2025-10-05@16:25:39 GMT
تلاش کی گنتی: 3491

«سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی»:

(نئی خبر)
    پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گائوں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گائوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30جون 2026ء کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ پہنچے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی اور اْن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔میجر زیاد سلیم  مستونگ میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ وہ تین بھائی پاک فوج میں افسران ہیں جبکہ والد بریگیڈئیر سلیم بھی2005میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا  شہید کی ماں ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،اپنا سہاگ اور لخت...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے 14 اگست ہمیں بڑی قربانیوں، شہادتوں اور ہجرتوں کے بعد ملی ایک عظیم نعمت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے اور قومی یکجہتی کے عزم کو دہرانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ "بنیان مرصوص" کی شاندار کامیابی کے بعد اس سال کا جشنِ آزادی قوم کے حوصلے، عزم اور قومی فخر کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جوش و جذبے کے ساتھ جشنِ آزادی منائیں، لیکن قومی پرچم کی حرمت کا خاص خیال رکھیں۔ ہمارا پرچم ہماری پہچان ہے،...
    الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔  جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت اور کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ بچایا۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گا کر شہریوں سے خوب داد وصول کی۔ میوزک کنسرٹ میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا میوزک کنسرٹ میں شائے گل، بلال...
    آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے تمام کارکنان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں آصف علی زرداری اورشہباز شریف کی قوم کو تہہ دل سے آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد قائد...
    بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا پہلا ورکنگ سیشن سینیٹ آف پاکستان کی میزبانی میں 11-12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اس کانفرنس کے انقعاد کا مقصد، عالمی امن و سلامتی کے قیام، نیز مشترکہ عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی راہنماؤں کے درمیان بات چیت کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سینیٹ کے چیرمین نے ایران کی قومی اسمبلی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو اسلام آباد کا دورے اور بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے پہلے اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی مشیر محترمہ مصباح گوہر اور اسلام آباد میں متعین ایران کے ڈپٹی ایمبسیڈر نبی شیرازی کے درمیان ہونے والی ملاقات...
    بھارت کی سینئر اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں کولکتا میں طویل علالت کے بعد چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھانے والی بسنتی چیٹرجی  مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔ بنگال فلم انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی بسنتی چیٹرجی کو چند برس قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ آخری اسسٹیج پر ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم بینوں کو افسردہ کر دیا۔ بسنتی چیٹرجی نے نہ صرف بلاک بسٹرز فلمیں دیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر بھی دھاک...
      —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر عبدالعلیم خان میجر زیاد سلیم شہید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے میجر زیاد سلیم شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے میجر زیاد سلیم شہید کی والدہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ شہید کی والدہ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ عطاء فرمائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یومِ آزادی پر وطن کی خاطر جانیں دینے والے ہیروز کو یاد کرنا چاہیے۔
    اسلام آباد: سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام “نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔ انہوںنے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی امداد روکنے کی پالیسی کے خلاف جاری حکم امتناع کو 2-1 کی اکثریت سے ختم کر دیا۔(جاری ہے) اس عدالتی فیصلے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سیاسی اور قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انہیں اپنی متنازع پالیسی پر عمل درآمد کا راستہ مل گیا ہے۔ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تمام غیر ملکی امداد پر 90 دن کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے سول و عسکری ایوارڈز کمیٹی کی جانب سے ’نشان پاکستان‘ کے لیے اپنی نامزدگی منظور کرنے کے بجائے اپنا فہرست سے نکال دیا۔ اسی طرح اس موقع پر سینیئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی اور کہاکہ یہ اعزاز پوری قوم کا حق ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام ’نشان پاکستان‘ کے لیے تجویز کیا تھا، تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال دیا اور باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں فتح: فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف، وفاقی وزرا اور بلاول بھٹو کو اعلیٰ اعزازات...
    جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ اطلاعات و نشریات نے جشن آزادی کے موقع پر قومی اخبارات میں سرکاری اشتہار جاری کیا جس میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر شامل نہیں کی گئیں۔جاری کردہ اشتہار میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت پاک بحریہ اور پاکستان ائیرفورس کے سربراہان کو دکھایا گیا۔اشتہار میں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ قومی پرچم، منارِ پاکستان، مختلف ثقافتوں کے لوگ اور...
    اسلام آباد: پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر سوال اٹھایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان میں وسیع تیل کے ذخائر کے حوالے بیان کی حقیقت کیا ہے؟۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ امریکی صدر ہمیں پاکستان میں ذخائر کا بتا رہے ہیں، حکومت پاکستان کیوں نہیں بتارہی ہے؟۔ وزیر مملکت پیٹرولیم علی پرویز ملک نے جواب دیا کہ پاکستان نے حال ہی میں کویت، ترکی سمیت متعدد تیل کمپنیوں کو تیل تلاش کرنے کی اجازت دی ہے۔ تیل کے ذخائر موجود...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوا۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے، امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے،سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے شاندار تقریب جاری ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفراء اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کا...
    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ نے اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے...
    امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے اس حکم امتناع کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت محکمہ خارجہ کو غیر ملکی امداد کی ادائیگیاں جاری رکھنے کا پابند بنایا گیا تھا۔ اس فیصلے کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک اہم قانونی کامیابی سمجھا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ڈسٹرکٹ آف کولمبیا سرکٹ کے 3 رکنی اپیل بینچ نے 1-2 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ ماتحت عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو کانگریس کی منظور یافتہ غیر ملکی امداد بحال کرنے کا حکم دے کر غلطی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کے لیے 397 ملین ڈالرز سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیے یاد...
    اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دار الحکومت میں معرکہ حق اور 78 ویں جشن آزادی کی تقریب جاری ہے۔تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، لاہور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اہم سرکاری و نجی عمارات کو قومی پرچم، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔شہروں، قصبوں اور دیہات میں جگہ جگہ قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر قومی اشیا کے...
    متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز...
    پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کےعلاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی۔ انہوں نے کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کی ،اے جے کے کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر مواصلات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے...
    پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ تبدیل کردیا ہے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے طلبا کے لیے اسکولز 18 اگست سے کھلیں گے جبکہ او لیولز، اے لیولز اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سے شروع ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ فیصلے میں تبدیلی تعلیمی...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی زیر صدارت ہونے والے لانکانگ میکونگ تعاون پر وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس اور چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی غیر رسمی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لانکانگ میکونگ تعاون چین، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے درمیان مشترکہ تعمیر، مشاورت اور اشتراک کے لیے ایک نئے علاقائی تعاون کا میکانزم ہے۔رواں سال اس میکانزم کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کو امید ہے کہ موجودہ اجلاس کے ذریعے وہ میکانگ ممالک کے ساتھ تعاون کی کامیابیوں کا جائزہ لےگا، کامیاب تجربات کا تجزیہ پیش کرے گا، میکانزم کے مستقبل کی ترقی...
    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، یہ کمٹمنٹ لازوال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی تحریک طالبان کشمیر کے دعوے اور حقائق انہوں نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مظلوم نہیں بلکہ بہادر کشمیری کہتا ہوں، جو عزم و استقامت کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہل کشمیر غلامی کی...
    انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی رولز کو معطل کر کے پیش کی جائیگی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی رولز معطل کر کے پہلے بل پیش کیا جائے گ اور پھر اسے منظور کرایا جائے گا۔
    پشاور+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو  الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  کی۔ عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو دونوں ایوانوں میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔ عدالت نے الیکشن کمشن اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق الیکشن کمشن کسی ممبر کو نااہل نہیں کر سکتا۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان...
    راو لپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو  اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری  انٹرچینج پر چھوڑ  دیا۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو بھی  رہا کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے  پر علیمہ خان اور  نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد  پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟ علیمہ خان اور نورین نیازی نے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے چکری میں علیمہ خان اور نورین خان کا استقبال کیا۔ پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا تھا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود...
    قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
    راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی...
    بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے...
    راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر حراست میں لے لیا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے دونوں کو چکری انٹرچینج کی جانب لے جانا شروع کیا، جبکہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنان کو رہا کردیا گیا۔ علیمہ خان اور نورین نیازی اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے رہی تھیں۔ اس سے قبل پولیس حکام نے علیمہ خان اور نورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست بھی کی تھی۔ حراست میں لیے جانے سے قبل...
    راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔ دونوں بہنیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً جیل کے قریب دھرنا دے رہی تھیں۔ پولیس نے ابتدائی طور پر ان سے پرامن طور پر واپس جانے کی درخواست کی، تاہم انکار پر انہیں تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نو کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔ علیمہ خان نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران...
    پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی...
    ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4...
    پشاور ہائی کورٹ نے منگل کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی اور عہدوں سے برطرفی کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری پر حکمِ امتناع جاری کر دیا۔ 5 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر اپوزیشن اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق 3 مقدمات میں سزا کے بعد نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد، 8 اگست کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر کے دونوں رہنماؤں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید...
    ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی نئی حد بندی اور ایک نیا صوبہ بنانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ قومی اسمبلی میں آئین کے آرٹیکل 51 اور 59 میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، آئینی ترمیم بل 2025 کا بل رکن قومی اسمبلی ریاض حسین فتیانہ نے پیش کیا، ترمیمی بل میں صوبہ پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ "مغربی پنجاب" تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ بل کے متن کے مطابق صوبہ پنجاب کی حد بندی کرکے مغربی پنجاب کا نیا صوبہ بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے، پنجاب کی مجموعی بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے جڑے مسائل کو پورا کرنے میں انتظامی رکاوٹوں کے باعث اب پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔...
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے بھی روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کی تقرری سے روک دیا گیا ہے۔عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔اس حوالے سے عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی ہے۔ شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرارالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی...
    ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روکنے کا حکم دے دیا۔  پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو  الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت  کی۔  عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو دونوں ایوانوں میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔  واضح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ا لقادر ٹرسٹ کیس کے  اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت اراضی کو نیلام کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا  میں 405کنال اراضی 34لاکھ 20ہزار روپے فی کینال کے حساب سے نیلام کر دی گئی، اس نیلامی سے  حکومت کو  ایک  ارب 38  کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔  علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔  نہایت ہلکا، بے حد مضبوط، ویوو نے پاکستان میں X Fold5 متعارف کروا دیا   دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے...
    جنوبی کوریا کے صدر لی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اگست کو ایک سربراہی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اتحاد اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: جنگِ کوریا کی 75 ویں برسی، جنوبی کوریا کے صدر اب کیا چاہتے ہیں؟ جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنما دفاعی تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر بھی غور کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
    آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں پہلی بار منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ بسمہ آصف نے اپنی پہلی تقریر اردو زبان میں کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی اجلاس میں جب بسمہ آصف نے اردو زبان میں "السلام علیکم" کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا تو ایوان میں موجود تمام اراکین نے نہ صرف توجہ سے سنا بلکہ تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ بسمہ آصف نے جذباتی انداز میں کہا کہ میری شناخت صرف میری ذات نہیں، میری جڑیں پاکستان سے ہیں، میری زبان اردو ہے اور مجھے اپنی پنجابی ثقافت پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کا منتخب ہونا صرف ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ آسٹریلیا میں بسنے والے تمام تارکین وطن کی نمائندگی ہے۔...
    سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے چینی ،کون کونسے سے افسران ہوئے کامیاب ، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے گریڈ 17کے 4اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے گریڈ 18میں ترقی پانے والوں میں نذیر احمد، سید علی مرتضی ، ارشد آفریدی اور شیخ ذیشان شامل ہیں ۔ دوسری طرف نظر انداز کئے جانے والے ادارے...
    علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) 190ملین پاونڈ کیس کے اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے جس دوران علی ریاض ملک کی 405 کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے کنال پر فروخت کر دی گئی ۔عدالتی احکامات پر اسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے ریونیو دفتر بہارہ کہو میں نیلامی کروائی، یونین کونسل کے ممبر نے اعلان شروع کیا کہ جس کے پاس پچاس لاکھ روپے کا پے آرڈر ہے وہ سٹیج پر آکر ٹوکن حاصل کرے اور بولی میں شامل ہو، فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کنال اراضی پر کوئی بولی نہ لگنے کے باعث...
    وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ ...
    آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام عوامی امنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، جماعت اسلامی نو مبر میں ہو نے والے اجتماع عام سے قبل عوام کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ملک بھر میں ہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائے گی جماعت اسلامی کی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، انھوں نے کہاجماعت اسلامی کے بارے میں قوم کا ذہن تبدیل ہو رہا...
    مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور کرپشن کے خلاف اقدامات پر تفصیلی مشاورت کا آغاز کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مری میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئیں، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر سینئر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ اہم امور زیر بحث اس اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس میں نہ صرف ملکی سیاسی حالات بلکہ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قیادت نے اس بات پر بھی غور کیا کہ کرپشن کی روک تھام کے لیے کن مؤثر حکمت عملی کو اپنایا جا سکتا ہے، تاکہ حکومتی...
    ویسے تو ہر معاشرے میں سوکنوں کے مابین بیر ہونا عام بات سمجھی جاتی ہے تاہم کبھی کبھی ان میں آپس میں پیار و ایثار کی ایسی مثال سامنے آجاتی ہے کہ یقین نہیں آتا۔ ایسا ہی ایک حیران کن اور متاثر کن واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں ایک شوہر کی پہلی بیوی نے دوسری بیوی کو اپنا جگر کا حصہ عطیہ کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ماجد بلدہ الروقی کی دوسری بیوی تغرید عوض السعدی جگر کے ایک سنگین مرض میں مبتلا تھیں اور اس کی جان بچانے کے لیے جگر ٹرانسپلانٹ ضروری تھا۔ اسپتال میں ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا کہ پہلی بیوی جن کا نام نورا سالم الشمری ہے، کا جگر دوسری بیوی کیلئے موزوں...
    اویس کیانی :  وزیر اعظم  شہباز شریف نے  مری میں مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  شہباز شریف نے  مری میں مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔  عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ    نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی  کو بہتر بنانے کے حوالے...
    بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر، اشتہار جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی...
    چین میں ایک شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی ڈیل چین کے صوبہ سیچوان میں ایک فٹنس کلب نے پیش کی جس میں 300 سال تک جِم کی سہولت استعمال کرنے کا وعدہ کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس ممبرشپ کی قیمت عام سالانہ فیس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے لیکن خریدار کا کہنا ہے کہ وہ اسے اپنی اگلی نسلوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ماہرین نے اس آفر کو ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ قرار دیا ہے کیونکہ عملی طور پر کوئی بھی اتنی طویل مدت تک ذاتی طور پر فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ تاہم قانونی طور پر اگر جِم اتنا عرصہ قائم رہا تو...
    گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، شیشپر گلیشیئر بپھر گیا، سڑکیں، فصلیں اور زمینیں بہہ گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تفصیل کے مطابق گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث8رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے. پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے.(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں...
    مری (نیوز ڈیسک)مری میں یومِ آزادی کے موقع پر ہجوم اور بد نظمی سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے 12 سے 14 اگست تک تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں مری کی مال روڈ پر صرف سیاح فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post Views: 4
    کینبرا(انٹرنیشنل ڈیسک)کینبرا میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو آئندہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کچھ یورپی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دے کر سخت تنقید کی تھی۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ جب تک ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی، مزاحمت ختم نہیں کی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 60...
    پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان ویمنز ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم سیریز 1-2 سے آئرلینڈ کے نام رہی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، کپتان فاطمہ ثنا آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 155 رنز بنائے۔ اورلا پرینڈرگاسٹ نے ناقابل شکست 64 اور گیبی لیوئس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، وحیدہ اختر، سعدیہ اقبال اور کپتان فاطمہ ثنا نے...
    سٹی 42 : وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدر جمہوریہ آذربائیجان جناب الہام علیئیف سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے اس تاریخی امن معاہدے پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی۔  اپنی دوستانہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران، وزیراعظم شہباز شریف  نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تین دہائیوں پرانے تنازعے کو پرامن انجام تک پہنچانے اور قفقاز کے علاقے (caucasus region) کے لیے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام علییف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی نے اپنے نئے اور طویل عرصے سے زیرِانتظار ماڈل جی پی ٹی-5 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اسے دنیا کا سب سے ذہین رائٹنگ اور کوڈنگ ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منطقی سوچ کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور مفت استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ لیکن ماڈل کے سامنے آتے ہی آن لائن کمیونٹی میں بحث چھڑ گئی اور خاص طور پر تجربہ کار صارفین کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی۔ ریڈٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں ایک صارف نے جی پی ٹی-5 کو “مایوس کن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس...
     (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔  ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔   انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  علی امین نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف ایک بار پھر بھارتی ایئر چیف کے بیان پر کھل کر بول پڑے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان خواجہ آصف نے کہاکہ 3ماہ کے بعد بھارتی ائیر چیف خواب خرگوش سے جاگ اٹھے خیال آیا کہ انہوں نے پاکستانی طیارے تباہ کیے۔  خواجہ آصف کاکہناتھا کہ بھارت میں مودی کی شمشان گھاٹ میں جلی اور راکھ ہوئی  سیاست کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش۔وزیر دفاع کاکہناتھا کہ مودی وطن میں اور دنیا میں ٹکے ٹوکری ہو چکے ہیں۔ ایسی بھونڈی کوشش نے بھارت کی رہی سہی ساکھ کو بھی مٹی میں ملا دیا۔ مظفرآباد: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق 3ماہ...
    ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری سے رحمت العالمین و خاتم النبیین ﷺ اتھارٹی کے لیے رواں ماہ 6 اگست کو جاری کیے گئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں شامل ایک خاتون رکن، ڈاکٹر فرخندہ ضیا ڈیڑھ ماہ قبل انتقال کر چکی تھیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت تعلیم ان کے انتقال سے لاعلم تھے۔ وزارت تعلیم نے وزیراعظم کی منظوری سے 6 ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جن میں ڈاکٹر فرخندہ ضیا کا نام بھی شامل تھا۔ تاہم وہ 22 جون 2025 کو وفات پا چکی تھیں۔ مزید پڑھیں: کے پی: مزدور کی اجرت 36 ہزار روپے، پولیس میں بھرتیوں سمیت مختلف امور کی منظوری وزارت تعلیم...
    لیورپول کے مشہور فارورڈ محمد صلاح نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا پر تنقید کی ہے کہ اس نے فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید المعروف “فلسطینی پیلے” کی یاد میں جاری بیان میں ان کی موت کے حالات کا ذکر نہیں کیا۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق 41 سالہ سلیمان العبید گزشتہ بدھ کے روز جنوبی غزہ میں اس وقت اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے جب وہ انسانی امداد کے منتظر شہریوں کے درمیان موجود تھے۔ Can you tell us how he died, where, and why? https://t.co/W7HCyVVtBE — Mohamed Salah (@MoSalah) August 9, 2025 یوئیفا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں العبید کو ’ایک ایسا باصلاحیت کھلاڑی قراردیا جس نے...
