2025-11-04@15:02:16 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3130				 
                «افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش»:
(نئی خبر)
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہمارا معافی کا ایشو نہیں متاثرین کو ریلیف دیں، پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہونا چاہیے، صوبے پر رحم کریں بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے، عدم اعتماد لانے تک ابھی ہماری بات نہیں گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا ایشو معافی نہیں عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم چیف منسٹر سے سوال کرتے ہیں تو انگلیاں توڑنے کی بات کی جاتی ہے، ہمارا بھی کیپٹل...
	پاکستان تحریکِ انصاف نے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر پارٹی کی خاموشی سے متعلق الزام حقائق کے منافی ہے۔ تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اپنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مختلف بیانات اور تحریری مؤقف پارٹی کے سرکاری پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، جن میں اسرائیلی حملوں کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی ضمیر کی بیداری کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟ بیان...
	واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جرات نہیں کر سکتا لیکن کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں‘ جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کر رہی ہوں، مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا؟۔جن کے صوبوں میں ترقی نہیں ہو رہی وہ اپنی حکومتوں سے سوال کریں، جیسا پنجاب صاف ہے ایسا سندھ، کے پی اور بلوچستان بھی صاف ہونا چاہیئے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
	افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
	تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا ماسکو اجلاس میں افغانستان میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔اجلاس میں پاکستان، روس، چین، ایران کے نمائندے موجود ہیں، 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے 4 ملکی اجلاس کی تفصیلات جاری کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان، ایران، چین اور روس نے افغانستان میں کالعدم دہشت گر د تنظیموں کی موجودگی کی تصدیق کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ صادق خان نے کہا کہ چاروں ممالک نے افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کرنے پر زور دیا۔کالعدم دہشت گرد گروہوں میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے...
	امریکا نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے جو منگل کے روز 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر جاری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کے لیے حماس نے بعض نکات قبول کرلیے، 90فیصد معاملات طے : امریکی وزیرخارجہ عرب نیوز کے مطابق براؤن یونیورسٹی کے واٹسن اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے تحت جاری کیے گئے ’کاسٹس آف وار پراجیکٹ‘ کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ دو برسوں کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی امداد اور عسکری کارروائیوں...
	 ماسکو میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں افغانستان میں سرگرم کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان، چین، ایران اور روس کے نمائندے شریک تھے، جہاں خطے میں امن و استحکام سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، محمد صادق نے اجلاس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چاروں ممالک نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر کالعدم گروہ اب بھی فعال ہیں۔  اجلاس میں شریک ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کو دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک کیا...
	ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس ) افغانستان کے معاملے پر ماسکو فارمیٹ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو آمد پر افغان وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ افغانستان میں استحکام خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مغربی ممالک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے افغانستان کو تنہا چھوڑ دیا ہے اور وہاں کے عوام کو مشکلات میں دھکیل دیا ہے، افغانستان کے منجمد اثاثے،...
	کوئٹہ کے سب ڈویژن سریاب میں مقیم افغان مہاجرین کو تین دن کے اندر رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سریاب میں آباد افغان شہری اپنے کاروبار، دکانیں اور دیگر سرگرمیاں تین روز کے اندر بند کریں، مہلت ختم ہونے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ فوکل پرسن سے رابطہ کریں تاکہ ان کی واپسی کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کو وموثر بنانے کے...
	اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت
	اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارتِ خزانہ نے تاحال منظوری نہیں دی۔ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اس حوالے سے عدالت...
	جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تزمین برٹس نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر ساتویں اور رواں برس پانچویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کی میگ لیننگ اور بھارت کی سمرتی مندھانا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تزمین برٹس ویمنز کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز بنانے والی پلیئر بن گئیں۔ Five centuries, one unforgettable year ????  Tazmin Brits sets a new benchmark in women's ODIs ????????#NZvSA #WorldCup2025 pic.twitter.com/NSog67TISF — Wisden (@WisdenCricket)...
	 جنوبی افریقا کی ویمن پلیئر تزمین برٹز ایک سال میں 5 سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔  رواں کلینڈر ایئر کے دوران تزمین برٹز نے 5 سنچریاں اسکور کیں، انہوں نے 5ویں سنچری آئی سی سی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی۔ بھارت کی سرمتی مندانا ایک سال میں 4 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
	شکارپور کے قریب سلطان کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی، دھماکے سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بھی ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا تھا، دھماکے سے انجن سمیت 5کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں۔ ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد...
	لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
	اسلام آباد: اسرائیلی حراست میں موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے مشتاق احمد کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشتاق احمد کی اہلیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی اہلیہ کی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ...
	پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ گزشتہ ماہ ہونے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد مملکت کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق، اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیکیورٹی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور پیشرفت، اقتصادی روابط اور مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2020 سے 2024 کے دوران پاکستان نے سعودی عرب کو 18.8 لاکھ کارکن بھیجے، جو 2015 سے 2019 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے یہ تعداد بڑھا کر سالانہ 10 لاکھ کارکنوں تک...
	افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟
	افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی ممکنہ طور پر 9 سے 16 اکتوبر کے درمیان کسی وقت بھارت کا دورہ کریں گے۔ سلامتی کونسل کی ذیلی کمیٹی نے 9 سے 16 اکتوبر تک افغان وزیرِخارجہ کو سفری پابندیوں پر استثنیٰ دیا ہے، افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد کسی طالبان رہنما کا یہ پہلا دورہ بھارت ہوگا۔ 3 اکتوبر کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے امیر خان متقی کو سفری پابندیوں سے استثنیٰ دیے جانے اور ممکنہ دورہ بھارت کا اعلان کیا لیکن اس دورے کی نہ تو تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی اس بات کا کہ اس دورے کے دوران کیا بات ہو گی اور ملاقات کا ایجنڈا...
	پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے ہم ساتھ دیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کو خوش آمدید کہتے ہیں،سابق اسپیکر رہنما تحریک انصاف اسدقیصر مریم نواز کے ر یمارکس پر پیپلز پارٹی کی ناراضگی ابھی تک برقرار،حکومتی ٹیم سے ملاقات ہوئی حالات نہ بدلے،ہمارا پیسہ ہمارا پانی ، ہماری مرضی ، یہ اس کا کیا مطلب ہے، نوید قمر پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی پیشکش کر دی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسدقیصر نے پیشکش کی ہے کہ پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے ہم ساتھ دیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔واضح رہے...
	وفود سے ملاقات میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ سولر انرجی پروجکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے، ارسا کو ختم کرنے کی سازش صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے دھان کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور غیر قانونی کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہہ دھان کے کاشتکاروں کا خیال رکھے اور نہ صرف دھان کی سرکاری قیمت فوری طور پر مقرر کرے، بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں ملاقات کرنے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت) سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل، ٹاو¿ن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا۔سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں ترقی کےلیے ڈاکوو¿ں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی ۔ترجمان...
	اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے ساتھ سپریم کورٹ آف ڈنمارک کے جسٹس محمد احسن کی قیادت میں وفد کا گروپ فوٹو
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-08-39 جسارت نیوز سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی تناﺅ میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم نہ ہوسکی۔ پیپلز پارٹی نے پیر کو احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آوٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجاپرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل، ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ  فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق چیف سیکرٹری کی توثیق کے بعد فیصلہ کابینہ میں پیش کیا گیا،اس کےعلاوہ وزیراعلیٰ سندھ...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی کو گرفتاری سے ایک دن پہلے ملک چھوڑنے کی پیشکش کی گئی تھی، جو بعد میں دوبارہ دہرائی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ آفر برطانوی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ ان کے بقول جب محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو پیشکش کس نے دی تو جواب برطانوی سیکریٹری خارجہ سے لیا جانا چاہیے۔ میرا مقصد صرف عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔ علیمہ خان کا انکشاف ???? 4 اگست گرفتاری سے پہلے عمران خان کو برٹش Foreign Secretary کے...
	 جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ سے عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا ہے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا اور 3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام،...
	امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے عالمی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں عارضی طور پر معطل کرے گی۔ یہ فیصلہ اُس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات روبیو نے امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس فیس دی نیشن’ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہم اس سے متفق ہوں یا...
	 برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے پیس ہیون میں ایک مسجد کو ہفتے کی شب آگ لگا دی گئی، آتشزدگی کے وقت مسجد کے اندر دو افراد موجود تھے۔ برطانوی پولیس نے اس واقعے کو نفرت پر مبنی جرم (hate crime) قرار دیا ہے۔  بین الاقوامی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کے مطابق، برطانیہ میں اسلام مخالف حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حالیہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً دس بجے پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، اور جب اندر داخل نہ ہو سکے تو انہوں نے دروازے اور سیڑھیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزید 100 نشستوں کے اضافے کے اِقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم ہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ہماری نوجوان نسل دنیا کے مقابلے میں کھڑی ہو سکتی ہے۔ اِس فیصلے سے نہ صرف حیدرآباد کے طلبہ کو جدید تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ اِقدام سندھ اور پاکستان کے لیے بھی آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری...
	 بیرسٹر سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختون خوا پولیس نے سیکیورٹی واپس لی ہے، یہ خبر سامنے آنے پر بیرسٹر سیف نے ردِعمل دیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لے لیعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ ترجمان خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر اُن کو سیکیورٹی فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایمل ولی پریشان...
	خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے سیکیورٹی واپس لی ہے، یہ خبر سامنے آنے پر بیرسٹر سیف نے ردِعمل دیا ہے،ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر اُن کو سیکیورٹی فراہم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی پریشان نہ ہوں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات کے مطابق ان کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایمل ولی کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں...
	پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، بلاول بھٹو کے ترجمان نے پنجاب حکومت سے مناظرے کی آفر قبول کرلی
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور  میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  نےکہا ہےکہ پنجاب  حکومت  بیان بازی سےگریزکرے  اور  سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج...
	 کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کا فقیدالمثال انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی، تو پاکستانی عوام ان کا نان نفقہ بند کر دیں گے۔ انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ کو حماس کی حمایت کرنی ہوگی، ورنہ کل کو آپ کے لیے ملک سے نکلنے کا راستہ بھی بند ہو سکتا ہے۔”  “غزہ کے عوام استقامت کی علامت ہیں حافظ نعیم...
	سٹی 42: جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مظلوموں کا مسئلہ حل نہیں کرتا ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی تو عوام تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کوئی دو ریاستی حل نہیں ایک ہی ریاست ہے اور وہ فلسطین ہے ۔  کراچی میں غزہ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ غزہ میں بمباری ہورہی ہے، فلسطینی ڈٹ کرکھڑے ہیں،غزہ کے لوگ ظلم کاشکار ہیں، قربانیاں دےرہے ہیں،امت مسلمہ ڈٹ کرفلسطینیوں کاساتھ دے،اللہ تعالیٰ فلسطینیوں کو آزادی نصیب فرمائے،اللہ پاک حماس کو کامیابی نصیب فرمائے ۔  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات...
	سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں 131 ملین روپے (تقریباً 13 کروڑ روپے) کی مالی بے ضابطگی سامنے آ گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی 2021-22 کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئی اہم ریکارڈز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیے گئے۔ ان میں ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق دستاویزات، پے سرٹیفکیٹس، سروس بکس، ریگولیشن بکس اور دیگر اہم فائلیں شامل ہیں۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی بارہا مطالبے کے باوجود جب ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے کمپنی کے رویے پر سخت برہمی کا...
	انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
	وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم باقاعدہ طور پر نافذ کر دی ہے، جس کے تحت یکم جولائی 2024 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین اس نئے نظام کے تحت آئیں گے۔ یہ اصلاحات پاکستان کے پنشن سسٹم میں ایک بڑی تبدیلی قرار دی جا رہی ہیں۔ نئی اسکیم کی تفصیلات وزارتِ خزانہ کے ریگولیشن ڈپارٹمنٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن (FGDC) پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، فیملی پنشن بحال اس نئے نظام کے تحت وفاقی ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے، جبکہ حکومت ان کے لیے 12 فیصد اضافی حصہ دے گی — یوں مجموعی شراکت...
	انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز  انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد چھتیس ہوگئی،ملبے ہٹانے کا کام ساتویں روز بھی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق 27طلبہ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے،حکام کے مطابق زندہ افراد کو بحفاظات نکالنے کیلیئے بھاری مشینری کا استعمال تاخیر سے کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر تک ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جائے گا،گزشتہ ہفتے عمارت گرنے سے سو سے زائد طلبہ ملبے تلے دب گئے تھے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
	افغانستان سے متعلق چار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو روس میں منعقد ہوگا،  جس میں افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران،  روس اور چین چار ملک اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے، چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، علاقائی سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی پر خصوصی بات چیت کی جاے گی۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی، چاروں ممالک طالبان راہنماوں کے سفری استثنی کے معاملے پر دوہرے معیار کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری سے...
	لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی میں بیان بازی کو افسوسناک قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں، ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے، اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے، پی ٹی آئی قومی ایجنڈے پر حکومت سے مذاکرات کو تیار ہے، چاہتے ہیں وسیع تر قومی ایجنڈے پر حکومت کے ساتھ بات...
	لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دوریاستی حل کی رَٹ لگانا چھوڑ دے، قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ حماس نے ٹرمپ منصوبہ پر مشروط آمادگی کا اظہار کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا، حماس مزاحمت کا استعارہ، اس کے مخالف سامراج کے آلہ کار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وحدت روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈاکٹر حمیرہ طارق، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، اظہر...
	ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ناقص نیند انسانی دماغ کو تیزی سے عمر رسیدہ کر سکتی ہے، اور اس کی ایک بڑی وجہ جسم میں سوزش (inflammation) میں اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وہ حیرت انگیز غذائیں جو نیند کو بہتر بناتی ہیں! میڈیا رپورٹس کے مطابق جریدہ eBioMedicine میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے دوران ماہرین نے برطانیہ کے 27 ہزار سے زائد درمیانی عمر اور بزرگ افراد کے دماغی اسکینز کا جائزہ لیا۔ شرکا نے اپنی نیند کے معیار سے متعلق معلومات فراہم کیں جبکہ خون کے نمونوں سے جسم میں سوزش کی سطح کو پرکھا گیا۔  ماہرین نے بتایا کہ جن افراد کی نیند خراب تھی ان کے دماغ اوسطاً اپنی اصل...
	 گوہاٹی: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو 10 وکٹوں سے زبردست شکست دے دی۔ بارساپارہ کرکٹ اسٹیڈیم، گوہاٹی میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ نے شاندار طریقے سے میچ کا آغاز کیا ۔جنوبی افریقہ کی ٹیم، جو ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم تھی، صرف 69 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئی۔ یہ ان کا انگلینڈ کے خلاف سب سے کم سکور اور ورلڈ کپ میں دوسرا سب سے کم اننگز کا سکور ہے۔ انگلینڈ کی بالرز نے حیرت انگیز کارکردگی دکھائی، خاص طور پر لنزی سمتھ نے 3 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔  جواب میں انگلینڈ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) کولمبیا کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی نمائندہ میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں نو سالہ امن عمل میں تعاون کے لیے ادارے کے مضبوط عزم کی توثیق کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے تصدیقی مشن کے ساتھ مسلسل تعاون پر کولمبیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اب تک ہونے والی پیش رفت میں کونسل کے اہم کردار کو واضح کیا۔ Tweet URL تجربہ کار سفارت کار اور مذاکرات کار جینکا رواں ماہ کے آخر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔(جاری ہے) انہوں نے واضح کیا ہے کہ حتمی امن معاہدے پر جامع طور سے عملدرآمد ملک میں پائیدار امن کو مضبوط...
	لاہور+ اسلام آباد+ گوجرانوالہ+ ننکانہ+ حافظ آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار+ نمائندگان) مذہبی، سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں نے ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں اور صمود گلوبل فوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی درندگی و جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے، ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرے نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ سابق سینٹر مشتاق احمد خان سمیت زیر حراست سینکڑوں رضا کاروں کی جرات کو سلام پیش کیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام چوبرجی چوک لاہور میں مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، مزمل اقبال ہاشمی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل دنیا کے امن کے لیے دن بدن سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور+مانسہرہ(نمائندگان جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمہ داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس ضمن میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
	پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے معرف مصنف عبدالخالق بٹ کی کتاب ’’لفظ تماشا‘‘ کو عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب کے ذریعے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو پیش کیا
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردِعملوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی سیکڑوں کلو میٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، اسکول، اسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کےعوام...
	وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
	وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو
	وزیراعظم شہباز شریف نے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں بالخصوص سینیٹر مشتاق احمد خان کی وطن واپسی کے حوالے سے حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ جمعے کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، وزیراعظم شہباز شریف سمیت عالمی رہنماؤں کی مذمت وزیرِ اعظم نے حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام کی فوری روک تھام نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کا...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لیے 14 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے سینیٹر مشتاق احمد خان اور گلوبل صمود فلوٹیلا کے دیگر گرفتار پاکستانی امدادی کارکنوں کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیاہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے قوم کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے انہیں بتایا ہے کہ اس اہم نوعیت کے مسئلہ پر انہوں نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ذمے داری لگا دی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے۔ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ...
	حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیر اعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں...
	مراکش میں نوجوانوں کی زیر قیادت حکومت مخالف مظاہرے، چھڑپوں میں 300 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز رباط(آئی پی ایس )مراکش میں بڑے پیمانے پر جاری عوامی مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوانوں کے گروپ نے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 6 روز سے جاری احتجاجی لہر کے دوران اب تک 3 افراد ہلاک اور 300 سے زئاد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 400 سے زائد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مظاہرین کی قیادت کرنے والے جنریشن زی 212 نامی گروپ نے تمام گرفتار افراد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔یہ احتجاجی لہر گزشتہ ماہ اگادیر کے...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ نہیں دی...
	 پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے ایک شو میں اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد انہیں کئی مردوں کی طرف سے حدوں کو پار کرنے کی کوششوں کا سامنا کرنا پڑا۔ عائشہ عمر نے کہا کہ ان کے ساتھ اکثر لوگ سنجیدگی سے پیش نہیں آتے تھے، جس کی دو بڑی وجوہات تھیں – ایک تو ان کی کم عمری اور دوسرا ان کا کھلنڈرا پن۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’بہت سارے مرد حضرات حدیں کراس کرنے کی کوشش کرتے تھے اور اس دوران مجھے خود کو مضبوط ظاہر کرنا پڑتا تھا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں کمزور ہوں۔‘‘ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے...
	 — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔  اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان...
	سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ججز کی مستقل منتقلی کو آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ صدر پاکستان نے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے جاری کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا عمل تھا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے مطابق صدر کا یہ نوٹیفکیشن بے اثر...
	پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد بہت سے لوگ اپنی حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کرتے تھے۔حال ہی میں اداکارہ اور پروڈیوسر عائشہ عمر ایک کامیڈی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ کم عمری میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے انہیں متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ایک چیلنجنگ دور تھا۔انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے کیونکہ ایک تو انکی عمر کم تھی، دوسرا یہ کہ وہ بے حد کھلنڈری سی لڑکی کے طور پر نظر آتی تھیں۔عائشہ عمر...
	 کراچی:  شہر قائد میں کورنگی نمبر 4 کے علاقے میں ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں قائم نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے تیسری، چوتھی منزل اور چھت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ فائر بریگیڈ افسر ظفر خان کے مطابق آتشزدگی کے وقت کارخانے میں 7 کاریگر موجود تھے، جنہیں ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کارخانے میں کپڑے سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ چوتھی گلوبل یوتھ کانفرنس 2025ء میں پاکستان کیلیے اعزاز کی خبر سامنے آئی ہے۔ ایشین پیسفک یونیورسٹی ملائیشیا میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شارق جمال کو ڈاکٹر آف پولیٹیکل لیڈرشپ اینڈ پبلک سروس کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) سپریم کورٹ آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا پہے کہ مکمل انصاف کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا ، آرٹیکل 187 کا استعمال اس کیس میں نہیں ہوسکتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو کہ 47 صفحات پر مشتمل ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر نے وجوہات تحریر کی ہیں، تفصیلی فیصلے میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ بھی شامل ہیں، جسٹس صلاح الدین پنہور کی سماعت سے الگ ہونے کی وجوہات...
	 جسٹس کوثر سلطانہ—فائل فوٹو  جسٹس کوثر سلطانہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کی وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس کوثر سلطانہ اس یونیورسٹی کی تیسری مستقل وائس چانسلر ہیں۔ان سے قبل جسٹس قاضی خالد اور رانا شمیم شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
	سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں عدالت نے کہا ہے کہ آرٹیکل 187 کا اطلاق اس تنازعے میں قابلِ قبول نہیں ہے اور اس بنیاد پر دیے گئے ریلیف کو برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، کس پارٹی کے حصے میں کتنی سیٹیں آئیں؟ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل انصاف کے اختیار کا استعمال کر کے تحریک انصاف کو وہ ریلیف نہیں دیا جاسکتا تھا جو دیا گیا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ آرٹیکل 187 کا اطلاق صرف حقائق اور قانون کے مطابق ہی ممکن ہے اور اس صورتِ حال میں اس کا اطلاق غیر مناسب...
	جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویے کو افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔ بھارت نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے اس لیے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کا تعلقات پاکستان سے تھا۔ اس حرکت نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ بھارت کے کئی سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر اپنی ٹیم پر تنقید کی۔ مزید پڑھیں: ملک کے لیے جذبات رکھنا فطری بات لیکن دوران کھیل اصولوں کی خلاف ورزی مناسب نہیں، کپل دیو اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ٹیم...
	وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) کی ہڑتال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطحی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس کے سنجیدہ عزم اور کشمیری عوام کے ساتھ خلوص نیت کا مظہر ہے، کیونکہ مسائل کا حل صرف بات چیت سے ممکن ہے، نہ کہ محاذ آرائی سے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال اور مطالبات سرکاری ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 36 مطالبات پہلے ہی مان لیے گئے ہیں، اس کے باوجود اے اے سی قیادت مسلسل احتجاج پر بضد ہے اور پاکستان و...
	ٹرائل کورٹ سمجھتی ہے ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے،چیف جسٹس کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت، بینچ نے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کوبھجوانے کاحکم دے دیا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کوبھی قانونی پراسیس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ استغاثہ 2سال کیس نہیں چلاتااورپھر کہتا ہے ملزم کوضمانت نہ دیں۔ اگرٹرائل کورٹ سمجھتی ہے کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے۔جبکہ بینچ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کوبھجوانے کاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
	ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ایم3ایم ہورون انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت 9.55 ٹریلین (تقریباً 105 ارب امریکی ڈالر) ہو چکی ہے۔ وہ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی سے آگے نکل گئے ہیں، جن کی دولت 8.15 ٹریلین ہے۔ اس فہرست میں پہلی بار ایک خاتون نے جگہ بنائی ہے۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن روشنی نادر ملہوترا نے 2.84 ٹریلین کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور یوں وہ نہ صرف بھارت کی سب سے دولت مند خاتون بن گئی ہیں بلکہ ٹاپ 10 میں سب سے کم عمر بھی ہیں۔ یہ بھی...
	پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول وضوابط جاری کر دیے ہیں۔  ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری مراسلے میں سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے بیان، رائے یا معلومات شیئر کرنے میں انتہائی احتیاط برتیں۔ مراسلے کے مطابق بغیر منظوری کے حکومتی پالیسی پر اظہار رائے یا ذاتی آراء دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ افسران کا رویہ عوامی تاثر پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا انہیں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر قواعد کی پابندی لازم قرار دی گئی ہے۔...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر رقم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ حکومت ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے گا بھی مت کیوں کہ یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، ابراہیم اکارڈ کی جانب پیش قدمی ہماری ریڈلائن ہے اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو قوم کے غیض وغضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف کرکے جو معاہدہ کیا جائے گا وہ ناپائیدارہوگا کیوں کہ فلسطینی ہی اس معاملے کے اصل فریق ہیں جنہیں شامل کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، جماعت اسلامی کی...
	وفاقی حکومت نے جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو وی وی آئی پی سکیورٹی اسٹیٹس دے دیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ، پنجاب ہوم ڈپارٹمنٹ، پنجاب رینجرز اور لاہور و راولپنڈی پولیس کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔مراسلے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر جنوبی افریقا کی ٹیم کے دورے کو وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کی منظوری دی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاجا سکے۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ہائی پروفائل سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم...
