2025-08-13@15:40:20 GMT
تلاش کی گنتی: 618

«کو ملنے والی»:

(نئی خبر)
    سٹی 42 : 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہوگا ۔  تمام بڑی گاڑیوں کو  شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔  پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی، اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرض ایک امرود بیچنے والی خاتون نے ان کو بےحد متاثر کیا جب انہوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں سڑک کنارے ایک خاتون امرود بیچتی نظر آئی اداکارہ نے اس سے امرود خریدے اور اسے اضافی پیسے دے کر اس مدد کرنا چاہتی تو خاتون نے ان سے وہ پیسے لینے سے انکار کردیا۔ پریانکا نے کہا کہ وہ اس خاتون کی خودداری سے بےحد متاثر ہوئیں اور سوچا کہ اس واقعے کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کریں۔ A post common by Instant Bollywood (@instantbollywood) اداکارہ نے...
    لاہور (ویب ڈیسک) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس  حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک بوگی ڈی ریل ہوئی ۔  24 نیوز کے مطابق  ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اُتر گئی۔ بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا، بوگی اُترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید :
    سوشل میڈیااور مین اسٹریم میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک حیران کن خبر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق کمشنر افتخار احمد جوگیزئی کی بیٹی نے نجی ائیرلائن کی ایئر ہوسٹس کودوران پرواز تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔ کیونکہ افتخار احمد جوگیزئی سابق کمشنر نہیں بلکہ ایک بینکر تھے۔ دعویٰ سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکا دے مارا، چہرے پر مکا لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون بہنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ حقیقت نجی ائیر لائن میں تماشہ برپا کرنے اور ڈیوٹی...
    اسلام آباد: ای سی سی کی جانب سے گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی ’’ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمد کی منظوری دے دی گئی۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر فری زون کی ترقی میں اہم پیشرفت ہوئی وار پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی برآمدات کا آغاز ہوگیا۔ ’’ایگ وین پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کو سالانہ دس ہزار ٹن یا 50 فیصد پیداوار برآمد کرنے کی اجازت مل گئی۔ اس فیصلے سے برآمدات کا آغاز اور سرمایہ کاروں کی گوادر فری زون میں دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔ سال 2025 میں ایگ وین پلانٹ کی برآمدات 7 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے انقلابی...
    نئی دہلی: رمضان کے مقدس مہینے میں ہر روز دوپہر کے بعد نیہا بھارتی دہلی کی تاریخی جامع مسجد پہنچتی ہیں، جہاں وہ روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرتی ہیں۔ 27 سالہ نیہا بھارتی ایک ہندو خاتون ہیں، جو گزشتہ تین برسوں سے روزے داروں کے لیے افطار فراہم کر رہی ہیں۔ ان کے اس اقدام کو ان کے والدین کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو ہندوستان میں بڑھتی ہوئی مذہبی کشیدگی کے ماحول میں امن و بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ نیہا بھارتی کا کہنا ہے کہ "میں چاہتی تھی کہ لوگوں تک یہ پیغام پہنچے کہ آج بھی ہندو مسلم اتحاد زندہ ہے۔ کئی لوگ بھائی چارے کی شاندار مثالیں قائم کر رہے ہیں...
    شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔ چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگی ہونا شروع ہوئی ۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمالیا۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10 روپے کلو تک نیچے آگئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔ چینی کی قیمتوں کے جائزے کےلیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، 214 سستے بازاروں میں سستی چینی 130 روپے میں کلو میں...
    اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور علاقائی سطح پر بہت سے مسائل درپیش ہیں اور ہم امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان سے سیکریٹری خارجہ امور آمنہ بلوچ نے ملاقات کی جہاں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے بتایا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی  خطے اور عالمی امن کے فروغ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے پر مرکوز ہے، پاکستان کے تشخص کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں پاکستان کے وزارت خارجہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور سیکریٹری خارجہ کی کاوشوں کو بھی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا اور دیگر نیوز پلیٹ فارم پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ڈان نیوز کے مطابق کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل ایفیئرز کمیٹی نے چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ آپریشنز کے اخراجات کے طور پر 70 ملین ڈالرز کی منظوری دی تھی۔ پی سی بی کے مطابق ایونٹ آپریشنز کے اخراجات میں کھلاڑیوں و اہلکاروں کی لاجسٹکس، رہائش، فیس، انعامی رقم، نشریات و پروڈکشن وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو 6 ملین ڈالرز کی میزبانی کی فیس وصول...
    — فائل فوٹو خواتین کو وراثتی حق سے محروم کرنے والی رسم غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دی گئی۔وفاقی شرعی عدالت نے چادر و پرچی رسم کو غیر اسلامی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔وفاقی شرعی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چادر اور پرچی کی رسم کے تحت خواتین کو وراثتی حق سے محروم کیا جاتا تھا۔یہ فیصلہ چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس اقبال حمید الرحمٰن کی سربراہی میں فل کورٹ نے دیا جس میں جسٹس خادم ایم شیخ، جسٹس ڈاکٹر محمد انور اور جسٹس امیر محمد بھی شامل تھے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایسی روایات اسلامی احکامات کے خلاف ہیں، چادر اور پرچی جیسی روایات قرآن و سنت میں خواتین...