    نئی دہلی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کے لئے بیان دے دیا۔ بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنچاب اسمبلی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران 4 قوانین کی منظوری کے وقت میں نے کورم کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کرتے ہوئے میری رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنچاب اسمبلی  امتیاز شیخ نے سپیکر کی جانب سے رکنیت معطلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ امتیاز...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکمت عملی کے نتیجے میں صوبہ 31 سال پرانے ’کموڈٹی قرض‘ کے بوجھ سے آزاد ہوگیا، جو گندم کی مہنگی خریداری کے باعث پیدا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2025 کو نیشنل بینک کو 13 ارب 90 کروڑ روپے کی آخری قسط ادا کرکے کمرشل بینکوں کا تمام کموڈٹی قرض مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل ادائیگی میں تاخیر کے باعث پنجاب حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرنا پڑتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز گندم کی اوپن مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر خریداری نے مارکیٹ کا...
    کینیڈا میں ایک دلیر کتے نے گھر میں گھسنے والے ریچھ کو بھگا دیا۔ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک دلیر 6 پاؤنڈ وزنی پومیرینین کتے نے گھر میں گھس آنے والے ریچھ کو بھگا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کتے خواب میں اپنے مالکان کو دیکھتے ہیں، ماہر نفسیات کا دعویٰ مغربی وینکوور کی رہائشی کیلا کلین نے اپنے گھر کے سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید گرمی کے باعث دروازہ کھلا رکھنے پر ایک ریچھ آرام سے اندر داخل ہوا۔ ریچھ پہلے ڈرائنگ روم میں گیا، ٹی وی کے پاس سونگھتا رہا اور پھر وہ ناشتے کی طرف بڑھا جو کلین نے اپنے ننھے کتے ’اسکاوٹ‘ کے لیے رکھا تھا۔ کینیڈا میں...
    لاہور: پی ٹی آئی کے ایم پی اے شیخ امتیاز نے اسمبلی رکنیت کی معطلی کو چیلنج کردیا۔ شیخ امتیاز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں شیخ امتیاز نے موقف اپنایا کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر انکی رکنیت 15 نشستوں کیلئے معطل کردی گئی۔ شیخ امتیاز نے کہا کہ اسپیکر کو ایسی رولنگ دینے کا اختیار نہیں، گورنر کو بھی اس حوالے سے لکھا مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ شیخ امتیاز نے لائیور ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ انکی رکنیت معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے کم آمدنی والے گھریلو صارفین کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اب ایسے شہری جو ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، مفت سولر سسٹم حاصل کر سکیں گے۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ تیس ہزار گھروں میں سولر سسٹمز لگائے جائیں گے تاکہ نہ صرف غریب طبقے کو ریلیف ملے بلکہ قابلِ تجدید توانائی کو فروغ بھی دیا جا سکے۔ اہلیت کا معیار پچھلے چھ ماہ میں بجلی کا استعمال مسلسل سو یونٹ سے کم ہونا چاہیے۔ درخواست دہندہ پہلے کسی سرکاری اسکیم کے تحت سولر سسٹم حاصل نہ کر چکا ہو۔ درخواست دینے کا طریقہ خواہشمند افراد کو اپنے قومی شناختی...
    سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ نے اسپیکر کی جانب سے رکنیت معطلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت سے رجوع کیا اور درخواست میں پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔امتیاز محمود شیخ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران 4 قوانین کی منظوری کے وقت میں نے کورم کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کرتے ہوئے میری رکنیت 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف...
    انسٹاگرام نے اب صارفین کے لیے ری پوسٹنگ کا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کی مدد سے وہ پبلک اکاؤنٹس کے ریلز اور فیڈ پوسٹس کو اپنے فالوورز کے ساتھ براہِ راست شیئر کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر اصل تخلیق کار کو مکمل کریڈٹ دیتا ہے اور صارفین کے لیے مواد کو دوبارہ شئیر کرنا آسان بناتا ہے۔ ری پوسٹنگ فیچر کیا ہے؟ اب تک انسٹاگرام صارفین دوسرے صارفین کی پوسٹس کو صرف اسٹوریز یا ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے شیئر کر سکتے تھے، لیکن نئی ری پوسٹنگ آپشن سے آپ کسی بھی پبلک ریِل یا فیڈ پوسٹ کو اپنے فالوورز کے مین فیڈ پر ری شیئر کر سکتے ہیں جیسے وہ آپ کی اپنی پوسٹ ہو۔ یہ ری پوسٹس...
    اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین...
    بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کیماڑی پہنچے اور بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "معرکہ حق جشنِ آزادی" پورے پاکستان میں جوش و خروش سے جاری ہے اور گورنر...
    لیببو گُڑیا کے بڑھتے جنون نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاپونتے میں ایک چھوٹی ری سیل شاپ میں بڑی چوری کو جنم دیا، جہاں چور تقریباً 30 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا سامان چرا کر لے گئے، جس میں تمام لیببو گُڑیا شامل تھیں۔ یہ گُڑیا، جو بڑی آنکھوں والی خوبصورت مگر عجیب و غریب شکل کی پلس ٹوائز ہیں، ٹک ٹاک پر بے حد مقبول ہو چکی ہیں اور عام کھلونوں کے مقابلے میں کافی مہنگی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: لوگوں کو خوفزدہ کرنے والی ڈراؤنی گڑیا گرفتار ای بی سی نیوز کے مطابق شاپ کی شریک مالک کے مطابق دکان صرف دو ماہ سے کام کر رہی تھی جب بدھ کی صبح چوروں نے اس...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔  بلاول بھٹو نے اس موقع پر وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ انہوں نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے بڑے بھائی جاوید شفیع سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تعزیت کی۔  سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔  10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں بے پناہ استعداد رکھتا ہے، جسے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل، خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جنگلات، دریا، ریگستان اور ساحلی پٹی جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کو ممتاز مقام فراہم کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سیاحت کے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں راغب کرنے کے لئے بہترین انفراسٹرکچر کی تعمیر اور آسان سفر و رابطے اور اعلیٰ معیار کی جدید تفریحی سہولیات ناگزیر ہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔  وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالےسے بے پناہ استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برف پوش پہاڑ، جنگلات، دریا، ریگستانی علاقے اور کوسٹل لائن ایسے دیگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) جرمنی ایک نیشنل سکیورٹی کونسل کے قیام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے تاکہ سکیورٹی پالیسی کو بہتر طور پر مربوط کیا جا سکے۔ جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی سے کے مطابق اس منصوبے کے لیے وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری شروع ہو چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل کے قواعد و ضوابط 27 اگست کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔ یہ ادارہ حکومت کو باخبر فیصلے کرنے اور درمیانی و طویل مدتی خطرات کی پیش بینی کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کا پس منظر اور مقاصد نیشنل سیکیورٹی کونسل کا...
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکشمی پور میدان کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میجر طفیل محمد شہید کے یوم شہادت پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری اور جرات کی تاریخ لکھی اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشان حیدر کے وارث عظیم سپہ سالار نے دشمن کی صفوں میں گھس کر اسے قتل کر دیا۔ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔...
    معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اگست 2025ء) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز پاکستان کی سالانہ آبادی میں 2.55 فیصد اضافے کی شرح کو ایک تشویشناک رجحان قرار دیا۔ اور اس کے حل کے لیے فوری اور مربوط پالیسی اقدامات کی قومی سطح پر ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور مؤثر حکمت عملیوں پر غور کیا گیا تاکہ اس مسئلے کو بہتر طور پر قابو میں لایا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے خبردار کیا کہ...
    بیجنگ: چین نے اپنا پہلا چاند پر اترنے والا مشن ’’لانیوے‘‘ کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے۔ یہ تجربہ ہیبئی صوبے میں ایک ایسے مقام پر کیا گیا جو چاند کی سطح جیسا بنایا گیا تھا۔ یہاں خاص قسم کی مٹی، پتھروں اور گڑھوں کے ذریعے چاند کے ماحول کی نقل تیار کی گئی۔ چائنا مینڈ اسپیس (CMS) کے مطابق، یہ ٹیسٹ بہت پیچیدہ تھا اور اس میں لینڈر کے چڑھنے اور اترنے کے تمام مراحل کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اسے انسان بردار چاند مشن کی تیاری کا ایک "اہم سنگ میل" قرار دیا گیا ہے۔ ’’لانیوے‘‘ کا مطلب چینی زبان میں "چاند کو گلے لگانا" ہے۔ یہ لینڈر نہ صرف خلا بازوں کو چاند کی سطح پر لے جائے...
