2025-09-18@19:27:32 GMT
تلاش کی گنتی: 4044

«شاہد رند نے کہا»:

(نئی خبر)
    پشاور (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے کے مشورے پر ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مؤقف سامنے آگیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی فراز احمد مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغام کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ فراز احمد مغل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جب چاہیں گے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور منصب چھوڑ دیں گے، وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ صوبائی حکومت سابق وزیر اعظم کی امانت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اپنے لیڈر عمران خان...
    یومِ آزادی کے موقع پر معرکۂ حق کی اس تاریخی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کرنل جی بی شاہ (ریٹائرڈ) نے پاکستان کی بنیادوں میں چھپی قربانیوں اور جذبوں کی داستان کو اجاگر کیا ہے۔ کرنل جی بی شاہ کے مطابق 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ وہ دن ہے جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت کا روپ دھار گیا۔ کرنل جی بی شاہ کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی صرف جشن کا دن نہیں بلکہ عزمِ نو کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ یہ دن ہمیں ہمارے ان بزرگوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور تحریکِ آزادی میں ہر طرح کی مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے۔ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ امریکہ کو معدنیات تک رسائی کے لیے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں جنگ رچائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام جنگوں...
    کانگریس کی چیئرپرسن نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا آئین اس وقت خطرے میں ہے اور حکمراں جماعت اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستانی آئین کو کبھی بھی قبول نہیں کیا ہے۔ سونیا گاندھی کا یہ بیان "آئینی چیلنجز: نقطۂ نظر اور راستے" کے عنوان سے ایک روزہ قومی قانونی اجلاس کے موقع پر آیا ہے، جو ڈاکٹر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت...
    اسلام اباد میں صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنر اسلام اباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی خصوصا سیکٹر ڈیویلپمنٹ، اسلام اباد میں پانی کی فراہمی ، بیوٹیفکیشن، غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز کے خلاف سی ڈی کی قانون کے مطابق کارروائیاں ، ناجائز تجاوزات، اسلام اباد میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی قوم ایران کے صدر کا خیرمقدم کرتی ہے۔  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں، معزز مہمانوں کی آمد پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں کے ساتھ پورے روٹ کو سجایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی قیادت کے پورٹریٹ بھی آویزاں کئے گئے ہیں ، اسلام آباد میں خوشی کا سماں ہے۔  راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایران کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالا شاہ کاکو ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا ہے اور فٹنس رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے، ذمہ داران کو سیدھا جیل بھیجیں گے۔(جاری ہے) وزارت ریلوے کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بحال کئے گئے ٹریک سے دن ڈیڑھ بجے جعفر ایکسپریس ٹریک سے گزریگی اور اسلام آباد ایکسپریس بھی ہفتہ کو معمول کے مطابق روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ٹرینیں بھی اپنے اپنے روٹس پر معمول کے مطابق روانہ ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام زخمی مسافر طبی امداد کے بعد ڈسچارج...
    ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے باقی قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے، فی الوقت اڈیالہ...
    عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔اپنے بیان میں سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں حالیہ معائنے میں کوئی مریض ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ روٹین میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قیدی کسی وائرل بیماری...
    پاکستان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ پاکستانی برآمدات کے لیے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف سے متعلق بات چیت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی منڈی میں پاکستانی برآمدات پر انیس فیصد ٹیرف لاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق، یہ فیصلہ امریکی حکام کے متوازن اور مستقبل بین نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے جو پاکستان کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں مسابقتی بناتا ہے۔ خاص طور پر، یہ ٹیرف سطح پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو سہارا دینے کے لیے متوقع ہے، خصوصاً ٹیکسٹائل کے شعبے میں، جو ملکی برآمدات کا...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ، طلال چوہدری اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک قافلہ اور لانگ مارچ اسلام آباد آئے تھے،یہ ہمارے لئے انتہائی عزت و احترام کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب دل سے چاہیتے ہیں بلوچستان کے مسائل حل ہوں، جماعت اسلامی نے 8 مطالبات رکھے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی میں بلوچستان حکومت،...
    ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یوم تاسیس پر کہا ہے کہ پاک، چین دوستی وقت کی کسوٹی پر پورا اتری ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 یوم توسیس پر جی ایچ کیو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چینی سفیر نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ اس موقع پر چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ نے بھی سفارتخانے کے حکام کے ہمراہ شرکت کی جنہیں فیلڈ مارشل نے خوش آمدید...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
    چیئرمین پی ٹی آئی کا ہنگامی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سسٹم اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، انتشار یا تصادم کی سیاست پر نہیں، لیکن حالات یہاں تک آ گئے ہیں کہ ہمیں اپنے قائد عمران خان کے سامنے یہ بات رکھنی پڑے گی کہ آیا ہمیں ایوان کا بائیکاٹ کرنا چاہئے یا کوئی تحریک چلانی چاہئے، اس کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت بہت جلد کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی راہنماؤں کو عدالت سے سزائیں سنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کا بائیکاٹ یا تحریک چلانے سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے۔ اسد قیصر، جنید اکبر خان، علامہ راجا ناصر عباس کے...
    — فائل فوٹو  چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چین جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہا ہے۔مشاہد حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نئے حالات میں معاشی و سفارتی حکمت عملی اپنانا ہوگی، یہ ہفتے ایسے ہیں جن میں دہائیوں کے برابر واقعات رونما ہو رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں 3 بڑی حقیقتیں جنم لے چکی ہیں، بھارت کو سیاسی، سفارتی اور عسکری طور پر شدید دھچکا لگا ہے، بھارت کی پالیسیوں نے دنیا کے سامنے اس کی کمزوریاں واضح کردی ہیں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکی پالیسی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر روایتی...
    فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج شفافیت اور گُڈ گورننس کے لیے افسوسناک دن ہے، پاکستانی عوام کو امریکی صدر کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ تیل نکالنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ اس طرح کے سودے/منصوبے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت چلتے ہیں۔ آئین کے لحاظ سے تمام زمینوں، معدنیات اور دیگر قیمتی وسائل کی 50 فیصد ملکیت صوبوں کے پاس ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نئے مغربی ایما پر کیے گئے اقدامات پر پارلیمنٹ کو فوری اعتماد میں لے، حکومت کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے اور...
    سٹی42: پی ٹی آئی نے   قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈروں عمر ایوب خان اور شبلی فراز کے ساتھ متعدد دوسرے اہم لیڈروں کو انسداد دہشت گردی عدالت سے نو مئی 2023 کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات میں سزائیں سنائے جانے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے آج  سہ پہر کچھ دیر پہلے اس فیسلے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی قیادت کو 9 مئی کیسز میں سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا، ہم دیکھیں گے کہ پارلیمنٹ میں جانا ہے یا تحریک چلانا ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت...
    برن :سوئس فیڈرل پارلیمنٹ کے قومی ایوان نمائندگان کے اسپیکر رینک اور فیڈرل کونسل کے صدر کرونی کی دعوت پر چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤلہ جی نے 28 سے 31 جولائی تک سوئٹزرلینڈ کا سرکاری و خیر سگالی دورہ کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطابق دونوں رہنماؤں سے ملاقات کے دوران چاؤلہ جی نے کہا کہ 75 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر “مساوات، جدت طرازی اور باہمی جیت” پر مبنی تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے اور مختلف سماجی نظاموں، ترقی کے مختلف مراحل اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔چاؤلہ جی نے کہا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے لیے اتھاہ گہرائی سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی سفارتکاری کو ترجیح دی: اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اویس لغاری کی  کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں  شاباش دی اور  ان کے لیے خصوصی خط لکھا۔  وزیراعظم  نے کہاکہ اویس لغاری نے 780 ارب روپے کے گردشی قرضہ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، 35 آئی پی پیز کے ساتھ پرانے معاہدوں کو ختم کرنے اور نئے معاہدوں میں اویس لغاری کی بہترین  کوششیں رہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 6 آئی پی پیز سے بلکل معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے قوم کو 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، 8 روپے 35 پیسے فی یونٹ کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا۔ پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے۔ پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔ ہمارا مؤقف...
     وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جشن آزادی معرکہ حق میں فتح کے تناظر میں منائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم سے 14 اگست تک آزادی کا بھرپور جشن ہوگا، اس سال جشن آزادی کا تھیم ’’معرکہ حق‘‘ ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں شکست کا جشن بھی منایا جائےگا، کراچی میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب نیشنل سٹیڈیم میں کنسرٹ ہوگا۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے طے پایا، جو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ I wish to convey my profound thanks to President Trump @realDonaldTrump for his leadership role in finalization of the historic US-Pakistan trade agreement, successfully concluded by our two sides in Washington, last night. This landmark deal will enhance our growing cooperation…...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے کی تکمیل میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ رات واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے طے پایا، جو دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ آنے والے دنوں میں ہمارے دیرینہ تعلقات کو نئی وسعت بھی دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور...
    ویب ڈیسک : وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔  وزیرِاعظم کی زیر صدارت چینی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی، بتایاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر وزیرِاعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل 173 روپے پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی، کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف...
    سٹی 42 : پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کل چین سے لانچ کیا جائے گا ۔  چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر  میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو کے سائنسدان بھی لانچ سینٹر میں موجود ہوں گے۔  پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 7 سے 8 بجے کے درمیان سیٹلائٹ لانچ ہوگی۔ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت ہے۔  تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر لانچ کی تقریب میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا چائنہ سے وڈیو میسج بھی نشر کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ لانچ کو براہ راست سپارکو اسلام آباد میں بھی دکھایا جائے گا۔ سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور...
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں...
    نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم اگست کی تقریبات کے دوران اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، محکمۂ تعلیم اپنے پروگرام ترتیب دے رہا ہے، 9 سے 11 اگست تک شاہ عبداللطیف بھٹائی کا میلہ ہے، اس میں بھی جشن آزادی کا رنگ نظر آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جشن آزادی پر گاڑی، دکان یا عمارت کی بہتر سجاوٹ پر انعام دیا جائے گا۔ کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی عمارت پر جھنڈے لگائے جائیں گے، ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات ہوں گی، پرچم کشائی ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھی رانی باغ میں...
    سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم کی بائیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ غازی ملت نہ صرف آزادکشمیر کے پہلے بانی صدر تھے بلکہ انہوں نے آزادکشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور تحریک آزادی کشمیر کی قیادت بھی کی اور اقوام متحدہ میں بھی جا کر کشمیریوں کی نمائندگی کی اور اس خطے کو آزاد کرایا۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 24اکتوبر 1947کو آزادکشمیر میں بننے والی حکومت کی بنیاد رکھی اور آزادکشمیر کے پہلے صدر بنے۔ وہ نہ صرف آزادکشمیر کے...
    اسلام آباد:گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ 2 ماہ کے لیے پریس کانفرنس میں مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود برقرار رکھنے کے اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال خوردنی اشیا کی مہنگائی میں بڑی کمی آئی، اس کے ساتھ ساتھ بنیادی مہنگائی کی مجموعی شرح میں بھی آہستہ آہستہ کمی آئی، گزشتہ ماہ...
    شیخ الاسلام کا ’’ایمان اور خاندان‘‘ کے موضوع پر گلاسگو میں مسلم فیملیز کی تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ آئندہ نسلوں کے اخلاق و کردار کی حفاظت سے مراد اسلام اور ایمان کی حفاظت ہے،والدین اس ضمن میں اپنی عظیم ذمہ داری کو سمجھیں۔ بچوں کی شخصیت کے خدوخال اور تقویٰ و طہارت کی تربیت کی ابتدا اوائل عمری میں ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں کو تعلیم و تربیت سے ہم آہنگ کر کے اخلاقی زوال کو روکنا آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے، آئندہ نسلوں کے اخلاق و کردار کی حفاظت کرنے سے مراد دین اور...
    ایک بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ اقلیتوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق پر سندھ حکومت کی پالیسی واضح ہے، ریکارڈ قانون سازی اور عملی اقدامات کیے گئے ہیں، بے بنیاد الزامات سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کے الزامات گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں، سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے ذریعے 21 لاکھ گھر متاثرین کو دینے کا تاریخی عمل شروع کیا ہے۔ ذولفقار علی بھٹو جونیئر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومتِ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اول پاکستان بی بی...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار جونیئر نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں۔ پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں۔ کراچی 70کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں۔ لیاری میں تقریباً 150 عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کیلئے یہاں موجود ہوں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کوگھر فراہم کرے۔ لیاری کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔ لیاری کے لوگوں کے حقوق کے لئے لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ ایل ڈی اے کی سکیم 42 میں لیاری متاثرین کو جگہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو امریکی منڈی میں 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک دوست ملک ضرور ہے، لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی محصولات عائد کیے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تاحال کوئی جامع تجارتی معاہدہ نہیں ہوا، اور اگر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی انتظامیہ بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے میں دیر نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی...
    پاک فضائیہ کی جانب سے دھول چٹانے پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے خفگی مٹانے کے لیے لوک سبھا میں ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس سے انھیں پوری دنیا میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کے سابق وزیر داخلہ چدم برم نے کہا تھا کہ مودی حکومت کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے یہ ثابت ہو کہ پہلگام میں حملہ آور پاکستان سے آئے تھے۔ تاہم موجودہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو یہ کڑوا سچ ہضم نہیں ہوا اور لوک سبھا میں ہونے والی کڑی تنقید پر اپنی خفت مٹانے کے لیے ایک بار پھر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ امیت شاہ نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث حملہ...
    ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں ہے، میں خود اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، میری ہمشیرہ فاطمہ بھٹو آرہی ہیں۔ ہم ان کے ساتھ پارٹی کا اعلان کریں گے۔کراچی میں اپنی رہائش گاہ 70کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہائی جیک ہوچکی ہے، ہم زرداری لیگ کو مسترد کرتے ہیں، یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں جو ذوالفقار علی بھٹو اور میر مرتضی بھٹو شہید کی تھی، ہم پی پی پی...
    سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں ہے، میں خود اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، میری ہمشیرہ فاطمہ بھٹو آرہی ہیں۔ ہم ان کے ساتھ پارٹی کا اعلان کریں گے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ 70کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہائی جیک ہوچکی ہے، ہم زرداری لیگ کو مسترد کرتے ہیں، یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں جو ذوالفقار علی بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو شہید کی تھی، ہم پی پی پی کے ساتھ کبھی بھی نہیں کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی کے ساتھ ہر کوئی نہیں ہے، میں لیاری...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ قیادت سے کبھی ڈانٹ پڑی تو اس بات پر کہ کسی نے شکایت کی کہ ان کے علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، میں اپنے اساتذہ کی آج بھی بے حد عزت کرتا ہوں جتنی والدین کی کرتا ہوں، اچھا استاد وہ ہے جو اپنے شاگردوں کو کامیاب دیکھ کر خوش ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔ کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی...
    اسلام آباد:پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں آج چینی بحران پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں چینی کی برآمد، درآمد، قیمتوں میں اضافے اور شوگر ملز مالکان کی اجارہ داری پر سخت سوالات اٹھائے گئے۔ اجلاس میں ارکان کی جانب سے حکومت، شوگر مافیا اور ایڈوائزری بورڈ پر سخت تنقید کی گئی۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کو بتایا کہ شوگر انڈسٹری کو صوبائی حکومتیں ریگولیٹ کرتی ہیں اور شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک، ضروریات اور پیداوار کا جائزہ لیتا ہے، اور کرشنگ سیزن ہر سال 15 نومبر سے 15 مارچ تک جاری رہتا ہے۔ سیکرٹری صنعت و...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا تعلیم میں عالمی معیار لانے کا پختہ عزم ہے۔کراچی میں ٹیچنگ لائسنس کی تقسیمِ اسناد کی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں مراد علی شاہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کا اجرا ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سندھ کا تعلیمی مستقبل علم، اخلاق اور عمدگی پر استوار ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات کا مرکز و محور استاد ہیں، بغیر استاد کے کوئی تعلیمی اصلاح ممکن نہیں، لائسنسنگ سے اساتذہ کا وقار اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، سندھ حکومت کا تعلیم میں بین الاقوامی معیار قائم کرنے کا عزم...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے پیچھے چین کی سپورٹ تھی کیونکہ زرداری نے چین کے 13، 14 دورے کیے۔سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف بات کرنے والے پہلے ضرور تحقیق کر لیں۔
    پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن اور سابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اعلان کیا ہے کہ 5 اگست کو عمران خان کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا، جس میں یونین کونسل سے لے کر بڑے شہروں تک عوامی شرکت متوقع ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہا کہ 5 اگست کو عوام فیصلہ دے گی کہ عمران خان کو رہا کرنا ہے یا نہیں۔ یہ دن عوامی رائے کا دن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت، یعنی 95 فیصد لوگ، عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی رہائی چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق 5 اگست کو پورے پاکستان میں لوگ سڑکوں پر نکلیں گے،...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ملین سے زائد ایرانیوں کو میڈیکل ریڈیو آئسوٹوپس کی ضرورت ہے جو تہران کے ریسرچ ری ایکٹر میں تیار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے امریکی حکام کی دھمکیوں کے جواب میں متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی غلطی کی گئی تو ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے جسے دنیا کی آنکھوں سے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار سالہ تہذیب رکھنے والا ملک ایران، کبھی بھی دھمکیوں اور ہے دھونس سے نہیں دبے گا۔ ایرانیوں نے کبھی غیروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور وہ صرف عزت کے جواب...
    اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے شامی خودمختاری، قومی اتحاد و جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے ایران کے پختہ عزم پر تاکید کرتے ہوئے، شام کے جنوبی صوبوں کو مرکزی حکومت کی خود مختاری سے علیحدہ کرنیکے صیہونی ایجنڈے پر سختی کیساتھ خبردار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے آج شب، "مشرق وسطی کی صورتحال: شام" کے موضوع پر منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، غاصب صیہونی رژیم کے غیر قانونی اقدامات کے باعث علاقائی استحکام کو لاحق سنگین خطرات پر خبردار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عرب جمہوریہ شام کی خودمختاری، قومی اتحاد و جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے...
    گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے جڑواں شہر میں صدرمملکت کی سالگرہ تقریب میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بےنظیرکی شہادت پیپلزپارٹی کےلیےبہت مشکل وقت تھا، آصف علی زرداری نےدلیری اوربہادری سےپیپلزپارٹی کومتحد رکھا، انہوں نے بے نظیرکی شہادت کے بعد پارٹی کوسنبھالا، بی بی کی شہادت کےبعد پارٹی تقسیم ہوسکتی تھی۔ گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا جیالا اب تگڑا ہوجائے، ہم نے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے، گلی،محلوں میں پیپلزپارٹی کا پیغام پہنچاؤ۔ پیپلزپارٹی غریبوں کی پارٹی ہے، الیکشن میں عوام تیرپرمہرلگا کربلاول کووزیراعظم بنائیں گے، پورے پاکستان میں کسی کا چہرہ ایسا نہیں کہ آصف علی زرداری سےصدرکا عہدہ لے۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ سسٹم چل رہا ہےتوآصف...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام) پر عملدرآمد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی کے نمائندے شریک تھے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں پر فوری عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 65 کروڑ روپے تک مکمل فنڈنگ حاصل کرنے...
    بیرسٹر سیف — فائل فوٹو خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کےلیے ایک کروڑ اور زخمیوں کےلیے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تیراہ واقعہ سے متعلق امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب کیا ہے، جس میں ان کو سنا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے گزشتہ ہفتے اے پی سی بلائی تھی لیکن گورنر اور اپوزیشن جماعتوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل اور غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطین کی بطور ریاست حیثیت کی بحالی کی بھرپور حمایت کرتا ہے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برسوں سے دو ریاستی حل کی حامی رہی ہے.(جاری ہے) اسحاق ڈاراقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں فلسطین کے حوالے سے امن کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ سنبھالنے میں پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ہے سعودی عرب اور فرانس...
    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اتوار کے روز جس تجارتی معاہدے کا اعلان ہوا ہے، اس کی تفصیلات کا مکمل انکشاف ابھی باقی ہے۔ کئی یورپی رہنماؤں نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم اس پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی ہو رہی ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا، جس پر یورپی کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ یہ معاہدہ "استحکام لائے گا۔" بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک کاروں پر ٹیرفس کی سطح کی بات ہے، تو وہ جو "ہم حاصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ سال ستمبر میں اس کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔ فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی یہ کانفرنس جون میں اس وقت ملتوی کر دی گئی تھی جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا۔ درجنوں ملکوں کے وزراء اس کانفرنس میں شریک ہوں گے، جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے لیے پیش رفت کرنا ہے، تاہم امریکہ اور اسرائیل اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے...
    پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فرانس نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے سے عارضی استحکام پیدا ہو گا تاہم یہ متوازن نہیں ہو گا۔ اے ایف پی کے مطابق یہ بات یورپ کے لئے فرانسیسی وزیر بنجمن حداد نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین کے درمیان اتوار کو ہونے والی بات چیت میں طے پانے والا معاہدہ عارضی استحکام فراہم کرے گا لیکن یہ غیر متوازن ہو گا۔(جاری ہے) انہوں نے معاہدے کے کچھ پہلوؤں بشمول فرانسیسی معیشت کے لئے...
    اپنے ایک خطاب میں لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی لیڈر "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ لبنان کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا واحد راستہ مزاحمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ راستہ ہمیشہ صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف دفاع پر ختم ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قدس کی راہ میں صیہونی حملے کے ذریعے شہید ہونے والے محمد عباس الخطیب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا۔ اس...
    اپنے ایک انٹرویو میں ژان نوئل بارو کا کہنا تھا کہ ہم نے 10 سال قبل ایران کے ساتھ ایک جوہری معاہدہ کیا تھا جس سے ایران کی ایٹمی صلاحیت میں نمایاں کمی ممکن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے وزیر خارجہ "ژان نوئل بارو" نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، ایران کے ساتھ ایک جامع معاہدے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی نیوز نیٹ ورک CBS کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔گزشتہ کچھ مہینوں میں ہم امریکی اور ایرانی حکام سے قریبی رابطے میں رہے تا کہ انہیں...
     ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے تیراہ فائرنگ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے، جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ میں جاں بحق افراد کے لیے ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے پیکیج کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تیراہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا۔ وزیرِ اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیرِ اعلیٰ نے...
    سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "بکھری ہوئی سوچ اور ایک ناکام سیاسی وجود کی آخری چیخ" قرار دیا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فاروق ستار اس وقت سیاسی تنہائی، قیادت کے فقدان اور عوامی کی طرف سے مسترد کیے جانے کا شکار ہیں، اسی وجہ سے وہ سستی شہرت کے لیے وہ کھلے عام جھوٹ بول رہے ہیں، لیکن عوام اب ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،" انہوں کہا کہ "جس شخص کے سیاسی ماضی پر لسانی تعصب، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور کراچی کے امن کی تباہی جیسے داغ ہوں، اسے عوامی خدمت کا...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کےمکروہ عزائم ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  دوسری جانب  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی  تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا اور...
    وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز محمد جنید انوار چودھری بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ حالیہ دنوں اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے غیر مناسب رویے پر تنقید کی۔ رپورٹس کے مطابق ڈراما ’محبت کی آخری کہانی‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے شاہ کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے شاہ نے ان پر اپنی چپل پھینکی۔ اداکار سامی خان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں:جو برا کرے گا انجام بھگتے گا، عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کے بیانات وائرل ہو گئے اور ان کے مداح منسا ملک پر تنقید کرنے لگے۔ منسا ملک نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی...
    ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کو چین کے ساتھ دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے۔  نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، 3 سال کی مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائے، جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت: مندر میں بھگدڑ مچنے سے6 افراد ہلاک،متعددزخمی    ان کا کہنا تھا ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے، منہگائی کی شرح...
    پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا، ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے، ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جب بھی معاشی حالات خراب ہوتے ہیں، مجھے یاد کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔ ملک میں مالی استحکام آچکا ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ اب دفن ہوچکا۔ اللہ کے فضل سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    MICHIGAN: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹراورس سٹی میں واقع ایک شاپنگ مارٹ میں کم از کم 11 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے، اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا شکار ہیں۔ اسپتال کی ترجمان میگن براؤن نے کہا کہ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم مانسن ہیلتھ کیئر نے کہا کہ وہ اس حوالے...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے باعث معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نظام کو ڈیجیٹل بنانا کافی نہیں بلکہ ایک مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جائے تاکہ نظام مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ وزیرِاعظم نے اس بات پر زور دیا کہ خام مال کی تیاری، درآمد، مصنوعات کی تیاری اور آخر میں صارف تک خریداری...
    اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی طرف اہم پیش رفت ہوئی، جس میں امریکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری رہنماؤں نے شرکت کی اور یہ تاریخی کثیرالملکی اجلاس علاقائی سلامتی،...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کو آزادی کے لیے اب خود نکلنا پڑے گا، ہمیں انتظار نہیں کرنا چاہیئے بانی باہر آئے گا تو تحریک چلے گی، 5 اگست جب آئے گا تو دیکھا جائے گا، سب نکلیں گے، پلان بنا ہوا ہے، کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر اپنی 2 بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی، صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے، پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں، کیسے ہوسکتا...
    ایرانیات کے فرانسیسی ماہر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بارہ روزہ جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فضول بہانوں سے ایران پر حملے نے اس ملک کے اندرونی اختلافات کو ختم کر کے ایرانیوں میں اتحاد پیدا کیا اور یوں اسلامی جمہوریہ ایران کو فائدہ پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے ماہر ایرانیات، جغرافیہ دان اور قومی سائنس اکیڈمی (CNRS) کے سربراہ برنارڈ آورکیڈ لبنان کے اخبار "الاخبار" سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر تھونپی گئی بارہ روزہ جنگ کے حقیقی اہداف کے بارے میں کہا: "میری نظر میں رجیم چینج پہلی ترجیح نہیں تھی بلکہ اسرائیل کا مقصد ایرانی قوم کو کمزور بنانا تھا نہ کہ اسلامی جمہوریہ...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے بارے میں کوئی معاہدہ نہیں کرنا چاہتی۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس کے بارے میں مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ مار دیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا جب آخری یرغمالی کو بھی غزہ سے نکال لیا جائے گا تو حماس کو معلوم ہے کہ اس کے بعد کیا ہوگا، اس لیے وہ مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اب حماس سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور ان کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس ایسی کئی یونیورسٹیوں پر جرمانے عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ کیمپس میں یہود دشمنی کو روکنے میں ناکام رہی ہیں، جن میں ہارورڈ یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اہلکار نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی انتظامیہ کئی یونیورسٹیوں سے مذاکرات کر رہی ہے جن میں کورنیل، ڈیوک، نارتھ ویسٹرن اور براؤن شامل ہیں۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی اور کہا کہ امریکی انتظامیہ نارتھ ویسٹرن اور براؤن، اور ممکنہ طور پر کورنیل کے ساتھ معاہدوں...