    کوئٹہ: دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی 9 بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گیارہ مارچ کو بولان کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو ٹریک اڑا کر دہشت گردوں نے یرغمال بنالیا تھا۔ بوگیوں کو ٹریک کلیئئر کرنے کے بعد پہلے مچھ پہنچایا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ٹرین کا انجن سبی بھیج دیا گیا تھا۔ متاثرہ انجن کی مکمل مرمت کے لئے اسے لاہور بھجوایا جائے گا۔  
    اسلام آباد: حکومت نے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سروس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا۔ رپورٹس کے مطابق گودر کے علاقے میں ایک ہفتے گزرنے کے بعد بھی جعفر ایکسپریس بحال نہ ہوسکی۔ خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل کوئٹہ سے پشاور آنے والی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا، جس کے باعث پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسپریس کی سروس معطل کردی گئی تھی۔ محکمہ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا ہے محکمہ ریلوے حکام کے احکامات کے بعد ہی سروس شروع کی جائے گی۔
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دیا جائے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران دہشت گردوں کا اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا، دہشت گردوں کو افغانستان سے حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں، حملہ دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کرایا۔ مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی...
    جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پٹری سے اترنے والی 4 بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی...
    افغانستان میں طالبان کی جانب سے گرفتار ایک عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو علیحدہ کر کے سخت سکیورٹی والی جیل میں منتقل کر دیا گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے  نے برطانوی اخبار دی سنڈے ٹائمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹر اور باربی رینالڈز جو عمر کی 70 ویں دہائی میں ہیں، کو گذشتہ مہینے ان کے امریکی دوست فائی ہال کے ہمراہ صوبہ بامیان میں ان کے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی بیٹی سارہ اینٹ وِسل نے اپنے والدین کی مبینہ طور پر ایک سخت سکیورٹی والی جیل میں نامعلوم مقام پر منتقلی کو ’حیران کن اضافہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے خاص طور پر اپنے والد کی صحت کے حوالے سے تشویش کا...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔ وزیر اعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔  وزیرِ اعظم کو ایف آئی اے اور انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا...
    کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ...
    میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جو ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نمایاں حد تک بدل کر رکھ دے گی۔ میٹا کی جانب سے فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز میں 18 مارچ سے کمیونٹی نوٹس ماڈل کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ آزمائش سب سے پہلے امریکا میں کی جائے گی اور اس طرح انسانی فیکٹ چیکنگ سسٹم کو ختم کر دیا جائے گا۔اس تبدیلی کا سب سے پہلے اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے 7 جنوری کو کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ فیس بک، تھریڈز اور انسٹا گرام پر پوسٹس، ویڈیوز اور دیگر مواد کی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر منگل کے روز جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے،...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں یوکرین بحران حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ العربیہ اردو کے مطابق بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کے فروغ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) سعودی ولی عہد نے باور کرایا کہ مملکت یوکرین بحران کے حل کے سلسلے میں مکالمے کی سہولت کاری کے لئے کوششیں اور وہ سب کرنے کے لیے تیار ہے جس سے وہاں سیاسی حل تک پہنچا جا سکے۔ روسی صدر نے ایک...
    MIAN CHANNU: پولیس نے دو روز قبل نواحی گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملنے والی جواں سال لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم لڑکی کا بوائے فرینڈ تھا۔  پولیس کے مطابق 11 مارچ کو 126 پندرہ ایل کے کھیتوں سے لڑکی کی لاش ملی جس کی ابتدائی طورپرشناخت نہ ہوسکی تھی، بعدازاں  پولیس نے تکنیکی بنیادوں پرتحقیقات کرتے ہوئے  ملزم شاہد کو بہاولنگرسے گرفتار کیا جس نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔  پولیس کے مطابق مقتولہ میمونہ ملزم شاہد کی دوست تھی  اور اس کی عمر 15 سال تھی، ملزم شاہد محمود اورمقتولہ میمونہ کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)، جو پاور سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نے ملکی صنعت اور ملک میں تیار شدہ آلات کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے ایک اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اسی سلسلے میں این ٹی ڈی سی کے چیف انجینئر (میٹریل پروکیورمنٹ اینڈ مینجمنٹ) نے مقامی کمپنیوں کو تقریباً 781 ملین روپے کے ایجوکیشنل آرڈرز جاری کیے ہیں جس کے تحت ٹاورز، انتہائی درست انرجی میٹرز، ہائی پاور ٹرانسفارمرز اور کنڈکٹرز کیلئے مانیٹرنگ ڈیوائسز خریدی جائیں گی۔اس اقدام کے تحت جنرل منیجر (ڈیزائن اور انجینئرنگ) انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن کی قیادت میں این ٹی ڈی سی کی 5 رکنی خصوصی...
    سونا سمگلنگ کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ نے دبئی سے سونے کی بسکٹس کو اسمگل کرنے کا ایک پیچیدہ منصوبہ تیار کیا تھا اور یوٹیوب پر اسے اپنے لباس میں چھپانے کا طریقہ سیکھا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سونا اسمگلنگ کیس کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رانیا راؤ کو سونے کی وہ کھیپ کس طرح سونپی گئی جس نے اسے گھر واپسی پر پریشانی میں ڈال دیا۔ ایک سینئر آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی اداکارہ رانیا راؤ کو 3 مارچ کو بنگلورو ائیرپورٹ پر اس کے کپڑوں میں چھپائے گئے 14 کلو سونا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، حکام...
    کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی جعفر ایکسپریس اور چمن پسنجر ٹرین دوسرے روز بھی معطل ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کل بھی معطل رہے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ٹرین سروس 3 روز کے لیے معطل کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ Post Views: 1
    ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے استعمال کی جانے والی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ان کے چاہنے والوں نے راکھی ساونت سے شادی کے لیے خاص قسم کی سلاجیت تیار کی ہے، جس میں شہد، سلاجیت اور ڈرائی فروٹ شامل ہے۔ بنیادی طور پر مفتی عبدالقوی اپنی ویڈیو میں بتا رہے تھے کہ چیمپینئر ٹرافی ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل 3 کام کرنے چاہیئں جن سے وہ میچ جیت...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی بولان میل اور جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل کر دی گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس معطلی کا فیصلہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملےکے بعد کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی پسنجر ٹرین بھی تاحال روانہ نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد 400 مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی کے قریب پہنچی...
    نیو اورلینز ، لوزیانا —  امریکی ریاست لوئزیانا میں ہر سال جیلوں سے 54 ہزار خواتین کو رہا کیا جاتا ہے لیکن انہیں زندگی میں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ ان کی تکالیف کو کم کرنے اور معاشرے میں انہیں فعال رکن بنانےکے لیے ایک تنظیم نے ایسے پروگرام ترتیب دیے ہیں جن کے تحت ان کی اسیری کے دوران ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے علاوہ ان کے خاندانوں کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بہت سی خواتین کے لیے زندگی پھر سے شروع کرنا کٹھن ثابت ہوتا ہے۔ حتی کہ 30 فیصد کو پانچ سال کے اندراندر پھر جیل جانا پڑتا ہے۔ غیر منافع بخش تنظیم "آپریشن ریسٹوریشن” کی بانی اور صدر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کےلیے 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈ کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نے عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والی ایف آئی اے ٹیم کو پرائم منسٹر آفس بلایا اور انہیں شاباش دی۔ ایف آئی اے کو عثمان ججہ کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیاوفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کو انسانی اسمگلر عثمان ججہ کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ مل گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد مجید سمیت 3 رکنی ٹیم نے وزیراعظم سے ملاقات کی، ٹیم کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈ کا اعلان کیا۔شہباز شریف نے ڈائریکٹر آئی بی ملک آصف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا اور انسانی اسمگلنگ کے...
    سٹی42:  پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  بولان کے پہاڑی ویرانے میں پانچ سو مسافروں کو کوئٹہ سے پنجاب لانے والی، عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جعفر ایکسپریس پر رمضان شریف کے روزہ کے دوران حملہ غدار  دشہتگردوں کے گروہ بی ایل اے کے کارندوں نے کیا۔ اس گروہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ  مجید بریگیڈ اور ایس ٹی او ایس نے ٹرین پر حملہ کر کے اس کی حفاظت کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو مار دیا اور  مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ دہشتگردوں نے اپنے خلاف جوابی کارروائی کرنے کی صورت میں یرغمال مسافروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ سابق کرکٹر محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ؛ پاکستانی ٹیم کل صبح نیوزی لینڈ...
    برسبین(نیوز ڈیسک) کوئینز لینڈ میں بچوں کی طرف سےازگر کو رسی کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں بچوں کے ایک گروپ کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں تقریباً 6 بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ پر چھلانگ لگا کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مختصر کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو میں یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ سانپ کو کالے...
    کو ئٹہ ( نیوزڈیسک )کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر شدید فائرنگ، ایک ڈرائیور زخمی۔ ٹرین میں تقریباً 450 مسافر سوار ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 450 کے قریب مسافر سوار ہیں۔ مسافروں اور عملے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گڈالور اور پیرو کنری کے درمیان شدید فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ سبی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی...
    کوئٹہ: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین پر فائرنگ کردی، نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے ہیں جب کہ علاقے میں اب بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ عینی شاہدین اور لیویز ذرائع کے مطابق مچھ کی پہاڑیوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاں جعفر ایکسپریس کو روک دیا...
    روہت شرما کو موٹا اور نالائق کپتان کہنے والی کانگریس ترجمان شمع محمد نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کامیابی کے بعد شمع محمد نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ شمع نے لکھا، "ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد! کپتان روہت شرما نے 76 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر فتح کی بنیاد رکھی، جبکہ شریاس آئیر اور کے ایل راہول نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔"         View this post on Instagram                       A post shared by Shama Mohamed (@dr.shamamohamed) یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں...
    ویب ڈیسک: بیٹی کی والد سےمحبت  کا افسردہ کر دینے والا واقعہ، باپ کی جان بچانے کے لئےجگر دینے والی  بیٹی اپنی جان کی بازی ہار گئی۔ صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر رانی پور کے علاقے گمبٹ کے گمس ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کیلئے 20 سالہ مقدس نے آپریشن کرایا لیکن لڑکی جانبر نہ ہوسکی۔ ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ڈونر بیٹی 20 سالہ مقدس جان کی بازی ہار گئی، ڈونر بیٹی کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹرز کہتے رہے بچی ٹھیک ہوجائے گی، ڈاکٹرز نے رات 2 بجے فون کر کے کہا بچی کو آ کر لے کر جاؤ۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری ...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔  وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بڑا مقام دیا ہے ، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کے حقوق بیان فرمائے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری  خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں،  تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔  پنجاب پولیس کے...
    کراچی: کورنگی میں گھر کے اندر سوئی گیس کھینچنے والی مشین پھٹنے سے لگنے والی آگ سے ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق کورنگی کربلا گراؤنڈ سیکٹر 44 سی میں گھر میں آگ بھڑکنے سے جھلس کر ماں اور بیٹا سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 60 سالہ نادنی بی بی زوجہ نور عالم ، بیٹا آفتاب ولد نور عالم اور 7 سالہ رحیم ولد محمود عالم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر...