    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے 60 دن بعد مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے فارم-ڈی پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تصدیق کے ساتھ جمع کرائے جائیں، جن میں سالانہ آمدنی، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیل شامل ہو۔ آڈٹ رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے جاری شدہ اور پارٹی سربراہ یا مجاز عہدیدار کے دستخط شدہ ہوں، ساتھ ہی اس بات کی تصدیق ہو کہ ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول...
    ویب ڈیسک: آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ بلاجواز قرار دے دیا۔  صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔  صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ پنجاب میں موسمی صورتحال کی وجہ سے کیا ہے، دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کو بلاجواز قرار دے دیا۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے نیتن یاہو کے غزہ پر عسکری قبضے کی تجویز منظور کرلی     ایسوسی ایشن نے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور...
      ویب ڈیسک :ورنر ہاؤس کراچی میں جشنِ آزادی کے موقع پر معرکہ حق کی یاد تازہ کرنے کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف فنکاروں نے ملی نغمے اور حمد و نعت پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سماں باندھ دیا۔ استاد راحت فتح علی خان گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی دعوت پر کراچی پہنچے تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کا اربعین مارچ ملتوی کرنے کا اعلان، حکومت سے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق علاوہ ازیں محفل میں معروف ملی نغمے بھی گائے گئے۔ گورنر سندھ...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 129 لاہور میں...
    سٹی 42: انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کےقیام کےحوالے سےمزیداقدامات کے لیےکمیٹی تشکیل دی گئی  وزیراعظم نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم کردی،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ،وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ،مشیررانا ثناء اللہ،وزیر مملکت داخلہ،وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی ارکان کاحصہ ہیں ، چاروں صوبوں،آزادکشمیر، گلگت بلتستان کےچیف سیکرٹریز اور آئی جیزکمیٹی ارکان کا حصہ ہیں ،سیکیورٹی اداروں کےنمائندے اورچیف کمشنراسلام آباد کوکمیٹی میں شامل کیا گیاہے۔ ٹرمپ ٹیرف کا اثر! انڈیا میں سٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی کمیٹی31جولائی2025کومنعقدہ اجلاس میں زیربحث آنےوالےاہم اسٹرٹیجک نکات کاجائزہ لےگی،وزیراعظم کی سربراہی میں 31 جولائی  والےاجلاس میں فیلڈ مارشل سمیت دیگر اعلی حکام نےشرکت کی تھی، کمیٹی انسداد دہشتگردی وریاستی رٹ کے قیام سےمتعلق اہم معاملات،اسٹریٹیجک نکات پر غورکرے گی،کمیٹی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر پر2 سال کی پابندی عائد پی سی بی کے مطابق کرکٹر حیدر علی انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس کے ایک کریمنل ریکارڈ میں شامل تشویش ہیں، واقعپ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کرے گا، کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا۔ پی سی بی نے عندیہ دیا ہے کہ قانونی کارروائی کے خاتمے تک پی سی بی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    صدر تحریک انصاف سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے بھرپور انداز میں احتجاج کیا اور ریاستی تشدد، شیلنگ اور گرفتاریوں کے باوجود خوف کی زنجیریں توڑ دیں، عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آئینی حقوق کی بحالی کے لیے میدان میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں تنہا قید میں رکھنا آئین، انصاف اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سرپرست اعلیٰ کے ساتھ دہشت گردوں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے، جو کہ ظلم اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، حکومت ریاستی جبر اور طاقت کے استعمال سے ہماری...