2025-11-07@22:05:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2942
«افزودہ یورینیم»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان...
افغانستان میں تمام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس نے انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز بحال کردیں ۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز تقریباً 48 گھنٹوں تک معطل رہیں اور طالبان حکام نے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی کی خبریں درست نہیں ہیں، اس وقت تکنیکی ٹیمیں فائبر آپٹک کیبلز کی مرمت کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان ترجمان نے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ میں بتایا کہ فائبر آپٹک کیبلز کافی خستہ ہوچکی تھیں اور اب ان کی مرمت کی جا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر قائم مقام صدر نے پاک۔ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گیلانی نے گرین پاکستان اقدام اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سفیر کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئرچیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق ملاقات میں ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ افریقہ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت اور کردار کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیے گا بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لائیو خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ابراہیم اکارڈ کی جانب پیشقدمی ہماری ریڈلائن ہے جسے کراس کیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم کے غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے امید لگانے والے جان لیں کہ یہ جھوٹ اور فراڈ ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران 194 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں اور ستمبر کے دوران 138 ارب روپے کے عبوری ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رات گئے تک ستمبر 2025 کے لیے مجموعی طور پر1230 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ستمبر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1368ارب روپے تھا اوریوں ستمبرمیں 138 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے خلاف استعمال کرنےکی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں اور اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو حماس کے خلاف لڑنےکےلیے اسلحہ اور بھاری رقوم دینےکی کوششیں کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں آباد معروف فلسطینی قبیلے حمائل کے سربراہان کو خریدنے کی کوشش کی مگر فلسطینی قبیلے کے انکار پر اسرائیلی فوج نےان کے 50 سے زائد افراد کوقتل کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ غزہ میں حماس کے متبادل انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اسرائیلی کوششیں تاحال جاری ہیں اور حمائل کے انکار کے بعد دیگر قبائل کو ...
کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر ہونے والے خودکش حملے نے شہر کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکا دوپہر بارہ بجے کے قریب ہوا جس میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت دس افراد شہید اور چھبیس زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ فورسز اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے میڈیا کو بتایا کہ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں بچانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر کے بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان...
سٹی42: گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز ہے اور شہریوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کروانے کی صورت میں شہریوں کو جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آخری روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئرس سسٹم پر غیر معمولی بوجھ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث فارم فائلنگ اور سبمیشن میں صارفین کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ سسٹم کی سست رفتاری اور بار بار تکنیکی خرابیوں کے باعث قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور کئی افراد تاحال اپنے گوشوارے مکمل نہیں کر سکے۔ کبڈی کے کھلاڑی...
ویب ڈیسک :افغانستان بھر میں کل شام سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بند ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سروس منقطع ہوئے 16 گھنٹے سے زائد گزر چکے ہیں۔ طالبان انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے پر فوری کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیٹ تک رسائی کی بین الاقوامی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ مرحلہ وار منقطع کیا گیا ہے۔ کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم نیٹ بلاکس کے مطابق افغانستان اس وقت مکمل انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے درمیان ہے کیونکہ طالبان حکام اخلاقی اقدامات نافذ کرنے کی جانب بڑھ...
بھارتی ڈانسر دھناشری ورما نے ایک ٹیلی وژن شو کے دوران سابق شوہر اور کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شادی کے محض دوسرے مہینے میں ہی چہل کے دھوکے کا علم ہوگیا تھا۔ اس شو کے دوران جب دھناشری سے پوچھا گیا کہ انہیں کب احساس ہوا کہ یوزویندر چہل کے ساتھ ان کی شادی نہیں چل سکتی، تو ان کا جواب سب کے لیے حیرت کا باعث بنا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے ہی سال میں ہی مجھے اس بات کا اندازہ ہو گیا تھا۔ دراصل شادی کے صرف دوسرے مہینے میں ہی میں نے انہیں دھوکا دیتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔‘‘ دھناشری ورما نے زور دے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خواجہ آصف نے پہلے سلطان محمودغزنوی کے متعلق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتے ہیں افغانستان دشمن ملک ہے یہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کے خلاف تعصب...