    ہالی وڈ کی معروف اداکارہ نکول کڈمین نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ فوربس میگزین کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، نکول نے 2024 میں مجموعی طور پر 41 ملین ڈالر کمائے، جن میں سے 31 ملین ڈالر ان کا خالص منافع تھا۔ فوربس کی فہرست میں ٹاپ 20 میں صرف تین خواتین شامل ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی نوجوان نہیں ہے۔ نکول کڈمین، جو 57 سال کی ہیں، اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ اس عمر میں بہت کم خواتین کو مرکزی کردار ملتے ہیں، لیکن نکول نے نہ صرف اپنی حیثیت برقرار رکھی بلکہ اپنی شرائط پر فلمیں بھی بنائیں۔ نکول کڈمین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 مارچ 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی وسائل روکے جانے سے تپ دق (ٹی بی) کا خاتمہ کرنے میں کئی دہائیوں کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یہ اب بھی دنیا میں مہلک ترین متعدی بیماری ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ خاص طور پر امریکہ کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے سے اس بیماری کی روک تھام، تشخیص اور علاج معالجہ کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ان حالات میں افریقہ، جنوبی ایشیا اور مغربی الکاہل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں...
    کراچی(شوبز ڈیسک)فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں خواتین کی جانب سے اچھا لباس پہننے کے نئے سیگمنٹ کو شروع کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ’جیتو پاکستان‘ نامی گیم شو کا شمار ملک کے مقبول ترین شوز میں ہوتا ہے اور یہ شو گزشتہ 11 سال سے مسلسل نشر ہوتا آ رہا ہے۔ پروگرام کو ماضی میں بھی متنازع سیگمنٹ شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، تاہم حال ہی میں شو میں شروع کیے گئے نئے سیگمنٹ پر صارفین نے اظہار برہمی کیا۔ گیم شو میں ’اچھا لباس پہن کر آنے والی خواتین‘ کو انعام دینے کا نیا سیگمنٹ شروع کیا گیا، جس پر صارفین نے میزبان اور ٹی وی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں...
    چینی صدر کی عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ملک بھر میں تمام قومیتوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ ()خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں شریک خواتین نائبین، کمیٹی ممبران اور عملے کے ارکان، ملک بھر میں تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان خطے میں خواتین ہم وطنوں اور سمندر پار خواتین ہم وطنوں کو اس دن کی...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیروز آباد سے محمد عارف، شاہراہ نورجہاں سے رانا خالد،  گلشنِ اقبال کے علاقے سے مقصود خان لاپتہ ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کرے: سندھ ہائی کورٹسندھ ہائی کورٹ میں گمشدہ افراد کے معاملے پر ہونے والی سماعت میں جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا ہے کہ جن افراد کے اہل خانہ کی مالی معاونت کی سمری منظور ہوچکی ہےانہیں رقم ادا کی جائے۔ ...
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی پوری طرح سے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیزیں بالکل سوچ کے مطابق ہو رہی ہیں اور اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ کئی طرح سے فائدہ ہے۔ ایس جے شنکر نے اپنے دورہ لندن کے دوران چیتھم ہاؤس کے ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو...
    معروف بھارتی گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے، اور اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کلپنا راگویندر بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر موجود تھیں، جب وہ دو روز تک اپنے گھر سے باہر نہ آئیں تو پڑوسیوں اور سیکیورٹی نے پولیس کو بلالیا۔ یہ بھی پڑھیں عالمی شہرت یافتہ نومسلم گلوکارہ سینیڈ او کونر انتقال کر گئیں پولیس کو جب اندر سے کوئی آواز نہ آئی تو گھر کا دروازہ توڑا گیا جہاں گلوکارہ بے ہوشی کی حالت میں پڑی تھیں، جنہں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک...
    سندھی موسیقی کے لیے اپنی آدھی زندگی وقف کرنے والی نامور سندھی لوک گلوکارہ اور موسیقار ثمینہ کنول گلے کے کینسر میں مبتلا ہوگئیں۔ کنول کا پھول کہلانے والی لوک گلوگارہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گلوکارہ ثمینہ کنول شدید بیمار ہیں اور علاج کے لیے مالی مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے ان کی علالت کا نوٹس لیا اور فوری مدد کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق، ثمینہ کنول کے لیے محکمہ ثقافت کی جانب سے سالانہ وظیفہ بھی مقرر ہے اور اب تک انہیں 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ معروف گلوکارہ نے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی   کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں سحری نہ دینے یا عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ لیڈرشپ پر حملہ کرنے والے...
    کراچی: شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ہلاکت خیزی تھم نہ سکی، تازہ واقعہ میں مزدا ٹرک نے معصوم بچی کو اپنے ٹائروں تلے روند ڈالا۔ یہ افسوسناک واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں جلال چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ایک مزدا ٹرک نے 4 سالہ بچی کو روند ڈالا۔ حادثے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ٹرک کے ڈرائیور نے ٹرک کو ریورس کرتے ہوئے بچی کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا، خالد میمن نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 4 سالہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ہے۔...
