2025-11-05@08:00:02 GMT
تلاش کی گنتی: 8331

«میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس»:

(نئی خبر)
    دنیا بھر کے مختلف ممالک اور سیاسی رہنماؤں نے دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد ہفتے کے روز طالبان حکام سے مذاکرات کے لیے دوحہ پہنچا۔ مذاکرات کا مقصد سرحد پار جھڑپوں کا خاتمہ اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات پر بات چیت تھا۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق فریقین نے تفصیلی مذاکرات کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا اور...
    پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلیے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے نئے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پرسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس اہم سنگِ میل پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ نہ صرف ملکی ترقی بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات کی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور تحقیق کاروں کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں...
    پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں خسارے میں جانے کے بعدجنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی، جس سے میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ اب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کل سے دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کھیلنے جا رہی ہیں۔ جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے میچ سے قبل گفتگو میں کہا کہ ٹیم پنڈی میں کم بیک کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور ہم نے جیت کے لیے مکمل پلاننگ کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا، پچ کو دیکھا ہے، لگتا...
    اسلامی ممالک کا اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلامی ممالک کی تنظیم رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ عالمی حالات میں سب سے زیادہ اہم ضرورت بن چکی ہے۔ پاکستان عالمِ اسلام کا ایک مضبوط اور ذمہ دار ملک ہے جس نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وزارت دفاع سینیٹر محمد طلحہ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر معاہدے پر جہاں خطے میں امید کی نئی کرن جاگی ہے، وہیں ترکیے نے اس پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن و استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انقرہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اور سیزفائر معاہدے کو خوش آئند سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین مستقل امن کے لیے مکینزم قائم کرنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے،قطر کی ثالثی میں ہونے والی کوششوں کو سراہتا ہے، جن کی بدولت یہ اہم پیشرفت ممکن ہوئی۔ ترکیے نے یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں...
    ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیے کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کے لیے مکینزم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کی قطری کوششوں کو سراہتا ہے، دونوں بردار ممالک اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین  سینیٹ نے کہا  کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
    امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا ہے کہ امیگریشن محض نقل مکانی کا عمل نہیں بلکہ صلاحیت، علم اور قیادت کے تبادلے کا ایک اہم ذریعہ ہےآج پاکستان کی افرادی قوت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہے۔ کارپوریٹ دفاتر اور تحقیقی لیبارٹریوں سے لے کر اسپتالوں اور جامعات تک، پاکستانی ماہرین ایسے اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں عالمی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو میں امیگریشن ماہر ابو بکر عادل نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی ہجرت نہیں بلکہ پاکستان کے اثر و رسوخ کا منظم، میرٹ پر مبنی اور قانونی توسیعی عمل ہے جو تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کو عملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر مالیت کی اگلی قسط 31 دسمبر تک موصول ہونے کی توقع ہے، آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا اور موجودہ اصلاحات مکمل طور پر پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی،  اس موقع پر انہوں نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو بروقت مالی مدد فراہم کی جا سکے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو...
    ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جدید خلائی تحقیق میں پاکستان کی شمولیت قابلِ فخر اور خوش آئند پیشرفت ہے، جو آنے والے وقت میں ماحولیاتی تحفظ، زراعت، اور قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کی یہ عظیم کامیابی پاکستان کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ہے، جو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ لانچ قومی سائنسدانوں اور...
    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں کی صلاحیتوں کا اعتراف اب دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے اور یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم قابلیت، عزم اور محنت کے ذریعے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کی کامیاب لانچ پر پوری قوم، سپارکو ٹیم اور پاکستانی سائنسدانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ قوم کی علمی و تکنیکی ترقی کا مظہر ہے اور یہ کامیابی پاکستان کے نوجوان انجینئرز اور سائنسدانوں کی انتھک محنت اور قابلیت کا نتیجہ ہے...
    پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے 17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں...
    کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر ملک کے دوسرے بڑے نجی نیوز چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے چینل کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو بیک وقت بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمشاد نیوز کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں، قندھار، تخار اور بادغیس میں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم میں حصہ نہ لینا اور طالبان حکومت کا موقف نشر کرنے سے انکار ہے۔ افغان میڈیا تنظیموں کے مطابق ملک میں آزادیِ اظہارِ رائے پر دباؤ تشویش ناک حد...
    کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
    سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات سے متعلق دوسرے بین الاقوامی تعلیمی سیمینار میں،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافک سائنسز اینڈ نیچرل ریسورسز ریسرچ نے ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم اور “سی پیک کے قدرتی وسائل اور سبز ترقی کا اٹلس” جاری کیا۔ ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم سی پیک کے ڈیجیٹل جغرافیائی منظر نامے کو پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل نقشوں کا استعمال کرتا ہے، جو کہ اسپیٹیو ٹمپورل ڈیٹا کی بنیاد پر خطے میں کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے لیے جامع مدد فراہم کرتا...
    پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اُس غیر مصدقہ اور متنازع بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستانی حملے میں تین مقامی افغان کرکٹرز ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں آئی سی سی کے اس رویے کو متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے، جس کی کسی آزاد اور قابلِ تصدیق ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔ عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی سی سی نے تاحال اس دعوے کے حق میں کوئی آزادانہ شواہد یا تحقیقاتی تفصیلات فراہم...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے آئی ایم ایف-ورلڈ بینک سالانہ اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خزانہ و خزانہ امور، مہمت شیمشیک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے پاکستان اور ترکی کی قیادت کے درمیان قریبی اور مسلسل رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ گہرے تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان میں جاری مختلف کلیدی شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں ٹیکس نظام، توانائی کا شعبہ، سرکاری ادارے (SOEs)، نجکاری، اور عوامی مالیاتی نظم و نسق شامل ہیں۔ انہوں نے ورلڈ بینک کے زیر اہتمام ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) کی اصلاحات...
    چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اتوار کے روز شمال مغربی چین سے لانچ کیے گئے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے ایک پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مطلوبہ مدار میں داخل ہوئے۔یہ کیرئیر راکٹ، جس کا نام لیجیان-1 وائی8 ہے، اتوار کی صبح 11:33 بجے ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا، جو کہ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے قریب واقع ہے۔دوسرے دو سیٹلائٹس کمرشل سیٹلائٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی AIRSAT کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے۔ اہم سنگ میل،‘ سپارکو نے پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ...
    پاکستان نے ایک روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کر دیا ہے۔پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے بتایا کہ پاکستان اپنا ایک روبوٹ روور چاند پر بھیجنے کے مشن پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2028 سے پہلے اس مشن کو مکمل کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام کیا جارہا ہے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔خیال رہے کہ فروری 2025 میں سپارکو نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا چاند پر بھیجے جانے والا پہلا روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا۔اس موقع پر روور کا نام رکھنے کے...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاک فضائیہ کا دستہ ماہر فضائی اور زمینی عملے کے ہمراہ آذربائیجان پہنچ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دوطرفہ فضائی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان تعاون کوفروغ دینا ہے۔پاک فضائیہ کے طیاروں نے اپنی عملی مہارت اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بغیر رُکے پاکستان سے آذربائیجان تک مسلسل پرواز کامیابی سے مکمل کی، پرواز کے دوران ہوا میں ایندھن بھرنے کا عمل نہایت مہارت سے انجام دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران ایندھن بھرنے کا کام پاک فضائیہ کے اپنے آئی ایل 78 ایریل ٹینکر نے مکمل کیا، یہ پاک...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اظہر محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شروعات اچھی کی ہے، کوشش ہوگی کہ اچھا پرفارم کریں، اور طویل مدت تک اسے برقرار رکھنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اچھے باولر ہے، صبح ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پچ دیکھ کر کریں گے، کوشش ہوگی کہ ٹاس ہار بھی جاتے ہیں تو پہلی اننگز میں 350 سے زائد رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اظہر محمود پاکستان پریس کانفرنس پی سی بی کرکٹ
    کے ایف ایل کک باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی بشریٰ اختر نے تاریخ رقم کردی۔ سری لنکا میں ہونے والے ایونٹ کے ایف ایل میں بشریٰ اختر نے سری لنکا کی نمیشا کماری کی مسلسل فتوحات کو بریک لگاکر ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے بعد بشریٰ اختر نے اپنے کوچز، مداحوں اور خاندان والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت چیلنجنگ فائٹ تھی۔ انہوں نے کک باکسنگ فیڈریشن پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ https://www.facebook.com/reel/1332601611609763/  
    پاکستان نے دوحہ میں گزشتہ شب طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے درست سمت میں پہلا اہم قدم قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں اس عمل میں برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں پر گہری قدر دانی کا اظہار کیا۔ Welcome the Agreement finalized late last night in Doha. It is the first step in the right direction. Deeply appreciate the constructive role played by brotherly Qatar and Turkiye. We look forward to the establishment of a concrete and verifiable monitoring mechanism, in the… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 19,...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔ تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی...
    دوحہ : (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات کی میزبانی قطر اور ترکیہ نے ثالثی کی، مذاکرات 13 گھنٹے تک جاری رہے جن میں جنگ بندی پر اتفاق کر لیا گیا۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کے سربراہ خواجہ آصف نے ایکس پر تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور...
    لاہور (سپورٹس رپورٹر)  افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان‘افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان کیساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کیخلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر  ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...
    پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا، وزیر دفاع کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں دوبارہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ خواجہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اس جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔قطری وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق قطر و ترکیے کی ثالثی میں ہوا۔دونوں ممالک نے آئندہ چند دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان امن اور استحکام کے لیے مستقل مکینزم بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔بعد ازاں وزیر دفاع اور قطر میں ہونے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ غزہ میں امن سے پاکستان کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر سفارتی لحاظ سے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیشی کی بدولت بھارت کو بھی منہ کی کھانا پڑی۔ فلسطین میں امن کے قیام کے معاہدہ میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا، وزیر اعظم کی انتھک محنت سے پاکستان سفارتی سطح پر ایک نئے انداز میں ابھرا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فلسطین میں امن کی واپسی مسلمان ملکوں کی سفارتی کامیابی ہے اور اس میں 8 ممالک نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی سی سی کے افغان کرکٹرز کے فضائی حملے میں مارے جانے کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آئی سی سی کو کرارا جواب دیتے ہوئے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا آئی سی سی نے بغیر کسی آزاد ذرائع سے تصدیق کئے بغیر بیان دیا ہے۔ پاکستان تواتر سے کہتا آیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ آئی سی سی دوسروں کے کہنے پر غیر مصدقہ بیانات کے حوالے سے گریز کرے۔  غیرمصدقہ‘ جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار اور اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان آئی سی سی سے فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانسان کے درمیان جنگبندی معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے۔جنگبندی معاہدے کے بعد ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دوبارہ وفود میں ملاقات ہوگی، ہم قطر اور ترکیے دونوں برادر ممالک کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر راضی ہوگئےقطری وزارت خارجہ کے مطابق جنگ بندی کا فیصلہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہوا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر...
    تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
    اسلام آباد: پاک فوج نے افغان صوبے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خارجی گل بہادر گروپ کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے جس میں 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے  پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات پر ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی مارے گئے جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-08-31 جسارت نیوز
    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
    —فائل فوٹو  سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر...
    امریکا میں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورے کا چھٹا اور آخری روز اہم مالی و معاشی سرگرمیوں سے بھرپور رہا۔ وزیرِ خزانہ نے ابو ظہبی کمرشل بینک کے سینیئر انتظامی وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ نے وفد کو پاکستان کی جانب سے مالیاتی ذرائع کو متنوع بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ انہوں نے چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کی تجدید سے متعلق پیش رفت کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا اسٹینڈ وہی ہے جو پہلے تھا، ہمارا اسٹینڈ ہے کہ جو دہشتگرد چھپے ہوئے ہیں ان کو ہمارے حوالے کریں یا پھر ان سے ہتھیار لے کر معافی تلافی کروائیں ، اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ  اگر ہم آپس میں کلیئر نہ ہوتے تو بھارت سے جنگ نہ جیت پاتے، فیلڈ مارشل  نے اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن میں تقریر کی تھی ، اس پوری تقریر کو انہوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں عملی جامہ پہنایا، اس جنگ کے بعد خارجہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
    دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات  کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں اور پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کی اور پاکستانی سکیورٹی حکام نے ان معاونت کی۔  افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب نے وفد کی سربراہی کی، افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔ دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا اور مذاکرات کا اگلا دور کل صبح دوحہ میں ہوگا۔ پاکستان نے افغان وفد پر...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
    سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے نکلنے کے بعد زمبابوے کی شمولیت کے بعد سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: افغانستان کی طرف سے عدم شرکت کے اعلان کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ آگیا زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے، جس میں سری لنکا کی ٹیم بھی شریک ہوگی۔ یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر ہونے والی پہلی سہ ملکی ٹی 20 سیریز ہوگی، جس کا مقصد اگلے سال بھارت اور سری...
    جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
    پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی...
    افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں دوحہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ جاری کشیدگی پر اہم مذاکرات کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات طے کرنا اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکھنو:۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی زد میں ہے اور آپریشن سندور صرف ایک ٹریلر تھا۔راج ناتھ سنگھ نے یہ بیان ہفتہ کے روز لکھنو کے سروجنی نگر میں واقع براہموس ایرو اسپیس یونٹ میں براہموس میزائل کے پہلے بیج کی روانگی کے موقع پر دیا۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ آپریشن سندور بھارت کی عسکری برتری اور فتح کی مسلسل روایت کا ثبوت ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ براہموس میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کی خود اعتمادی کا ثبوت ہے، جو ہماری بری، بحری اور فضائی افواج کا اہم ستون بن چکا ہے۔راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکیاں...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو...
    مجموعی ملکی پیداوار جو 30 ستمبر کو پچھلے سال کے مقابلے میں 49 فیصد زائد تھی، وہ اب کم ہو کر 22 فیصد زائد رہ گئی ہے اور اسی طرح پنجاب میں کپاس کی پیداوار جو پچھلی رپورٹ میں 56 فیصد زائد تھی، جو اب 28 فیصد زائد ہے، جبکہ سندھ کی پیداوار 45 فیصد زائد سے کم ہو کر اب صرف 19 فیصد زائد رہ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کپاس کی مجموعی پیداوار میں اگرچہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیکن یکم سے 15 اکتوبر کے دوران پیداوار 30 فیصد گھٹنے سے آنے والے دنوں میں کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کے خدشات پیدا ہوگئے، جس سے روئی، کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان پیدا...
    گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ...
    ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع  خواجہ آصف کی قیادت میں وفدطالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔ A high-level delegation from Pakistan, led by our Minister of Defence, will hold discussions with representatives of the Afghan Taliban in Doha today. The talks will focus on immediate measures to end cross-border terrorism against Pakistan emanating from Afghanistan and restore… — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) October 18, 2025  ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح...
    پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد قطر میں افغان طالبان سے سرحد پار دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے مذاکرات کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےکہا ہےکہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کیلئے پُرامن حل چاہتا ہے، افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے چاہئیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین سے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کاروبار کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔(جاری ہے) پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک ہفتے میں 708 پوائنٹس اضافے سے 163806 پر بند ہوا جب کہ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 9883 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 167561 اورہفتہ وار کم ترین سطح 157678 رہی۔اس کے علاوہ کاروباری بازار میں ایک ہفتے میں 9.13 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 57 ارب روپے اضافے سے 18968 ارب روپے ہوگئی۔
    پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہوگی۔ اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات...
    وزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا جس کا مقصد سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئےبیان میں کہا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی...
    پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے  100کلومیٹر...
    افغانستان کی جانب سے بھارت کے ایما پر پاکستان کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے پکتیا میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیا میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں نہ صرف افغان عبوری حکومت کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں مارے جانے والے افغان کمانڈرز میں کمانڈر فرمان الکرامہ، کمانڈر صادق اللہ داوڑ، کمانڈر غازی مدہ خیل، کمانڈر مقرّب، کمانڈر قسمت اللہ، کمانڈر گلاب دیوانہ، کمانڈر رحمانی، کمانڈر عادل، کمانڈر فضل الرحمن (خارجی گل بہادر کا چچا)، کمانڈر عاشق...
    افغانستان کے سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔ پی سی بی دستبردار افغانستان کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر کے سیریز سیریز شیڈول کے مطابق کروائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کے لیے مختلف ممالک کے نام زیر غور ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد فیصلہ کرلیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ سہ ملکی سیریز میں میزبان پاکستان، سری لنکا کے علاوہ شرکت سے...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قوم کی روح پر 18 اکتوبر 2007 کا دن ہمیشہ کیلئے نقش ہو چکا ہے،کاروانِ بینظیر پر حملہ کرنے والے جمہوریت کی روشنی کو بجھانا چاہتے تھے مگر ہمارے شہداء کے لہو نے اسے مزید جلا بخش دی۔  سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر بلاول بھٹو نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ دن تھا جب 180 بہادر جیالوں نے جمہوری پاکستان کے خواب کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، آمریت اور دہشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کی دستبرداری کے بعد پاکستان میں سہ ملکی سیریز اب خطرے میں نظر آنے لگی تھی، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال سنبھالتے ہوئے فوری طور پر متبادل ٹیم کے طور پر زمبابوے کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اب امکان ہے کہ نومبر 2025 میں ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں پاکستان میں نومبر میں شیڈول ٹرائی نیشن سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے...
    افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
    وفاقی  وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آئو ٹ لک دینے پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے فچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدیسے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے، مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
    کاکول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...
    پاکستان کے خلاف آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنی خفت مٹانے کے لیے آئندہ دہائی میں جنگی طیاروں کے انجنوں پر 65 ہزار 400 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ دفاعی ذرائع اور ماہرین اس اقدام کو اس پس منظر سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں جس میں نئی فضائی طاقت بحال کرنے کی کوششیں شامل ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کے واقعات، جن میں آپریشن سندور کی ناکامی بھی شامل تھی، نے بھارت کو فضائی صلاحیت کی خامیوں کا ادراک دلایا۔ اس پس منظر میں نئی سرمایہ کاری اور طیارہ پروگراموں کو تیز کرنا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انجن خریداری اور منصوبے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور...
    گجرات کے علاقے کریانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد انجینئر یاسر طفیل نے ناسا کے مشہور ترین منصوبے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ پر کام کیا۔ یہ وہ دوربین ہے جسے کائنات کی سب سے طاقتور آنکھ کہا جاتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یاسر طفیل نے بتایا کہ وہ 24 سال بعد اپنے پرانے اسکول لوٹے، جہاں کبھی وہ ایک عام طالب علم تھے۔ اب وہ ناسا کے ڈپٹی پورٹ فولیو مینیجر ہیں، جنہوں نے کئی بڑے خلائی منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ بچپن کا خواب اور ستاروں سے دوستی یاسر طفیل نے بتایا کہ بچپن میں جب گاؤں میں بجلی چلی جاتی تو آسمان پر چمکتے ستارے دیکھ کر وہ حیران رہ جاتے تھے۔...
    (ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ  80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے کو دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں،جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے،مزید منصوبے بھی پائپ لائن میں ہیں،جو سرکاری ملکیتی ادارے فعال طریقے سے کام نہیں کر رہے،  ان کی تنظیم نو کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جی ٹو جی فریم ورک کے تحت متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور حکومت پاکستان کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی...
    قطر کے وزیرِ دفاع کے معنی خیز بیان نے واضح کیا کہ اب نرمی ختم ہو چکی ہے، پاکستان نے جمعہ کے روز ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی وزیرستان میں ایک دہشتگرد بم و گولا باری کے حملے کے فوراً بعد کیے گئے، جس کا نشانہ ایک فوجی تنصیب تھی، اور یہ واقعہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔ انگور اڈہ کے علاقے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع سے واقعات کی اطلاع ملی، جہاں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان اور یو اے ای کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بنک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید بن حمدان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ یو اے ای کے ساتھ معاشی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ شیخ محمد بن زید النیہان کا دل پاکستایوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پانے والا معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے۔ جب 2024ء میں  حکومت میں ہم نے ٹیم ممبرز کے طور پر مشترکہ کوششیں کیں۔ ٹیم ورک کے نتیجے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر عالمی تنازعات میں اپنے کردار سے متعلق غیر معمولی دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ان کے لیے نہایت آسان ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگیں ختم کرنا پسند ہے اور اگر وہ چاہیں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع فوری طور پر ختم کرا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر...
    وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات پر روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کا عزم ظاہر کیا۔وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور اصلاحاتی عمل کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔
    افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-8  کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے اعلان پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے دوسرے اور ریزیلینس سسٹینبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طورپر پاکستان کو1.2 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوگی۔میاں زاہد حسین نے اس کامیابی پروزیرخزانہ محمد اورنگزیب خان اوران کی معاشی ٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پاکستان کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-5 کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)،میٹا اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH نے ایک سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ ”کیا یہ اصلی ہے؟” کے نام سے شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان میں عام آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ یہ اقدام اس وسیع مہم کا حصہ ہے جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔یہ مہم صارفین کو سات عام اقسام کے آن لائن دھوکہ دہی کے طریقوں کے بارے میں تعلیم دیتی ہے، جن میں رومانوی، شاپنگ، نقالی، سرمایہ کاری، ملازمت، اکاؤنٹ ہیکنگ، اور دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات شامل ہیں۔اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) کنزیومر کورٹ جنوبی میں تھائی لینڈ کی معروف کافی شاپ “مونڈو” کا نام، لوگو اور ڈیزائن استعمال کرنے کے الزام میں پاکستانی کافی شاپ کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈیفنس میں ’’مونڈو‘‘ کے نام سے جعلی شاپ چلائی جا رہی ہے جو صارفین کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ اسٹاف رپورٹر
    واشنگٹن: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آگیا ہے اور اب سرمایہ کاری کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی، گورنر نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ، جے پی مورگن، بینک آف امریکا،  جیفریز اور کریڈٹ ریٹنگ کی اہم ایجنسیوں کے حکام سے ملاقات کی۔ جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی معاشی استحکام آ گیا، اب سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں اضافے کے لیے ماحول بالکل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں...
    سٹی 42:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی آئی ہے ,حالیہ چند ہفتوں میں پاکستان نے بہت بڑے سیلاب کا سامنا کیا ہے۔   احسن اقبال نے بتایا کہ نقصانات کا ابتدائی تخمینہ رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے،سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے ، انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پنجاب میں دو لاکھ 13 ہزار،  بلوچستان میں 6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔جبکہ سندھ میں 3332 اور کے پی میں 3200 سے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب افغانستان، بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے اور پاکستان کے خلاف منظم سازشوں کا مرکز بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر بھارت، افغان حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، جو پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔ خواجہ آصف نے یاد دلایا کہ جن افغان رہنماؤں کی آج کابل میں حکومت ہے، وہ کل تک پاکستان میں پناہ لیے ہوئے تھے، یہاں چھپتے پھرتے تھے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان اب کابل سے ماضی جیسے تعلقات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اور تمام...
    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشتگردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نےمل کرپاکستان پرمسلط کی ہوئی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ کابل کےحکمران بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،  کل تک یہ کابل کے حکمران ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اب کابل کے ساتھ تعلقات کا ماضی کی طرح متحمل نہیں ہو سکتا، تمام افغانوں کو اپنے وطن جانا ہو گا، اب کابل میں ان کی اپنی حکومت ہے،  اسلامی انقلاب آئے 5 سال ہو گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ کابل کے حکمراں بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کل تک یہ ہماری پناہ میں تھے، ہماری زمین پر چھپتے پھرتے تھے۔ جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشت گردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ طالبان کے 2021ء میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں امن اور افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے حکومت نے کوششیں کیں، وزیرِخارجہ نے کابل کے 4 دورے کیے، وزیرِ دفاع اور آئی ایس آئی کے...