد راضی ہو گئے تھے۔ تاہم مقتولہ کے بھائیوں نے دونوں میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے مبینہ طور پر دلہن کے بھائیوں نے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔ لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور کے محمد شعیب نے 7 سال قبل...
	پاکستان تحریک انصاف نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا اور ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور صائمہ خالد کو سینیٹ ریس سے دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ خیبرپختونخوا میں خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب(آج) 31 جولائی کو ہو گا۔
	مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں...
	اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی خواتین نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی نے خواتین نشست کی دیگر امیدواروں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور ثمینہ خالد کو آج دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹ کی اس ضمنی نشست پر انتخاب خیبرپختونخوا میں 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔  دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے تعلق رکھنے والے...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی نے خواتین نشست پر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹکٹ پارٹی کے سرپرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا، پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔  مزید :
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مشعال یوسفزئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مشعال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا اور پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کا اتحاد تمام نشستیں جیت گیاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔ ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا...
	—فائل فوٹو میانوالی کے علاقے دلیوالی میں خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے 3 دیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔میانوالی پولیس کے مطابق 2 ہفتے قبل تنیوں دیوروں نے اپنی بھابی کو گلا دبا کر قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیوروں نے خاتون سے شوہر کی وفات پر ملنے والی رقم کا تقاضہ کیا تھا۔
	سعید احمد سعید:پی آئی اے کا بڑا فیصلہ، لاہورچوبرجی چوک میں کھڑےجہاز کی تزئین وآرائش کاآغاز، طیارےکیساتھ قائم سیارہ گاہ کوبھی بحال کیاجائےگا۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق طیارےاورسیارہ گاہ کی بحالی کاکام14اگست تک مکمل کیا جائیگا، یوم آزادی پر عوام اوربچےنئےتیارکردہ جہازکی سیرکرسکیں گے۔ 80کی دہائی سےگراؤنڈ کیاگیاطیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھوبیٹھاتھا، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کےدوران بھی طیارےپرگردکی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔  جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان  پی آئی اےنےیورپ و برطانیہ کیلئےپروازیں بحال ہونےپراپنی ری برینڈنگ کافیصلہ کیا، چوبرجی طیارے کی بحالی ڈی جی ایم مارکیٹنگ اطہر حسن اعوان کی نگرانی میں ہوگی۔ خستہ حال طیارے میں نئے رنگ و روغن کے علاوہ نئی نشستیں...
	امریکی یورپی ’’ٹیرف یونین‘‘کا دوسرا رخ: عالمگیریت کے زوال کا خمیازہ کون بھرے گا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025  سب نیوز واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین نے 15 فیصد شرح محصولات پر معاہدہ کر لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت یورپی یونین پہلے کی نسبت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گی، امریکی فوجی سازوسامان کی خریداری بڑھائے گی اور 150 ارب ڈالر کی امریکی توانائی مصنوعات خریدے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ دونوں 15 فیصد یکساں شرح محصولات پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں گاڑیوں سمیت دیگر تمام اقسام کی اشیا شامل ہوں گی۔ وان...
	انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس رپورٹ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی ہے جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم مرکزی حکومت کی ہدایات پر منظم انداز میں کیے...
	مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو 15 برس بیت گئے لیکن افسوس ناک واقعے میں اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم آج بھی تازہ ہیں۔بدقسمت طیارے نے7 بجکر 41 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبران سمیت 152 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خود کو غیر...
	 ویب ڈیسک: مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو 15 برس بیت گئے۔   بدقسمت طیارے نے7 بجکر 41 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبران سمیت 152 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔ حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  تحقیقاتی رپورٹ کے...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...
	 اسلام آباد:  مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو15سال بیت گئے، لیکن افسوس ناک واقعے میں اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم آج بھی زندہ ہے. بدقسمت طیا رے نے7بجکر41منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا۔ اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبرا ن سمیت 152مسافرجاں بحق ہوئے تھے.  حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا. تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خود کو...
	بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نوجوان کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی لیجنڈ محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گل نے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کر کے ایک ٹیسٹ سیریز میں ایشیائی بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی 669 رنز کی بھاری پہلی اننگز کے جواب میں بھارت نے مضبوط واپسی کی، جس میں شبمن گل اور کے ایل راہول کے درمیان 181 رنز کی شاندار شراکت نے مرکزی کردار ادا کیا۔ شبمن گل نے 238 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 12 دلکش...
	پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
	متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو...
	انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شہریوں نے برتن بجا کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”غزہ جل رہا ہے“ اور ”فوری جنگ بندی کرو“ جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں اور غزہ پر مسلسل حملوں کو ظلم قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ’بھوک کو ہتھیار بنانا جنگی جرم‘، ’غزہ...
	وزیرِ اعظم اور حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، فلسطینوں پر جاری اسرائیلی بربریت پر اظہارِ تشویش
	سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینوں پر  جاری اسرائیلی بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔  وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی امداد کی ترسیل کی بندش اور اسکے نتیجے میں پیدا ہونے والی غذائی قلت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ساتھ ہی غزہ میں دن بہ دن بڑھتے انسانیت سوز صہیونی مظالم کی بھی بھرپور مزمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد کی بندش کو ختم کرنے اور بھوک سے سسکتے  بچوں اور خواتین سمیت فسلطینی بہن بھائیوں تک اشیاءِ خوردونوش کی ترسیل...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے صحت عامہ کی بہتری کیلئے بھر پور نقطہ نظر پیش کیا ۔ قومی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنے خطاب اور بین الاقوامی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران اس بات پر زوردیا کہ عالمی صحت کی حکمرانی کا محور صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہ رہے بلکہ بیماریوں سے پیشگی بچاؤ اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر مرکوز ہو نا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی وباؤں، موسمی بیماریوں اور صحت کے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے...
	پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں مون سون بارشوں کے سلسلے میں پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے 31 جولائی تک پانچواں اسپیل الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بارشوں کی توقع مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ اور حافظ آباد میں ہے۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔29 جولائی سے 31...
	ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف تعاون کی اپیل،حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک  کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کیخلاف ایک مضبوط مورچہ ہے،ہم دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرناچاہتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان کاؤنٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں،پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا، دہشتگردی کیخلاف دیواریں بنارہے ہیں، آزادی اظہار کا خاموش نہیں کررہے،سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشتگرد مواد فوراً ہٹانا ہوگا، دہشتگرد پراپیگنڈاپیکا...
	امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند اور مریخ کے درمیان بروقت رابطے اور نیویگیشن نظام کو یقینی بنانے کے لیے امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ 7 جولائی کو ناسا نے ایک “اعلیٰ بینڈوڈتھ، انتہائی قابلِ اعتماد مواصلاتی نظام” کے لیے باضابطہ طور پر تجاویز کی درخواست جاری کی، جس کا مقصد چاند و مریخ کی سطح اور زمین پر موجود رابطہ مراکز کے درمیان ایک مؤثر انفراسٹرکچر قائم کرنا ہے۔ ناسا کے اسپیس کمیونیکیشنز اینڈ نیویگیشن پروگرام کے نائب مینیجر گریگ ہیکلر کے مطابق یہ شراکت داریاں مواصلات اور نیویگیشن کے میدان میں اہم پیش رفت کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ایجیکشن سسٹم ڈیزائن کریں، انعام پائیں‘، ناسا کا عوام کے لیے چیلنج ’یہ ہمارے خلا...
	نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے عالمی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر روس کو ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا خطرناک دھماکہ خیز کیمیکل ”ایچ ایم ایکس“ فروخت کیا ہے، جو یوکرینی شہریوں پر برسنے والے میزائلوں اور راکٹوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ انکشاف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھارتی کسٹمز ڈیٹا کے ذریعے کیا ہے۔ دسمبر میں بھارتی کمپنی ”آئیڈیل ڈیٹونیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ (Ideal Detonators Pvt Ltd) نے تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ایچ ایم ایکس روس بھیجا۔ حیرت انگیز طور پر یہ مواد دو ایسی روسی کمپنیوں کو فراہم کیا گیا، جن کے براہِ راست تعلقات روسی دفاعی صنعت سے ہیں۔ ان میں سے ایک کمپنی ”Promsintez“ وہی ادارہ ہے جس...
	معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا
	معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستانی معیشت کیلئے بہتر خبر،عالمی کریڈٹ اداروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہورہا ہے ایک اور عالمی ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردیا ہے، جو معیشت کی بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ اس سے قبل فیچ ریٹنگ ایجنسی نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا تھا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کی فارن ریزروز میں...
	وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آبادہائیکورٹ نے توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینے کے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) ایران اور پاکستان کی جانب سے بڑے پیمانے پر افغان شہریوں کی ملک بدری کی مہم شروع کی گئی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افغانوں کو افغانستان واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ رواں برس یعنی 2025ء میں اب تک 1.9 ملین سے زائد افراد افغان باشندے اپنے ملک لوٹے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایران سے لوٹنے والے افغان باشندے ہیں۔ اقوام متحدہ کی طرف سے رپورٹ کا اجراء رپورٹ کے اجراء کے ساتھ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک واپس آنے والے افراد میں خواتین اور لڑکیاں، سابق حکومت اور اس کی سکیورٹی فورسز سے...
	واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی اے آئی سمٹ کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ بیرون ملک، خاص طور پر بھارت سے ملازمین رکھنے کا سلسلہ بند کریں اور صرف امریکی شہریوں کو روزگار دیں۔ ٹرمپ نے سیلیکون ویلی کے عالمی نظریے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں امریکی آزادی کا فائدہ اٹھا کر اپنی فیکٹریاں چین میں لگا رہی ہیں، ملازمین بھارت سے بھرتی کر رہی ہیں، اور منافع آئرلینڈ میں چھپا رہی ہیں۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’’اب ایسا نہیں چلے گا۔ ہمیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے وفاداری اور محب الوطنی چاہیے۔‘‘ ٹرمپ نے تین اہم ایگزیکٹو آرڈرز...
	واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایک معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تصفیہ اس الزام کے بعد کیا گیا کہ یونیورسٹی نے اپنے یہودی طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم تین سال کی مدت میں امریکی وفاقی حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کے بدلے حکومت نے مارچ میں منجمد کیے گئے 400 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس میں سے کچھ کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  احتجاج اور الزامات کا پس منظر یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا یونیورسٹی کو گزشتہ سال اسرائیل اور...
	دیامر میں بابوسر ریلے میں جاں بحق ڈاکٹر مشال اور ان کے دیور کی میتیں لودھراں روانہ کردی گئیں۔تھور نالے میں سیلاب میں دو افراد بہہ گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ تھک لوشی کے مقام پر سیلاب سے پل کو نقصان پہنچا، سیلاب سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، سیاحوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے بابوسر ٹاپ پر پیر کے روزکلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہہ جانے والے 15 سیاحوں کی تلاش...
	مکہ مکرمہ کے ممتاز نجی عجائب گھروں میں شامل العمودی میوزیم، شہر کے ثقافتی و تاریخی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ میوزیم نہ صرف قدیم اسلامی اور حجاز کی روایات کا امین ہے بلکہ اسے مکہ کی تہذیبی ترقی کا جیتا جاگتا ثبوت بھی کہا جا سکتا ہے۔ العمودی میوزیم کا قیام اور تاریخ العمودی میوزیم کی بنیاد 1422 ہجری میں معروف مقامی مورخ ابو بکر بن عبدالرحمٰن العمودی نے رکھی، جبکہ یہ 1436 ہجری میں عوام کے لیے باقاعدہ طور پر کھولا گیا۔ تقریباً 2,000 مربع میٹر پر محیط یہ عجائب گھر آج 15 ہزار سے زائد تاریخی و ثقافتی نوادرات کا خزانہ بن چکا ہے، جن میں سے کئی اشیاء کی عمر 150 سال سے زیادہ ہے۔...
	سابق گورنر پنجاب و ممبر قومی اسمبلی میاں اظہر انتقال کرگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ حماد اظہر کے والد ایم این اے میاں اظہر صاحب کا انتقال ہوگیا۔ pic.twitter.com/CWyYRMZEgF — Husnain Rafique (@Husnainrafique_) July 22, 2025  میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد ہیں، جو کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد سابق گورنر پنجاب علالت میاں اظہر وی نیوز
	بیجنگ:تیسری چائنا بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو ختم ہو گئی۔ اس سپلائی چین ایکسپو میں 1200 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ موقع پر تعاون کے 6000 سے زائد معاہدوں اور منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش کے موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سپلائی چین ، ردِ عمل کی رفتار، لاگت کی افادیت، جدت کاری اور ترقی جیسے پہلوؤں میں شان دار برتری کی حامل ہے۔’’چائنا صنعتی و سپلائی چین ‘‘کے بغیر دنیا کا تصور محال ہے۔ یہ اعتماد اور ضرورت کہاں سے آتی ہے؟چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی شعبے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کمپنیوں کو تیزی...
	اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں مجموعی طور پر 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہونڈا، جو کہ اپنی مشہور موٹر سائیکل CG125 اور CD70 کے لیے جانی جاتی ہے، نے رواں مالی سال کے دوران 10,03,253 یونٹس فروخت کیے، جو کہ گزشتہ سال کی فروخت 12,78,424 یونٹس کے مقابلے میں 27.42 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اسی طرح، سوزوکی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی 54.51 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے مالی سال میں 16,876 یونٹس فروخت ہوئے تھے، جب کہ 2024-25 میں یہ تعداد بڑھ کر 26,076 یونٹس ہو گئی۔ PAMA...
	یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش...
	فلسطینیوں پر مظالم بند کیوں نہیں ہو رہے؟ امریکی اخبار حقائق سامنے لے آیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025  سب نیوز  نیویارک ( آئی پی ایس) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بے جا مظالم بند نہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقتدار بچانے اور کرپشن کیسز کو ٹالنے کی خاطر غزہ جنگ کو طول دیا۔ تفصیلی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک...
	 اسلام آباد:  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ سن 1931 سے آج تک کشمیریوں کا عزم ناقابل شکست ہے اور ایک دن کشمیر میں آزادی کی اذان ضرور گونجے گی۔ اپنے بیان مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 جو اذان مکمل کرنے کے لیے 22 کشمیریوں نے جان دے دی، کشمیریوں نے موت کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا، مگر سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں چیخ بن کر ابھریں آسمان و زمین کو ہلا دیا، 13 جولائی شہادتوں کا آغاز تھا، جو آج بھی جاری ہے۔ آزادی کی جدوجہد ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ ہم خون کا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ نوجوان نسل مستقبل تشکیل دے رہی ہے اور ایسی دنیا چاہتی ہے جو مںصفانہ، مشمولہ اور مستحکم ہو۔عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہا ہے کہ منصفانہ اور پُرامید دنیا میں نوجوانوں کو بااختیار بنانا اقوام متحدہ کے اس عہد کی توثیق ہے کہ ہر فرد کو اپنی زندگی اور مستقبل کے بارے میں آگاہی پر مبنی فیصلے لینے کا حق حاصل ہے۔اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے نوجوانوں کو معاشی غیریقینی، صنفی نابرابری، طبی مشکلات، موسمیاتی بحران اور بڑھتی ہوئی جنگوں سے جنم لینے والے مسائل کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ جرات سے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) چند روز قبل امریکہ کی جانب سے شام پر عائد اپنی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اقوام متحدہ کے پابندیوں سے متعلق شعبے نے بھی شام کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے والی تنظیم تحریر الشام اور القاعدہ کے درمیان حالیہ عرصے میں فعال تعلق کی نفی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ تازہ پیش رفت شام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہم وار کر سکتی ہے۔ ہیئت تحریر الشام، ماضی میں شام میں القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم اس تنظیم نے 2016ء میں القاعدہ سے روابط ختم کر لیے تھے۔ یہ گروپ پہلے ''جبہۃ النصرہ‘‘ کے نام...
	 ---فائل فوٹو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے طالبہ ایمان قتل کیس کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 22 سالہ یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کے پرائیویٹ ہاسٹل میں قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔پولیس نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا۔ اسلامی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں مقیم طالبہ کو گولی مار کر قتل کردیا گیااسلام آباد وفاقی دارالحکومت کے پوش ایریا کے نجی...  عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبہ ایمان کے قتل کا مقدمہ 19 اپریل کو تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔
	عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام,  11 جولائی 2025  ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ  آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر قائم 22 کمپنیوں پر ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پابندی شدہ کمپنیاں ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ میں قائم ہیں۔محکمے نے کہاکہ تیل کی فروخت سے ایران کی طاقتور ترین نیم فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کو مالی فائدہ ہوتا ہے۔ امریکا نے القدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔ محکمہ خزانہ نے کہاکہ القدس فورس ایران سے باہر ایسی کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جو بظاہر کاروبار لیکن درپردہ ایران کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں امریکی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کی فروخت...
	حکومت اور ٹیکس دہندگان پر بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیوں کے بوجھ کوایک سال کے اندر 591 ارب سے کم کرکے 399 ارب روپے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اویس لغاری
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویڑن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گڈ گورننس اور اصلاحات کے آغاز کے ایک سال کے اندر 591 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرکے 399 ارب روپے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مالی سال 2023-24ء کے دوران حکومت کے زیر انتظام 10 تقسیم کار کمپنیوں نے ملک اور ٹیکس دہندگان پر 591 ارب روپے کا بوجھ ڈالا تھا، ایک سالہ اصلاحات کے آغاز سے اس نقصان کو کم کرنے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیابی ملی ہے، بورڈ کے اراکین کی تعیناتی کا عمل بھی شفاف بنایا گیا ہے، لیسکو نے بجلی چوری کا بہت...
	حکومت معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کا عالمی یوم آبادی کی تقریب سے خطاب
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
	اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 591 ارب روپے کا بجلی چوری کی مد میں نقصان اٹھانا پڑا، تقسیم کار کمپنیوں کےنقصانات کم کرکے 399 ارب روپے پر لے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کےشعبے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں میرٹ پر بورڈز ممبران کی تعیناتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتری کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں کمی آئی ہے، حکومتی کوششوں کے باعث شعبہ توانائی میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں، نقصانات کو کم کرکے 151 ارب روپے بچائے ہیں۔ اویس لغاری نے کہا...
	پاکستان مائیکرو سافٹ کے سابق کنٹری ہیڈ جواد رحمان نے کہا ہے کہ مائیکرو سافٹ کو یہاں پنپنے نہیں دیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے جواد رحمان نے کہا کہ 25 سال پہلے پاکستان میں مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد کے طلبا کو مائیکرو سافٹ ڈیولپمنٹ ٹیکنالوجی کی تربیت دی۔جواد رحمان نے کہا کہ مختلف شہروں میں کمپیوٹر لیبز بنائیں، ارفع کریم کو ہم نے بل گیٹس سے ملوایا، پرویز مشرف کی ملاقات بل گیٹس سے کروائی۔انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ 25 سال بعد اب ملک چھوڑ کر جارہی ہے، مائیکرو سافٹ کا آئی ٹی انڈسٹری میں اہم کردار ہے۔جواد رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مائیکرو سافٹ سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، مائیکرو سافٹ کی سروسز...
	چین(نیوز ڈیسک) چین نے سیاحت کو فروغ دینے اور عالمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں انقلابی نرمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا کے چین میں 30 دن تک قیام کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہےکہ اس فیصلے کا مقصد عالمی سیاحوں کو راغب کرنا، بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ملکی معیشت کو تقویت دینا ہے۔ نئی ویزا فری پالیسی کے اعلان کے بعد چین میں سیاحوں کی آمد میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ عالمی سطح پر چینی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا جا رہا ہے اور کئی ممالک نے اسے بین الاقوامی سفر کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آن لائن)رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغوا ہونے والی 13سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ساتھ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی تاہم اس کے والدنے اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج کروایا تھا۔بچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا ہے، جس کے اہل خانہ نے...
	ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔
	ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025  سب نیوز   اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، فخر الدین عامر کو ایک انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے بعد ایک سال کی تنزلی بطور سزا دی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فخر الدین عامر ، عائشہ خلیل اور سابق سی ای او کے خلاف ایک انکوائری کی گئی تھی ،، انکوائری آفیسرز...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو آگاہ کیا ہے کہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد ادریس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا کہ جامشورو گرڈ کا کے الیکٹرک کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے، کے الیکٹرک کا بجلی کا سارا نظام بالکل الگ ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ کے الیکٹرک اب نیشنل گرڈ سے 600 میگاواٹ تک بجلی لے سکتی ہے، اس سے کے الیکٹرک کے پاس 2 ہزار میگاواٹ بجلی ہو جائے گی، متبادل گرڈ کی ضرورت کے حوالے سے پہلے ہم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سے قومی جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کا مقصد پاکستانی قوم کے عزم، ایمان، قربانی اور استقلال کو اجاگر کرنا اور شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال یومِ آزادی 14 اگست 2025 کو “معرکۂ حق” کے عنوان سےمنایا جائے گا جو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہوا، اجلاس میں مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے جن میں...
	کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں طالبعلم پر تشدد کرنے والے اسکول پرنسپل کو قتل کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: تربت: توہین مذہب کے الزام میں نجی اسکول کا استاد قتل نجی اسکول کے پرنسپل سکندر شمیم کو 10 سالہ طالبعلم کے ماموں نے خنجر کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کلی لنڈی میں پیش آیا جہاں ملزم عطااللہ عرف شمس اللہ نے اسکول کے گیٹ پر پرنسپل پر حملہ کیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ مقتول پرنسپل کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ طویل عرصے سے کچلاک کے مختلف اسکولوں میں تدریس سے وابستہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی چار خاتون ججز پر باضابطہ طور پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن میں سے دو نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور دیگر دو نے افغانستان میں امریکی فوج کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آیا اور اسے بین الاقوامی عدالتی کارروائیوں کے خلاف ایک جارحانہ ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، ان ججز کی عدالتی کارروائیوں نے امریکا اور اس کے اتحادی اسرائیل کو قانونی طور پر نشانہ بنایا تھا، جس پر امریکا نے ان پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔پابندیوں کا...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایشیا پاکستان کا فخر دوسری بڑی لائبریری قرآن مجید وی نیوز
	بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب سخت، فوری اور فیصلہ کن ہوگا، آرمی چیف کا نیشنل ڈٰیفینس یونیورسٹی میں خطاب
	آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
	صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثیوں کے خلاف پہلی مرتبہ حملے کیے ہیں جبکہ یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پرحملہ کیا گیا۔  اس حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی۔ حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرحا نے کہا کہ یمنی بندرگاہوں، بجلی گھروں اور دیگر شہری سہولتوں کو نشانہ بنانا شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے اور اس کا کسی...
	اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم نے اچانک کروٹ لی ہے اور مون سون کے تازہ سسٹم کی آمد کے بعد فضا میں نمی، حبس اور گھٹاؤں کا بسیرا نظر آنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات نے نئے مون سون اسپیل کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے ملک کے بیشتر حصوں، خاص طور پر پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر کئی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لاہور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد رات گئے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر...
	لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح ایک خستہ حال 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہوگئی، افسوسناک واقعے میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور 9 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ادارے ایدھی اور ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بغدادی کے علاقے 8 چوک میں 24 گھنٹہ کلینک کے قریب پیش آیا۔ سول اسپتال کراچی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے مطابق 9 لاشیں اسپتال لائی گئیں، جبکہ 4 افراد دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں 2 خواتین اور متعدد مرد شامل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نورالحق، سیکرٹری ضلع راشد خان ، صدر پبلک ایڈ کمیٹی عبدالقیوم ، سیکرٹری کامران خان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نت نئے قوانین سے شہریوں کو پریشان کرنا بند کرے، حکومتی سرپرستی میں ٹریفک پولیس عوام کا جینا حرام کردیا ہے ،پکے کے یہ ڈاکوکچے کے ڈاکوئوں سے بھی بدتر ہیں جو ظالمانہ قانون کی آڑلے کر شہریوں کے جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ،نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے نام پر اربوں روپے شہریوں سے لوٹے جارہے ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ،کراچی کے مختلف تھانوں کے باہر نوجوانوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ، یہ سلسلہ فوری طور...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام نے تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔  خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے ، حنیف عباسی  مزید :
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کوٹری صنعتی فضلے کی بغیر ٹریٹ کیے کے بی فیڈر نہر میں اخراج پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ ریجن کی کارروائی محکمہ ماحولیات کے ایڈوائزر ٹو سی ایم دوست محمد راہموں اور ڈی جی سیپا کا نوٹس ادارہ تحفظ ماحولیات حیدر آباد انچارج عمران علی عباسی کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایفلینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا، پلانٹ کے غیر فعال اور کے بی فیڈر نہر میں گنداپانی اخراج ہونے والے پانی کے سیمپل لیتے ہوئے ان کو ٹیسٹ کے لئے لیب بھیج دیئے گئے کوٹری انڈسٹری اینڈ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے صنعت کاروں سے ملاقات بھی کی ادارہ تحفظ ماحولیات کے عمران علی عباسی نے بغیر ٹریٹ کئے پانی کے اخراج پر...
	لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء)دنیا ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے جہاں ایٹمی جنگ کا خطرہ کسی بھی وقت حقیقت بن سکتا ہے۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر تیسری عالمی جنگ ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ لڑی گئی تو انسانیت کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ ایسے میں صرف دو ممالک ہیں جو اس تباہی سے بچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور ان کا انتخاب حیران کن ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، عالمی سطح پر جوہری تباہی کی صورت میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وہ دو مقامات ہوں گے جو نسبتاً محفوظ رہیں گے۔ یہ انکشاف معروف ماہر اینی جیکبسن کی تحقیق پر مبنی ہے، جنہوں...
	وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے رشین وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات، گرم پانیوں تک رسائی، سینٹرل ایشیا اور روس تک پاکستان سے ریل وروڈ نیٹ ورک پر اتفاق
	تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
	 سٹی42: جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر  ممتاز عالم دین اور جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ کے مہتمم مولانا سید محمود میاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔   ان کی نماز جنازہ آج صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔   مولاناسیدمحمودمیاں کےوالدمولانا سید حامدمیاں جےیوآئی کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں،مولانا سید محمود میاں کے دادا مولاناسیدمحمدمیاں جمعیت علماء ھند کے مرکزی ناظم رہے ہیں،مولانا سید محمود میاں کے دادا مدرسہ شاہی مراد آباد انڈیا میں مولانامفتی محمود کے استاذ بھی تھے۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری      
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے نتیجہ خیز اور شفاف شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف آئیں۔وزیر خزانہ نے  چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ یمیں کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین نکاتی حکمت عملی پیش کی۔وزیر خزانہ نے فوری عملی اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے وعدوں سے آگے بڑھ کر حقیقی عمل شروع کیے جانے پر زور دیا،وزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔انہوں  نے ترقی...
	ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین اورپنشن کی دود و ماہ سے مسلسل تاخیر اورعدم ادائیگی کے خلاف مزدور یونین چیئرمین عبدالمتین شیخ کی قیادت میں احتجاج کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
	 فائل فوٹو امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانا سید محمود میاں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ صبح 10 بجے جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ میں ادا کی جائے گی۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے محمود میاں کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمود میاں عظیم محدث اور بلند پایہ مدرس تھے۔انہوں نے کہا کہ مولانا سید محمود میاں نے زندگی بھر علوم نبویہ کی خدمت کی، ان کے خاندان اور کارکنوں سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتا ہوں۔
	پاکستان کو ایک اور عالمی فورم پر کامیابی مل گئی، یونیسکو کے اوشیانوگرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان دوبارہ رکن منتخب ہوگیا، انتخاب پاکستان کی سائنسی شراکت داری کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ پاکستان کو یونیسکو کے بین الحکومتی اوشیانوگرافک کمیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب کر لیا گیا۔یہ انتخاب آئی او سی کی جنرل اسمبلی کے تینتیسویں اجلاس کے دوران عمل میں آیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی سمندری سائنسی تحقیق اور مثبت عالمی شراکت کا مظہر ہے۔پاکستانی وفد کی قیادت یونیسکو میں پاکستان کی سفیر اور مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی یہ نمائندگی اقوامِ متحدہ کے اداروں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی...
	بزرگ حریت پسند رہنما شبیر شاہ کی صحت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ ان کی سوچ ہم سے مختلف ہوسکتی ہے لیکن وہ ایک شریف اور بزرگ انسان ہیں اور انکو وہی طبی سہولیات ملنی چاہئیں جو دوسرے قیدیوں کو دی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کو "اپنی کرسی چھوڑنے" کے بجائے اپنے اختیارات کا مؤثر استعمال کرکے ریاستی درجہ واپس حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وزیراعلٰی کو ریاستی درجہ کے لئے اپنی کرسی چھوڑنی پڑے گی بلکہ ان کو...
	ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی سطح پر کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے ہیں۔ مسک کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سامنے آیا، جسے سیاسی حلقے صدر ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں خاص اہمیت دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس کا کریڈٹ بنتا ہے، اُسے دینا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں کئی سنگین تنازعات کامیابی سے حل کیے۔ Credit where credit is due. @realDonaldTrump has successfully resolved several serious conflicts around the world. pic.twitter.com/0EyHHy5Gfo — Elon Musk (@elonmusk) July 2, 2025  یہ بیان...
	نیپرا نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپیہ چودہ پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے یہ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 48.84 روپے سے کم ہو کر 47.69 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔  تفصیلات کے مطابق ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے ٹیرف میں 1.15 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 10.54 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اسی طرح 101 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے نیا ٹیرف 13 روپے...
	برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ممالک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ فرانس، اٹلی، اسپین، پرتگال اور یونان میں درجہ حرارت خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے، جس کے باعث حکام نے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جس کے بعد شہر کا معروف ایفل ٹاور شہریوں اور سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سرگرمیوں سے گریز کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  برطانیہ میں بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔ادارے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 100 یونٹ استعمال کرنے پر 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھا گیا...
	نیپرا کے فیصلہ کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اوسط ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ جاری کر دیا تاہم لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے، فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک...
	ٰلاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات، نیا سسٹم نافذ اور سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازعہ مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازعہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران...
	خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔ لیگل نوٹس صوبائی اسمبلی کے سابق مشیرعلی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے بابر سلیم سواتی کو ارسال کیا جس میں انہوں نے موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ پشاور ہائیکورٹ کے وکیل ہیں ، ان کے خلاف ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں ان پر بعض الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ نوٹس میں علی عظیم ایڈوکیٹ نے لکھا کہ انہوں نے کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ...
	سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تاہم یوم عاشور کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جن سرکاری و انتظامی اداروں کی ڈیوٹی مقرر کی گئی ہے، وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ علاوہ ازیں لازمی سروسز سے منسلک ملازمین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ یاد رہے کہ یوم عاشور 6 جولائی کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ...