    فلم ’’ میں نے پیار کیا‘‘ نے دو نو وارد اداکاروں سلمان خان اور بھاگیہ شری کو سپراسٹار بنادیا تھا۔ یہ فلم 29 دسمبر 1989 کو ریلیز ہوئی تھی جس کا بجٹ تو 20 ملین بھارتی روپے تھا لیکن فلم کی باکس آفس پر کمائی 308 ملین روپے تھی۔ اس طرح یہ فلم 80 کی دہائی میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔ 6 فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والی اس فلم کے 11 گانوں میں سے 8 لتا منگیشکر نے گائے تھے۔ اس فلم کا آج بھی شمار بالی ووڈ کی 10 کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سلمان خان کی تو چاندنی ہوگئی لیکن بھاگیہ شری منظرنامے سے غائب ہوگئی۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے بھاگیہ شری نے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے کوٹوہائیڈرو پاورپروجیکٹ ضلع دیر سے پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ بڑھانے اورمقامی آبادی کوملنے والی آمدنی میں اضافے سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن عبید الرحمان نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع دیر دس سال گزرنے کے بعد پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ 14 ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونیوالا یہ منصوبہ41 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے لیکن پیسکو8.24 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی نیپرا کودے رہا ہے جس سے سالانہ 1.7 بلین روپے آمدنی ہورہی ہے۔ عبید الرحمان نے کاہ کہ ہمارے ضلع کو اس سے دس فیصد کے حساب سے صرف...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیب نے پلاٹوں کا فراڈ کرکے عام شہریوں کو لوٹنے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کو لوٹی ہوئی رقم واپس دلا دی۔ نیب ہیڈ کواٹر میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم کی واپسی کی تقریب میں فراڈ میں بدنام زمانہ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے متاثرین کو چیک تقسیم کئے گئے جبکہ آرائیں سٹی، گلشن رحمان،اور جدہ ٹاؤن کے متاثرین میں بھی چیک تقسیم کر دیے گئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے چیک تقسیم کیے سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات...
    حکمرانوں نے آئین میں ترامیم کرکے مظلوم طبقات ، اقلیتوں کو نظر انداز کیا، اکمل بھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )مینارٹیز الائنس پاکستان کے یوم تاسیس اور شہباز بھٹی شہید کے چودہویں یوم شہادت پر مینارٹیز الائنس پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام شہباز بھٹی کی جائے شہادت پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمع افروزی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے مینارٹیز الائنس پاکستان کے مرکزی چئیرمیں اکمل بھٹی نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینارٹیز الائینس پاکستان عدم وانصاف مذہبی آزادی مستحکم جمہوریت حق رائے دہیاور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔ حکمرانوں نے ملک...
    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18 کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا ہے...
    کہتے ہیں کہ فنکاروں کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی اور اس بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جسکا تعلق ویسے تو بھارت سے ہے لیکن رمضان اسپیشل فیملی ڈراما سیریل میں اس گلوکارہ نے اپنی آواز کا جادو جگا کر لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ رمضان اسپیشل شوز: رمضان کے بابرکت ماہ کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی ٹیلی ویژن پر خصوصی ٹرانسمیشن سمیت فیملی ڈرامے نشر کیے جاتے ہیں جو نہ صرف بہترین کہانی کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ پورے رمضان ایک مکمل تفریح کی رولر کرسٹر سواری لیے سامنے آتے ہیں۔ اگر بات کریں نجی ٹیلی ویژن پر جلد نشر ہونے والے ڈراما سیریل ’دل والی گلی میں’ کی تو اس کہانی...
    حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مارچ ۔2025 ) امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوول آفس میں ہونے والی تلخی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ صدر زیلنسکی کو ہمارا وقت ضائع کرنے اور میٹنگ اس طرح ختم کرنے پر معافی مانگنی چاہیے.(جاری ہے) یوکرینی صدر کے دورہ واشنگٹن کے دوران توقع کی جارہی تھی کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیئے جائیں گے جس کے تحت یوکرین سے معدنیات نکالنے کے معاہدے پر دستخط ہونگے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزبیان میں معدنیات سے متعلق معاہدے کو یوکرین...
    اسوا فاطمہ: پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔  قراقرم ایکسپریس، جو کہ پہلے سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوتی تھی، اب شام 7 بجے روانہ ہوگی۔مزید برآں، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج قراقرم ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔  شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک ریلوے اسٹیشن پہنچ جائیں تاکہ ان کی سفر کی روانگی میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔     حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
    راولپنڈی: موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کو عبور کرتی ہوئی گہرائی میں الٹ گئی جس کے باعث مسافر بس میں پھنس گئے۔ حادثے میں ایک بچی، ایک خاتون اور تین مرد مسافروں سمیت پانچ مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمیوں سمیت 18 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے قریبی اسپتالوں میں منتقل...
    کبریٰ  یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کبریٰ جو A380 پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کپتان کی نشست سنبھال چکی ہیں۔  انہوں نے اپنے ایوی ایشن کیریئر کا آغاز ترکش ایئر لائنز کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ٹی ایچ آئی ٹیکنیک میں انٹرنشپ کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹریننگ کے بعد انہوں نے ترکش ایئر لائنز کے ایئربس فلیٹ میں فرسٹ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ دبئی میں ایک ایئر لائن میں اپنے کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے، کبریٰ نے کپتان کے عہدے کو حاصل کرنے سے پہلے کئی سالوں تک...
    ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بیہودہ عمل ہے، شیخ وقاص - فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس کو روکنا بےہودہ عمل ہے۔ کانفرنس روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو روکنے کی کوشش کی گئی، ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئیں۔ انکا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، اس صوبے کے لوگوں کی آواز کو دبایا جارہا ہے، آئین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم حق کی بات کرسکیں۔ عوام اپنےحق کی بات کرتے ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف...
    بھارت(نیوز ڈیسک)ساؤتھ انڈین انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نینتھارا وہ بھارتی اداکارہ ہیں جو چند سیکنڈز کا کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نینتھارا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی پر میزبانی سے کیا جس پر انہیں خوب سراہا گیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگئیں۔انہوں نے ہندی، تامل اور تیلگو کی 75 سے زیادہ فلموں میں کام کیا جس میں سے کچھ فلمیں ہٹ بھی ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نینتھارا نے اپنی اداکاری کا آغاز ملیالم فلم ماناسیناکرے سے کیا جو باکس آفس پر زبردست ہٹ ہوئی، اس کے علاوہ چندر مکھی، گجنی اور باڈی گارڈ جیسی کئی ہٹ اور بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی۔رپورٹس میں بتایا...