	ویب ڈیسک: افغانستان میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے دارالحکومت کابل کا مرکزی ایئرپورٹ مکمل طور پر بند ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ جبکہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کابل ائیرپورٹ کے حوالے سے ایک شہری نے بتایا کہ ایئرپورٹ تقریباً سنسان ہے۔ اور وہاں پروازوں کی آمدورفت کے کوئی آثار نہیں ہیں۔  ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  منگل کو کابل آنے اور جانے والی چند پروازیں منسوخ ہوئیں۔ تاہم کئی پروازوں کا اسٹیٹس ’’نامعلوم‘‘ کر دیا گیا۔ کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کے خواہش مند...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-15 لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیس نکاتی منصوبہ پر وزیراعظم شہباز شریف کی تائید کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے مکمل مسترد کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم کے بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی بھی قوم کو یہ حق ہے کہ اگر اس کی سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال نواب شاہ کے عقبی جانب اور کوٹ روڈ پر واقع ایچ ایم خوجہ ٹاؤن میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ اسپتال کے اطراف اور رہائشی علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق اسپتال کے باہر جمع ہونے والی غلاظت اور کوڑے کرکٹ کے باعث مریض اور ان کے تیماردار سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ لوگ اسپتال صحت یابی کے لیے آتے ہیں لیکن ماحولیاتی آلودگی اور بدبو کے باعث مزید بیمار ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اسپتال کے عقبی حصے میں کچرے کے ڈھیر مچھروں،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کا ساتھ نہ دینے پر فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو حماس کے خلاف استعمال کرنےکی اسرائیلی کوششیں جاری ہیں اور اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو حماس کے خلاف لڑنےکےلیے اسلحہ اور  بھاری رقوم دینےکی کوششیں کررہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں آباد معروف فلسطینی قبیلے حمائل کے سربراہان کو خریدنے کی کوشش کی مگر  فلسطینی قبیلے کے انکار  پر  اسرائیلی فوج نےان کے 50 سے زائد افراد کوقتل کیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ غزہ میں حماس کے متبادل انتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے کی اسرائیلی کوششیں تاحال جاری ہیں اور حمائل کے انکار کے بعد دیگر قبائل کو ...
	—تصویر آئی این پی امریکا کی جانب سے کوئٹہ کے ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کوئٹہ: پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکا، 10 افراد شہید، 26 زخمیکوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 ایف سی کے جوانوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے۔ امریکی سفارت خانے کا مزید کہنا ہے کہ امریکا دہشت گردی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بیس نکاتی حل پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کوکسی صورت قبول نہیں کرتے، پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضامندی دے سکتی ہے؟اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سرزمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کے خلاف مسلح جدوجہد کرسکتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ امن معاہدے کے نام پر...
	پاکستان تحریک انصاف نے آج صبح کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی میں ایف سی اہلکاروں سمیت عام شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ ایک نہایت المناک اور دل خراش سانحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ترجمان نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قومی سلامتی اور عوامی...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کیے گئے اسپنر آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز سے وابستہ آصف آفریدی کی عمر 38 سال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل کا ٹاس فکس تھا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے آصف آفریدی کی سلیکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آصف آفریدی کون ہے؟...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات پر غور کیا گیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے مطابق محصولات یا اقتصادی ترقی میں کوئی بڑا نقصان سامنے نہیں آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی بڑے معاشی دھچکے کی نشاندہی نہیں کی، جس کے باعث ترقیاتی اہداف متاثر ہونے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے واضح کیا کہ ابتدائی اعدادوشمار کی بنیاد پر محصولات اور معاشی نمو دونوں محفوظ ہیں۔ملاقات میں صوبائی حکومتوں کی جانب...
	قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں۔سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس کے مطابق پورے افغانستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے اور قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی معمول کے مقابلے میں صرف *14 فیصد رہ گئی ہے، جو جان بوجھ کر سروسز بند کرنے کے مترادف ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا کہ اس کا کابل بیورو شام 6 بج کر 15 منٹ پر مواصلاتی رابطے سے محروم ہوگیا، جس میں موبائل فون سروس بھی شامل تھی۔رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے رواں ماہ کے آغاز میں انٹرنیٹ پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا اور کئی صوبوں...
	سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول کے قریب گلی میں فائرنگ سے بیوہ خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ غلام عباس جاں بحق ہوگئی۔ سہراب گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول لاسی گوٹھ میں رہائشی پذیر اپنے بھائی کے گھر سے اپنے  تین بچوں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کی ریڈ کریسنٹ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی ہے جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بیڑے کی شکل میں بحیرہ روم کے راستے امداد لے جا رہا ہے،  یہ امداد یونان کے جزیرے کریٹ، قبرص اور مصر کے درمیانی علاقے میں موجود جہازوں تک پہنچائی گئی۔بین لاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا کئی دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس میں بالخصوص طبی ساز و سامان اور دیگر انسانی ضروریات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ “صمود” جس کا مطلب ہے استقامت اور ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے لیے 1967 کی جنگ کے بعد جدوجہد اور مزاحمت کی...