برسلز: یورپی یونین کی جانب سے افریقا میں توانائی کے منصوبوں پرساڑھے 54 کروڑ یورو کا اعلان کردیاگیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے افریقا میں توانائی کے جدید منصوبوں کے لیے ساڑھے 54 کروڑ یورو کا اعلان کردیا ہے۔ مزکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد بجلی تک رسائی میں اضافہ، علاقائی بجلی گرڈز کو مضبوط بنانا اور براعظم کی گرین انرجی پر منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں وڈیو پیغام میں پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افریقا جو فیصلے کر رہا ہے وہ پوری دنیا کے مستقبل کو تشکیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کا معاہدہ چاہتے ہیں اور برلن حکومت اس معاملے پر طالبان سے بات چیت شروع کرے گی۔ وزیر داخلہ الیگزانڈر ڈوبرنٹ نے جرمن اخبار بلڈ ام زونٹاگ کو بتایا کہ جرمنی کابل سے براہِ راست مذاکرات کرے گا تاکہ ان افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا سکے جو جرمنی میں جرائم کے مرتکب پائے گئے ہیں یا جنہیں سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔ حکام اکتوبر میں کابل جائیں گے تاکہ ان افغان شہریوں کی واپسی پر بات کی جا سکے ۔ ملک بدری کے لیے خصوصی چارٹرڈ فلائٹس کے بجائے عام کمرشل پروازیں استعمال کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے افریقا میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے ساڑھے 54کروڑ یورو کا اعلان کردیا، جس کا مقصد بجلی تک رسائی میں اضافہ، علاقائی بجلی گرڈز کو مضبوط بنانا اور براعظم کی گرین انرجی پر منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں وڈیو پیغام میں پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج افریقا جو فیصلے کر رہا ہے وہ پوری دنیا کے مستقبل کو تشکیل دے رہے ہیں۔ براعظم کو ماحول دوست توانائی کی منتقلی روزگار، استحکام، ترقی اور عالمی ماحولیاتی اہداف کے حصول کو ممکن بنائے گی۔ یورپی کمیشن کے بیان کے مطابق افریقا میں قابل تجدید توانائی کی...
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دینے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل دیو نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو...
پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے، ۔سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے۔ان لینڈ اسٹڈی ٹور افسران کو حکومتی و پارلیمانی اداروں کے عملی مشاہدے کا موقع دیتا ہے۔پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں ای۔گورننس اور مصنوعی...
بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مطالبے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والے اس دعوے کو بالکل غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد چہل سے 60 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے اپنے تعلقات کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل وہ چھ سے سات ماہ تک یوزویندر چہل کو ڈیٹ کرتی رہیں، جس کے بعد ان کی شادی ہوئی جو چار سال تک قائم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا اور لوگوں کا...
افغانستان میں داعش خراسان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جہاں تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر محمد احسانی، جسے انوار کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائی میں ہلاک ہو گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق احسانی نسلی طور پر تاجک تھا اور خودکش بمباروں کو تربیت دینے اور انہیں پاکستان لانے کا ذمہ دار تھا۔ محمد احسانی 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار بھی تھا، اس افسوس ناک سانحے میں 67 افراد شہید ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسانی پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے منصوبہ سازوں میں شمار ہوتا تھا اور اس کی ہلاکت داعش خراسان کی کارروائیوں کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔...
یورینیئم افزودگی کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کو تیار ہیں، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران انتہائی افزودہ یورینیئم کے معاملے پر شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان بداعتمادی کی دیوار بہت بلند ہے۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ان کا ملک اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو عالمی قوانین کے تحت شفاف بنانے پر تیار ہے، لیکن دباؤ اور دھمکیوں کو قبول نہیں کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے چند روز قبل ایران کے سپریم لیڈر...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کا خطبہ حج الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکہ نے ہیرو شیما، ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں صحافی اور ہیومن رائٹس ورکرز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں، یہ بات سمجھ لی جائے کہ حماس کو مائنس کر کے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکے بغیر حقیقی اور پائیدار امن کبھی قائم نہیں ہو سکتا، اسرائیل بدمست ہاتھی بنا ہوا ہے اسے روکنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا خطبہ حجۃ الوداع بنیادی انسانی حقوق کی سب سے بہترین مثال ہے ، امریکا دنیا بھر میں انسانی حقوق و جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن خود امریکا نے ہیرو شیما،ناگا ساکاکی پر بمباری کی اور آزادانہ ایٹم بم استعمال کیا ، امریکا نے ویت نام ، افغانستان اور عراق پر چڑھائی کی ، 2006ء میں حماس نے جمہوری طریقے سے کامیابی حاصل کی لیکن امریکا و اسرائیل نے اسے چلنے نہیں دیا اس طرح جب الجزائر میں اسلامی فرنٹ نے 80فیصد ووٹ لے لیے تو ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی ۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کے عمل میں جرنلسٹ...