    سن 2004 میں یش چوپڑا نے ویر زارا کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی کی، جو ہندوستان اور پاکستان کے پس منظر پر مبنی ایک محبت کی کہانی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں اس فلم کیلئے پہلے اجے اور کاجول کو کاسٹ کرنے کی تجویر دی گئی تھی۔ ویر زارا میں شاہ رخ خان کو بھارتی فضائیہ کے افسر ویر پرتاپ سنگھ اور پریتی زنٹا نے پاکستانی لڑکی زارا حیات خان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سرحد پار رومانس نے شائقین کے دلوں پر قبضہ کر لیا اور یہ فلم دنیا بھر سے 105 کروڑ روپے کما کر ایک بلاک بسٹ ثابت ہوئی۔  اطلاعات کے مطابق یش چوپڑا آدتیہ چوپڑا کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے ...
    ماسکو: روس کے ایک ماہی گیر نے گہرے سمندر میں ایک ’عجیب الخلقت مچھلی‘ پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ’ایلین‘ قرار دے رہے ہیں۔ ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو، جو سمندری مخلوقات کی انوکھی تصاویر شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دریافت میں ’لمپ سکر‘ نامی ایک نایاب مچھلی کی ویڈیو پوسٹ کی۔  اس بھدے اور بلبلے نما جسم والی مچھلی کو دیکھ کر لوگوں نے اسے ’Mars Attacks‘ اور ’Megamind‘ فلموں کے خلائی کرداروں سے تشبیہ دی۔ مچھلی کو جہاز کی ریلنگ پر رکھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا جیلی نما جسم اور غیرمعمولی خدوخال اسے اور بھی خوفناک بناتے ہیں۔...
    غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غذر شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں تین طالبات جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی اور شاہراہ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
    سانحہ مشرقی پاکستان 1971 اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے نئے حقائق سامنے آرہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تحریر کردہ کتاب “سفر  در سفر” کی تقریب رونمائی ایک مقامی حال میں وائس فار ہیومینیٹی انٹرنیشنل ، پاکستان چیپٹر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ یہ کتاب ڈاکٹر انور شکیل  کی آپ بیتی ہے جسے انھوں نے امریکا میں مقیم ممتاز سماجی کارکن اور مصنفہ گوہر تاج کی معاونت سے مکمل کی۔ ڈاکٹر شکیل کینیڈا کے رہائشی ہیں اور تقریب کے لئے خصوصی طور سے پاکستان تشریف لائے تھے۔ سقوط مشرقی پاکستان کے وقت ڈاکٹر شکیل کی عمر بارہ سال تھی اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستانی فوجیوں کے ہمراہ جنگی قیدی بنالیے گئے پھر اگلے 22...
    مائیکرو بایوم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک نارنجی کھانے سے انسان کے ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کی قیادت ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے ایک انسٹرکٹر اور میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ایک معالج ڈاکٹر راج مہتا نے کی۔ اس تحقیق میں پتہ چلا کہ لیموں آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کی نشوونما کو متحرک کرتا ہے جو موڈ پر اثرانداز ہونے والے دماغ کے دو کیمیکلز کی پیداوار کو متاثر کرتا ہے، سیرٹونن اور ڈوپامائن۔ محققین نے 100,000 سے زیادہ خواتین کے ڈیٹا کو دیکھا جنہوں نے اپنی خوراک اور صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اس تحقیق میں صرف رس بھرے پھل جیسے لیموں...
    کراچی سے لاہور آنے والی  کراچی ایکسپریس کو ریلوے ملازمین نے ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے، بجلی کی بندش اور کوارٹرز میں پانی نہ آنے پر ساہیوال ریلوے ملازمین  نے احتجاج کیا اور کراچی ایکسپریس کو ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریلوے انتظامیہ ملازمین کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے پہنچی تو ملازمین  نے  نعرے بازی کی۔ بعد ازاں مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
    کراچی: کورنگی نمبر ڈھائی  پیٹرول پمپ کے قریب گودام میں لگنے والی آگ پر قابو اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ کے ایم سی محکمہ فائربریگیڈ کے فائر افسر ظفر خان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ کورنگی نمبر ڈھائی  پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں  آگ لگ گئی جس کے بعد ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا ۔جس نے مذکورہ گودام پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ایک اور اضافی فائر ٹینڈر بھی متاثرہ مقام پر پہنچ گیا۔ایک فائر ٹینڈر نے گودام میں لگی آگ  کو بجھادیا اور کولنگ کا عمل مکمل کرلیا۔ یہ گتے کا گودام یے۔آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)پیرس میں ہوٹل کی دوسری منزل سے نومولود بچے کو پھینکنے والی امریکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔(جاری ہے) امریکی میڈیا کے مطابق نوجوان امریکی خاتون نے ہوٹل کی کھڑکی سے بچے کو نیچے پھینکا، جسے طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ زیرِ حراست خاتون مبینہ طور پر یورپ میں سفر کرنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے اس کیس کی تفتیش جاری ہے۔اس کیس کو حمل سے انکار، لاعلم یا بچے کو قبول کرنے سے انکار بھی تصور کیا جا رہا ہے۔
    نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی کے اوپر پرواز کررہا...
    جسٹس امین الدین خان—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔دورانِ سماعت بانئ پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ کالعدم ہو گیا تو بھی انسداد دہشت گردی کا قانون موجود ہے، ایک سے زائد فورمز موجود ہوں تو دیکھنا ہو گا کہ ملزم کے بنیادی حقوق کا تحفظ کہاں یقینی ہو گا، آئین کا آرٹیکل 245 فوج کو عدالتی اختیارات نہیں دیتا۔جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا کورٹ مارشل عدالتی کارروائی نہیں ہوتا؟ وکیل عزیز بھنڈاری نے کہا کہ کورٹ مارشل عدالتی اختیار ہوتا ہے لیکن صرف فوجی اہلکاروں کے لیے سویلینز کے لیے...
    امریکی طیارے کو اٹلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی اطالوی جنگی جہازوں نے گھیر لیا جس کے بعد طیارے کو سیکیورٹی خدشات پر روم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دہلی جانے کیلئے امریکی طیارے نے اڑان بھری، فلائٹ انتظامیہ کو پرواز کے دوران بم کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امریکی طیارے کو ہنگامی بنیادوں پر نیویارک سے دہلی جاتے ہوئے روم کی جانب موڑ دیا گیا۔ ایک سینئر اہلکار نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی جسے بعد میں بے بنیاد پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکن ایئرلائنز نے اس...
    اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے دوران ہیوی اور عام ٹریفک کے لیے پلان ترتیب دے دیا ہے۔ چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تاحکم ثانی ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک جناح ایونیو جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال کرے۔ بہارہ کہو سے آنے والی ٹریفک کلب روڈ اور فیض آباد ایکسپریس ہائی وے کا استعمال کرے اور آبپارہ سے بہارہ...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔ پولیس کے مطابق سیرینا روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فیض آباد سے آنے والے ٹریفک جناح ایونیو استعمال کریں جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال...
    ہم اپنے بچپن سے سنتے آ رہے تھے کہ فیوچر مین اڑنے والی کاریں چلا کریں گی، اب ہم نے اپنی آنکھوں سے اڑنے والی کار کو سڑک پر دوڑنے والی کار کو “اوپر سے اوورٹیک” اور “اوپر سے کراس” کرتے دیکھ لیا۔ اڑنے والی کار کی اڑتے ہوئے دوسری کاروں کے اوپر سے گزرنے کی ویڈیو کلپ اس وقت دنیا مین وائرل ہو رہی ہے۔ کاروں کو اڑانے کا پرانا خواب سچ کر دکھانے میں اب تک کئی کمپنیاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حالیہ تجربہ کچھ زیادہ منفرد ہے کہ اڑنے والی کار کہیں سے بھی اڑان بھر سکتی ہے اور کہیں بھی دوبارہ سڑک پر لینڈ ہو سکتی ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی (U.S. آٹومیکر) ایلف ایروناٹکس...
    ایڈوائزری کے مطابق پالوآلٹو نیٹ ورکس کے ویب مینجمنٹ انٹرفیس میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے، پالوآلٹو اور سونک وال استعمال کرنے والے اداروں کے لیے شدید خطرات ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی نیٹ ورکس کو سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے اور وی پی این کے استعمال میں رسائی والی کمپنیوں سے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی پالوآلٹو کے نیٹ ورکس اور وی پی این کے استعمال میں رسائی فراہم کرنے والی کمپنی سونک وال میں نقائص کی نشاندہی کرلی گئی ہے، حملہ آوروں کی جانب سے ان کمپنیوں کے زیر استعمال نیٹ ورکس تک رسائی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے تحت قائم نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم آف پاکستان نے...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے   Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل  افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ"  کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کی طرف سے بھارت کو انتخابات میں ٹرن اوور بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی امدادی رقم کو رشوت سے تعبیر کیا ہے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت کے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے قائم محکمے DOGE کے سربراہ اور ارب پتی امریکی آجر ایلون مسک نے یو ایس ایڈ کے تحت بھارت کو دی جانے والی 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی امداد کی بندش کا حکم دیا ہے۔ امریکی امدادی رقم کی بندش پر بھارتی میڈیا نے بہت واویلا مچایا ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاملات کو الجھانے کی کوشش کی ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے دو دن قبل...
    میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)عام طور پر صدارت کا منصب کئی برسوں پر محیط ہوتا ہے، مگر تاریخ میں ایک ایسا منفرد واقعہ بھی پیش آیا جہاں میکسیکو کے صدر پیڈرو لاسکورین نے محض 45 منٹ کے لیے اقتدار سنبھالا اور پھر مستعفی ہو گئے۔ یہ دنیا کی مختصر ترین صدارت سمجھی جاتی ہے۔ میکسیکو کا انقلابی دور 1910 سے 1920 کے درمیان میکسیکو ایک بڑے انقلابی دور سے گزر رہا تھا، جہاں مسلسل سیاسی عدم استحکام، حکومتوں کے تختے الٹنے اور بغاوتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور ملک میں انتشار کی کیفیت رہی۔   9 فروری 1913 کو ایک نئے سیاسی بحران کا آغاز ہوا جب جنرل وکٹوریانو ہویرٹا نے صدر فرانسسکو آئی۔ مادیرو کی...
    آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
    ڈیلٹا ایئرلائنز گزشتہ پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے بعد ڈیلٹا کنکشن فلائٹ 4819 پر سوار ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر معاوضے کی پیشکش کی ہے۔ ایئر لائن نے بدھ کو ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کے اس فیصلہ کے ساتھ کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی ڈیلٹا کی علاقائی ذیلی کمپنی اینڈیورایئرکے تحت آپریٹ کی جانے والی پرواز، منیاپولس کے سینٹ پال ایئرپورٹ سے 76 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان کے ساتھ روانہ ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوئی جہاں لینڈنگ پر بومبارڈیئر سی آر...
    فیصل آباد سے کورئیرکے ذریعے فرانس بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے مطابق فیصل آباد سے فرانس بھیجے جانے والی ٹوپیوں اور کشن کورز میں جذب 1.210 کلو ہیروئن برآمد کی لی گئی۔ لاہور میں کورئیر سے ہانگ کانگ جانے والے پارسل میں موجود لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.660 کلو گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ کراچی سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے بھی 10.6 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 493.47 کلو گرام منشیات...
    MOSCOW: روسی حکومت کے قائم کردہ ساورن ویلتھ فنڈ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک متعدد امریکی کمپنیاں روسی مارکیٹ میں واپس آئیں گی.  روسی میڈیا کے مطابق رشین ڈائریکٹ انوسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سی ای او کرل دیمتریف نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد روس میں اپنا کاروبار بند کرنے والی امریکی کمپنیوں کو 300 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر نقصان آئی ٹی اور میڈیا کے شعبے میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو ہوا جس کا تخمینہ 123 ملین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ کنزیومر سیکٹر اور ہیلتھ...
    واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر سوال اٹھا دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو دی جانے والی مالی امداد پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس بہت پیسہ ہے، ہم انہیں کروڑوں ڈالر کیوں دے رہے ہیں؟ ٹرمپ نے ایلون مسک کے محکمے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کے حکومتی اخراجات کم کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کے لیے مختص 21 ملین ڈالر کی امداد پر سوال اٹھایا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “بھارت دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔
    کراچی /اسلام آباد (کامرس رپورٹر+صباح نیوز)پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7ماہ میں4 ارب 58کروڑ 46لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔جس میں 11کروڑ 55لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے7ماہ میں38فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32کروڑ90لاکھ ڈالر ملے۔ رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 59کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، پاکستان...
    پاکستان کو بیرون ملک سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں 4 ارب 58 کروڑ 46 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔ 11 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے۔ 19.4 ارب ڈالر کے ہدف کے مقابلے میں23.60 فیصد فنڈز حاصل ہوئے، دستاویزکے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کا قرض اس کے علاوہ ہے دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے پہلے 7ماہ میں38 فیصد کم بیرونی فنڈز موصول ہوئے، عالمی مالیاتی اداروں سے3.22 ارب ڈالر، مختلف ممالک سے 32 کروڑ90 لاکھ ڈالر ملے۔رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے سب سے زیادہ1.49 ارب ڈالر،عالمی بینک نے60کروڑ ڈالر قرض دیا، جولائی تا ستمبر نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں...
    ویب ڈیسک _ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ نے ملک کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں "لاقانونیت اور دہشت گردی” کو فروغ دے رہے ہیں۔ شیخ حسینہ نے گزشتہ برس ہلاک ہونے والے چار پولیس اہلکاروں کی بیواؤں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں واپس آئیں گی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گی۔ شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں موجود ہیں جہاں وہ خود ساختہ جلاوطنی کاٹ رہی ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کا احتجاج وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور عبوری حکومت...
    لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں کمسن بچے کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مانگا منڈی کے رہائشی کاشف کے 8 سالہ بیٹے عثمان کو ہمسائی خاتون ورغلا کر اپنے گھر لے گئی۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ملزمہ نے کمسن بچے عثمان کو آئس کا نشہ کروا کر فحش حرکات کیں، خاتون بچے عثمان کے ساتھ متعدد بار فحش حرکات کر چکی ہے۔ عثمان نے تمام واقعہ اپنے والد کو بتایا جس پر بچے کے والد نے تھانہ مانگا منڈی اندراج مقدمہ کی درخواست دی، تھانہ مانگا منڈی پولیس...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں قومی شاہراہ پر مسلح دہشت گردوں نے مسافرگاڑی سے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کر دیا۔نجی چینل کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بارکھان کی یونین کونسل رڑکن میں قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مسلح دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 7 مسافروں کو اتار کرقتل کردیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس میں جاکر پہلے شناختی کارڈ چیک کیے، اور 7 مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ نے مسافر گاڑیوں کو لورالائی کے مقام پر آگے جانے سے روک دیا اور جائے وقوعہ کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری روانہ کر...
    امریکا نے عمان کو 122 رنز کے تعاقب میں 57 رنز سے شکست دے کر بین الاقوامی کرکٹ میں کم ترین ہدف کے دفاع کا ریکارڈ بنا دیا۔ العامرات میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 54 ویں میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر اسپن ٹریک پر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی  اور مہمان ٹیم کو 122 رنز تک محدود رکھا۔ امریکا کی جانب سے ملنگ کمار 47 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایرون جونز 16، سنجے کرشنامورتی 16، آندریز گوس 14، ہرمیت سنگھ 10، جسدیپ سنگھ 3، یاسر محمد 2، سیتیجا مکاملا 2 رنز بنا کر جبکہ کپتان منانک پٹیل، نُستوش کنیگے  اور سمت پٹیل بغیر کھاتا کھولے پویلین...
    ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
    جنوبی کوریا میں ایک چور کی بینک ڈکیتی کی کوشش نے پہلے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا، پھر اس کی عجیب و غریب نوعیت نے سب کو ہنسی میں مبتلا کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر بوسن میں ایک شخص نے بینک کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 30 سالہ ملزم بینک کے اندر داخل ہو کر کیش کاؤنٹر کے قریب پہنچا، جہاں اس نے عملے اور موجود دیگر افراد کو دھمکایا کہ وہ زمین پر لیٹ جائیں اور اس کے بیگ میں نقدی ڈال دی جائے۔ ملزم کے چہرے پر نقاب تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک...