2025-11-03@21:02:24 GMT
تلاش کی گنتی: 4993

«شاہد رند نے کہا»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے اعلان کو ’مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ ہے جب عالمی برادری کو انسانیت، انصاف اور امن کے مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔‘ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی قیادت، ان کی ثابت قدمی اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنایا۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ غزہ کی زمین پر دو سال سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کی ثالثی میں کئی ماہ سے جاری غزہ امن مذاکرات آخرکار ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے مجوزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جو خطے میں ایک نئی امید کی کرن سمجھی جا رہی ہے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنا، انسانی بحران کو کم کرنا اور ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جب کہ اسرائیلی افواج طے شدہ حدود کے مطابق مرحلہ وار...
    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی، عظیم دوست اور اتحادی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے ذریعے ہم اس اہم موڑ پر پہنچے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت، انکی شراکت داری، اسرائیل کی حفاظت اور ہمارے قیدیوں کی آزادی کیلئے انکے غیر متزلزل عزم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کے بعد  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ نیتن یاہو نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ یہ ایک سفارتی کامیابی ہے اور اسرائیل کی ریاست کی قومی اور  اخلاقی فتح بھی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز  میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن  نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب پاک سعودی تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے جبکہ سعودی عرب اس حوالے سے ہماری ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سعودی عرب سے آئے اعلیٰ سطح کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا سے گفتگو کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، گزشتہ چالیس سال سے سیاست میں ہوں، پہلی بار60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گیا تھا، سعودی عرب کے کئی دورے کئے،مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    SHARM EL-SHEIKH: اسرائیل اور حماس نے امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے مجوزہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد جنگ کے خاتمے اور انسانی بحران کا حل نکالنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ اسرائیلی افواج متفقہ حدود کے مطابق غزہ سے مرحلہ وار انخلا کریں گی۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115340993884364431 صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو امن کے طویل سفر کی پہلی بڑی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں شامل تمام فریقین کے ساتھ انصاف پر مبنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-9 کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکتے ہیں سعودی عرب سمیت ریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے ایسا کوئی فیصلہ قبول نہ کیا جائے جو فلسطینیوں کے امنگوں کے مطابق نہ ہو۔کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ملک کو ٹھیک کرنے کے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا ،عمران خان کے دور سمیت موجودہ دور میں ترقی نہیں ہوئی کرپشن روز بروز بڑھ رہی ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات 2 صوبوں کا معاملہ یا نورا کشتی نہیں جھگڑا اقتدار کا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، کراچی پریس کلب کے رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں اور یہ تمام کام پریس کلب کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف اور گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اسی ماہ کر دی جائے گی، جب کہ ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ناصر حسین...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، پاک سعودی تعلقات کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔  سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کیے کئی دورے کرچکا مگر حالیہ دورہ بالکل منفرد تھا،  سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی، ہم آج یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک  سعودی عرب دفاعی معاہدے کی بنیاد باہمی بھائی چارہ ہے، مل کر کام کریں تو عالمی برادری میں مضبوط مقام پیدا کر سکتے ہیں ، وقت ہمارے لیے سنہری مواقع لے کر آیا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی زیر قیادت سعودی وفد کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ اعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر...
      برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر تاریخی آزاد تجارتی معاہدے کے چند ماہ بعد بھارت پہنچ گئے۔ یہ کیئر اسٹارمر کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، وہ 125 رکنی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئے ہیں، جس میں برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹو شان ڈوئل سمیت متعدد سرکردہ کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ یہ 2 روزہ دورہ اُن کے جولائی میں لندن میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد ہو رہا ہے، جہاں دونوں رہنماؤں نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، اسٹارمر کل مودی سے دوبارہ ملاقات کریں گے اور ممبئی میں ایک فِن ٹیک کانفرنس سے بھی مشترکہ طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) نے حکومت سے الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق سبسڈی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ڈی جی پاما عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غیرمعیاری بیٹریوں والی الیکٹرک گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کرنی چاہیے تاکہ صارفین کو ناقص ٹیکنالوجی والی گاڑیاں خریدنے پر مجبور نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غیر معیاری بیٹریوں کی اجازت دینا صارفین کے اعتماد کو نقصان پہنچا سکتا ہے، جبکہ ناقص بیٹریوں کے استعمال سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کی پائیداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس شعبے کو درست سمت میں نہ چلایا گیا تو ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی...
    جیو نیوز کے سینئر اینکر و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے۔شاہز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو ہٹانے جانے کی خبروں سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔ جیو نیوز کے سینئر اینکر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی، جبکہ...
    کراچی پریس کلب کے دورے میں گفتگو کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ عظمی بخاری سکھر آجائیں ان کو دورہ کرائیں گے، عظمی بخاری سندھ کے اسپتالوں کا دورہ کرلیں، سیاست میں گرماگرمی نہیں ہونی چاہیئے، چچا بھتیجی کے جھگڑے کا رنگ دیا جارہا ہے، اس کا نقصان وفاقی حکومت کو ہوگا، اب بڑی مشکل سے ملک بہتری کی طرف جارہا ہے جس میں فیلڈ مارشل، وزیراعظم اور صدر زرداری کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پریس کلب کی رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز دیئے جا رہے ہیں، تمام ترقیاتی کام پریس کلب کی زیر نگرانی مکمل کیے جائیں گے، ایم ڈی اے میں 80۔20...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ترقی نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع نہیں پیدا ہونگے، جب انتشار ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی، 17 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی تک میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے، بدقسمتی ہے کہ مہنگائی بیروزگاری کے ساتھ کرپشن بدترین سطح پر ہے، سینیٹ قومی صوبائی اسمبلی میں اکثریت پیسے دیکر آئی ہے، ملک کی ترقی سیاسی انتشار کے خاتمہ اور قانونی کی حکمرانی سے مشروط ہے، صوبہ سندھ میں 17 سال سے ایک جماعت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔ شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے،  سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ اسلامی اقدار پر عمل کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم یہاں ایک خاندان کی طرح جمع ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب گئے تھے، اس کے بعد متعدد دورے کیے، تاہم حالیہ دورہ ریاض اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    معاشرے کے تقریباً ہر شعبے کو بدلتی مصنوعی ذہانت اب مذہب میں بھی قدم جما رہی ہے جہاں ورچوئل حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور خودکار وعظ پیش کیے جا رہے ہیں جو ایک ایسا انقلاب ہے جس پر مذہبی عقیدت مندوں کی آرا مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ریاض میں عالمی کانفرنس کا آغاز، عربی لغت نگاری کو مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ کرنے پر زور مذہبی چیٹ بوٹس اور دیگر مذہبی ڈیجیٹل آلات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو تیزی سے بدلتی ہوئی سماجی میل جول اور رابطے کے دور میں مشورہ، سکون اور روحانی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ ایک ایپ جس کا نام ’ٹیکسٹ وِد یسوع‘ ہے جو ہزاروں صارفین رکھتی ہے۔ اس میں لوگ بظاہر...
    وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑی کے ساتھ چھوٹی سڑکیں بھی بنا رہے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ترقیاتی اسکیم کے حوالے سے مسائل حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعید غنی صاحب سے جو چیزیں رہ گئی ہے ان کو حل کریں گے، شہر کی تمام سڑکوں کو از سر نو بنایا جائے گا۔وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ کراچی شہر کےاندر بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی سڑکوں کو بنا رہے ہیں۔ سڑکوں کے ساتھ سیوریج مسائل کو بھی حل کررہے ہیں، پانی کے مسائل کی نشاندہی کریں۔سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہے،...
    کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک ’’حقیقی موقع‘‘ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں مثبت تبدیلی لا...
    پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات: وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا، پی ٹی آئی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی دو بڑی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث وفاقی سطح پر سیاسی تناؤ بڑھنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے سینیئر رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک ہوں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچائیں گے۔ اجلاس میں...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ میں امریکا کے ساتھ معدنیات سے متعلق معاہدے پر دیے گئے بیان پر وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ’وزیرِاعظم نے اُنہیں سینیٹ میں تقریر کے بعد ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا جو دراصل دورہ امریکا پر بریفنگ سے متعلق تھی۔ وفاقی وزیرِ قانون، اعظم نذیر تارڑ نے کل میری تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ میری ملاقات، جو دراصل ان کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی کا ذکر کیا۔ اس حوالے سے میں ضروری وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ باقی،...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کی نجکاری سے متعلق اعلامیہ کو معطل کردیا۔ خیبر پختونخوا میں کم کارکردگی والے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف درخواست پر جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار محمد حمدان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت نے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکولوں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے بارہویں تک خراب کارکردگی دکھانے والے اسکولوں کو آوٹ سورس کیا جائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین میں 5 سال سے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا حکومت پر لازم ہے، صوبے کے اسکولوں میں وسائل اور اساتذہ کی کمی بھی ہے۔ درخواست گزار کے...
    پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ہیروز کے طویل عرصے تک کام کرنے اور ہیروئنز کے کم عرصے میں پس پردہ جانے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے۔ فیصل قریشی کا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد اداکار زندگی بھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنائے رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی بنا پر کام میں وقفہ لیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا اداکار نے سویرہ ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خواتین...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے ایک حقیقی موقع موجود ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کی کوششیں فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب ہیں، جو غزہ سے آگے کے خطے میں بھی مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ امریکی مذاکرات کار اس وقت مصر میں جاری بالواسطہ بات چیت کا حصہ ہیں۔ وائٹ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے  چینی سفارتخانے میں ‘‘اے شیئرڈ بیمِنگ مون، آل یونائیٹڈ ہارٹس اینڈ ہینڈز’’ کے عنوان سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ،چینی ڈاکٹروں کی پاکستانی بچوں کی جانیں بچانے کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا ،خاتون اول نے چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا،۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کا عکاس ہے۔‘اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن کر رہی ہے’’۔چینی ڈاکٹروں نے ہمارے بچوں کی زندگیاں بچا کر الفاظ کو عمل میں بدلا، یہ تعلقات کی اصل پہچان ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251008-2-13 پڈعیدن(نمائندہ جسارت) ریجنل ڈائریکٹر محتسب نوشہروفیروز کا رورل ہیلتھ دریا خان مری کا اچانک دورہ اسپتال ملازمین میں طوفان برپا ہوگیا۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری چیک کی اور وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا اور وہاں موجود عملے کو ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا اچھا خیال رکھنا اور انہیں عبادت سمجھنا چاہیے۔ دریا خان مری نے صوبائی محتسب آفس میں صحافیوں، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور شہریوں سمیت ہسپتال میں موجود مریضوں کو معلومات فراہم کیں۔ محتسب آفس نوشہرو فیروز کے ریجنل ڈائریکٹر خالد شیخ نے کہا کہ محتسب کے پاس عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن کے دفتر میں خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کی اب تک غزہ ریلیف کے ضمن میں رپورٹ پیش کی گئی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کیلیے2 سال سے مسلسل امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اب تک7 ارب90 کروڑ غزہ ریلیف پر خرچ کرچکے ہیں، الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان، مصر، اردن، ترکی کے علاوہ غزہ کے اندر سے بھی امدادی آپریشن کیے گئے۔ پاکستان سے28 طیاروں اور4 بحری جہازوں کے ذریعے متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 4 ہزار857 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے تاکہ نمازیوں کی سہولت میسر ہو۔ اسی تناظر میں مدینہ کے گورنر اور ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ مسجد قبلتیں کو خدمات فراہم کرنے اور اس کے زائرین کو اس کی مذہبی اور تاریخی اہمیت کی بنیاد پر سہولت فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مسجد کو نمازیوں کو آسانی اور ذہنی سکون کے ساتھ نماز ادا کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت وژن 2030 کے اہداف کے مطابق معیاری منصوبوں پر عمل کررہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنظیم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتی ہے تاہم اس کے کچھ بنیادی مطالبات برقرار ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئیر رہنما فوزی برہوم نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو 2 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے مصر میں موجود حماس کا وفد ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر کام کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی معاہدے میں جنگ کے مکمل خاتمے اور اسرائیلی فوج کے غزہ...
    حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنظیم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتی ہے تاہم اس کے کچھ بنیادی مطالبات برقرار ہیں۔حماس کے سینئیر رہنما فوزی برہوم نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو 2 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے مصر میں موجود حماس کا وفد ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر کام کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں...
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر مذاکرات کے دوران حماس نے اپنی شرائط پیش کر دیں۔  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر میں مذاکرات جاری ہیں۔ جس میں حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی شرائط واضح کر دیں۔  حماس نے کہا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہیں۔ جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔   فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما فوزی برھوم نے کہا ہے کہ ہمارے مذاکرات وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ اور ایسا معاہدہ سامنے...
    کراچی: سینیٹر مشاہد حسین کاکہنا  ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے  کی بات کی تھی مگر اب وہ خود مذاکرات کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق مشاہد حسین نے حماس کے مجاہدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پُختہ مزاحمت نے معاملات کی سمت بدل دی ہے، دو سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ حماس کو مٹا دیں گے، لیکن آج اسرائیل اور حماس مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ مذاکرات در حقیقت امریکہ کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کر رہے ہیں، 22 ستمبر کو  بائیڈن اور...
    اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن آج وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گیا  ۔  سینیٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 2 سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا دوں گا۔ لیکن آج اسرائیل اور حماس کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بلکہ امریکہ کی سرپرستی میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو بائیڈن اور مودی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عقیدے، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں ، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست ہے، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معاہدہ پاکستان...
      اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے پاک سعودی اقتصادی تعلقات میں پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوششیں قابلِ تعریف ہیں جن سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری درکار ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ پاک سعودیہ کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیڈریشن کو بھی نمائندگی دی جائے تاکہ پرائیویٹ...
    سپریم کورٹ نے 26ویں ترمیم کیس کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کی درخواستیں منظور کر لیں ۔ سماعت کے آغاز پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے ان کی درخواست پر اعتراضات لگائے گئے ہیں، جن کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی جا چکی ہے، استدعا ہے چیمبر اپیل پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ شاہد جمیل نے مزید کہا کہ ہماری درخواست پر بھی بنچ کی تشکیل کے حوالے سے اعتراضات ہیں، لہٰذا اسے دیگر درخواستوں کے ساتھ سنا جائے، مشاورت کے بعد بنچ نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں جسٹس جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ حسین...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ اس سلسلے میں جلد معاہدہ طے پا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حماس بعض انتہائی اہم نکات پر رضامند ہو رہی ہے، جو ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے غزہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے، اور اس حوالے سے ان کی ترک صدر اور اردن کے بادشاہ سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے وضاحت کی کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو یرغمالیوں سے متعلق ڈیل میں کسی خاص...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کیلئے زبردست پیش رفت کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاہدہ جلد ہوگا، تمام ممالک نے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے، حماس نے مذاکرات میں بہت اہم باتوں پر اتفاق کر لیا، ہم مشرق وسطیٰ میں3 ہزار سال پرانا تنازع حل کرنے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکیہ، یو اے ای اور سعودی عرب بھی امن کیلئے کوشاں ہیں، تجارت اور ٹیرف سے7 جنگیں روکیں، پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی رکوائی، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیتن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں کافی یقین ہے کہ غزہ کے حوالے سے ایک امن معاہدہ ممکن ہے، اور دعویٰ کیا کہ حماس مذاکرات کے دوران بہت اہم امور پر رضامند ہو رہی ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کچھ سرخ لکیریں ہیں، اور اگر مخصوص شرائط پوری نہ ہوئیں تو معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان شرائط میں حماس کا غیر مسلح ہونا بھی شامل ہے، جس پر انہوں نے واضح جواب دیے بغیر کہا کہ اگر کچھ باتیں پوری نہ ہوئیں، تو ہم نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے تشخص کو شدید نقصان...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فیصلہ کن پیش رفت ہو رہی ہے اور حماس کئی اہم معاملات پر رضامند ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدہ جلد متوقع ہے جس سے خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم زبردست پیش رفت کر رہے ہیں حماس ان نکات سے متفق ہو رہی ہے جو انتہائی اہم ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ عالمی رہنما بشمول ترک صدر رجب طیب اردوان اور اردن کے شاہ عبداللہ نے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-23 کراچی(پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر اور معروف قبائلی شخصیت سید امان شاہ نے ملکی معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی پالیسی سازی پر توجہ دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ماضی میں اقتصادی فیصلے سیاسی مفادات کی نذر ہوتے رہے جس کی وجہ سے آج ملک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے بغیر پاکستان کی معیشت کبھی بھی مستحکم نہیں ہوسکتی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال اس خطے کو اگر جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہرین تعلیم اور قومی سطح کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اپنی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ازسرِنو مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتے کو روزنامہ جسارت فورم میں منعقدہ ایک فکری سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار سے ممتاز ماہر بین الاقوامی تعلقات پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر، جامعہ کراچی کی ماہر بین الاقوامی قانون ڈاکٹر شائستہ تبسم اور جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ بن رضی نے خطاب کیا، جبکہ میزبانی کے فرائض معروف محقق و تجزیہ نگار جہانگیر سید نے انجام دیے۔مقررین نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ابھرنے والے نئے...
    ایتھنز ائیرپورٹ پر خطاب کرتے ہوئے گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ "میں بالکل واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ غزہ میں ایک نسل کُشی جاری ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے فلسطینیوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور وہ جنگی جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ گریٹا تھنبرگ کے مطابق،"ہم نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے وہ ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی، جو ہماری حکومتیں انجام دینے میں ناکام رہیں۔" اسلام ٹائمز۔ سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے درجنوں کارکنان اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد یونان پہنچ گئے۔ یونان پہنچنے پر ائیرپورٹ پر فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش...
    بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے ’ورک لوڈ مینجمنٹ‘ کے حوالے سے جاری بحث کو اہمیت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ایک اور ٹیسٹ میچ ہوتا تو وہ اسے بھی کھیلنے کے لیے تیار ہوتے۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت کی نئی قانون سازی، بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ سے زائد کا نقصان سراج نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز کے تمام میچز کھیلے اور 23 وکٹیں حاصل کر کے سیریز کے سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔ اس وقت وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سراج نے کہا کہ جہاں تک تھکن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جیل سے نہیں بلکہ باہر سے چلایا جا رہا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ عمران خان کے تمام مقدمات دیگر کیسز کی طرح کھلے عام چلائے جائیں، تاکہ وکلا، میڈیا اور عوام کو بھی رسائی حاصل ہو، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق یہ اوپن ٹرائل ہونے چاہییں۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کو غیر معمولی تیزی سے چلانا شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، عمران خان کے ٹرائل کے طریقہ کار نے عدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھا دیے ہیں، اور اس سے عوام کا عدلیہ...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کا یہ سلسلہ اب نہیں رکے گا۔انہوں نے رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ (CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسز پوائنٹس کی نمایاں کمی آئی ہے، جو ملکی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے۔وزیراعظم کے مطابق عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان اس وقت ترکیہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جو معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے قریب...
    پتراجایا  (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی طرف سے پاکستان سے 20 کروڑ  ڈالرمالیت کے حلال گوشت کی درآمد کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور اقتصادی ترقی کے  دیگر شعبوں میں ملائیشیا کے وسیع تجربات سے استفادے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے خواہاں ہیں،پاکستان اور ملائیشیا  کے مابین  اعلیٰ تعلیم، سیاحت،حلال سرٹیفیکیشن،بدعنوانی کی روک تھام اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کے فروغ  کے لیے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط  ہوئے  ہیں  جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  نےبرصغیر پاک و ہند میں امن کے قیام کو خطے کےلئے نہایت اہمیت کا حامل قرار...
    مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے صحت کارڈپلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،ڈیڑھ سال عرصہ میں سولہ لاکھ ستر ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے-مشیر اطلاعات کاکہنا تھا ژوندون کارڈ کے ذریعے او پی ڈی مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا آغاز بھی ہو چکا ، کارڈکے تحت مفت او پی ڈی کا آغازضلع مردان سے کیا گیا ہے، جلد صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی،صوبائی مشیراطلاعات نے کہا ہےخیبرپختونخوا حکومت عوام کو باوقاراورمعیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،خیبرپختونخوا کا انقلابی منصوبہ صحت کارڈ پلس عوام کی خدمت،تحفظ اورشفا کی ضمانت ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈپلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت تمام وزرائے خارجہ نے حماس کی جانب سے غزہ کا انتظام  ماہر ٹیکنو کریٹس عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے سپرد کرنے کی آمادگی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تجویز پر مذاکرات کے آغاز سے متعلق حماس کے ردعمل کو خوش آئند قرار دیا اور خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں غزہ جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی اور نفاذ کے طریقہ کار سمیت دیگر شامل ہیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں۔ سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی اور مخلص اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلیے پر عزم ہے۔ معیاری تعلیم صرف باصلاحیت اور بااخلاق اساتذہ سے ممکن ہے۔ اساتذہ کے بغیر علم و آگہی کا چراغ روشن نہیں...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ  نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔داؤد شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک اور خصوصاً بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔ مزید :
    اے لیول میں 24 اے گریڈز کے ساتھ کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والی پاکستانی طالبہ ماہ نور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں ماہ نور نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے ان سے برطانیہ میں ان سے ملاقات کر کے کامیابی پر مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔طالبہ ماہ نور چیمہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے، وزیرِ اعظم نے کامیابی پر مبارک باد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ماہ نور چیمہ کی والدہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے جرمن زبان سیکھنے سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں، ماہ نور اور وزیرِ اعظم کی...
    اسلام ٹائمز: مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے اور بداعتمادی کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ مکالمہ ہے، یہ عمل صرف ایک دن یا ایک اجلاس تک محدود نہیں ہونا چاہیئے بلکہ اسکولوں، کالجوں اور عوامی سطح پر جاری رہنا چاہیئے, تاکہ آنے والی نسلیں انسانیت، امن اور رواداری کے اصولوں کیساتھ پروان چڑھیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی اسلامک ریلیف اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کشمیر کے زیراہتمام ٹیگور ہال سرینگر میں ایک اہم بین المذاہب ڈائیلاگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس ہندو اور مسلمانوں کے مختلف تہواروں کے موقع پر منعقد ہوا, جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں، اسکالروں اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی قیادت...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے کہاہے کہ غزہ میں ابھی جنگ کا اختتام نہیں ہوا، مزید کام کی ضرورت ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر بات چیت جاری ہے، امید ہے معاہدے کی تفصیلات جلد طے پاجائیں گی، حماس نے جنگ کے بعد کے اقدامات پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ اسلحے کی واپسی اور حماس کی تحلیل کا مرحلہ مشکل ہوگا، غزہ میں ایسی حکومت نہیں بنائی جا سکتی جو 3 دن میں بن جائے، جلد معلوم ہو جائے گا کہ حماس واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں۔ مارکو روبیو نے  کہا ہم اس وقت یرغمالیوں کی رہائی کے سب سے قریب ہیں، یہ معاملہ ہفتوں یا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیرِ گردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی قرار دے دی۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ متنازع آڈیو کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کی باؤنڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنگ کی باتیں گمراہ کن ہیں۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں، گمراہ کن افواہ پھیلانا جرم ہے، قانونی کارروائی عمل میں...
    انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔حال ہی اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ آج (اتوار 5 اکتوبر) کو شاہراہِ فیصل پر ہونے والا عظیم الشان یکجہتی غزہ مارچ  اہلِ فلسطین سے بھرپور یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہوگا۔منعم ظفر خان  نے مارچ کے اسٹیج اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شہر بھر سے عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ آج کا مارچ غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیا جا رہا ہے،فلسطین میں اب تک 67 ہزار سے زائد شہید اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بات چیت کے بعد اسرائیل نے انخلا کی ابتدائی لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بارے میں حماس کو آگاہ کردیا گیا ہے، حماس کی تصدیق کے بعد جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہوجائے گی اور یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہوجائے گا۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔ دوسری جانب مصری میڈیا کا بتانا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات آج اور پیر کو ہوں گے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل کے مطابق ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، تاہم وزیراعلیٰ نے آئی جی خیبر پختونخوا کو واضح ہدایت دی ہے کہ ان کی سیکیورٹی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔ یہ بھی پڑھیں:حکومت نے ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی، صدر اے این پی کا شدید ردعمل میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ ایمل ولی خان کے خاندان کو ماضی میں نشانہ بنایا جا چکا ہے، اس لیے سیکیورٹی میں کمی کسی صورت ممکن نہیں۔ انسانی...
    شوبز انڈسٹری پھولوں کی سیج نہیں یہاں آنے والوں کو جن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ ایسے ہی کچھ کڑوے سچ سینیئر اداکارہ فائزہ حسن نے بولے ہیں۔ باصلاحیت اداکارہ فائزہ حسن نے اپنے کیریئر کے ابتدائی کٹھن دنوں کے تلخ تجربات اور سخت مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔ ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ فائزہ حسن نے انکشاف کیا کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انھیں بار بار ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ڈیمانڈ کی گئی تھی کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کرواؤ، وزن کم کرو حالانکہ میں تو دُبلی پتلی تھی، آج پرانے ڈرامے دیکھ کر لگتا ہے میں تو بالکل فٹ تھی۔ فائزہ حسن نے شوبز کے حسن...
    (ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے  فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمل ولی سے...
    مظاہرین نے کہا کہ وہ بارہ برس سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، یہ ایک سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی کا عمل ہیرا پھیری اور بے ضابطگیوں سے متاثر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ملازمت کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی تعداد نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھرتی کے عمل میں دھوکہ دہی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ دھوکہ دہی کا یہ معاملہ 12 برس سے زیر التوا ہے اور حکام تاحال انصاف کی فراہمی میں ناکام ہیں۔ انہوں نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور بھرتی کے عمل میں...
    وزیراعظم شہباز شریف  آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی سے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مفاد اور امن ترجیح ہے، کشمیری بھائیوں کے مسائل حل کریں گے۔ پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان  کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کا اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی و جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم  کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے اسے  پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام اور حالات...
    KIEV: یوکرین کے خفیہ ادارے کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ چین روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فارن انٹیلیجینس ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار اولیح الیگزینڈر نے کہا کہ چین روس کو یوکرین کے اندر صحیح نشانے پر میزائل حملوں کے لیے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اہداف پر سٹیلائٹ کے ذریعے انٹیلیجینس فراہم کر رہا ہے، جس میں بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے والے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی عہدیدار نے بتایا کہ روس اور چین کے درمیان یوکرین کے علاقے کی سیٹلائٹ نگرانی کر کے اسٹریٹجک اہداف کی نشان دہی اور انہیں مزید جانچنے کے...
    ترجمان پاک فوج نے بھارت کی اعلیٰ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔...
    سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید...
    اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں، ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹل پولیس کا یہ اقدام آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جس نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے صحافت اور انسانیت دشن اقدام کو کسی طور برداشت نہیں کیا جا...
    وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے سمیت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کوتاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ اسے حرمین شریفین کے تحفظ کی سعادت حاصل ہو رہی ہے، یہ ہماری دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔ ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری انسانی بحران، جنگ بندی کی کوششوں اور پاکستان کے سفارتی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔...
      پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے کو اعلی سیکیورٹی حکام نے سنجیدہ اور وسیع النوع قرار دیا ہے، پاکستان کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف دفاع تک محدود نہیں بلکہ معیشت، اقتصادیات اور عوامی خوشحالی تک پھیلا ہوا ہے۔ ٹیلی ویژن اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں حکام نے بتایا کہ یہ معاہدہ دہائیوں پرانا مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کے پس منظر میں طے پایا ہے اور اس کے مقاصد انتہائی وسیع ہیں۔ معاہدہ اسٹریٹیجیک نوعیت کا ہے، کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں اور اس کا بنیادی مقصد استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کی طاقت اکٹھی ہو...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عندیہ دیا ہے کہ ہر ماہ گورنر ہائوس میں ساکنان شہر قائد کے زیر انتظام مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ آج ہم ادب سے دور ہوتے جا رہے ہیں، کتابیں اور اخبارات پڑھنا ترک کر دیا گیا ہے۔ شاعر، ادیب، صحافی حساس ہوتے ہیں، حساسیت ختم ہو تو کرپشن اور ہھر سفاکیت جنم لیتی ہے۔ ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے ساکنان شہر قائد کے زیر اہتمام ایک شام "ڈاکٹر آصف ریاض قدیر "کے نام کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں مشاعرہ سے کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مشاعرے...
    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔ سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور انہوں...
    کرک پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرلی جب کہ کالعدم تنظیم کے اہم کارندے نے ریاست کے سامنے سرینڈر کردیا۔ ڈی پی او شہباز الہیٰ کی قیادت میں امن دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، خٹک اتحاد کی کوششوں سے کالعدم تنظیم کا کارندہ قومی دھارے میں واپس آگیا۔ سرینڈر ہونے والا نوجوان المعروف ساحل کالعدم تنظیم سے وابستہ تھا، ساحل نے خٹک اتحاد کی وساطت سے پولیس اور ریاستِ پاکستان کے سامنے خود سپردگی کی۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے کہا کہ غلطی کا اعتراف کرنے والوں کے لیے ریاست کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قومی دھارے میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ خٹک اتحاد کے صدر الحاج مدثر ایوب نے کہا کہ مزید گمراہ نوجوان بھی...
    اسلام آباد: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی درآمد نہ کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی درآمد کرنا کسانوں  اور ملکی انڈسٹری کو سراسر تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ شوگر انڈسٹری شروع سےکہہ رہی ہے کہ ملک میں چینی کے وافر اسٹاک ہیں، چینی درآمد کرنا سراسر کسانوں اورملکی انڈسٹری کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، حکومت 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا  آرڈر دے چکی ہے  جس کی شروع  سے ہی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے اس بابت انڈسٹری کی اپیلوں کو یکسر نظر انداز کر دیا، 18 نومبر تک ملک میں چینی کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جو پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور جمہوریت کی جیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی موقف کے محاذ پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز ہمیشہ اثر رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں عوامی تحفظات کے باعث ایک مشکل صورتحال پیدا ہوئی تھی تاہم مقامی و قومی قیادت کی حکمت اور مکالمے کے جذبے کی بدولت یہ تعطل پرامن طور پر بغیر تشدد، تقسیم...
    جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی آزادی کی علامت، اسے معاہدے سے باہر رکھنا زیادتی ہے، انور السادات کے بعد حماس نے طوفان الاقصی آپریشن سے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دنیا میں باعظمت ہو رہے ہیں، امریکہ جیسے ملک کا صدر پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دے رہا ہے۔ لیکن ابھی تک ہم میں وہ شعور نہیں کہ ہم ٹرمپ کے شیطانی معاہدے کو رد...
    وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد معاہدہ طے پا گیا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرے بصورتِ دیگر اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے پاس اتوار کی شام 6 بجے تک معاہدے پر دستخط کرنے کا وقت ہے اور یہ اس کے لیے آخری موقع ہے۔ امریکی صدر  نے مزید کہاکہ   معاہدے پر کئی ممالک دستخط کرچکے ہیں، اگر حماس اس پر دستخط نہیں کرتی تو نہ صرف تنظیم کے لیے بلکہ اس کے جنگجوؤں کے لیے بھی حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، معاہدے پر دستخط کرنے سے حماس کے جنگجوؤں کی جان بچ سکتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام فلسطینی...
    آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی وفد کے درمیان جاری کشیدگی آخرکار بات چیت کے ذریعے ختم ہوگئی۔ مظفر آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فریقین نے باضابطہ اعلان کیا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔ اس پیش رفت کو سیاسی قیادت اور عوامی نمائندوں نے نہ صرف عوامی مسائل کے حل کی طرف ایک بڑی کامیابی قرار دیا بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں امن اور استحکام کی نئی امید بھی جاگی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فریقین نے...