    چُن چُن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے۔اپنی دونوں بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی۔ صبح 11 بجے سے ہم جیل کے باہر کھڑے رہے۔ پراسیکیوشن کے 8 سے 9 لوگ اندر جاتے ہیں۔ کیسے ہوسکتا ہے ایک وکیل اپنی ٹیم کے بغیر سماعت میں شامل ہو۔ 4...
    ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر زرداری نے ہمیشہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد کی، "پاکستان کھپے" کا نعرہ ان کی سیاسی بصیرت اور عوام سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو امید، اتحاد اور صبر کا استعارہ بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعلی ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری تدبر، حوصلے اور مفاہمت کی علامت ہیں، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں صبر و دانش کا مظاہرہ کیا اور قوم کی باوقار قیادت کی۔...
    تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف کا پاکستانی عوام کے نام اہم پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریکِ انقلاب پاکستان (ٹی آئی پی )کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ سخت محنت، دیانت داری اور اخلاقی بہتری کے ذریعے اپنی حالت خود بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف حکومت ہی ملک کی بہتری کی ذمہ دار نہیں، بلکہ ہر شہری کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے افغانستان کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام نے خود کو منظم کیا، اسی لیے وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کے...
    ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران کی دفاعی اور سائنسی ترقی پہلے سے زیادہ تیز ہوگئی ہے۔ ایرانی قوم کے نام ایک خصوصی پیغام میں سید علی خامنہ ای نے کہا کہ آج اُن چند پیارے ہم وطنوں کی شہادت کو 40 دن ہو چکے ہیں، جن میں ماہر عسکری کمانڈر اور نمایاں جوہری سائنسدان شامل تھے۔ یہ زخم اُس ظالم و مجرم صہیونی حکومت نے ہمیں دیا، جو ایرانی قوم کی سب سے پست، خبیث اور دشمن حکومت ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایران کے حملوں تلے صیہونی ریاست کچلی جا چکی تھی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای منظر عام پر آگئے  انہوں نے کہا کہ یقیناً شہید...
    شام کی سرحد کے قریب شمالی لبنان کے اپنے آبائی گاؤں کوبیات میں مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ جمی جبرور نے کہا کہ ہم ان کے نظریات سے متفق ہوں یا نہ ہوں، سب سے پہلے ہم اس شخص کے عزم و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین نواز لبنانی مجاہد جارج ابراہیم عبداللہ فرانس میں 40 سال قید کے بعد رہائی پانے پر جمعے کے روز اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، وہ دو سفارت کاروں کے قتل کے الزام میں قید تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق صحافیوں نے دیکھا کہ ایک قافلہ جنوب مغربی فرانس کی لانیمازان جیل...
    اداکارہ علیزہ شاہ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ وہ اُن تمام سینیئر فنکاروں کو بے نقاب کر رہی ہیں جنہوں نے مختلف مواقع پر ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔ علیزہ نے شازیہ منظور، جگن کاظم اور یاسر نواز جیسے سینیئرز کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی انہوں نے منسا ملک کے ساتھ پیش آنے والے ایک جھگڑے کا بھی ذکر کیا، جس میں علیزہ نے ایک سین میں منسا کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا۔ اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں علیزہ نے جگن کاظم پر گرتی ہوئی اداکاری کی نقل اُتارنے کا الزام بھی لگایا۔ جگن کاظم کی معذرت اس تنقید کے بعد سینیئر اینکر اور میزبان جگن کاظم نے علیزہ شاہ...
    اداکار سمیع خان نے ساتھی اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے پر وضاحت پیش کر دی۔ ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کے سیٹ پر علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر اداکار سمیع خان نے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔ سمیع خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور منسا ملک نے علیزے شاہ کو تھپڑ مارا تھا۔ سمیع کے مطابق منسا کے تھپڑ مارنے کے بعد وہ میک روم میں آئیں جہاں علیزے ان کے پیچھے آئیں اور انہوں نے ردعمل میں منسا کی جانب چپل پھینکی جو کسی کو نہیں لگی، تاہم اس کے باوجود علیزے نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام مکمل...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہو جائےگا ۔اسحاق ڈار نے یہ بات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد اٹلانٹک کونسل میں خطاب کے دوران کہی۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، پاک امریکا طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، اے آئی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پراتفاق کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلک نوربخشیہ کے عالم دین مولانا عارف حسین، سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، اسماعیلی کمیونٹی کے کریم خان اور مولانا حسین طارق نے کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے، نفرت اور تفرقہ بازی کے خلاف علماء کو صف اول میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں سینئر صحافی سہیل وڑائچ بھی کانفرنس میں شریک ہوئے سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں...
    سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ بلتستان میں بین المذاہب بھائی چارہ پورے پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے۔ منہاج القرآن بلوچستان کے رہنما صاحبزادہ احمد حسن فاروقی اور ضیاء اللہ شاہ بخاری (سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل) نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، برداشت اور مشترکہ قومی شناخت ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔  چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں کانفرنس میں سکھ پروفیسر نے بھی خصوصی شرکت کی سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں سکردو میں سالانہ "حسین سب کا" کانفرنس کی جھلکیاں سکردو میں...
      چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدلیہ کیلئے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا۔ عدالتی امور دو شفٹوں میں چلانا زیر غور ہے۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کر رہے ہیں۔ قومی جوڈیشل پالیسی اہمیت کی حامل ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے دور درازعلاقوں کا دورہ کیا، قومی جوڈیشل پالیسی اہمیت کی حامل ہے، دوروں کا مقصد جوڈیشل نظام کی بہتری تھا۔ ان کاکہناتھاکہ عدلیہ کیلئے پیشہ وارانہ مہارت اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا ءکو سامنے لایا جائے گا۔ مقررہ وقت میں کیسز کو حل ہونا چاہئے۔ چیف...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عالم اسلام اور عرب ممالک امریکی کاسہ لیسی چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کی ہر ممکنہ مدد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کے خلاف خوجہ اثنا عشری جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر نمازیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا کہ غزہ کی عوام پر انسنایت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی بمباری کے بعد اب انھیں بھوک و قحط سے مارا جا رہا یے، عالمی برادری بالخصوص...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ عثمان ڈی اون نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، معیشت کی بہتری، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور سماجی ترقی سمیت متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ورلڈ بینک کے نائب صدر نے پاکستان کی معاشی بہتری میں احسن اقبال کی خدمات کو سراہا اور جاری اصلاحاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی اور ورلڈ بینک کے درمیان قائم شراکت داری کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی اہداف کو...
    بیجنگ:چین کے مرکزی فوجی کمیشن  کے نائب چیئرمین جنرل زانگ یوؤ شیا نے  بیجنگ میں دورے پر آئے ہوئے  پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصیم منیر سے ملاقات کی۔ جمعہ کے روز زانگ یوؤ شیا نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک مواصلات، تبادلوں اور تعاون  کو مضبوط بناتے ہوئے خطے کے  امن اور ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ نئے دور میں چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ جنرل زانگ یوؤ شیا نے امید...
    ڈھاکا میں بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان ٹیم کو اہم مشورے دے دیے۔ سوشل پیغام پر جاری پیغام میں مائیک ہیسن نے مشورہ دیا کہ پاکستان کی ٹی 20ٹیم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیسے ایونٹس کے لیے مستقل مزاجی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس وقت دنیا میں 8 ویں نمبر پر ہے، جس میں بہتری کے لیے کرکٹ کا ایک انداز اپنانا ہوگا۔ Currently sitting 8th in the world we need to create depth and competition for places as well as play a style of cricket that can give us more consistency over time, especially at key event...
    کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کراٹے کمبیٹ فائٹر شاہ زیب رند نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف سے وعدہ پورا نہ کیے جانے پر شکوہ کیا ہے، شاہ زیب نے بتایا کہ تیسری مرتبہ کراٹے کمبیٹ مقابلوں میں عالمی چیمپئن بننے پرانہوں نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ زیب زند نے کہا کہ یہ کامیابی میں اپنے وطن کے اُن لوگوں کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی۔ میں ان تمام دعاؤں کا شکر گزار ہوں جن کی بدولت آج میں اس مقام پر ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بھارت سے جیت کر واپس آنے پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جولائی 2025ء) پائیدار ترقی پر اقوام متحدہ کا اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) نیویارک میں ختم ہو گیا ہے جس میں رکن ممالک نے 2030 کے عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر موثر عملدرآمد کے عزم کی توثیق کی ہے۔ایک ہفتہ جاری رہنے والے اس فورم میں رکن ممالک، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اقوام متحدہ کے اداروں نے پائیدار ترقی کے اہداف پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس سمت میں کیے جانے والے اقدامات کی رفتار بڑھانے پر بات چیت کی۔ فورم کے آخری روز ایک وزارتی اعلامیے کی منظوری بھی دی گئی جس کے حق میں 154 ووٹ آئے۔ امریکہ اور اسرائیل نے...