2025-09-18@13:31:13 GMT
تلاش کی گنتی: 13141
«تھامس بانڈ»:
(نئی خبر)
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
وسطی امریکا کے ایک ملک کوسٹا ریکا میں بحرالکاہل کے ساحل پر ماہی گیری کے دوران ایک ماہی گیر نے ایک ایسی شارک کو پکڑا ہے جو دنیا بھر میں پہلی بار مکمل نارنجی رنگ میں دیکھی گئی ہے۔ گارون واٹسن نامی شخص نے اگست 2024 میں ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب مچھلیاں پکڑتے ہوئے 6 فٹ 6 انچ لمبی نرس شارک کو پانی سے باہر نکالا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منظر ناقابل یقین تھا اور یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کسی اور سیارے کی مخلوق سامنے آ گئی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی جزیرے پر ملنے والا نایاب نارنجی لابسٹر فرائی ہونے سے کیسے بچا؟ گارون واٹسن، جو پیرسمینا دومس دی ہوٹل کے مالک ہیں، نے اپنی...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے جمعے کے روز معطل وزیرِاعظم پیتونگتارن شیناواترا کو اخلاقی بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کر دیا، عدالت نے انہیں کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ ایک متنازعہ فون کال پر قصوروار قرار دیا۔ 39 سالہ پیتونگتارن شیناواترا اس طرح 2008 کے بعد عدالتی فیصلے کے ذریعے ہٹائے جانے والی 5ویں وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالت کی 9 رکنی بینچ نے، جسے عام طور پر ملک کے قدامت پسند شاہی حلقوں کا حامی سمجھا جاتا ہے، قرار دیا کہ وزیرِاعظم نے سرکاری عہدے کی اخلاقی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ https://Twitter.com/NikkeiAsia/status/1961354322416931054 عدالتی فیصلے کے مطابق، پیتونگتارن کی ہن...
راولپنڈی: تھانہ سٹی پولیس نے خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے مطابق زیر حراست شخص نے بہانے سے ہوٹل میں لے جا کر خاتون سے زیادتی کی اور ویڈیو بنائی، ملزم نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کا مقدمہ 2 روز قبل درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص کو تھانہ سٹی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے، زیر حراست شخص کے دوسرے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ ایس پی راول سعد ارشد زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
سینٹ لوشیا: کیریبیئن پریمیئر لیگ 2025 کے ایک دلچسپ میچ میں ویسٹ انڈین بولر اوشین تھامس کے ایک اوور میں 33 رنز بن گئے۔ ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایمازون واریئرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ پندرہویں اوور میں اوشین تھامس کی نوبالز اور وائیڈ بالز نے ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بیٹر روماریو شیفرڈ نے ایک لیگل گیند پر ہی 22 رنز بٹورے۔ اس اوور میں مجموعی طور پر 4 چھکے لگے اور 33 رنز اسکور ہوئے۔ اوور کی ابتدا دو گیندوں پر 4 رنز سے ہوئی، مگر پھر نوبالز، وائیڈ اور مسلسل چھکوں نے بولر کی لائن اور...
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج کلیکٹرز کے لیے قیمتی سرمایہ بن چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ اچھی حالت میں “اسمال پری فکس” (ایک یا دو حروف والے سیریل نمبر) کے ساتھ محفوظ ہو تو اس کی موجودہ قیمت 8 سے 12 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ نوٹ اس وقت جاری کیے گئے تھے جب پاکستان نوزائیدہ ملک تھا اور اس کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس تھا۔ ان نوٹوں پر “Government of Pakistan” اردو اور انگریزی میں درج تھا، جو انہیں تاریخی طور پر بے حد اہم بناتا ہے۔ کیوں خاص ہے 1948 کا 100...
پاکستان کے قیام کے ابتدائی دنوں میں جاری ہونے والا 1948 کا 100 روپے کا نوٹ آج لاکھوں روپے کی قیمت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ نوٹ "اسمال پری فکس" یعنی ایک یا دو حروف کے ساتھ جاری ہوا ہو اور اچھی حالت میں محفوظ ہو تو اس کی قیمت موجودہ وقت میں 8 سے 12 لاکھ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ نایاب نوٹ اس وقت چھاپے گئے جب پاکستان نوزائیدہ ملک تھا اور اس کی کرنسی کا انتظام عارضی طور پر ریزرو بینک آف انڈیا کے پاس تھا۔ ان نوٹوں پر "Government of Pakistan" اردو اور انگریزی میں درج ہوتا تھا، جس کی وجہ سے یہ تاریخی طور پر بھی بے حد قیمتی مانے جاتے ہیں۔...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر میں کرپشن کے باعث یہ منصوبے ایک بارش میں ہی تباہ ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں صرف 20 سے 30 فیصد رقم استعمال ہوتی ہے جبکہ باقی رقم ٹھیکیدار اور منصوبہ ساز کھا جاتے ہیں۔ ان کے مطابق سیالکوٹ میں تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر مزید سیلاب کی پیشگوئی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بدنیتی ضرور ہو سکتی ہے لیکن اتنے بڑے پیمانے پر...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت وزیر اعظم معطل پییٹونگٹارن شیناواترا کے خلاف اہم کیس میں آج (بروز جمعہ) فیصلہ سنانے والی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سزا یافتہ شخص کو وزیر کیوں بنایا؟ تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو برطرف کردیا یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب ان کی ایک لیک شدہ فون کال منظرِ عام پر آئی جس میں انہوں نے کمبوڈیا کے سابق وزیر اعظم ہن سین سے مبینہ طور پر غیر مناسب گفتگو کی تھی۔ اس انکشاف نے ملک میں سیاسی ہلچل پیدا کر دی اور فوجی و راجائی حلقوں میں شدید ناراضگی کو جنم دیا۔ It's judgement day in Thai politics – yet again. The Constitutional Court will decide on the fate of Thai PM...
14 فروری 1933 میں عطا اللہ خان اور عائشہ بیگم کے ہاں ایک بچی نے جنم لیا، جس کا نام انھوں نے ممتاز جہاں بیگم دہلوی رکھا۔ ممتاز جہاں دہلی میں پیدا ہوئی تھیں۔ اس کے والد پشاور میں ایک مٹی کے برتن بنانے والے کے پاس کام کرتے تھے اور اس سلسلے میں وہ مٹی کے برتن لے کر راولپنڈی اور پنجاب کے شہروں میں جایا کرتے تھے لیکن خاندان کا گزارا نہیں ہوتا تھا۔ اس لیے وہ پورے خاندان سمیت دہلی آگئے، یہاں انھوں نے کئی سال تک رکشہ چلایا۔ ممتاز کا اپنے گیارہ بہن بھائیوں میں پانچواں نمبر تھا۔ ایک دن وہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ وہاں سے ایک فقیر گزرا۔ اس نے...
جیسے ہی ربیع الاوّل شریف کے ماہِ مقدس کا آغاز ہوتا ہے تو عاشقانِ رسولِ عربی ﷺ خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں اور اِس پورے ماہِ مقدس کو انتہائی عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے مناتے ہیں۔ محافلِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا انعقاد ہوتا ہے، گلیوں اور بازاروں کو دلھن کی طرح سجا دیا جاتا ہے، مساجد اور بلند و بالا عمارات پہ چراغاں کے خوب صورت مناظر آنکھوں کو فرحت آنگیں نظارے پیش کرتے ہیں، درود و سلام کی بے مثل اور خوب صورت صدائیں سماعتوں سے ٹکرا کر کانوں میں رس گھولتی ہیں، گھر، گھر صدقات و خیرات اور لنگر کا وسیع اہتمام و انتظام کیا جاتا ہے۔ سکول، کالجز اور جامعات میں تقاریر اور...
اﷲ رب العالمین نے انسانیت کی راہ نمائی کے لیے اپنے انبیاء و رسلؑ مبعوث فرمائے۔ جنہوں نے مریضان شرک و ضلالت کو توحید ربانی کے چشمۂ صافی سے سیراب کرکے حیات جاودانی سے ہم کنار کرنے کی سعی و جہد کی۔ تاہم ہر نبی و رسولؑ کی دعوت محدود اثرات کی حامل تھی۔ اس پر ستم یہ کہ اکثر لوگوں نے نہ صرف اپنے انبیاء کی تکذیب کی بل کہ انہیں ناحق قتل تک کر ڈالا۔ اسی طرح صدیوں کا سفر جاری تھا کہ انبیاء کی تعلیمات مسخ کردی گئیں اور سرزمین عرب بالخصوص شرک و بت پرستی کا گڑھ بن گئی اور اﷲ کے بندے اپنے معبود حقیقی کو چھوڑ کر اپنے ہاتھوں سے تراشیدہ اصنام کی پوجا...
لاہور میں دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو1122 کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ ترجمان ریسکیوکے مطابق 1122 دریائے راوی کے ساتھ ملحقہ علاقوں میں سیلابی علاقے سے لوگوں کو نکال کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر رہا ہے۔ ترجمان ریسکیو کا کہنا تھا کہ فرخا آباد میں سیلابی پانی آنے سے 72 افراد کو evacuate کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مانگا منڈی کے علاقے سے ابتک ریسکیو بوٹ سے 40 افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے تھیم پارک کے علاقے سے ریسکیو بوٹ سے سات افراد کو ریسکیو کیا جبکہ نانوں ڈوگر کے علاقے سے تین سے چار افراد کے انخلا کی کال موصول ہوئی۔...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں سہولتکاری کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں سہولتکاری کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے الزام سے بری کر دیا۔ عدالت نے عزیر بلوچ کے ریلیز آرڈر جاری کر دیے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ وکیل صفائی حیدر فاروق جتوئی نے موقف دیا کہ میرے موکل پر لگائے گئے الزام بے بنیاد ہے، میرے موکل کے خلاف...
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو “جعلی شادیاں” رچا کر لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ گینگ میں شامل خواتین شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو جاتی تھیں۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ خاص طور پر غریب اور سادہ لوح افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ خواتین — جن میں بعض پہلے سے شادی شدہ بھی تھیں — خود کو کنواری ظاہر کر کے شادی کے لیے تیار ہوتیں، اور شادی کے بعد موقع ملتے ہی گھر سے سونا، نقد رقم، قیمتی اشیاء اور دیگر سامان لے کر فرار ہو جاتیں۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے چمپارن کے علاقے مینا ٹنڈ...
اوسلو پولیس کے مطابق ناروے میں ایک 18 سالہ نوجوان، جسے ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ نوجوان نے ہفتہ کی شب اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نبرس جوہار کو قتل کیا، جہاں مقتولہ اسٹاف ممبر جبکہ ملزم رہائشی تھا۔ یہ بھی پڑھیے: نائیجر: شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ، بازار و گھر نذر آتش، درجنوں افراد ہلاک تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ نوجوان نے مسلمانوں کے خلاف خیالات ظاہر کیے تھے اور اُس نے بتایا کہ وہ ہونے فوس کی ایک مسجد پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا جو...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کرلیا جو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ غریب اور سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔ پہلے سے شادی شدہ خواتین دلہن بن کر سونا، نقدی اور قیمتی سامان ہتھیاتیں اور پھر فرار ہوجاتیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے...
اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانونِ شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ پر مطمئن ہو، متاثرہ بچی کے بیان میں تضادات پائے گئے...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں 12 سال سے قید والد کو بری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دی اور کہا کہ ملزم کو فوری رہا کیا جائے اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو۔ جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات کا فیصلہ جاری کردیا گیا، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ متاثرہ (بچی) کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانون شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ...
راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فیملی گوگل میپ کے دکھائے گئے راستے پر چلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی مذہبی سفر سے واپس آ رہی تھی اور وین کا ڈرائیور گوگل میپ کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔ دورانِ سفر ایپ نے انہیں سومی اپریڈا پل کی طرف موڑ دیا جو کئی مہینوں سے بند تھا۔ پولیس کے مطابق وین پل پر پھنس گئی اور تیز بہاؤ کے باعث دریا میں بہہ گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ وین میں سوار دیگر 5 افراد کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک )چین میں ایک والد نے بڑے بھائی سے جھگڑا کرنے پر اپنے کم سن بیٹے کو شاہراہ پر تنہا چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل ٹریول انفلوئنسر نے بچے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں تقریباً سات یا آٹھ سالہ بچہ سنکیانگ کی قومی شاہراہ کے کنارے اکیلا کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیو میں بچے نے کہا کہ میں نے اپنے بڑے بھائی کو مارا تھا، جس پر والد نے غصے میں آ کر مجھے گاڑی سے اتار دیا۔ ویڈیو میں بچہ سڑک کنارے لفٹ لینے کی کوشش کرتا ہوا بھی نظر آیا۔ انفلوئنسر کے مطابق جب اس نے والد سے رابطہ کیا تو اس نے تسلیم کیا کہ وہ جان بوجھ کر بچے کو...
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)، جو دریائے راوی کے کناروں پر نئی شہری ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھنے والا اہم ادارہ ہے، کا قیام 2016 میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک آرڈیننس کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس اتھارٹی کا بنیادی مقصد لاہور اور آس پاس کے علاقوں میں ماحولیاتی طور پر پائیدار شہری ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا، آبادی کی دباؤ کو کم کرنا اور دریائے راوی کے قدرتی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ 2020 میں لاہور ہائیکورٹ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود جاری رہا، اور 2022 میں عدالت نے اسے غیر آئینی قرار دیا...
نارووال( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں، ہمیں وقت ضائع کئے بغیر نئے ڈیمز بنانا ہوں گے۔ نارووال میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کو طغیانی کا سامنا ہے، سیلابی پانی پنجاب کے دریاؤں سے گزر رہا ہے، این ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر ان کا مشکور ہوں، سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء، نارووال کی سیاسی قیادت، سول انتظامیہ اور افواج پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے، مؤثر پیشگی اطلاعات کے نظام کی وجہ سے نقصان...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا۔ ہائیکورٹ میں 2 کمسن بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے بچوں کو والد کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے بچوں کو والدہ کے حوالے کر دیا، ماں 2 سال بعد بچوں کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئی۔ درخواست گزار کے وکیل منہاز جان ایڈووکیٹ کے مطابق عدالتی حکم پر بچوں کو والدہ سے ملوایا گیا ہے، میاں بیوی دونوں ابھی تک نکاح میں ہیں۔ درخواست گزار مسمات نگینہ نے محمد شاہد سے 2017 میں شادی کی تھی۔ سال 2023 میں محمد شاہد نے مسمات نگینہ کو گھر سے نکال دیا...
لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ٹرانس کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار آصف اقبال کے وکیل عمر میمن ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ریڈ لائن منصوبے کو 2023 میں مکمل ہونا تھا، منصوبے کی تکمیل کی مدت میں بارہا توسیع کی گئی۔ منصوبے کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی تھا لیکن بدانتظامی کے باعث اذیت بن گیا۔ وکیل کا موقف تھا کہ ابتدائی طور منصوبے کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لئے بند توڑے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ ڈھائی لاکھ کیوسک پانی راوی اور شاہدرہ سے گزر جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی بندوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ قادر آباد کی گنجائش 9 لاکھ کیوسک ہے جبکہ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کے بعد وہاں پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی ہے۔ ان کا...
سپریم کورٹ نے 12 سال سے جیل میں قید والد کو بیٹی سے زیادتی کے الزام میں بری کر دیا اور لاہور ہائی کورٹ و ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جب کہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کا جوان کیپٹن راجہ تیمور حسن، جو زندگی کے ایک انمول ترین موقعے کی آمد کے دن گن رہا تھا، وطن کی مٹی پر جان نچھاور کر کے شہیدوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت چکوال کے گاؤں دروگی راجگان کے بہادر سپوت کی مہندی کی تقریب صرف ایک روز بعد ہونی تھی جس کے اگلے روز نکاح اور پھر اس کے اگلے روز ولیمہ طے تھا لیکن ان کے استقبال کی تیاریاں تو آسمانوں پر طے کردی گئی تھیں۔ ایک طرف گھر میں شادی کی تیاریاں تھیں، مہمانوں کی آمد، دعاؤں کی گونج اور دلہن کے ہاتھوں...
15 مئی 1935 کو ماسکو کی ویلادیمیر لینن میٹرو سروس کا افتتاح ہوا تو ماسکو کے شہریوں کی خوشی دیدنی تھی۔ جدید ترین سفری سہولت پاکر کون خوش نہ ہوگا؟ مگر ماسکو میں تعینات غیر ملکی سفارتکار بھی مرکزی اسٹیشن دیکھ کر چونک اٹھے۔ انہیں خیال گزرا کہ شاید مرکزی ہونے کے سبب صرف اس اسٹیشن کا معیار غیر معمولی ہے۔ مگر یہ خیال اسی روز ہرن ہوگیا۔ 11 کلومیٹر پر مشتمل میٹرو کے تمام 13 اسٹیشنز فن تعمیر اور تزئین و آرائش کے اعلی ترین نمونے تھے۔ شاندار ہالز، دیدہ زیب ستون اور کشادہ گیلریاں پہلی ہی نظر میں بتا دیتی تھیں کہ اسٹیشنز کو نیوکلاسیکل، آرٹ ڈیکو، اور سوویت ریئلسٹ اسٹائل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ آرائش کے...
شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کر کے مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈی سی آفس کے قریب گھر میں پیش آیا تھا جبکہ ایس ایچ او ضمیر حسین نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 50 سالہ سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول شرافی گوٹھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جو کہ جاوید نامی شخص سے ملنے آیا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم ملزم نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا۔ تاہم، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس...
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر آواز اٹھانے آسٹریلوی پارلیمان جائیں گے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ کل غزہ اور کھیل میں جوئے پر بات کرنے کے لیے پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں بطور آسٹریلوی اور بطور انسان حق کے لیے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ معصوم بچوں کو قتل ہونے اور بھوک سے بچانا ہوگا۔ ہمیں جو بولنا تھا بول چکے اب کچھ کرنے کا وقت ہے۔‘ View this post on Instagram A post shared by Usman Khawaja (@usman_khawajy) کھیلوں میں جوئے کے حوالے سے انہوں نے کہا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ ہوا، پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔ Post Views: 5
بھارتی ریاست راجستھان میں پہلی مرتبہ انڈوں کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ، جو ہندو اور جین مذہبی تہواروں کے احترام میں کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پابندی ہندو مذہبی تقریبات پریوشن ، سموتسری اور اننت چتردشی کے دوران لگائی گئی ۔ روایتی طور پر ان تہواروں کے موقع پر گوشت اور مچھلی کی دکانیں بند رہتی تھیں، تاہم اس سال پہلی مرتبہ انڈے فروخت کرنے والی دکانوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ راجستھان کی مقامی انتظامیہ نے اس حوالے سے 26 اگست کو ایک سرکاری حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق 28 اگست اور 6 ستمبر کو ریاست بھر میں تمام *نان ویج* (گوشت، مچھلی اور انڈے) کی دکانیں بند رہیں گی،...
خوبصورت اور باوقار اداکارہ لیلیٰ واسطی نے اپنی زندگی کے سب سے کڑے امتحان اور حیران کن موڑ سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیلیٰ واسطی نے اپنی کینسر سے جنگ کی نہایت تکلیف دہ کہانی بتائی جس میں انھیں اللہ نے سرخرو کیا۔ لیلیٰ واسطی نے بتایا کہ جب میں کینسر جیسے جان لیوا مرض سے لڑ رہی تھیں تو اللہ کے بعد جس نے میری زندگی بچائی وہ جرمنی کا ایک ڈونر تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے ڈونر کا بلڈ سیمپل بالکل ڈی این اے کی طرح میچ ہونا لازمی ہے۔ میرے اہلِ خانہ اور دوستوں میں سے کسی کا میچ نہیں ہو رہا تھا۔ لیلیٰ واسطی نے مزید...
پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے "پاکستان آئیڈل” کی 11 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور اس بار یہ سفر پہلے سے کہیں زیادہ شاندار اور رنگین ہونے جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں نوجوان گلوکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا جائے گا۔ شاندار کم بیک کے ساتھ اس بار ججز کی کرسیوں پر راحت فتح علی خان، بلال مقصود، زیب النسا بنگش اور ورسٹائل اداکار فواد خان براجمان ہوں گے۔ ججز کا سپر اسٹار پینل پاکستان آئیڈل کے لیے آڈیشن لے رہے ہیں جس کا آغاز سکھر سے ہوا جو ملتان اور لاہور کے بعد اب راولپنڈی اسلام آباد میں جگمگا رہا ہے جب کہ اگلا بڑا پڑاؤ کراچی ہوگا۔ پروڈکشن کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ شو...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں شہری نے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کو چیلنج کردیا اور مؤقف اپنایا کہ منصوبہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تھا لیکن بدانتظامی کی وجہ سے اذیت کا باعث بن گیا ہے۔ کراچی کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ کے رہائشی آصف اقبال نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا ہے کہ 2017 میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ منصوبہ 2023 میں مکمل ہونا تھا لیکن بروقت تکمیل کے بجائے بارہا توسیع کی گئی۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ منصوبے کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی تھا لیکن بدانتظامی کے باعث اذیت بن گیا...
واشنگٹن: مائیکروسوفٹ کے موجودہ اور سابق ملازمین کے ایک گروپ نے کمپنی کے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعلقات کے خلاف واشنگٹن میں واقع ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج کے ساتھ مائیکروسوفٹ کے تعلقات پر کمپنی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین نے احتجاج کیا، جو مائیکروسوفٹ کے فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ایزور کے نام سے تخلیق پانے والے گروپ ‘نو ایزور فار اپارتھیڈ’ کے زیرانتظام ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین بلڈنگ نمبر 34 میں مائیکروسوفٹ کے صدر براڈ اسمتھ کے دفتر کے اندر جمع ہوئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ایک بینر پر لکھا گیا...
برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان پہلے سے موجود دوری میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ان کی مرحوم والدہ پرنسس ڈیانا سے جڑا ایک پوشیدہ خزانہ سامنے آگیا جس نے دونوں بھائیوں کے درمیان ممکنہ تصادم کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پرنسس ڈیانا کی جانب سے سنہ 1991 میں دفن کیے گئے ایک ٹائم کیپسول کو 30 سال بعد کھولا گیا۔ یہ لکڑی کا ڈبہ، جس پر سیسہ چڑھا ہوا تھا، لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال کی نئی عمارت ’ورائٹی کلب بلڈنگ‘ کے...
لاہور کی مقامی عدالت نے گھریلو ملازمہ تشدد و جنسی زیادتی کیس میں اداکارہ ثمر رانا کو ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب مقامی عدالت نے گرفتار ملزمہ اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کو فوری رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے میں ملزمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر تفتشی افسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ آج ہونے والی سماعت میں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس...
شہر قائد کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن شوہر نے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے نورانی بستی میں شوہر اللہ دتہ نے گھر میں استعمال ہونے والی چھری سے بیوی کو ذبح کر دیا۔ پولیس کے مطابق ذبیح کے نتیجے میں خاتون کے گلے پر گہرا زخم آیا تھا اور اُسے شدید تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع سے ملزم شوہر اللہ دتہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق خاتون کی چار بیٹیاں اور تمام شادی شدہ ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لینے کے بعد ذبح کرنے اور قتل کی وجوہات کیلیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا، آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کا عمل شروع کردیا گیا۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے شفافیت، انصاف پسندی، ترقی اور طویل مدتی پائیداری کے لیے اپنے تمام تجارتی اثاثوں کی ویلیو ایشن کا ایک جامع عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ #HBLPSL has appointed EY MENA to conduct a landmark valuation of franchises, sponsorships & media rights! Read more ⬇️ https://t.co/6ZIg7QHY0X — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) August 27, 2025 سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ عمل شفافیت اور میرٹ پر فیصلوں کی ضمانت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی نمایاں لیگز میں جگہ بنا چکا...
دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے، بیراج کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک فوج کی موجودگی میں حفاظتی بند توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹ ڈاؤن اسٹریم بند میں بارودی مواد نصب کرکے شگاف ڈالا گیا، جس کے بعد منڈی بہاءالدین کی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ https://Twitter.com/ghazanfarabbass/status/1960625971964322141?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1960625971964322141%7Ctwgr%5E1512781feaceae7e9d9d1fe59bac31265226fd4d%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F350225%2F انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیڈ ورکس کی موجودہ گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے جبکہ اس وقت پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریا بپھر گئے، 8 اضلاع میں فوج تعینات، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی موجودہ سیلابی صورتحال 2014 کے بعد سب سے اونچے درجے کے سیلابی...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے نئے ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کے اہل ہوں گے جبکہ پہلی بار سندھ کے ضلع جیکب آباد کو بھی ٹیسٹ سینٹر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امیدواروں کی سہولت کے لیے مزید ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا اس فیصلے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کو اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کے لیے جیکب آباد...
لاہور: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قید تنہائی میں رکھنے ، ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگر دو بہنوں نے بانی سے ملاقات کی۔ علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں...
فینٹسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بھارتی کرکٹرز کو سالانہ 200 کروڑ روپے کا نقصان ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کا ڈریم 11 کے ساتھ 358 کروڑ روپے مالیت کا اسپانسرشپ معاہدہ گزشتہ دنوں ختم ہوگیا تھا۔ بھارتی بورڈ ایشیا کپ سے قبل نئے اسپانسر کو لا سکتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے رئیل منی ایپس پر پابندی کے بعد اس کے اثرات پلیئرز پر بھی پڑنے والے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی مختلف فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارمز کے ساتھ زیرمعاہدہ تھے۔ روہت شرما، جسپریت بمراہ، لوکیش راہول، ریشابھ پنت، ہردیک پانڈیا اور کرونال پانڈیا ڈریم 11 کے ساتھ منسلک رہے۔ دیگر بڑے پلیٹ فارمز نے شبمان گل، محمد سراج، یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڈ،...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کومل میر نے اعتراف کیا ہے کہ وزن میں اضافے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور قریبی لوگوں کے تکلیف دہ تبصروں نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے مشکل وقت تھا اور وہ کئی مرتبہ دوستوں کے سامنے روتے ہوئے اپنا دکھ بیان کرتی رہیں۔ انہوں نے وضاحت دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی کیونکہ ان کے مطابق لوگ پہلے ہی اپنی رائے قائم کر چکے ہوتے ہیں۔ Post Views: 5
بھارت کی ریاست راجستھان میں ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بیل اچانک سڑک کنارے نصب اے ٹی ایم بوتھ میں گھس گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقامی افراد کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق بیل بوتھ کے اندر آرام سے کھڑا رہا، جس پر شہری حیرت اور خوف کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ نظارہ کرتے رہے۔ مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی سے چرس بھرا سیگریٹ مانگ لیا، اجلاس میں جھڑپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ دلچسپ تبصرے کرنے لگے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ منظر شہری زندگی اور آوارہ مویشیوں کے درمیان غیر متوقع ٹکراؤ کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ اور...
ہالی ووڈ اداکار بروس ولِس کی بیوی، ایما ہیمنگ ولِس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کا دماغ اب ان کا ساتھ نہیں دے رہا اور ان کی زبان ختم ہوتی جا رہی ہے، یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ولِس کو فرنٹو ٹیمپورل ڈیمینشیا یعنی زوال عقل کی تشخیص ہوئے 2 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اے بی سی کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایما ہیمنگ نے کہا کہ بروس ولس اب بھی کافی متحرک ہیں اور مجموعی طور پر اچھی صحت میں ہیں۔ ’مسئلہ صرف یہ ہے کہ ان کا دماغ ساتھ نہیں دے رہا، ان کی زبان ختم ہو رہی ہے، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے ان ٹرک ڈرائیورز کے خلاف کارروائی سخت کر دی ہے جو انگریزی زبان میں مہارت نہیں رکھتے۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ریاست کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک وہ کمرشل ڈرائیورز کے لیے انگریزی لازمی شرط نافذ نہیں کرتے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیورز پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ چند روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا تھا کہ امریکا کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے ورک ویزا فوری طور پر روک رہا ہے۔ رواں سال اپریل میں ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت امریکا میں کمرشل ڈرائیورز کے لیے انگریزی...
حکومت نے حال ہی میں پورے ملک میں بجلی کے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف پالیسی لاگو کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت اب نہ صرف بجلی کی بنیادی قیمت، بلکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی پورے ملک میں یکساں بنیاد پر لاگو کی جائے گی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا، بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوتی ہے۔ نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کے لیے یکساں ہو جائےگی۔ اس فیصلے کے بعد عوامی سطح پر یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اس کا بجلی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں غزہ کی جنگ کے بعد کے منصوبوں پر ایک بڑے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ بات ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے منگل کے روز بتائی۔ اسٹیو وٹکوف نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر کی سربراہی میں ایک بڑا اجلاس ہو رہا ہے، یہ ایک جامع منصوبہ ہے جسے حتمی شکل دی جائے گی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: یہ سوال پوچھے جانے پر کہ کیا واقعی غزہ کے مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ موجود ہے، اسٹیو وٹکوف نے صرف اتنا کہا کہ لوگ جلد ہی دیکھیں گے کہ یہ منصوبہ کس قدر ’مضبوط اور نیک نیتی پر مبنی‘...
نیو دہلی: بھارت نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بولی دینے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ملک کی جانب سے 2036 اولمپکس کی میزبانی کی تیاریوں کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کی صدر پی ٹی اوشا نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ہماری تیاریاں مکمل رفتار سے آگے بڑھیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کو ایک بار پھر میزبان شہر کے طور پر زیر غور لایا جا رہا ہے، جہاں 2010 میں بھی کامن ویلتھ گیمز منعقد ہوئے تھے، تاہم وہ ایونٹ تعمیراتی تاخیر، ناقص سہولیات اور بدعنوانی کے الزامات کے باعث تنازعات کی زد میں رہا تھا۔ اس...
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر میں شام کے اوقات میں 5,5 منٹ کے بلیٹن تین زبانوں میں پونے 5 بجے ہوا کرتے تھے۔ جس میں بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز اور ادیب دانشور یہ کام سرانجام دیا کرتے تھے۔ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر نہ صرف اپنی عمارت کی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے، بلکہ اپنے ڈراموں آرٹسٹ اور فنکاروں کی وجہ سے بخوبی جانا پہنچانا جاتا ہے، جس کا آغاز 1974 میں کیا گیا تھا۔ سینئر نیوز ایڈیٹر پی ٹی وی انگلش عبدالسلام جوگیزئی بتاتے ہیں کہ جب ہم نے کام شروع کیا تھا اس وقت بہت سینئر لوگ ہوا کرتے تھے، جن سے کئی بار سوچنے کے بعد سنبھل کر الفاظ کا انتخاب کرتے ہوئے کوئی بات پوچھی...
یاالٰہی خیر ۔۔۔محوحیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوتی جارہی ہے، لگتا ہے رات دن گردش میں ہیں، سات آسمان ۔۔ ہرچڑھتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی دل دہلادینے والی خبر، لرزا دینے والی اطلاع اورکپکپادینے والا بیان؟ گردش میں ہے تقدیر بھنورمیں ہے سفینہ بے کس پہ کرم کیجیے سرکار مدینہ اور یہ خبر یااطلاع یا بیان کسی ایسے ویسے کا نہیں بلکہ صوبے اورملک کے سب سے مستند اورمعتبر ذریعے سے معاونین خصوصی برائے بیانات کاہوتا ہے جو جھوٹ کبھی نہیں بولتا، ہمیشہ سچ بولتا ہے اورسچ کے سوا کچھ نہیں بولتا ، گیتا سیتا اورکرینہ ،کترینہ پر ہاتھ رکھ کر ۔ وہ خبر یا اطلاع یا بیان تو پرانا ہوچکا ہے، جب لوگوں کی ٹانگیں...