	دریا میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ڈرون کے ذریعے حفاظتی جیکٹس، رسیاں اور دیگر چیزوں کی تسیل کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سانحہ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے دریا میں پھنسے افراد کو حفاظتی سامان بروقت پہنچانے کیلیے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سوات میں 13 قیمتی انسانی جانیں جانے کے بعد حکومت کو دریا میں پھنسے افراد کو جیکٹس، رسیاں اور دیگر ضروری سامان پہنچانے کا خیال آہی گیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ریسکیو سامان کی ترسیل کے لیے ڈرون سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ڈرون کے ذریعے ریسکیو سامان پہنچانے کی مشقیں بھی دکھائی گئیں۔  دریا میں پھنسے افراد کی...
	بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
	ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
	  اسلام آباد:   ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے ایچ سی سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو عہدے پر بحال کر دیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم کی جانب سے معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں سول جج سلمان بدر نے برطرفی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ حکم نامے میں کہا ہے کہ آئندہ تاریخ 16 جولائی تک ضیاء القیوم کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کیا جاتا ہے، عدالت کو بتایا گیا من پسند افراد کو نوازنے کے لیے بدنیتی پر ایچ سی سی نے غیر قانونی آرڈر جاری کیا، وکیل نے بتایا برطرفی ہائیکورٹ کے مشرف زیدی کیس میں طے کردہ اصول کے بھی خلاف ہے۔ معظم حبیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ...
	خود انقلاب ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی کامیابی کا ایک کوڈ بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025  سب نیوز بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس...
	مسلم یونیورسٹیز نے عالمی رینکنگ میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025  سب نیوز دنیا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سالانہ درجہ بندی ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ 2026 کا حال ہی میں اعلان کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد ممالک کی 1500 سے زائد جامعات شامل ہیں۔ اس رینکنگ میں مسلم دنیا کی جامعات نے نمایاں ترقی کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر ایشیا کے ممالک میں، جبکہ امریکہ اب بھی عالمی تعلیمی میدان میں سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ ’کیو ایس‘ ایک برطانوی تعلیمی تنظیم ہے جو ہر سال ’کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ‘ جاری کرتی ہے، جو دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی کرتی ہے۔ اس...
	عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ اپنے مستقبل، سعودی پرو لیگ کی ترقی، اور مملکت کے ساتھ طویل المدتی وابستگی پر گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ النصر کی تاریخ کا سب سے کامیاب سیزن ہوگا۔ النصر کلب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو کلپس میں رونالڈو نے کہا کہ ہم بہت سی چیزیں بدلنے جا رہے ہیں۔ میں النصر پر، اور اس کے شائقین پر یقین رکھتا ہوں۔ یہ سیزن ہمارا سب سے بہترین ہو گا، اور ہم کچھ بہت اہم جیتنے جا رہے ہیں۔ The Story continues.. ???? ???? pic.twitter.com/XV8WoOREeB — AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 26, 2025  گزشتہ ہفتے رونالڈو نے النصر کے ساتھ...
	  کراچی:   اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان ( ایچ ای سی) نے عدالتی احکامات پر بحال کیے گئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم کو چارج لینے سے روک دیا۔ ڈاکٹر ضیا القیوم جب اپنے عہدے کا چارج لینے ایچ ای سی کے دفتر پہنچے تو انکی گاڑی کو ایچ ای سی کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ اس موقع پر ایچ ای سی کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردیے گئے اور گیٹ پر موجود حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں۔ مزید پڑھیں: ایچ ای سی سے برطرف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحال یاد رہے کہ عدالت نے ڈاکٹر ضیا القیوم کو پیر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث بن سکتے...
	 اسلام آباد:  ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے برطرف شدہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی احکامات کی روشنی میں دوبارہ جوائننگ کے لیے ایچ ای سی پہنچے مگر ادارے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے۔ گیٹ پر تعینات حکام نے کسی بھی گاڑی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے الزام عائد کیا کہ ان سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی اور انہیں دفتر میں داخلے سے روکنے کے لیے ہراساں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ عدالتی احکامات کی توہین کرے۔" ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی فیصلہ ہاتھ میں لیے ایچ ای سی پہنچے تھے، لیکن غیر معمولی سیکیورٹی...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آنکھوں دیکھا حال جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حج انتظامات وسیم عباسی وی نیوز
	ڈاکٹر ضیاء القیوم عدالتی احکامات کے بعد جوائننگ کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پہنچ گئے، تاہم تمام داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔عدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کیا تھا۔ایچ ای سی کے گیٹ حکام کا کہنا ہے کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں، ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ مجھ سے گیٹ پر بدتمیزی کی گئی، مجھے میرے دفتر میں داخلے سے روکنے کیلئے ہراساں کیا گیا۔ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے پر بحالعدالت نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کر دیا۔...