2025-04-26@07:10:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1007
«ناتھ کو»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے دو طرفہ تعلقات ہماری مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے کویت کے قومی دن اور یومِ آزادی کے موقع پر امیرِ کویت کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہم ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کویت کا پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہارکویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے، باہمی تعاون بڑھانے، علاقائی...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں قائم پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ برائے فروخت ہے۔پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں ٹرانسفر پوسٹنگ فار سیل ہے، کلاس فور سے لے کر تمام نوکریوں کی بولیاں لگائی جاتی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت نے 20 ہزار ملازمین فارغ کیے تاکہ ان پوسٹوں کی بولیاں لگائی جائیں، یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی نشستوں کی بولیاں لگائی جائیں گی، وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے سرچ کمیٹی نہیں بنائی گئی۔ سانحہ 9 مئی کے مرکزی کردار کے نام پر اسٹیڈیم کا نام...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں جنگجو ہوں اور جدوجہد پر یقین رکھتا ہوں، 9 اپریل کی رات اس پر عکاسی کرتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ آپ لڑتے ہوئے ہاریں تو پھر لوگوں کو آپ سے زیادہ محبت ہوتی ہے، مجھے کچھ چیزوں پر بڑا دکھ ہوا،بیچ میچ کے ہی لوگ اٹھ کر جا رہے تھے آپ کو لگ رہا تھا کہ آپ میچ بیچ میں ہی ہار گئے، بددلی سی تھی، ایک ایفرٹ کی کمی تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کا براہ راست حصہ نہیں ہوں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے...

رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب ، کور کمانڈر کراچی کی بطور مہمان خصوصی شرکت
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان ِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دورانِ ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی سے ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء...
ماہرین کی تحقیقات کے مطابق آنکھوں کو عام طور پر چہرے کا وہ فیچر سمجھا جاتا ہے جو کسی شخص کو دوسروں کیلئے پُرکشش بناتا ہے۔ آنکھوں کا سائز، اس کی ساخت اور گھنی ابرو جیسے عوامل کسی شخص کے دوسروں کیلئے پرکشش ہونے میں بہت زیادہ حصہ ڈالتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ چہرے کی ساخت میں ہم آہنگی اور چہرے کا مجموعی تناسب بھی کسی شخص کو پرکشش بنانے میں کلیدی عناصر ہیں۔ بڑی اور چوکنا آنکھیں اکثر توانائی کی نشاندہی کرنے والی سب سے زیادہ دلکش خصوصیت کے طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ دوسری طرف سڈول چہرہ بھی اچھے جینیات کی نشاندہی کرتا ہے۔ سڈول چہرے کی خصوصیات میں شامل ہیں: ایک اچھی طرح...
گوادرایئرپورٹ ابھی تک اگرچہ مصروف ترین ایئرپورٹ نہیں ہے لیکن بحیرہ عرب کے ساتھ اپنے تذویراتی محل وقوع کی وجہ سے تجارت اوررابطوں کو آسان بنانے میں اہم کردارادا کررہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کے گیٹ وے کے طور پر گوادرایئرپورٹ علاقائی اوربین الاقوامی تجارت کے فروغ اور پاکستان کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے کا باعث ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں خاص بات کیا ہے؟ ماہرین کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کے ذریعے کاروبار، سرمایہ کاروں اورسیاحوں تک رسائی کو بہتربناتے ہوئے گوادرشہرکی اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ اسےایک اہم تجارتی اورلاجسٹک مرکزمیں تبدیل کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے سمیت گوادر شہر میں جاری ترقی کے...
بھارتی اداکارہ صبا آزاد اور ہریتک روشن کو بی ٹاؤن کے سب سے خوبصورت جوڑوں میں شمار کیا جاتا ہے تاہم صبا کو اکثر سپر اسٹار کو ڈیٹ کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مگر اس مرتبہ صبا آزاد نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کا کرارا جواب دے دیا ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ صبا کا کہنا ہے کہ انہیں اب یہ آن لائن تبصرے پریشان نہیں کرتے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں صبا آزاد نے کہا، ’جیسے جیسے لوگوں کا عدم اطمینان بڑھتا ہے، اسی طرح آن لائن اس قسم کا رویہ بھی بڑھتا ہے۔ اگر آپ خوش مزاج انسان ہیں تو آپ جعلی اکاؤنٹس نہیں بنائیں گے اور لوگوں کو ٹرول نہیں کریں گے۔ میں کسی ایسے شخص کی کیوں پرواہ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی کے ساتھ ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں گروپ اے میں شامل بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس کامیابی کے بعد بھارت نے تو ناک آؤٹ مرحلے کیلئے ممکنہ طور پر اپنی ٹکٹ پکی کرلی جبکہ پاکستان کا چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر انتہائی مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال گروپ اے میں بھارت 2...
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کرنے کی افواہوں پر اپنی موقف بیان کیا ہے۔ منیب بٹ گزشتہ دنوں ایک نجی ٹیلی ویژن ٹاک شو میں شریک تھے جہاں ان سے عالیہ بھٹ یا دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش کے بارے میں سوال کیا گیا۔ منیب بٹ سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ کیا وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کسی بھارتی فلم میں کام کر رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا، ’’نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ مجھے عالیہ یا دیپیکا کے ساتھ کسی فلم کی پیشکش نہیں ہوئی۔ البتہ، مجھے ایک بھارتی پنجابی فلم کی آفر ضرور ہوئی...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا جسکی وجہ ہمارے لاکھوں نوجوان اس وقت قبروں کے اندر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئے جس میں ایم ایل اے پلوامہ، ایم ایل اے ترال کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے ظہور میر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پارٹی کارکنان کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پی ڈی پی کی صدر کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام کے ساتھ جو وعدہ کئے تھے...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہے کہ چیف جسٹس نے ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت لمبی ہے، چیف جسٹس سے ملاقات میں ہم نے عدالتی رویے کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلئے ٹھیک نہیں ، تمام اپوزیشن کیساتھ اتحاد بنانے جا رہے ہیں، آئین کی سر بلندی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی...
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے چیف جسٹس پاکستان اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکومت سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی اپنا تعمیری موقف ضرور پیش کرے، سیاسی اصلاحات کیلئے اس طرح کی ملاقاتیں بہت ضروری ہیں، ایوان سے واک آئوٹ اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی میں بھی حصہ لیں۔عرفان صدیقی نے مزید پی ٹی آئی کو آفر کی کہ حکومت کی قانون سازی میں ترامیم تجویز کریں۔
صہیونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کو ایک اسرائیلی قیدی اور اس کے خاندان کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی، تاہم حماس نے تاکید کر کہا کہ یہ جھوٹے الزامات حقیقت کے منافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کو ایک اسرائیلی قیدی اور اس کے خاندان کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش کی، تاہم حماس نے تاکید کر کہا کہ یہ جھوٹے الزامات حقیقت کے منافی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ہفتے کے روز بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ کہ مزاحمتی فورسز نے صہیونی قیدی شیری بیباس اور اس کے بچوں کو قتل کیا، دراصل صہیونی حکومت کی اپنے مظالم...
کراچی: سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں آیا آپ کا مسئلہ حل کرنے آیا ہوں۔ یہ پڑھیں : کسٹمز ایجنٹس کا 25 فروری سے غیرمعینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ آپ بروز بدھ سینیٹ کی فنانس...
سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ نے اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ کے "کٹھ ملّا" والے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انکا یہ بیان کسی سنت یا سنیاسی انسان کا نہیں ہو سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے ایودھیا سے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کہا کہ اردو کسی خاص قوم یا برادری کی زبان نہیں ہے، بلکہ یہ محبت، عزت اور تہذیب کی زبان ہے۔ انہوں نے اُردو کو ملک کی سب سے بہترین زبان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی زبان ہے جو صدیوں سے مختلف طبقات کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنی ہوئی ہے۔ اودھیش پرساد نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور عدالتوں میں کئی اہم ریکارڈ اردو میں موجود ہیں۔ انہوں...
امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )ریپبلکن سینیٹرز نے امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکا کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا حق دیتا ہے۔بل میں امریکا میں اقوام متحدہ کے ملازمین کے لیے سفارتی استثنا ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریپبلکن ارکان...
پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے، جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز...

گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا
گرینڈ الائنس میں شامل تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں ، فیصل وائوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز ایجنٹس نے پریس کانفرنس کی، اس دوران فیصل واوڈا بھی پہنچے اور کہا کہ میں کسٹم ایجنٹس کے ساتھ یکجہتی کرنے نہیں...
نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش ،بل میں امریکہ کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش کی تجویز ریپبلکن سینیٹرز نے امریکہ کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ۔ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکہ کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا حق دیتا ہے۔ بل میں امریکہ میں اقوام متحدہ کے ملازمین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی بھی سفارش کردی۔اس کے ساتھ...
ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکا کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ ریپبلکن سینیٹرز نے امریکا کو اقوام متحدہ سے نکالنے اور اس کی فنڈنگ روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کے مطابق اس بل میں امریکا کے اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں سے مکمل انخلا، فنڈنگ کی بندش اور اقوام متحدہ کے ساتھ موجود اس معاہدے کی منسوخی کی تجویز دی گئی ہے، جو اسے نیویارک میں ہیڈکوارٹر رکھنے کا...
چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا: بیرسٹرگوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوئی ، چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، حکومت کیخلاف ہماری چارج شیٹ بہت...
اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عرفان صدیقی نے چیف جسٹس اور پی ٹی آئی ارکان کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ چیف جسٹس نے حکومت سے بھی بات کی ہے، پی ٹی آئی اپنا تعمیری مؤقف ضرور پیش کرے، سیاسی اصلاحات کیلئے اس طرح کی ملاقاتیں بہت ضروری ہیں، ایوان سے واک آؤٹ اور احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، اس کے ساتھ ساتھ قانون سازی میں بھی حصہ لیں۔ عرفان صدیقی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو آفر کی کہ حکومت کی قانون سازی میں ترامیم تجویز کریں۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنی پارٹی کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے۔انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں‘ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے‘ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج ان کی پارٹی کا ذیلی ادارہ بن جائے اور اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اب اپنے زخم چاٹ رہی ہے‘ مذموم مقاصد کے لیے9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ...
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے اقتصادی اقدامات کی تعریف کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کرپشن کے خلاف گورننس اور شفافیت کو بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پُرامید ہے اور حکومتِ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر سنجیدگی اور عزم کو قابل ستائش قرار دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں...
آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا...
وفاقی حکومت ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے اور اس نے اس سلسلے میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی، چاند نظر آنے یا نہ آنے...
عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری و معاشی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں۔تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار...
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔ کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گرد و نواح...
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا دوسرا سسٹم آج سےاثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ صوبے میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے 24 فروری سے ایک غیر معمولی برفیلے موسمی سسٹم کے بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم سرد ہے۔ آج کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت صوبے کے 10 اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادی...
کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں واقع شہید بینظیر بھٹو اسپتال کی عمارت 2010 میں تعمیر کی گئی تھی۔ 2018 تک اسپتال غیر فعال ہونے کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں نے علم کے فروغ کا بیڑا اٹھایا اور اسپتال کی عمارت کو پبلک لائبریری میں تبدیل کر دیا۔ جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں اور طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ تاہم صوبائی حکومت نے رواں برس اسپتال کو دوبارہ فعال بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ لائبریری کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایک طویل عرصے تک عمارت خالی رہی اور کھنڈر میں تبدیل ہو رہی تھی، ایسے میں ہم نے اس عمارت میں لائبریری قائم کر دی، جس سے نہ صرف عمارت استعمال میں...

”سہولت کی بات، نادرا کے ساتھ“:نہ قطار،نہ انتظار، عوام الناس کو نادرا رجسٹریشن سہولیات گھر کی دہلیز پر اب ایک فون کال پر دستیاب
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...

سٹیٹ بینک معاشی استحکام کے ساتھ مالیاتی ریلیف کو متوازن کرنے کے لیے محتاط راستے پر گامزن ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )اسٹیٹ بینک کی محتاط پالیسی شرح میں کمی کا مقصد مہنگائی کا انتظام کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے لیکن ماہرین قیمتوں میں ممکنہ اضافے سرمائے کی ذخیرہ اندوزی، اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی جیسے خطرات کو اجاگر کرتے ہیںجس سے مستحکم اور طویل مدتی مانیٹری اپروچ کی ضرورت ہوتی ہے. ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے مالیاتی ریلیف کو بڑھانے کے لیے ایک ناپے ہوئے انداز کا انتخاب کیا ہے جو اقتصادی ترقی کی حمایت کرتے ہوئے افراط زر کے دباو کو سنبھالنے کے چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے حالیہ پالیسی ریٹ میں 13 سے 12فیصدکی کٹوتی اس محتاط موقف کی نشاندہی کرتی ہے.(جاری...
بیجنگ : 20 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے جرائم میں سخت سزا ئیں دینا خطے میں مختلف ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کا لازمی انتخاب ہے اور یہ تمام ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات کے مطابق ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، تھائی لینڈ اور میانمار سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، تاکہ آن لائن گیمبلنگ اور ٹیلی کمیونیکیشن اسکیم کے اس سرطان کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں معمول کے...
نیویارک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹس کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں چین پاکستان تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لیے بات...
تل ابیب ،واشنگٹن(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق حماس آج جمعرات کو 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔ حماس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ اسرائیل کے بقیہ تمام زندہ قیدیوں اور 8کی...
راولپنڈی کی سیشن عدالت نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باسط علیم نے 12 سال کی سگی بھانجی کے ساتھ زیادتی کیس کا فیصلہ سنایا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مجرم محمد شعیب کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نومبر 2023 میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا تھا۔
نیوزی لینڈ چیمپییئنز ٹرافی کی تاریخ میں کل 5 سینچریاں بناکر انگلینڈ کے برابر پہنچ گیا جس نے بھی اس میگا ایونٹ میں اب تک اتنے انفرادی سینکڑے اسکور کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 8 کھلاڑی آؤٹ کیویز کے 2 کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچریاں اسکور کیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے ول ینگ (107 رنز) اور ٹام لیتھم نے (118 رنز ناٹ آؤٹ) شامل ہیں۔ ول ینگ اور ٹام لیتھم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ایک ہی اننگز میں سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلی اور...
بھارتی شہر کولکتہ میں فٹ پاتھ پر رہنے والے خاندان کی 7 ماہ کی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دل دہلادینے والا واقعہ 30 نومبر 2024 کو پیش آیا تھا اور تاحال بچی کی طبیعت ناساز ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پولیس درندہ صفت شخص کو 4 دسمبر 2024 کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کی شناخت راجیو گھوش کے نام سے ہوئی تھی۔ اس کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے خصوصی عدالت میں تیز رفتاری سے کیس چلا گیا اور صرف 26 دنوں میں عدالت میں چارج شیٹ پیش کردی گئی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، ڈی این اے اور دیگر ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔...
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، پاکستانی آرمی چیف کا کشمیر کے لیے دس جنگیں لڑنے کا بیان خوش آئند ہے، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہئیں۔ مشال ملک نے مزید کہا...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں زور دیا ہے کہ غزہ کے تنازعے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے اور بین الاقوامی برادری کو اس معاملے پر اہمیت دینی چاہئے۔بدھ کے روزگو جیاکھون نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کے حتمی حل کو “دو ریاستی حل” کے درست راستے پر واپس آنا چاہئے اور فلسطین اور اسرائیل کے پرامن بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کے حصول کے مقصد کو مکمل ہونا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پربین الاقوامی برادری کی جانب سے مستقل توجہ اور حمایت...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے ساتھ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک خاص گروہ سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت سے عاری ہے اور اس کی سیاست میں صرف انتشار اور بدتمیزی کا عنصر شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2013 میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جاتا تو آج پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے قرض لینے کی مجبوری میں نہ ہوتا۔ نواز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے...
پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے نئی درخواست کے ساتھ پھر کوشاں ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے درخواست دی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ کل صوابی میں ہوگا، ٹکراؤ سے گریز کا اعلان درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ قرارداد پاکستان کے موقع پر22 مارچ کو پرامن جلسے کی اجازت دی جائے، پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے،22مارچ کو پرامن جلسہ کریں گے،...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اور کشمیر کی بیٹی ہوں، ہمیں تو یہی پیغام ملتے ہیں کہ سب آپ کے ساتھ ہیں لیکن ہمیں عملی اقدامات چاہیں۔ مشال ملک نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی نے ہمیشہ کشمیر کا ساتھ دیا، جب بھی میں یہاں آتی ہوں مجھے بہت ہمت ملتی ہے، سب لوگ...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کوئٹہ خضدار لسبیلہ اور تربت میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کوئٹہ اور قلات میں کم سےکم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع کوئٹہ، چاغی، نوشکی، سوراب، خاران، قلات، زیارت، بارکھان، کوہلو، سبی، بولان، ہرنائی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوسکتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں، حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے، توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی...
حماس کی مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز تل ابیب: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔ خبرایجنسی کے مطابق حماس کل (بروز جمعرات) 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید...
پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہورہا ہے اور ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ آج کے میچ کا انعقاد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے جارہا ہے جہاں میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے۔ تاہم منتظمین کی طرف سے اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوران سیکیورٹی اور انتظامی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے شائقین کے لیے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جن کے مطابق میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کچھ چیزیں اپنے ساتھ اسٹیڈیم لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہماری تیاری مکمل، اب شائقین آئیں اور اسٹیڈیمز کو...
بادل برسنے کو تیار؛ بارش کہاں کہاں ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا سلسلہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔ برفباری کے اثرات پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پہنچیں گے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گجرانوالہ ۔ لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، شیخوپورہ، نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔ سرگودھا، میانوالی بھکر خوشاب حافظ آباد گجرانوالہ منڈی بہاوالدین اور گجرات میں بارش...
بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبرز ہیں ، جہاں وہ باقاعدگی سے اپنے خاندان کے ہمراہ دلچسپ ویلاگز پوسٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں ارچنا نے اپنا نیا ویلاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک ٹھیلے سے ڈوسا کھایا اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے شوہر پرمیت سیٹھی اور بچے آریمان اور آیوشمان بھی موجود تھے۔ ان میں سے ہر ایک نے ممبئی کے آس پاس اپنے پسندیدہ ڈوسا کھلانے کا وعدہ کیا، جس کے بعد انہوں نے کئی مختلف مقامات پر ڈوسا کھایا اور اسے ریٹنگ دی کہ کہاں کا ڈوسا کتنا مزیدار ہے۔ View this post on Instagram ...
فرانس میں پاکستان کی سفیر اور یونیسکو میں مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے پلینری اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے بریفنگ دی۔انہوں نے یونیسکو کے مقاصد کے حصول، علاقائی تعاون کےلیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے حال میں فرانس میں اپنی بطور سفیر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور وہ فرانس میں پاکستانی مصنوعات، تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فرانس کے درمیان مزید بہتر تعلقات کےلیے کوشاں ہیں۔انہوں جنگ کو انٹر ویو میں بھی اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فرانس یورپی یونین کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ اس کے دیرینہ تعلقات...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا کریں وہ بیمار...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ https://www.facebook.com/reel/1156586826054824 میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے دعا...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے دباؤ پر انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤںڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کیخلاف بدترین ٹیسٹ میچز میں شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی ٹریول پالیسی لاگو کی تھی جس میں کھلاڑیوں چیمپئینز ٹرافی میں اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جانا تھا۔ تاہم سینئیر کرکٹرز کے دباؤ پر بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا پڑگیا ہے، اب بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک شرط پر بیویوں، اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے...
سابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے۔ سابق پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، اس دن تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی مناسبت سے 19 فروری بروز بدھ کو تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی مقررہ دن بند رہیں گے۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے بھی 19فروری کول تعطیل کااعلان کردیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ...
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے، آرمی چیف کوخط لکھنے کا مقصد کیا ہے؟اگر آپ نے خط لکھنا ہے تو پاکستان کے عوام کو لکھیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو...
اسلام آباد (رپورٹ: میاں منیر احمد) مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر تجارت کا فائدہ بھارت کو ہوگا‘ دوطرفہ تعلقات کے ذریعے ہی اعتماد سازی کی فضا قائم کرکے تنازعات حل کیے جاسکتے ہیں‘ دونوں ایٹمی ممالک جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے‘ بھارت میں مسلم اقلیت نشانے پر ہے‘ پاکستان کے خلاف بھارت نے دفاعی بجٹ بڑھا کر6.81 ٹریلین بھارتی روپے کردیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ض) کے سربراہ، رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق‘ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما زاہد ملک ‘سول سوسائٹی کے ممبر ذوالفقار علی شاہ ‘سابق بیورو کریٹ قومی کشمیر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل طارق بھٹی‘ اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدر، پیپلز ٹریڈرز سیل کے...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ بہت سی باتوں پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور لے کر چلتے ہیں، پی ٹی آئی دور میں نون لیگ کی تقریباً ساری قیادت جیلوں میں تھی۔ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ یہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو احتجاج کریں، احتجاج سے کسی نے منع نہیں کیا، احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ساتھ ہیں۔ لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج میرے پاس اڈیالہ میں بند ہےْ انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑوں یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد...
بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بھارتی بورڈ میں ٹیم نے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس کے بعد کھلاڑی بیرونی ممالک میں ہونے والے ٹور کے دوران اپنا ذاتی اسٹاف بشمول باورچی نہیں رکھ سکیں گے۔ تاہم، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی مرضی کے کھانوں کے لیے بورڈ کی جانب سے عائد پابندی کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بھارتی ٹیم ٹریننگ وینیو پر پہنچی ویسے ہی ان کو ایک کھانے کا پیکٹ موصول ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور انتہائی تفصیل کے ساتھ اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جس...
ویب ڈیسک—برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (بافٹا) میں فلم ‘کونکلیو’ اور ‘دی بروٹلسٹ’ نمایاں رہیں۔ دونوں ہی نے چار چار ایوارڈز اپنے نام کیے۔ اتوار کو لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں بافٹا ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف سلیبریٹیز نے شرکت کی۔ بافٹا کی شام بہترین فلم کا ایوارڈ ‘کونکلیو’ کے نام رہا۔ بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے ‘کونکلیو’ کے ساتھ انورا، دی بروٹلسٹ، آ کمپلیٹ ان نون اور امیلیا پیرز مدِ مقابل تھیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ‘کونکلیو’ کو بافٹا ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں 12 نامزدگیاں ملی تھیں۔بہترین فلم کے علاوہ اسے بہترین برٹش فلم، بہترین ایڈیٹنگ اور بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی ملا۔ فلم ‘دی بروٹلسٹ’ بھی...

ملک میں قانونی کی حکمرانی اوراداروں کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا ہو گا.اسدعمر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں قانونی کی حکمرانی قائم کرنے اوراداروں کی مضبوطی کے لیے سیاست دانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھنا ہو گا‘پارلیمان بے معنی ہوچکی ہے، پارلیمان کے پاس پاکستان کے سیاسی مسائل کا حل نہیں ہے بڑے سیاسی فیصلے پارلیمان کے باہر ہوتے رہے ہیں، غیرسیاسی قوتیں پارلیمان سے باہر بیٹھ کر فیصلوں پر اثرانداز ہوتی ہیں سیاست دان بھی بڑے فیصلے پارلیمان کے اندر نہیں کرتے اس وقت پارلیمان میں جوکچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں اسدعمر نے کہا کہ کوئی بھی نظام اتنا طاقت ور ہوتا ہے جتنے اس کے ادارے طاقت...
ماریشس (نیوز ڈیسک)ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ اور مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوند جگناتھ پر منی لانڈرنگ سمیت مالی بے ضابطگیوں کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے کمیشن ایف سی سی نے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...

افغانستان کیساتھ مذاکرات، 2 وفد بھیجیں گے، مشیر اطلاعات خیبر پی کے: خارجہ امور وفاق کا دائرہ کار، دفتر خارجہ
پشاور (بیورو رپورٹ + آئی این پی) خیبر پی کے حکومت نے اپنے دو وفود کو افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ٹی او آرز تیار کر لئے گئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹر محمد علی سیف نے افغان عبوری حکومت سے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ ٹی او آرز کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت کیلئے دو وفد افغانستان جائیں گے۔ پہلا وفد مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنائے گا اور سفارتی امور نمٹائے گا جبکہ دوسرا وفد کئی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا۔ مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے اتوار 16 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے بتایا کہ اس سربراہی اجلاس میں فرانس کے کلیدی اہمیت کے حامل یورپی اتحادی ممالک حصہ لیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی ہفتے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ٹیلی فون گفتگو میں یوکرین میں روسی فوجی مداخلت اور اس مداخلت کے ساتھ شروع ہونے والی یوکرینی جنگ کے بارے میں ایسا تبادلہ خیال شروع کر دیا، جس میں ٹرمپ نے جنگی فریق کے طور پر یوکرین اور اس کے یورپی حمایتی ممالک کو سرے سے نظر انداز کر دیا تھا۔ روسی یوکرینی جنگ: برطانیہ کو ٹرمپ...
آج ہم آپ کو ایک ایسی رہائشی جگہ کے بارے میں بتائیں گے جہاں آپ بالکل محفوظ، بغیر تنخواہ اور قرض لیے اور باقاعدہ اپنے اوپر چھت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ نہیں، یہ کوئی جنگل یا افسانوی نہیں ہے بلکہ ایک ایک گاؤں ہے جو ایسٹ سوسیکس، انگلینڈ میں واقع ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بچے ٹی وی اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان کے پاس فون بھی نہیں ہوتا۔ اس گاؤں کا نام ڈارویل ہے اور اس میں 300 لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً نصف صدی عام سوسائٹی سے دور رہ کر گزاری ہے۔ ڈارویل ہیسٹنگز کے قصبے کے قریب واقع ہے اور اس کے تمام باشندے بنیاد پرست عیسائیوں کے ایک گروپ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے ایم آئی میٹرز کے نرخ جاری کر دیے، جن کے مطابق صارفین کو نئے کنکشن کے لیے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ آئیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تھری فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر 65 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ آئیسکو کے مطابق اب تک ساڑھے پانچ لاکھ پرانے میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
بھارتی شہر کوئمبتور میں ایک کمپنی نے اپنے 140 ملازمین کو کمپنی کے ساتھ وفاداری پر 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے جو 46 کروڑ 7 لاکھ پاکستانی روپے بن جاتے ہیں۔ Kovai.co نامی کمپنی اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو کمپنی کے ساتھ طویل عرصے تک ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کی بجائے وفاداری کی بنیاد پر بونس پیش کرتی ہے۔ بونس کمپنی کے "ٹوگیدر وی گرو" انیشی ایٹیو کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد دیگر مسابقتی کمپنیوں سے خود کو ممتاز کرنا ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ان ملازمین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو 2022 سے پہلے یا...
پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشتگردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کیے جائیں۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں گی، قیام امن سب سے اہم ہے، قومی مفاد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور میں...
سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر میں شناخت چھپانے کے لیے غیر ملکی سمز کا استعمال بڑھ رہا ہے، ایف آئی اے پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے...
شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسیکیوشن...
کراچی (پ ر) رمضان کی تیاری دراصل روحانی تیاری ہے اورتقوٰی کے ساتھ رکھا گیا روزہ خواہشات نفس کو اعتدال میں لاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نگراں جے آئی یوتھ جماعت اسلامی آمنہ عثمان نے ضلع شمالی کے تحت علاقہ عبدالعزیز میں استقبال رمضان پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم اپنی عبادتوں کے ساتھ اپنے اخلاق اور معاملات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ذات کا احتساب خود کریں۔دیکھیں کہ رمضان کے بعد ہم نے کتنا تقویٰ حاصل کیا اور خیر اور شرکی ہمہ وقت جاری کشمکش میں ہمارا کیا کردار رہا۔ایمان اور احتساب کے ساتھ گزارے ہوئے روزوشب ہی ماہ مبارک کا...
اسلام آباد (آن لائن) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان کردیا۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں تمام کمیٹیوں سے استعفا دیتا ہوں جن کا حکومت حصہ ہے‘ میں تحریک انصاف سے بھی کہتا ہوں کہ یہ بھی حکومتی کمیٹیاں چھوڑ دیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ کے باہر اپنا ایوان لگانا چاہیےجس کے اسپیکر اسد قیصر ہوں، ہمارے ممبر سو سے زاید ہیں وہ ہوں اور عوام کو بتائیں کہ یہ اصل نمائندہ جماعت ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ جعلی...
اسلام آباد(صباح نیوز)عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی آئی ایم ایف وفد کے ساتھ ملاقات کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفد سے کرپشن کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پر بات ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر سپریم کورٹ بار نے ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کی نشاندہی کی، آئی ایم ایف وفد کو ججز کی کم تعداد، ثالثی نظام کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