لندن میں 2 افراد کو انسانوں کے لئے مضر گوشت فروخت کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی گئی۔ ان افراد نے ایسا گوشت جو صرف پالتو جانوروں کے کھانے کے لئے استعمال ہونا تھا، عام خریداروں کو فروخت کرنے کی سازش کی۔ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لندن کے علاقے والورتھ روڈ کے قریبی رہائشیوں نے بدبو دار سڑے ہوئے گوشت کی شکایت کی۔ ان شکایات پر ٹریڈنگ اسٹینڈرڈز کے افسران نے 2020 میں تحقیقات شروع کیں اور انکشاف ہوا کہ ایک انتہائی گندی اور غیر قانونی دکان میں آلودہ گوشت کو صاف کرکے انسانی استعمال کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مضر صحت گوشت کی بڑی کھیپ پکڑی گئی عدالت...
بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی نے انکشاف کیا ہے وہ اس وقت اسٹیج فور کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کا سر مونڈا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی فلمی دنیا کے دوستوں جیسے شبانہ اعظمی، ودیا بالن، دیویا دتہ اور لارا دتہ کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ تنیشتھا چترجی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آٹھ ماہ ان کی زندگی کے سب سے مشکل دن رہے۔ والد کو کینسر کی وجہ سے کھونے کے بعد خود اس مرض کی تشخیص ہونا بہت کٹھن لمحہ تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں اپنی 70 سالہ والدہ اور...
ویرات کوہلی کی جانب سے انسٹاگرام پر بھارت کی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ اونیت کور کی تصویر لائیک کی گئی تھی جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے اداکارہ کی تصویر کو لائیک کرنے کو ایک تکنیکی غلطی قرار دیتے ہوئے تمام تر افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔ حیران کن طور اداکارہ اونیت کور کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا جس سے سوشل میڈیا پر میمز بننے اور قیاس آرائیوں کے نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ تاہم اب جب کہ اونیت کور ان دنوں اپنی فلم "لو اِن ویتنام” کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ ان سے ویرات کوہلی کے تصویر لائیک کرنے کے بارے میں پوچھا...
— پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف **فیلڈ مارشل عاصم منیر** اور ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے **مشترکہ سرحدوں کی حفاظت** اور **دہشت گردی کے مکمل خاتمے** کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں، خصوصاً 900 کلومیٹر طویل پاک-ایران سرحد کے تناظر میں جو کئی دہائیوں سے دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کا شکار رہی ہے۔ ان میں جیش العدل اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے گروہ شامل ہیں جن کی کارروائیاں دونوں ملکوں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے...
وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فرعونیت کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہو رہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جماعتوں سے لڑنے کے بجائے عسکری اداروں سے لڑنا شروع کیا ، یہ غلطی کی، تاہم مفاہمت کا ماحول ہر وقت موجود ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاسی فرعونیت کی وجہ سے معاملات حل نہیں ہو رہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 24،26 نومبر ایسے مواقع تھے جب مذاکرات ہوسکتے تھے، تحریک انصاف آج بھی سیاسی انداز میں فیصلے کرے گی تو اسپیس ہوگی۔ طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کے...
کراچی میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ میں واٹر بورڈ کے لیے نیا تھانہ قائم کردیا گیا ہے، جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سپلائی کارپوریشن پولیس اسٹیشن رکھا گیا ہے، اس کے قیام سے شہر قائد میں تھانوں کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے 36 نئے تھانے قائم ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق واٹر بورڈ کے پہلے ایس ایچ او کے طور پر ارشد اعوان کو تعینات کر دیا گیا ہے، یہ تھانہ خاص طور پر غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور واٹر کنکشنز کے خلاف کارروائی کرے گا۔ نیا پولیس اسٹیشن غیرقانونی سب سوائل کنکشنز اور واٹر بورڈ کی زمین پر قبضوں (لینڈ انکروچمنٹ) کے...
دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی اور وہ ہمارے وکیل اور ہماری فیملی کی طرح ہیں۔ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہوئی لیکن ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ میرے بچوں کو کیوں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہریز خان تو بزنس کرتا ہے اور اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا لیکن ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق...

خان صاحب کی سختی کے باوجود بدقسمتی سے پارٹی معاملات باہر آجاتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کے بیان پر ردعمل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد اپنا تحریری استعفیٰ انہیں بھیجا تھا، اور بعد میں واپس لینے کا بھی بتایا تھا۔ ???? سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے ہمارے پارٹی معاملات باہر آ جاتے ہیں، حالانکہ عمران خان صاحب نے پہلے بھی اس سے سختی سے منع کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/L1lqknVgvI — WE News (@WENewsPk) August 26, 2025 ’تاہم اس مرتبہ...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایت پر جاری ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے دوران گزشتہ ہفتے سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 1585 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 1112 موٹر سائیکل اور 552 گاڑیاں تھانے منتقل کی گئیں۔ ذمہ دار شہری بنیں! سفر سے پہلے سیٹ بیلٹ لازمی باندھیں، یہ عمل حادثے کے وقت آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔#WeRIslamabadPolice #ITP #Islamabad pic.twitter.com/G5GXhTAkAO — Islamabad Police (@ICT_Police) August 24, 2025 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف چالان بھی کیے گئے جن میں لین کی خلاف ورزی پر 821، بغیر لائسنس کے 114، غیر قانونی پارکنگ پر 2552، مخالف سمت میں ڈرائیونگ...
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔ آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 45 سالہ وینس ولیمز نے کیرولینا موچوا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ وینس ولیمز کو 3-6، 6-2 اور 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وینس ولیمز کا کہنا تھا کہ میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔ واضح رہے کہ سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اب ویمنز ٹینس رینکنگ میں 582 ویں نمبر پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ حاصل کیا تھا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ دفاع سے قبل وفاقی دارالحکومت کو ایک بڑے دہشت گرد حملے سے بچا لیا گیا۔ حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاروں اور ایک افغان خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ منصوبہ بنوں کینٹ حملے کی طرز پر تیار کیا گیا تھا اور ہدف اسلام آباد کی ایک حساس تنصیب تھی۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ اس گروپ نے بنایا جس کی قیادت ماضی میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کرتا تھا۔ عملی ذمہ داری قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے ایک شخص کو دی گئی تھی جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کے بعد اپنے والد، جو درزی ہیں، کے پاس واپس لوٹ گیا تھا۔ بعدازاں وہ جڑواں شہروں میں...
ہمارے ہاں یہ تو سب جانتے ہیں کہ ایران اور امریکا کے بیچ کشمکش ہے۔ اور اس کشمکش میں ایران کو چونکہ روس کی پشت پناہی بھی میسر ہے، سو ایران کے حوالے سے روس اور امریکا کے بیچ بھی ایک سرد سی صورتحال چلتی آرہی ہے۔ مگر جب موقع آتا ہے یہ سمجھنے کا آخر ایران عالمی طاقتوں کے لیے اتنا اہم کیوں ہے؟ وہ اسے اس کے حال پر کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟ تو کوئی کہتا ہے، یہ کشمکش ایرانی انقلاب اور اس کے نتیجے میں تہران میں پیش آنے والے واقعات کی وجہ سے ہے۔ اور کوئی کہتا ہے، ایران روس کے لیے دفاعی اہمیت رکھتا ہے سو امریکا کو ایران اسی حوالے سے درکار ہے۔ اور...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
ایک سیاسی مبصر اکثر یہ کہا کرتے ہیں کہ مقبولیت اور قبولیت میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ حالیہ سیاسی صورتحال پر وہ اکثر یہ جملہ کہہ کر پاکستان تحریک انصاف کے چاہنے والوں کو باورکرایا کرتے ہیں کہ عوامی مقبولیت اقتدار حاصل کرنے کا پیمانہ نہیں ہوتی ہے۔ خاص کر ہماری سیاسی صورتحال اور تاریخ یہی بتاتی ہے کہ عوامی مقبولیت بھی کسی کے حسن کی طرح وقتی اور عارضی ہوا کرتی ہے اور بہت جلد بڑھاپے یا زوال کا شکار ہوجاتی ہے۔ حسن اور خوبصورتی دائمی نہیں ہوا کرتی ہے جب کہ سیرت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ شادی کرتے وقت سیرت کو اول اور پرائمری اہمیت دینی چاہیے اور حسن کو سیکنڈری۔ مگر...
’’پُھو پھو‘‘ پر اکثر لوگ بہت لطیفے بناتے ہیں، شگوفے سناتے ہیں۔ عام طور پر یہ بتایا جاتا ہے کہ ’پُھوپھو‘ ہمارے خاندان کا ایسا کردار ہوتا ہے، جو آپ کی خوشیوں میں کبھی خوش نہیں ہوتا، آپ کے خلاف بے سر و پا باتیں بناتا ہے۔ دوسروں سے خوب لگائی بُجھائی اور عیب جوئی کرتا ہے، بات کا بتنگڑ بناتا ہے اور نہ جانے آپ کی زندگی وبال بنانے کے لیے کیا کچھ نہیں کرتا پھرتا۔ ہمیں نہیں پتا کسی کی پُھوپھیاں شاید ایسی بھی ہوتی ہوں گی، ہم نے اپنے ہاں تو ایسا نہیں دیکھا۔ پُھوپھو کے اِس منفی تصور کو ’نند بھاوج‘ کے جھگڑے کی ایک توسیع کہا جاتا ہے۔ یعنی ہماری مائیں نندوں سے اپنی اَن...
خبریں گرم ہیں کہ نوبیل کمیٹی نے نہایت خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک "بریکنگ نیوز" طرز کی پر وائرل ہوئی اور جس پر ٹرمپ کے مداحوں نے خوب احتجاج بھی کیا۔ پوسٹ میں یہاں تک لکھا تھا کہ ٹرمپ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کرمنل کیسز" کی وجہ سے لسٹ سے ہٹایا گیا۔ یہاں تک کہ اس خبر کو مزید قابلِ یقین بنانے کے لیے نوبیل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس بھی ڈال دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی اس پوسٹ کو بغیر تصدیق کیے شیئر کرنے لگا اور یہ اس ماہ کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن گیا۔...

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی دوبارہ حلف برداری کا معاملہ، کیا سینیٹ الیکشن مشکوک ہوگئے؟
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن اراکین نے دوبارہ حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ ایک بار حلف لے چکے ہیں، اس لیے دوبارہ حلف نہیں لیں گے۔ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کئی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، جو اجلاس کی صدارت کررہی تھیں، نے ایجنڈے کے مطابق مخصوص نشستوں پر آنے والے اراکین کو حلف کے لیے کھڑا ہونے اور حلف برداری کا اعلان کرنے کی ہدایت دی۔ تاہم اپوزیشن کے ارکان نے حلف کے لیے اپنی نشستوں پر کھڑے ہونے سے انکار کر دیا، جس کے باعث حلف برداری نہ ہو سکی۔ یہ بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دونوں سابق وزرائے...
کراچی: مقبول نیٹ فلکس سیریز *ایملی اِن پیرس* کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بورَیلا (Diego Borella) شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹلی کے شہر وینس میں پیش آیا جہاں سیریز کے پانچویں سیزن کی ریکارڈنگ جاری تھی۔ 47 سالہ ڈیاگو بورَیلا ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ طبی عملے نے فوری امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز، جو یہ سیریز نیٹ فلکس کے لیے تیار کرتا ہے، نے بورَیلا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پروڈکشن فیملی کے ایک قیمتی رکن کی اچانک جدائی پر گہرے دکھ...
غزہ کی گلیوں میں جو نام کبھی قہقہوں کی علامت سمجھا جاتا تھا، آج وہی نام خاموشی اور آنسوؤں کی علامت بن چکا ہے۔ 32 سالہ محمود شُرّاب — کامیڈی ویڈیوز سے شہرت پانے والا باصلاحیت فنکار — اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگیا۔ محمود صرف ایک کامیڈین نہیں تھا، وہ غزہ کے نوجوانوں کی امید، مسکراہٹوں کا سفیر، اور ایک ایسا چہرہ تھا جو دکھ میں بھی زندگی کے رنگ تلاش کرتا تھا۔ روزمرہ زندگی کے دلچسپ اسکیچز، بے ساختہ ہنسی، اور سادہ مگر پُراثر انداز میں وہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا تھا۔ لیکن جنگ نے سب کچھ بدل دیا۔ جب اسرائیل نے غزہ پر حملے شروع کیے، تو محمود نے ہنسی کی جگہ خدمت...
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
امریکا میں ایک بیوہ خاتون نے اپنے مرحوم شوہر کی یادگار کے طور پر ان کی ٹیٹو والی جِلد کو کاٹ کر اپنے گھر کی دیوار پر فریم کروا دیا۔ امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے تعلق رکھنے والی اینجیلیکا ریڈیوسکی نے یہ عجیب و غریب اقدام کیا ہے۔ ان کا 55 سالہ شوہر اچانک انتقال کر گیا تھا جس پر انہوں نے اس واقعے کے بعد اپنے شوہر کے جسم پر موجود ٹیٹو کو فریم میں محفوظ کروا لیا کیونکہ یہ ان کے اور ان کے بیٹے کے لیے بہت معنی رکھتا تھا۔ اینجیلیکا بچپن سے اس طرح کی یادگاری خیال سے باخبر تھیں اور یہ بات انہوں نے شوہر کے ساتھ پہلے بھی شئیر کی تھی جو شوہر کو ایک بہت زبردست خیال لگا تھا۔ ٹیٹو کی مخصوص جگہ ایک...
مریم ابو دقہ، جو آج اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں، ایک ماں، صحافی اور طویل عرصے سے اسرائیلی مظالم کی چشم دید گواہ تھیں۔ وہ متعدد میڈیا اداروں سے وابستہ تھیں اور ان کے لیے رپورٹنگ کرتی تھیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انسانی جان بچانے کے لیے اپنی گردہ عطیہ کیا تھا۔ خاندان کی قربانیاں مریم ابودقہ کے بھائی کو 2018 میں اس وقت اسرائیلی فوج نے شہید کر دیا تھا جب وہ اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کر رہا تھا۔ صحافتی خدمات مریم ابودقہ انہی احتجاجی مظاہروں کی کوریج کر رہی تھیں جن میں اسرائیلی فوج نے 34 ہزار سے زائد پُرامن مظاہرین کو گولیوں اور گیس سے زخمی اور معذور کر دیا تھا۔ انہی مظاہروں کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی نمایاں کاروباری شخصیت تھاکسن شینا وترا نے عشائیہ دیا۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا بھی شریک تھیں۔ تقریب میں تھاکسن شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ییے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ تھائی لینڈ کے دونوں سابق وزرائے اعظم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن اور...
اسلام آباد: ڈی جی پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب کے تمام زونز کی نئی انتظامی تقسیم کر دی۔ محکمہ پاسپورٹس نے سینٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب زونز میں 4 سب زونز تشکیل دے دیے۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب میں آر پی او لاہور اور آر پی او گجرانوالہ نئے سب زونز ہوں گے، ساؤتھ پنجاب میں آر پی او ملتان اور آر پی او بہاولپور نئے سب زونز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹ کی مزید بہتر اور بروقت سروسز فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، نئے سب زونز کی تشکیل سے صوبے بھر کے پاسپورٹ انتظامی معاملات میں بہتری آئے گی۔...
نہیں فراز تو لوگوں کو یاد آتا ہے وہ نغمہ سنج، وہ خوش گفتگو، وہ خواب فروش یہ تحریر ابتدائی طور پر 25 اگست 2024 کو بعنوان ’احمد فراز: صحرائے محبت کا مسافر‘ شائع کی گئی تھی، جسے آج احمد فراز کی 17ویں برسی کی مناسبت سے وی نیوز کے قارئین کے لیے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے۔ آزادی کا یہی مہینہ تھا جب 17 اگست 1988 کی بھیگتی شام میں احمد فراز خود ساختہ جلا وطنی کے دوران امریکا میں حسبِ معمول دوستوں کے جھُرمٹ میں جلوہ افروز تھے کہ اِک دوست نے آتے ہی نوید سنائی کہ صدرِ پاکستان جنرل ضیا الحق طیارے کے حادثے میں شہید ہو گئے: احمد فراز نے برجستہ کہا کہ اس...
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے 146 قیدی رہا کردیے ہیں، یہ اس سال کے دوران قیدیوں کے تبادلوں کی تازہ ترین کڑی ہے جس میں اب تک سینکڑوں جنگی قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں مئی سے جولائی تک ہونے والے 3 دور کے مذاکرات کا واحد عملی نتیجہ بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہی رہا ہے، جو 2022 میں روسی حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے چند باقی شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘ہماری امن کی پکار کو نظرانداز کرنے کا جواب،’ یومِ آزادی پر یوکرین کے روس پر ڈرون حملے روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 اگست کو...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا نے عشائیہ دیا جس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین پہلی خاتون سابق وزیر اعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ تھکسان شینا وترا نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کا پیغام دیا اور مریم نواز کے پنجاب کی ترقی کے وژن اور اقدامات کو سراہا۔ تھکسان شینا وترا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ...

’’بھارت میں سیکڑوں عیسائی قتل، 100 سے زائد خواتین سے اجتماعی زیادتی‘‘ کندھمال فسادات کو 17 سال ہوگئے
کندھمال فسادات کو 17 سال مکمل ہو گئے جب بی جے پی کی حکومت میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ 25 اگست 2008ء کو ہندو انتہا پسندوں نے بی جے پی کے زیرِ حکومت ریاست اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں سیکڑوں عیسائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ 4 دن تک جاری رہنے والے ان فسادات میں 600 عیسائی گاؤں اور 400 سے زائد چرچ نذرِ آتش کردیے گئے تھے۔ فسادات کے نتیجے میں تقریباً 75 ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔ فسادات میں 100 سے زائد عیسائی خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار ہوئیں اور درجنوں خاندانوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے جبراً ہزاروں عیسائیوں کو...
بلوچستان پولیس نے صوبے میں پیش آنے والے کئی واقعات میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ جہاں دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ پولیس بھی کشیدہ حالات میں شورش زدہ علاقوں میں آگے بڑھ رہی ہے، وہیں پولیس کے جوانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات معمول بن چکے ہیں اور خضدار بھی ان خطرات سے مستثنیٰ نہیں۔ ان دہشتگردانہ سرگرمیوں سے نبرد آزما ہونے والی پولیس فورس کو مالی مشکلات اور نفری کی کمی جیسے مسائل درپیش ہیں، تاہم اس کے باوجود پولیس نے اعلیٰ کردار کا مظاہرہ جاری رکھا ہوا ہے۔ برطانوی دور کا پولیس قانون آج بھی اپنی اصلی شکل میں نافذ ہے، جس میں ترمیم نہ ہونے کی وجہ سے پولیس...