غزہ: اسرائیلی افواج نے غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینی شہید اور265 زخمی ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج نے امداد کے منتظر، بے گھر اور نقل مکانی کرتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امدادی مراکز کے قریب 13 افراد شہید ہوئے، جب کہ ایک 17 سالہ نوجوان بھوک اور طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔ المناک پہلو یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد ایک ہی حملے میں شہید ہوئے، جب کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔ ادھرغزہ شہر میں...
امریکا میں ڈکیت گینگ نے فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردا تکی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 22 ستمبر کے روز پیش آنے والی واردات کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ ڈکیتی کی واردات میں ایک ملین ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کیے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 25 افراد مشتمل ڈکیت گینگ نے جیولری اسٹور میں واردات کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد حمزہ نےبتایا کہ حادثہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں اُس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی کرولا گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر 6 زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم بدقسمتی...
بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آ رہی ایک کرولا کار کے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات، محمد حمزہ نے بتایا کہ کوچ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ اچانک کار سے ٹکرا گئی، جس کے باعث کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد دو افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر ارباب کامران، ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی، لیکن بدقسمتی...
سلامتی کونسل نے ایران پرجوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اورروس کی قرارداد مسترد کردی، پاکستان کا اظہارافسوس
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےنے ایران پر جوہری پابندیوں میں نرمی سے متعلق چین اور روس کی قرارداد مسترد کر دی،جس پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔سلامتی کونسل کے 15 رکنی اجلاس میں قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ (الجزائر، چین، پاکستان، روس) جبکہ 9 ممالک (ڈنمارک، فرانس، یونان، پاناما، سیرا لیون، سلووینیا، صومالیہ، برطانیہ اور امریکا) نے مخالفت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ممالک (گیانا اور جنوبی کوریا) نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد مسترد ہونے کے بعد ایران پر ختم کی گئی پابندیاں ہفتے کی شام سے دوبارہ نافذ العمل ہو جائیں گی۔یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک ماہ...
مصنف، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60 ویں اجلاس میں الطاف حسین وانی نے کہا کہ صدر اردوان کا جنرل اسمبلی میں بیان کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کی سچی ترجمانی تھا۔ الطاف حسین وانی کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا انحصار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی طاقتور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سفارتی اور سیاسی قوت استعمال کریں۔ واضح رہے کہ کشمیری...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ’’آن لائن ای لرنرز پرمٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کی تھی۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت...
کراچی: نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔ کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: بنگلا دیشی عبوری صدر محمد یونس کاکہنا ہےکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی دن کی روشنی میں اور پوری دنیا کے سامنے کی جا رہی ہے، لیکن عالمی برادری اس المیے کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی مکمل تائید کرتا ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔صدر یونس نے اپنے خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اور انسانیت کے دعویدار ممالک اس بربریت کو روکنے کے لیے وہ...
بنگلہ دیشی عبوری صدر محمد یونس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ غزہ میں نسل کشی دن کی روشنی میں اور سب کے سامنے ہورہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی صدر محمد یونس نے مزید کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی اس رپورٹ سے اتفاق کرتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں واضح طور پر نسل کشی ہیں اور یہ سب کچھ پوری دنیا کے سامنے براہِ راست ہورہا ہے۔ بنگلادیشی صدر محمد یونس نے کہا کہ بدقسمتی سے انسانیت کی جانب سے اس جارحیت کو روکنے کے لیے ہم وہ کچھ نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے خطاب...
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے اپنا سفارتی اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن قائم ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے نائب چیئرمین الطاف حسین وانی نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت اور عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ترک صدر نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب میں کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد کی مکمل حمایت کی تھی، جس...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ژوب میں گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ کے باہرفائرنگ کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہوگئے، نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ زخمیوں میں گورنر سے ملاقات کیلئے آنے والے 3طلبا اور 2پولیس اہلکار شامل ہیں، زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ مزید :
ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں داناسر کے مقام پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں، زخمیوں...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کی تفصیل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو کارروائی ریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250926-08-8 لاہور (نمائندہ جسارت) شہر لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جا سکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آؤٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا، جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ” ایکسپرٹ لیکچر سیریز” کے تحت منعقدہ لیکچر میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کے پروفیسر پیٹر وھیلَن نے کمپٹیشن قوانین میں کمپنیوں کی “پیرنٹل لائیبلٹی” کے موضوع پر نہایت اہم لیکچر دیا۔ پروفیسر وھیلَن، اسکول آف لا میں پروفیسر اور انسٹیٹیوٹ آف کرمنل لا اینڈ جسٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔تقریب کا آغاز کرتے ہوئے، چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ یہ کمپٹیشن کمیشن میں اصلاحات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے قانون کی خلاف ورزیوں پر ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے ریکور وصول کیے ہیں۔ یہ ریکوریاں صارفین کے حقوق کے تحفظ اور مارکیٹوں میں منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس 2ٹن تک انتہائی افزودہ یورینیم موجود ہے۔ اس بات کا انکشاف جنوبی کوریا کے وزیر چونگ ڈونگ یونگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس طویل عرصے سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے اس اہم مادے کی خاطر خواہ مقدار موجود ہے تاہم چونگ ڈونگ یونگ نے بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا اندازہ ہے کہ پیانگ یانگ کا انتہائی افزودہ یورینیم کا ذخیرہ دو ہزار کلوگرام تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شمالی کوریا کی یورینیم سینٹری فیوجز 4مقامات پر چل رہے ہیں۔چونگ نے مزید...
سپریم کورٹ میں دوران سماعت مجرم کے وکیل کا کہنا تھا کہ مؤکل سے چرس بر آمد کرنے والا پولیس افسر ہی تفتیشی افسر بھی بن گیا تھا، تفتیشی افسر ہی چرس لے کر فارنزک کروانے گیا، سارے کیس میں چرس پکڑنے والا پولیس آفیسر ہی سب کچھ ہے، عدالتی فیصلہ ہے جو منشیات بر آمد کرے گا وہ خود تفتیش نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کیس میں 2017ء سے گرفتار سزا یافتہ مجرم ظفر اللہ کاکڑ کی عمر قید کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ظفراللہ کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے درمیان ہلکے پھلکے ریمارکس کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں منشیات سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیو وائرس کا خطرہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے کیونکہ شہر کے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔بار بار چلائی جانے والی پولیو مہم کے باوجود لاہور کو تاحال پولیو سے پاک نہیں کیا جاسکا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق اگست میں لیے گئے تمام سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس موجود پایا گیا ہے۔نمونے آ ¶ٹ فال روڈ، محمود بوٹی، گلشن راوی اور ملتان روڈ ڈسپوزل اسٹیشن سے حاصل کیے گئے تھے، جن میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سال سے لاہور پولیو وائرس سے پاک نہیں ہو سکا جس سے محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ میں آج منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران غیر روایتی اور دلچسپ مکالمے سامنے آئے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مجرم ظفراللہ کی اپیل پر سماعت کر رہا تھا۔ملزم ظفراللہ پر الزام ہے کہ اس کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی تھی جس پر اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ابتدا میں جب عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کا تعلق ”کاکڑ“ قومیت سے ہے تو جسٹس ہاشم کاکڑ نے برجستہ کہا کہ ملزم کاکڑ ہے تو کیا ہوا، میرا کون سا واقف کار ہے! اس پر عدالت میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔بعدازاں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پیدل ہی 12 کلو چرس...
طالبان نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان سازوں کے پاس جانے سے روک دیا۔العربیہ نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو باہر نکال دیا۔ طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کو ایک حکم نامہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے آنے والی خواتین کو مرد دندان ساز نہ دیکھیں۔طالبان کا یہ تازہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی ملک بھر میں ” رومانوی شاعری ” اور...
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان ذاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مکمل نظرانداز کردیا۔ ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا۔ So no handshake between India and Bangladesh too? pic.twitter.com/1AINwKQzRD — Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 24, 2025 یاد رہے کہ پاکستان اور مسلم مخالف خیالات رکھنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ بھارتی ٹیم میچ کے بعد پاکستانی...
وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ان عدالتوں میں اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اس طرح انہیں مقدمات کی پیروی کے لیے پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور بیرون...
یمن سے اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈورن حملے میں دو افراد ہلاک اور 20 اسرائیلی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بیشتر افراد ڈرون کے دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ حملے کی فوٹیج جاری کردی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں دو افراد، ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ، تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، جبکہ دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ڈرون نچلی پرواز کرتا ہوا ایک ہوٹل کے قریب آ کر پھٹا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے آئرن ڈوم کے دو انٹرسیپٹر میزائل داغے...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء کاملاقت کے بعدگروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 63 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔طبی ذرائع اور سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔غزہ سِول ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی فضائی کارروائی میں 22 افراد شہید ہوئے جن میں 9 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کئی حملے کیے گئے۔ صبرا محلے میں 8 افراد جاں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کو "واضح طور پر بلا مقصد" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں کرے گا۔ منگل کے روز ایران کے سرکاری ٹیلیویژن پر ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت نشر ہوا، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عموماً سفارتی مذاکرات کیے جاتے ہیں۔ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران پر آئندہ چند روز بعد ہی دوبارہ پابندیاں نافذ ہونے والی ہیں اور اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کے روز ہی ای تھری نامی یورپی ممالک...
اسلام ٹائمز: گارنٹی فراہم کرنے اور غاصب صیہونی رژیم پر دباو ڈالے بغیر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے فلسطینی پرچم لہرانے جیسے علامتی اقدامات کا واحد فائدہ میڈیا پر چرچوں اور سازباز کرنے والے عناصر کو مضبوط بنانے کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ جبکہ زمینی حقائق میں حتی چھوٹی سی تبدیلی بھی رونما نہیں ہوئی اور اسرائیل بدستور غزہ کی پٹی کو نگلنے میں مصروف ہے اور ساتھ ہی ساتھ مغربی کنارے اور شام کے جنوبی علاقوں کر بھی ہڑپ کر جانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک کو اسلامی مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے لیے سازباز کرنے والے فلسطینی عناصر کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔ لہذا وہ اپنے خیال...
کراچی: سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اور کلہاڑی کے وار سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اورکلہاڑی کے وارسے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کرایا جہاں سے چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں حیدرعلی ولد میرل، 25 سالہ شاہد ولد میرل، 18 سالہ شہباز ولد میرل، 60 سالہ محمد خان ولد محمد صالح، 30 سالہ محمد وزیرخان ولد محمد خان، 32 سالہ نزیر خان ولد...
سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کوجاری تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کے انتقال کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ سنی گئی۔(جاری ہے) وہ دینِ اسلام کے عظیم خادم، علم و تقوی کے پیکر اور امت کے لیے ایک روشن مینار تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ الشیخ کی علمی خدمات اور نصائح ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، ان...
ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ یکم اکتوبر 2025 سے جہاز میں پاور بینک کے استعمال اور چارجنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ایئرلائن کے مطابق مسافر صرف ایک پاور بینک اپنے کیبن بیگ میں رکھ سکیں گے، تاہم یہ سامان چیک اِن بیگیج میں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر ممکن، اہل کون ہوگا؟ ایمریٹس کی ویب سائٹ پر جاری اپڈیٹ کے مطابق ہر مسافر کو صرف ایک پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی جس کی گنجائش زیادہ سے زیادہ 100 واٹ آور تک ہو۔ Emirates reminds passengers: New rule starts October 1 Flying with Emirates? Major travel rule change in October....
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...
واشنگٹن: امریکا نے برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کر نے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ ضرورت محسوس کرنے پر برازیلی حکام پر مزید پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ مذکورہ حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ اب اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آجائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب مذکورہ بیان...
تہران: ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہمیں جوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، نہ ہی جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے لیکن یورینیئم افزودگی کے معاملے میں ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، حالیہ صورتحال میں امریکا سے مذاکرات ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کریں گے اور ایران کے لیے نقصاندہ ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے ہمارے پاس مڈ رینج اور دیگر میزائل نہ ہوں، دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات کرنا دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے اور کوئی بھی باعزت قوم دباؤ کے آگے سر نہیں جُھکاتی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(جسارت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئرصادق خان ٹھیک نہیں، وہ وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ لندن میں بہت ہی خوفناک میئر ہے، یہ بہت تبدیل ہوچکا ہے،میں لندن نہیں جانا چاہتا، وہاں کے میئر ٹھیک نہیں، وہ اب وہاں شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں کر سکتے ۔ جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مزید برازیلی حکام پر پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اگر کوئی برازیلی مالیاتی ادارہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد سے لین دین کرے گا تو وہ خود بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی برازیلی مالیاتی ادارہ جو ان افراد کے ساتھ معاملات کرتا ہے، اسے اپنے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکا نے برازیل کے سابق دائیں بازو کے صدر جائیر بولسونارو کے خلاف مقدمہ سننے والے جج کی اہلیہ پر پابندیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) براعظم یورپ پر موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کے بارے میں ایک نئے انتباہ میں جاری کی گئی ایک بڑی تحقیق کے مطابق گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمیوں کے دوران یورپ میں ہیٹ ویوز سے 60 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط سے دوگنا تیزی سے بڑھا ہے۔ اسپین میں مقیم محققین نے بتایا کہ ہنگامی وارننگ سسٹم خطرناک گرمی کی لہروں سے پہلے سب سے زیادہ کمزور خاص طور پر معمر افراد سو خبردار کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یورپ نے 2024 ء میں ایک غیر معمولی مہلک موسم...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME) نے حال ہی میں سمپیکٹ 2025 کا انعقاد کِیا،ایک ایسی ہیلتھ کیئر سمیولیشن کانفرنس جو بیک وقت کراچی اور نیروبی میں 19 اور 20 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ یہ ہائبرڈ ایونٹ پاکستان اور مشرقی افریقہ کے درمیان حقیقی وقت میں علم کے تبادلے اور جدت کے لیے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ اپنے اپنے خطوں میں سب سے بڑے سمیولیشن مراکز ہونے کے ناطے آغا خان یونیورسٹی کے CIME کی سہولیات سمیولیشن کے ذریعے طبی تعلیم کو تبدیل کرنے میں صفِ اول پر ہیں۔ اس سال کا موضوع “سمیولیشن میں پائیداری” تھا جس میں طویل المدتی اثرات کے لیے درکار مالی، عملی...
زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کےزخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقہ جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی...
یورپ میں گزشتہ سال کی ریکارڈ توڑ گرمی کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ یہ انکشاف اسپین میں قائم بارسلونا انسٹی ٹیوٹ برائے گلوبل ہیلتھ کی ایک تازہ تحقیق میں کیا گیا ہے جو معروف جریدے نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: یورپ میں ہیٹ ویو کی شدید لہر، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑ رہی ہے؟ تحقیق کے مطابق 2024 کا موسمِ گرما یورپ کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوا۔ صرف تین برسوں میں گرمی کی شدت سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی۔ محققین نے بتایا کہ 2024 میں یورپ بھر میں گرمی سے 62 ہزار 775 افراد کی اموات ہوئیں جو 2023 کی...
مردان: جلالہ کندہ غار میں کباڑ کی دکان میں کام کے دوران مبینہ طور پر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں عباس ولد زاہد علی عمر 40 سال، سعید ولد رضا خان عمر 17 سال اور امراد ولد اجبر جان عمر 24 سال شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ تہذیب کی بنیاد انصاف پر ہے، اور ظلم کے نتائج تباہ کن ہوتے ہیں۔ اسلام میں اسی انصاف پر زور دیا گیا ہے، اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ایک منصف ریاست کی مدد کرتا ہے خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔ 23 ستمبر 2010 کو، عافیہ کو بدنام زمانہ ایف ایم سی کارسویل (FMC Carswell) میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی، جسے عام طور پر ’’خوف کا گھر‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ سزا بنیادی طور پر ناقص تھی۔ یہ مقدمہ غیر قانونی تھا کیونکہ عافیہ ایک پاکستانی شہری تھیں جنہیں ان کے تین چھوٹے بچوں کے ساتھ کراچی کی سڑکوں سے اغوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں جیل کے قیدیوں کے ہنگامے کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیٹو سے خبر ایجنسی کے مطابق قیدیوں کی ہنگامہ آرائی اور سیکیورٹی سے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں جیل کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔ ہنگامہ آرائی میں 14 افراد زخمی اور کچھ قیدی فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 13 کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیاہے۔
ایف بی آر اور لمز کے درمیان افسران کی تربیت کے لیے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام کے تاریخی معاہدے پر دستخط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے ساتھ پیر کے روز ایک تاریخی معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت لمز ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران کے لیے ایک خصوصی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام شروع کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں مزید اضافہ کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کی۔ اس موقع پر بورڈ کے ممبران، ایف بی آر کے سینئر افسران، ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز اکیڈمیوں کے ڈائریکٹر جنرلز...
لاہور: جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کیلئے 116 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اچھا ثابت نہ ہوسکا اور پوری ٹیم ٹیم 25.5 اوورز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ولوارڈٹ 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی طرف سے نشرہ سندھو نے 6 وکٹیں حاصل کیں، سیدہ عروب شاہ نے 2، رامین شمیم اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے او ڈی آئی میں پاکستان کی طرف سے ایمان فاطمہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والی 93...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ممتاز سماجی رہنما شاہد سومرو اور سماجی ورکر فرزانہ قریشی نے ہالا ناکہ وین اسٹاپ والوں کے ظلم پر احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ ہالا ناکہ اسٹاپ پر وین والوں نے ھالا۔شہدادپور آنے جانے پر من مانہ کرایہ وصول کرتے ہوئے چار والی مسافر سیٹوں پر چار مسافر کو زبردستی بٹھانے پر مجبور کر رہیے ہیں اور آگے کی فرنٹ سیٹ پر لیڈیز بٹھانے سے کرایہ فی سیٹ اگر 150ہے تو وہ دو سیٹ کا چار سو کرایہ وصول کر رہیے ہیں۔ اور اگر اسٹاپ سے وین ھالا یا شہدادپور مقرر اسٹاپ کیلئے روانہ ہوتی ہے لیکن کلینڈر اپنی منانی کرتے ہوئے ان وہن کو جگہ جگہ سے مسافر اٹھاتے ہیں جس دیگر مسافر سخت پریشان ہوتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-9 کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلوچستان میں بعض غیرضروری ڈپارٹمنٹس کو ختم کرنا اور مارکیٹ کی ضرورت اور روزگار کے امکانات سے منسلک مضامین کا متعارف کرانا ایک قابل ستائش اور بصیرت عمل ہے۔ کافی سوچ بچار اور باہمی مشاورت کے بعد دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کیلئے بھی ہم متعدد قابل تقلید مثال قائم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں. اسی طرح ایک ہی یونیورسٹی میں دو متعلقہ ڈپارٹمنٹس جیسے جیوفزکس کو جیالوجی، سیسمولوجی (Seismology) کو فزکس، رینیوبل انرجی کو اینوائرمنٹل سائنسز، انتھروپولوجی (Anthropology) کو سوشیالوجی اور کامرس کو انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں ضم کرنا بذات خود دانشمندانہ فیصلے ہیں- اس کے برعکس ان ضروری مضامین جیسے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس...
اسلام آباد: سیکیورٹی فوسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے تین افغان اور دو خودکش بمبار سمیت 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 ستمبر کو انڈین پراکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی...
بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔ موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔ https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) بین الاقوامی سمندروں میں حیاتیاتی تنوع کو تحفظ دینے کے لیے اقوام متحدہ کا معاہدہ 60 ممالک کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہو گیا ہے۔گزشتہ روز مراکش اور سیرالیون اس معاہدے کی توثیق کرنے والے 60ویں اور 61ویں ممالک بن گئے جس کے بعد آئندہ سال جنوری سے اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ رکن ممالک نے جون 2023 میں اس معاہدے کی منظوری دی تھی جس سے پہلے دو دہائیوں تک اس پر بات چیت ہوتی رہی۔ اسے رسمی طور پر 'ملکی دائرہ ہائے اختیار سے پرے سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کا معاہدہ' (بی بی این جے) بھی کہا جائے گا۔ Tweet URL...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے وسطی جمہوریہ افریقہ میں ادارے کے مشن سے وابستہ چار اہلکاروں کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہ واقعہ 16 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب امن کاروں کی بکتر بند گاڑی بنگوئی سے بامباری جاتے ہوئے دریائے اومبیلا ایمپوکو میں گر گئی۔ اس حادثے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام اہلکار مشن کے پولیس یونٹ میں تعینات تھے اور ان کا تعلق جمہوریہ کانگو سے تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان ستیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے ہلاک ہونے والے امن کاروں کے خاندانوں اور کانگو کے عوام...
اپنے خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ عالمی یومِ امن ہمیں انسانیت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر امن و اتحاد کے لیے کام کرے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یومِ امن کے موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف خاموشی کا نام نہیں بلکہ یہ عدل، برداشت اور مساوات کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو نفرت نہیں بلکہ رواداری اور باہمی احترام کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن، استحکام اور انصاف کی حمایت...
اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے، امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا...