2025-12-10@09:37:53 GMT
تلاش کی گنتی: 14827
«علامہ بریانی»:
(نئی خبر)
صدر مملکت آصف زرداری نے ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باخبر قیادت، قومی ہم آہنگی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ستائیسویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی سے متعلق آگاہی کو تقویت دینے کےلئے شرکا کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ قومی سلامتی کے لیے ہمہ جہتی نقطہ نظر اپنانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے اس سے قومی سطح پر مکالمے کو فروغ ملے گا۔ ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، سینئر سول اور فوجی افسران، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔صدرِ مملکت نے ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر خصوصی پیغام میں بہادر فلسطینی عوام کی جدوجہد اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام سے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ہمیشہ انسانیت، انصاف اور برابری کی بنیاد پر فلسطین کیساتھ کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے خصوصی پیغام جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پختہ عزم کیساتھ فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے، دہائیوں سے فلسطینی عوام حق خودارادیت کی نفی اور زمین سے محرومی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 70 ہزار...
—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پی ٹی آئی قیادت کا سیاسی حق ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، پارلیمانی کارروائی میں اپوزیشن کا کردار بڑا اہم ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ غیرجمہوری عوام کے شہری حقوق کا دشمن ہے، بااختیار بلدیاتی نظام عوام کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کا مباحثہ میں بھارت سے جیت قابل فخر ہے۔
اسلام آباد (وقائع نگار) جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن کے رکن صاحبزادہ محبوب سلطان نے نکتہ اعتراض مانگا تاہم سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے واضح کیا کہ پہلے ایوان کا بزنس چلایا جائے گا، اس کے بعد نکتہ اعتراض دیا جائے گا۔ اسی دوران اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کے بعد ایوان میں صرف 53 اراکین موجود پائے گئے، جبکہ کورم پورا کرنے کے لیے 84 اراکین کی موجودگی ضروری ہے۔ حکومت ایوان میں مطلوبہ تعداد یقینی بنانے میں ناکام رہی، جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی۔ اجلاس دوبارہ ڈپٹی سپیکر سید...
اپوزیشن کی جانب سے سینیٹرز اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی بنادی گئی۔مشترکہ کمیٹی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اُن کے خاندان کے افراد کی ملاقات کا معاملہ اُٹھادیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی کیونکہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا اسپیکر کو واضح پیغام دیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سے قائدین کی ملاقات میں رکاوٹ پر اسپیکر سے بات ہوئی۔اسد قیصر...
60سال پرانے ٹریفک ایکٹ میں بڑی اصلاحات : ون وے خلاف ورزی 30روز میں ختم کی جائے ‘ ٹریفک پولیس کو آخری چانس نہتری نہ ہوئی تو نیا دیپارٹمنٹ بنے گا : مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت بڑھتے ٹریفک مسائل پر اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ہیلمٹ، چھتوں پر سواریاں بٹھانے اور دیگرخلاف ورزیوں پر چالان کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 60 سالہ پرانے ٹریفک ایکٹ میں 20 بڑی اصلاحات/ ترامیم لائی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ اس موقع پر پنجاب میں ون وے کی خلاف...
ایئربس کا دنیا بھر میں اپنے ہزاروں طیاروں کی سافٹ ویئر اپڈیٹ کا حکم، فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے اپنے انتہائی مقبول A320 فیملی کے تقریباً 6,000 طیاروں کی فوری مرمت کا حکم جاری کردیا، جو عالمی بیڑے کے نصف سے زیادہ حصہ بنتے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا میں سال کے مصروف ترین سفری ہفتے کے دوران بڑی تعداد میں پروازوں کی روانگی متوقع ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایئرانڈیا سے پرواز موت کا سفر بن گئی، بھارتی پائلٹس کا بوئنگ طیارے گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ ایئربس کی جانب سے جاری ہدایت کے مطابق زیادہ تر طیاروں میں سافٹ ویئر کو پرانی محفوظ ورژن پر واپس لانا ہوگا۔ یہ مرمت اگرچہ سادہ ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے پاکستان دشمن میڈیا پر عمران خان سے متعلق گھٹیا مہم چلوائی۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ طرزِ عمل کھلی پاکستان دشمنی ہے، کیونکہ اس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تحریکِ انصاف کو چاہیے کہ ملک دشمن بیانیے اور غلط ترجیحات ترک کر کے اب ریاست اور عوام کے مفاد کو مقدم رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف، بشمول خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایسا سیاسی طرزِ عمل اپنایا ہے جس میں صوبے کے عوام کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیا میں 2 الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) ماتلی کے زیر اہتمام مقامی ہال میں موٹاپے اور ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے رجحان اور ان سے محفوظ رہنے کی احتیاطی تدابیر سے متعلق ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں شہریوں، سماجی رہنماؤں، تاجران، ڈاکٹروں اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب سے معروف معالج ڈاکٹر علی اصغر اور ڈاکٹر عبدالمالک شیخ نے تفصیلی لیکچر دیا۔خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک شیخ نے شرکاکو پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ پیما ملک بھر کے ڈاکٹروں اور میڈیکل پروفیشنلز پر مشتمل ایک فعال تنظیم ہے جو عوامی فلاح، صحت عامہ کی بہتری اور طبی شعور اجاگر کرنے کے لیے کئی دہائیوں سے خدمات سر انجام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے امیر ڈاکٹر نور الحق، نائب امرا سید سلطان روم ، نذر محمد برکی اور قیم ضلع راشد خان نے ایک مشترکہ بیان میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی فرنٹیئر کالونی‘ پٹھان کالونی‘ میٹروول ، مومن آباد، ضیا کالونی و دیگر علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں۔ سردیوں کے آغاز پر بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ، عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور...
وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کہہ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔ ملاقاتوں کا تمام معاملہ جیل قوانین کے مطابق ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی نوعیت کی ملاقات کرنا چاہتی ہے۔پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو میں بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ایسا امکان موجود ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایک بہن یا وکیل کی ملاقات کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ منگل کو ملاقات کی اجازت دی جا سکتی ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو وٹس ایپ کالز کی سہولت بھی موجود رہی۔ اڈیالا جیل میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں سیاسی نوعیت کی ملاقاتیں کرنا چاہتی ہے، جبکہ عمران خان سے ملنے آنے والی ان کی فیملی بھی سیاسی معاملات ہی پر گفتگو کرتی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملاقاتیں کسی کی خواہش کے مطابق طے نہیں ہوتیں؛ یہ مکمل طور پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے اختیار اور جیل مینول کے اصولوں کے تحت ہوتی ہیں۔ عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں سے متعلق ہر قدم پریزن رولز کے مطابق اٹھایا جاتا ہے۔ ماضی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شاہد خاقان...
تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تھے، تقریب میں سی ای او پاکستان میڈیکس فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم سرانی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میڈیکس فائونڈیشن کے زیراہتمام سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کرنے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملتان ٹی ہائوس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ اُمت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی تھے، تقریب میں سی ای او پاکستان میڈیکس فائونڈیشن ڈاکٹر عاصم سرانی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی، علامہ سید مجاہد...
اسلام ٹائمز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج سے خطاب میں کئی اہم علاقائی مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایک رضاکار کی بنیادی خصوصیات کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے حوالے سے سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے رضاکار فورس بسیج سے خطاب میں کئی اہم علاقائی مسائل پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ایک رضاکار کی بنیادی خصوصیات کی طرف رہنمائی فرمائی ہے۔ امریکہ سے مذاکرات کے حوالے سے سخت انتباہ بھی دیا ہے۔ تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں...
سابق وزیر قانون اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لئے مشورہ دیا ہے کہ ان کو اس وقت تک بھوک ہڑتال کرنی چاہیے جب تک وہ عشقِ عمران خان میں مرے نہ۔ ایک نیوز چینل کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوالات کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سنجیدگی سے مشورہ دیا کہ جلاؤ گھیراؤ، اسلام آباد کی طرف چڑھائی کی باتیں نہیں ہونی چاہیے، کوئی قانون اجازت نہیں دیتا کہ کوئی جیل میں بیٹھ کر باہر کوئی تحریک چلائے۔وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کو عمران خان سے کوئی خوف نہیں، سب کو قانون...
اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں، عوام کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل کا حل حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے، لیکن بدقسمتی سے عوامی فلاح و بہبود کو ہمیشہ پسِ پشت ڈال کر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی رہی ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بنیادی سہولیات کی کمی اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ حکمران طبقات اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں۔ اپنے...
سائنس دانوں نے زمین پر ایسے مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں ہمارے نظام شمسی سے باہر سے آنے والے خلائی اجسام کے ٹکرانے کا امکان زیادہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟ نئی تحقیق میں ان اجسام کی ممکنہ رفتار اور زمین سے ٹکرانے کے زاویے وغیرہ کا حساب لگایا گیا ہے۔ رواں سال یکم جولائی کو دریافت ہونے والا پراسرار بین النجمی دُم دار ستارہ 3 آئی اٹلس پہلے ہی سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی 2 بین النجمی اجسام— ’اوٗمواموا‘ (2017) اور بوریسوف (2019) ہمارے نظامِ شمسی کا دورہ کر چکے ہیں۔ اگرچہ ناسا نے...
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ عمران خان سے جیل میں پارٹی رہنماؤں اور فیملی ممبرز کی 870 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ کسی کی خواہشات پر ملاقات نہیں کروائی جا سکتی، جیل مینوئل کے مطابق ملاقاتیں ہوتی ہیں، جیل حکام ہی اس حوالے سے فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے، پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے قانونی راستہ اپنائے،عطا تارڑ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمران خان کی صحت کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، ان کا سورس...
اسلام آباد: تھانہ گولڑہ کی حدود میں سابقہ منگیتر نے نئی نویلی دلہن 17 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں 17 سالہ دلہن کو قتل کیا گیا اور مقتولہ کی شناخت عائشہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والی دلہن گولڑہ اسٹیشن کے محلہ سکندر آباد کی رہائشی تھی اور ان کی شادی دوماہ قبل ضرار علی سے ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم عید محمد مقتولہ کا سابقہ منگیترہے اور اب لڑکی کو قتل کردیا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکسلا پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو کمسن بچوں ارحم اور حیدر علی کو بازیاب کرا کے ان کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں بچے اور ان کے والدین امریکی شہریت رکھتے ہیں۔ تقریباً چھ ماہ قبل والد گھریلو رنجش کے باعث بچوں کو امریکا سے پاکستان لے آیا تھا، جس کے بعد والدہ نے بچوں کی تلاش شروع کی۔ بچوں کی پاکستان موجودگی کا سراغ ملتے ہی والدہ غوثیہ پاکستان پہنچیں اور لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں بچوں کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بچوں کی بازیابی اور والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔...
اسلام آباد:(نیوزڈیسک) تھانہ گولڑہ کی حدود میں سابقہ منگیتر نے نئی نویلی دلہن 17 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں 17 سالہ دلہن کو قتل کیا گیا اور مقتولہ کی شناخت عائشہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والی دلہن گولڑہ اسٹیشن کے محلہ سکندر آباد کی رہائشی تھی اور ان کی شادی دوماہ قبل ضرار علی سے ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم عید محمد مقتولہ کا سابقہ منگیترہے اور اب لڑکی کو قتل کردیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پاکستان تحریک انصاف سے کوئی خوف نہیں، تاہم جیل میں ملاقات اور اس کے بعد سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے قانون کی پابندی لازم ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جانی چاہئے، مگر ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ طویل ملاقاتوں کے بعد گھنٹوں پر مشتمل پریس کانفرنسیں نہ کی جائیں اور نہ ہی جلاؤ گھیراؤ یا اسلام آباد کی جانب مارچ جیسے بیانات دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی قانون اس...
جیل قانون کے مطابق سپیریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں، بیرسٹر عقیل ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے رول 265 میں لکھا ہے کہ سپریئر قیدی کو سیاسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ مس انفارمیشن ہے، عمران خان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، طارق فضل اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بھی کہا ان کی صحت ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراونے کا اختیار جیل مینوئل کے مطابق سپرنٹنڈنٹ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر آکر پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہیے نہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہونی چاہیے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں ہونے دی جا رہی؟ رانا ثنااللہ نے جواب دیا کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی کا اپنا مؤقف ہے اور حکومت کا اپنا مؤقف ہے۔ ملاقات ہونی چاہیے لیکن ملاقات کے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں ہونی چاہیے کیونکہ کوئی قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ...
ملاقات کے بعد ڈاکٹر ممتاز رضوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب جواد سے کچھ ایسی باتیں ہوئی ہیں جنکا ذکر وقت آنے پر کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد، شاہی امام کربلا جورباغ مولانا سید محمد قاسم، امام جمعہ بڑی مسجد خوریجی مولانا عابد عباس سینیئر صحافی ادیب و قلمکار اور سیاستداں ڈاکٹر ممتاز عالم رضوی کی خصوصی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مولانا کلب جواد اور تمام علماء کرام نے سب سے پہلے ڈاکٹر ممتاز رضوی کو بی ایس پی میں شامل ہونے پر گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الجیریا کے سفیر برائے پاکستان ابراہیم رُومانی اور جرمنی کی سفیر انا لیپل نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الجیریا کے سفیر برائے پاکستان ابراہیم رُومانی نے پالیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں الجیریا کی فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الجیریا کے وفد کی شرکت پاکستان اور الجیریا کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ اصولوں کی عکاس ہے، چیئرمین سینیٹ نے...
نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
شمالی کوریا نے ابتدائی جماعت سے بچوں کے لیے روسی زبان کو لازمی مضمون قرار دیا ہے، جب کہ دونوں ممالک مغربی دنیا سے دوری کے باوجود تعلقات کو مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی روس کے وزیر قدرتی وسائل اور ماحولیات الیگزینڈر کوزلوف کا کہنا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ شمالی کوریا کے اسکولوں میں چوتھی جماعت سے روسی زبان لازمی طور پر پڑھائی جا رہی ہے۔ کوزلوف کے مطابق روسی زبان شمالی کوریا میں سب سے مقبول غیر ملکی زبانوں میں شامل ہے، اور تقریباً 600 طلبہ اس وقت اس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ پچھلے تعلیمی سال میں 96...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کر دیا۔اس ایپلیکشن کے ذریعے پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کی خدمات کو ایک آسان، کاغذ سے پاک اور ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے گا۔وسیع تر الیکٹرانک سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹیسٹکس (ای سی آر وی ایس) سسٹم کی منظوری 471.254 ملین روپے کے بجٹ کے ساتھ دی گئی تھی، یہ سسٹم 30 اضلاع اور 769 صحت کی سہولتوں کا احاطہ کرے گا تاکہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں 85 فیصد پیدائشوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا...
ڈی جی پی آر کے مطابق اتحادیوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی استحکام کیلیے مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اور اراکین اسمبلی کی بڑی بیٹھک آج وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اہم سیاسی و حکومتی امور پر تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سلیم خان کھوسہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج، بلوچستان عوامی پارٹی کے...
ملائیشیا میں ٹریفک کے خوفناک حادثات،2 پاکستانی نوجوان جاں بحق پشاور:(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں دو الگ ٹریفک حادثات میں رستم سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق نوجوانوں محمد کاشف اور فاروق کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد وطن لائی گئیں۔ دونوں کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ رستم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار دکھائی دے رہی تھی، مرحومین کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید سیاسی گرما گرمی اور الزامات کی گونج میں لڑکھڑا گیا۔ اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مقدمات اور کمزور ثبوتوں کی بنیاد پر ان کی جماعت کے ایم پی ایز کو نااہل کیا گیا،بائیکاٹ کے باوجود 5 فیصد ووٹ لے کر ایوان تک پہنچنے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایوان کے باہر بھی کشیدگی، اپوزیشن کے 2 ارکان کی رکنیت معطل معین قریشی نے کہا کہ ملک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے، کے پی اور بلوچستان میں افغان عناصر بھارت کے پراکسی کے طور پر مداخلت کررہے ہیں اور جب...
اپنے ایک بیان میں کُردستان ورکرز پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں، شام میں گزشتہ برس 10 مارچ کو جولانی رژیم اور کُرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کُردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے رہنماء "عبدالله اوجلان" نے کہا کہ میں، شام میں گزشتہ برس 10 مارچ کو جولانی رژیم اور کُرد فورسز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کرتا ہوں۔ اس معاہدے پر عمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ SDF کے نام سے معروف کُرد فورس کا شامی فوج میں ضم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے، تاہم کُردوں کے زیر انتظام علاقوں کی سیکورٹی سنبھالنے والے "آسایش" نامی ادارے کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے۔ یاد رہے کہ سیرین...
پاکستانی ایئرلائن ’فلائی جناح‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 دسمبر 2025 سے کراچی اور جدہ کے درمیان روزانہ نان اسٹاپ پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ نئی سروس نہ صرف ایئرلائن کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنائے گی بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان براہِ راست فضائی رابطہ بھی بہتر کرے گی۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ نئی پرواز دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو زیادہ سہولت اور بہتر شیڈول فراہم کرے گی، جب کہ عمرہ و زیارت کے سفر کرنے والوں کے لیے بھی یہ نیا روٹ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت متحرک، مستحکم اور جامع کیپٹل مارکیٹ کے قیام کے لیے پُرعزم ہے جو معاشی توسیع کے لیے فنانسنگ، سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافے اور جاری اسٹرکچرل اصلاحات کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ وزیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت فنانس ڈویژن میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ کونسل (سی ایم ڈی سی) کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط اور وسعت دینے سے متعلق روڈ میپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی، این سی سی پی ایل، پاکستان بزنس کونسل اور...
تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور سری لنکا میں سیلابی صورتحال، ہلاکتوں کی تعداد 256 ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز کولمبو(آئی پی ایس )تھائی لینڈ، سری لنکا اور انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 256 سے تجاوز کرگئی۔تینوں ممالک میں بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، اس کے علاوہ سیکڑوں لوگ گھروں سے بے گھر ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ میں سیلابی صورتحال کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 87 ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے جنوب مشرقی ایشیا کے کچھ حصے شدید بارشوں کی نذر ہوئے جن میں ملائیشیا، فلپائن اور ویتنام بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال ہے۔سری لنکا...
صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، فاطمہ ؑ کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام کو جوانان جنت کا سردار قرار دیا گیا، خود فاطمة الزہرا کو خواتین کیلئے مشعل راہ قرار دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا کی باعظمت خاتون ہیں، جن کے احترام کیلئے رسول کھڑے ہو جاتے تھے۔ ان سے رسول اسلام کی نسل چلی، ان کے بیٹے حسن اور حسین علیہم السلام...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے،نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے،حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے،فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا،ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں،اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوں کی جدید انسپکشن...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی ماحول، باہمی روابط اور مذاکرات کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، سینیٹر فیصل جاوید، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شریک تھے۔ مزید پڑھیں: اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاست سے بڑھ کر اراکین کے درمیان بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ہمیشہ نہیں رہتی...
کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیابالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں سے ایک کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے پہلے بچے کے نام کا اعلان کردیا۔ فروری 2023 میں راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا اس جوڑے نے پانچ ماہ قبل اپنے ہاں بیٹی کو خوش آمدید کہا تھا۔ تصویر میں وہ دونوں ننھے بچی کے پاؤں تھامے ہوئے نظر آئے اور کیپشن میں تحریر تھا کہ ’ہماری دعاؤں سے ہماری بانہوں تک ہماری خدا کی عطا، ہماری شہزادی، سَرایاہ ملہوترا۔ واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کا آغاز فلم شیرشاہ کے دوران ہوا تھا جس میں ادکار نے کیپٹن وکرم بٹرا اور ادکارہ نے ڈمپل چیمہ کا...
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنا اسکواڈ فائنل کر دیا ہے۔ گابا میں ڈے نائٹ میچ کے لیے آسٹریلوی سلیکٹرز نے پرتھ ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ کپتان پیٹ کمنز مکمل فٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ تاہم تجربہ کار اوپنر عثمان خواجہ اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو سیریز کے پہلے میچ کی دوسری اننگز میں کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ نہیں کر سکے تھے۔ پیٹ کمنز کو اپنی فٹنس مکمل کرنے کے لیے دو ہفتے کا اضافی وقت دیا گیا ہے، اور وہ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہونے والے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ تمام تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر معطل کر دے گی۔ یہ اعلان انہوں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد کیا جس کا الزام انہوں نے بائیڈن دور کی امیگریشن اسکریننگ کی ناکامیوں پر لگایا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: افغان کمیونٹی میں غیریقینی صورتحال، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں نے مشکلات بڑھا دیں صدرٹرمپ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ یہ واضح کیا کہ وہ کن ممالک کو ’تیسری دنیا‘ قرار دے رہے ہیں یا ’مستقل معطلی‘ سے کیا مراد ہے۔ Trump has said he will permanently pause migration from all third world countries to allow the US...
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔ مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملاقات سے انکار کر دیا۔رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، لیکن ملاقات نہ ہونے پر وہ علیمہ خان اور وکلا کے ہمراہ چیف جسٹس کے سیکرٹری آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ وہ ہم سے نہیں مل سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج نہ قومی اسمبلی اجلاس ہوگا نہ سینیٹ اجلاس، اور آئندہ منگل کو ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری رہے گا۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بھی تصدیق کی کہ چیف جسٹس اسلام...
بھارتی حکومت نے جو گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے تمام بنیادی اور سیاسی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کو ایک فوجی چھائونی اور پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے جو 5 اگست 2019ء کے بعد سے دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی بھارتی حکومت اور اس کے مقررکردہ لیفٹیننٹ...
فائل فوٹو سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسموگ اس سال کم ترین سطح پر ہے، نیلا آسمان نومبر میں نظر آنا کامیاب پالیسیوں کاثبوت ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے۔ فصلیں جلانے کی بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے۔ لاہور میں آلودگی بڑھنے کا امکان ہے، مریم اورنگزیبسینئر وزیر پنجاب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں سے بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں۔ اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں، فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جارہے...
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملاقات سے انکار کر دیا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاء کی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا، ہم نے فیصلہ کیا ہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ کا اجلاس چلنے دیں گے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آئندہ منگل کو ہائیکورٹ کے باہر بھی اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر...
جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 65 افراد لاپتا ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے۔ مختلف واقعات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔ انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
ویب ڈیسک: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاچیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سےنہیں مل سکتا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کی فیملی اور پارٹی قائدین اڈیالہ جیل میں پارٹی بانی سے ملاقات نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں ، ایسے میں صحافی زاہد گشکوری نے کہا ہےکہ اس وقت صرف ایک ہی شخص بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کرواسکتا ہے اور وہ علی امین گنڈا پور ہیں۔ اپنے فیس بک پیج پر زاہد گشکوری نے لکھا کہ " اگر اسوقت کوئی اپنی ضمانت کی بنیاد پر بہنوں کی عمران خان سے ایک ملاقات کراسکتا ہے تو پی ٹی آئی میں وہ صرف ایک ہی شخص ہے، جی ہاں علی امین گنڈاپور،حکومت اور مقتدر حلقوں کو یہ 100 فیصد گارنٹی چاہیے کہ جو شخص بھی عمران خان سے ملاقات کریگا وہ اس میٹنگ پر...
ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے، ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں، سموگ سکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میلبرن: کرکٹ آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹ کمنز کو مکمل فٹنس کے لیے مزید دو ہفتے دیے گئے ہیں۔ پیٹ کمنز اسکواڈ کے ساتھ برسبین میں موجود رہیں گے اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے۔عثمان خواجہ اسکواڈ میں برقرار ہیں اور انہیں ٹیسٹ سے قبل فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ دوسرا ایشیز ڈے نائٹ ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔
عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات میں نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں رکاوٹ حکومت نہیں بلکہ خود عمران خان اور ان کے گھرانے کے اندرونی انتظامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کچھ وکلا اور بہنوں کی بار بار کی رہائی کہانیوں اور غیر سنجیدہ تجاویز سے بیزار ہو چکے ہیں، لہٰذا اکثر ملاقاتوں سے گریز کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری دوسری جانب بشریٰ بی بی ملاقاتوں کے شیڈول پر نمایاں اثر رکھتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ عمران خان اپنی بہنوں یا مخصوص وکلا سے بار بار ملیں۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے، ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں،سموگ سکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات...
متحدہ عرب امارات نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی اینٹ پیش کر دی، جس کا وزن 1,971 کلوگرام ہے، جو متحدہ عرب امارات کے قیام کے سال 1971 کی علامتی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دیوقامت اینٹ اب باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس شاندار تقریب کا انعقاد 24 نومبر کو دبئی پریشیس میٹلز کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں دنیا بھر سے قیمتی دھاتوں کے ماہرین، صنعت کار اور سرمایہ کار موجود تھے۔ ماحول نہ صرف پُرجوش تھا بلکہ یہ لمحہ تاریخی نوعیت کا تھا۔ ڈی ایم سی سی کے ایگزیکٹو چیئرمین و سی...
ویب ڈیسک:پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا۔ دفترخارجہ نے افغان سرزمین سے دہشت گردانہ حملوں کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ہے، حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیاکہ تاجکستان، چین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، چینی اور تاجک عوام کے دکھ کو پاکستان پوری طرح سمجھتا ہے، پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ شہر کی فضا بدستور آلودہ،سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ترجمان...
پاکستان نے چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا، افغان سرزمین کا دہشت گردی کیلئے استعمال تشویشناک قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ڈرون حملے کو بزدلانہ دہشت گرد کارروائی قرار دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملے انتہائی تشویش کا باعث ہیں اور پوری عالمی برادری اس صورتِ حال پر فکر مند ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان طالبان کی سرپرستی میں پناہ مل رہی ہے، اس لیے افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف عملی، موثر اور قابلِ تصدیق اقدامات ناگزیر ہیں۔ترجمان نے یقین دلایا کہ پاکستان، چین اور تاجکستان کے ساتھ مل کر خطے میں...
پنجاب حکومت نے 2026-2025 کی فصلی سال کے لیے گندم کے پیداواری مقابلوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد کسانوں کو پیداوار بڑھانے کی ترغیب دینا اور جدید زرعی آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! پنجاب حکومت کا بڑا اعلان محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبائی اور ضلعی سطح پر لاکھوں روپوں کے انعامات رکھے گئے ہیں جن میں مختلف ہارس پاور کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔ تاہم پاکستان کسان اتحاد نے اس اعلان کو خوش آمدید کہتے ہوئے حکومت سے ایک مطالبہ کیا ہے کہ انعامات کے علاوہ گندم کی سرکاری خریداری اور منصفانہ امدادی قیمت کا اعلان بھی کیا جائے۔ محکمہ زراعت...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور وفاقی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت کی پہلی یوتھ پالیسی، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا عزم وفاق اور صوبوں کے مضبوط تعلقات کو قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی رابطوں کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا...
اسلام ٹائمز: ایران کے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے اپنے اسلام آباد کے دورے کے دوران پاکستان کی قوم تک رہبرِ معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا پیغام پہنچایا اور حالیہ ظالمانہ جنگ میں صہیونی رجیم کے خلاف ایران کے دفاع میں پاکستان کی عوام اور اداروں کے ذمہ دارانہ مؤقف کی قدردانی کی۔ ایسی قوم جس نے صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف تازہ ظالمانہ جنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کا دفاع کیا، یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی قوم ایک مستحکم اور بامقصد فکر رکھتی ہے، ہم پاکستان کی حکومت، پارلیمنٹ اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ترتیب و تدوین: سید عدیل عباس ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا لائحہ عمل جماعت اسلامی کا لائحہ عمل [تطہیر و تعمیر افکار، صالح افراد کی تلاش، تنظیم اور تربیت، اصلاحِ معاشرہ، اصلاحِ نظام حکومت] جس اسکیم پر مبنی ہے، اس کی کامیابی کا سارا انحصار ہی اس کے توازن پر ہے۔ اس کا ہر جز دوسرے اجزا کا مددگار ہے، اس سے تقویت پاتا ہے اور اس کو تقویت بخشتا ہے۔ آپ کسی جز کو ساقط یا معطل کریں گے تو ساری اسکیم خراب ہو جائے گی۔ اور اس کے اجزا کے درمیان توازن برقرار نہ رکھیں گے تب بھی یہ اسکیم خراب ہو کر رہے گی: کامیابی کی صورت یہ ہے کہ ایک طرف دعوت وتبلیغ جاری رکھیے تاکہ ملک کی آبادی زیادہ سے زیادہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دعا انبیائے کرام علیہم السلام کی سنت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا ہی تھی کہ سیدنا عمرؓ کی تقدیر بدل گئی اور اسلام کے صفحۂ اول میں داخل ہوگئے۔ ”اے اللہ عمرَین (عمر بن خطاب یا عمر بن ہشام) میں سے کسے ایک ذریعے سے اسلام کو تقویت عطا کر“۔ بدر کے سنگلاخ میدان میں آپؐ کی دعا نے جبرئیلِ امین کو لا کھڑا کیا اور شیطان کو شکست کھانی پڑی۔ اُحد میں فتح کے بعد فاتحِ لشکر کو مدینہ منورہ کے دروازے پر دستک دینے کی ہمت نہ ہوئی۔ حالانکہ ظاہری اعتبار سے اب کوئی رکاوٹ نہ تھی اور کوئی رکاوٹ تھی تو وہ نالۂ نیم شب کی اثر انگیزی تھی کہ وہ بدقسمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم(انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا جنگ بندی کا اعلان سیاسی چال قرار دے دیا۔ وزیرِ اطلاعات خالد الاعیسر نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو عرف حمیدتی کا اعلان محض ایک سیاسی چال ہے ، وہ زمینی حقائق چھپ نہیں سکتے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے ماضی کی جنگ بندیوں کو اپنی فورسز تک اسلحہ کی ترسیل کے لیے استعمال کیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمانڈر محمد حمدان دقلو کا تازہ بیان بین الاقوامی برادری کو دھوکا دینے اور اپنا تشخص بہتر بنانے کی ایک نئی کوشش ہے۔ فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا پیش کردہ روڈ میپ ہی جنگ ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمار کی فوجی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8ہزار 665 افراد کے خلاف مقدمات ختم کرے گی یا انہیں معاف کرے گی، جس سے یہ افراد آئندہ ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے۔ مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان انتخابات کو جعلی قرار دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فوجی حکومت نے ان افراد کے خلاف اقدامات کیے ہیں جو دفاعی یا سیاسی بیانات کے الزام میں سزا یافتہ تھے۔ اس اقدام میں 3ہزار سے زائد افراد کی سزا میں کمی کی گئی، جبکہ 5ہزار 580 افراد کے خلاف مقدمات ختم کر دیے گئے جو ابھی بھی آزاد ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ ان میں کتنے لوگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا اور قرار دیا کہ سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کرنے کی بھی ضروت ہے۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہری ثاقب الرحمان کی جانب سے ٹک ٹاک لائیو سیشنز میں بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی مواد اور پشتو زبان میں نازیبا حرکات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ پیکا ایکٹ کے تحت کام کرنے والے اداروں کو بھی متحرک ہونے کی ضرورت ہے اور اس کے...
قومی وسندھ اسمبلی :راج ناتھ کے بیان کیخلاف قراردادیں منظور،ہندو کمیونٹی کی بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کی دھمکی،سکھوںکا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک+ اسٹاف رپورٹر) بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے سندھ کو بھارت کا حصہ بنائے جانے والے اشتعال انگیز بیان کے خلاف قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان قابل مذمت اور پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے، سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، ملک بھر کی محب وطن ہندو کمیونٹی نے بھی بھارتی وزیر دفاع کے متنازع پر بھارتی ہائی کمیشن پر دھرنے کی دھمکی دی ہے جبکہ بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کا...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور روسی ہم منصب مفاہمتی یادداشتوںپر دستخط کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ
قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشاء اللہ فائنل جیتیں گے، میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل میح میں فتح دلاؤں۔۔راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صائم ایوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بڑے چھوٹے میچ کی بات نہیں، یہی ڈسکس ہوا ہمارا میچ اہم ہے، ہمارا سکور اچھا تھا، کریڈٹ سری لنکا باؤلر کو جاتا ہے۔صائم ایوب نے مزید کہا کہ ٹیم کے لحاظ سے بہتری آئی ہے، گراف اوپر جارہا ہے، بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ بہتر ہورہی ہے، امید ہے فائنل میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔
علی تاج نے کہا کہ گورنر کے اعتراف کے بعد وہ تمام سیاسی، انتظامی اور پسِ پردہ کردار بالخصوص امجد ایڈووکیٹ اورُ حفیظ الرحمن جو اس افسوسناک فیصلے، اس غیرقانونی مداخلت اور عوامی مینڈیٹ کی توہین میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ شریک رہے، انہیں خالد خورشید سے سرِعام معافی مانگنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما و سابق ترجمان وزیر اعلیٰ علی تاج نے ایک بیان میں خالد خورشید حکومت کے گرائے جانے کے بارے میں گورنر سید مہدی شاہ کے بیان پر اہم ردعمل میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی حکومت گرانے سے متعلق گورنر مہدی شاہ کے حالیہ بیان نے اس پورے عمل کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ اس اعتراف کے بعد وہ...
پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن صاحب بار بار یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ بہتر ہوتا کہ وہ تاریخ سے نظریں نہ چراتے، گلگت بلتستان کو بااختیار بنانے کا فیصلہ، اسے شناخت دینے کا فیصلہ، اسے نام اور سیاسی حیثیت دینے کا فیصلہ یہ سب کچھ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن صاحب بار بار یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ بہتر ہوتا کہ وہ تاریخ سے نظریں نہ چراتے، گلگت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھائی لینڈ نے بدھ کے روز ایک ڈوبے ہوئے جنوبی شہر میں مریضوں کو فضائی راستے سے منتقل کیا، اور آکسیجن ٹینک سمیت اہم سامان پہنچایا، خطے میں برسوں کے بدترین سیلابوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلاب نے تھائی لینڈ کے 9 صوبوں اور پڑوسی ملک ملائیشیا کے 8 صوبوں کے ساتھ ساتھ انڈونیشیا کو بھی دوسرے مسلسل سال اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث دونوں ممالک کو تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔انڈونیشیا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا تخمینہ 13 ہے، جب کہ ملائیشیا میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتے شروع ہونے...
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی تمام تحریکیں اور دعوے ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پاس جیل میں 6 بڑی بیرکس ہیں، طلال چوہدری نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو کوئی سیاسی شو کرنے میں ناکام رہی، کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ بدلے گا تو نیا وزیراعلیٰ ایسی تحریک چلائے گا کہ بانی پی ٹی آئی فوری رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ اپوزیشن بنائی، جوائنٹ اپوزیشن بھی...
مزاحمت اپنے ہتھیاروں کے ساتھ علاقائی معادلات میں داخل ہو چکی ہے اور اس طاقت کے عنصر کو برقرار رکھے گی، نجباء تحریک
الموسوی نے جاپانی اخبار ’’آساہی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ آج مزاحمت کی تمام توانائیوں، خاص طور پر ہتھیاروں کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے ترجمان نے زور دیا ہے کہ مزاحمت اپنے ہتھیاروں کے ذریعے علاقائی معادلات میں شامل ہو چکی ہے اور اس طاقت کے عنصر کو محفوظ رکھے گی۔تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، النجباء کے میڈیا ترجمان حسین الموسوی نے کہا کہ ’’طوفان الاقصی‘‘ کے تجربے نے اس یقین کو مزید مضبوط کیا کہ ہمیں خطے کی سیاسی و میدانی معادلات کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس بنا پر کوئی وجہ نہیں کہ ہم...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان نے بھرپور ساتھ دیا، دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری اور پرانی ہیں۔ دونوں ممالک کے مفادات مشترکہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے غیور عوام کے لیے آیت اللہ خامنہ ای کا سلام لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کی حکومت، عوام، پارلیمان اور مسلح افواج کا تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے...
وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر فیکٹری ناکے پر دھرنا دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ صوبائی وزرا، اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی اور کارکنان بھی موجود ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی سے کیوں نہیں ملنے دیا جا رہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک دھرنا جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن پنجاب پولیس نے انہیں گورکھپور ناکے پر روک لیا اور ملاقات کی...
اسلام آباد ریجن کے بلے باز شامل حسین کی قائد اعظم ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی نے انہیں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ وہ بھارت کے بڑااسکور بنانے کے لیے مشہور ٹیسٹ کھلاڑی کے کے نائر سے صرف 14 رنز پیچھے ہیں۔ شامل حسین نے 2025 میں تمام بین الاقوامی فرسٹ کلاس کھلاڑیوں میں بہترین 75.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1626 رنزبنائے ہیں۔ شامل حسین 213 چوکوں اور 29 چھکوں کے ساتھ 2025 میں زیادہ سے زیادہ باوٴنڈریز لگانے میں بین الاقوامی فرسٹ کلاس رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ان کے مقابلے میں نائر کا اسٹرائیک ریٹ 55 ہے جس میں 189 چوکے اور 13 چھکے شامل ہیں۔شامل حسین 50 یا اس سے زیادہ...
پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، اقتصادیات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے لیے قائم 10واں بین الحکومتی کمیشن (آئی سی جی) اسلام آباد میں 25 تا 27 نومبر 2025 تک منعقد ہوا جس دوران اہم ایم او یوز اور پروٹوکول پر دستخط ہوئے۔ اجلاس پاکستان کے وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری اور روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیوف کی مشترکہ صدارت میں ہو انعقاد پذیر ہوا۔ اس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اہم ایم او یوز اور پروٹوکول پر دستخط اجلاس کے اختتام پر 10ویں آئی سی جی کا سرکاری پروٹوکول اور 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جن میں اے پی پی اور روس کی...
—فیس بک ویڈیو گریب وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دھرنا دے دیا۔اس موقع پر راولپنڈی کے گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہمارے پاس آخری راستہ بھی ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے: سہیل آفریدی سہیل آفریدی کا گورکھپور ناکے پر ایس ایچ او سے مکالمہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی، ہم بیٹھے رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اوران کی صحت سےمتعلق...
ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری
ایس این جی پی ایل نے اپنی تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع کا اعلان کر دیا، 30فیصد کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل )نے مالی سال 2025-2024 کے لیے کارپوریٹ تاریخ کا دوسرا بلند ترین منافع حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان جمعرات، 27 نومبر 2025 کو لاہور کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد ہونے والی کمپنی کی 61ویں سالانہ اجلاس عام میں کیا گیا۔حصص داران نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے مالی سال کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشواروں کی توثیق کر دی۔ کمپنی نے 24,446 ملین روپے منافع قبل از ٹیکس اور 14,592 ملین روپے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگادیا.انجینئرنگ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے جس سے باہر فلیٹس اور جزیرے خریدے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی اجلاس میں ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو دینے کا معاملہ اٹھائیں گے، فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں ہمارا حصہ 19 فیصد بنتا ہے، 7 سال سے 350 ارب روپے سالانہ حصہ نہیں مل رہا۔دوسری جانب سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا...
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت نے 20 امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ ان تمام امیدواروں کے انٹرویوز آج متوقع ہیں۔صحافی زاہد گشکوری کے مطابق اس عہدے کے لیے ابتدا میں 50 نام زیرِ غور تھے .لیکن تفصیلی جانچ کے بعد فہرست کو محدود کرتے ہوئے 20 امیدواروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شارٹ لسٹ میں شامل نمایاں ناموں میں عنبرین جان، بریگیڈیئر انوار احمد، ڈاکٹر حامد خان، عبدالحفیظ شیخ، سردار عرفان اشرف، عمران غزنوی، نوید اسلام، عمر جاوید، متین حیدر اور غضنفر ہاشمی شامل ہیں۔پیمرا کے موجودہ چیئرمین محمد سلیم بیگ 2018 میں اس عہدے پر تعینات کیے گئے تھے۔ وہ انفارمیشن سروس کے سینئر افسر رہے ہیں اور اس سے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا حکم دے دیا اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو فعال کر کے غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کی بھی ہدایت کی۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ وکیل درخواست گذار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شئر ہوتا ہے،ٹک ٹاک لائیو گیم میں غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات ہوتی ہیں۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی اے غیر قانونی مواد کو بلاک کرتی ہے جبکہ غیر اخلاقی مواد کی شکایات...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان ، فنانس، بینکنگ اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات وزیراعظم پاکستان اور بحرین کے ولی عہد کی حالیہ گفتگو کے تناظر میں ہوئی، پاکستان اور بحرین کے درمیان مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق بحرین نے فن ٹیک کے میدان میں اپنی پیشرفت پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے ساتھ شیئر کرنے کی پیشکش بھی کی۔اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور بحرین کے سینٹرل بینک کے درمیان...
بھارتی وزیرِ دفاع کی جانب سے سندھ پر حملے کی دھمکی کے بعد سکھ برادری نے بھارت کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی جبر و استبداد کا مزید حصہ نہیں بن سکتے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے دفاع میں کھڑے ہوں گے۔ سکھوں کی بڑی عالمی تنظیم "سکھ فار جسٹس" نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شامل ہونے کے لیے خصوصی راستہ فراہم کیا جائے۔ تنظیم کے سربراہ گرمیت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ دفاع کی دھمکی کے بعد ضروری ہے...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم 50 ہزار کمانے والے سے ٹیکس لیتے ہیں اور ہزار ایکڑ زمین والے سے نہیں لیتے، پاکستانی صنعت کا رکو ایکسپورٹ کے قابل بنانے کے لیے ٹیکس ریٹ کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لمحہ فکریہ ہے دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے۔ خصوصی کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ متوقع تھا کیونکہ معاشی گروتھ نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان 2025 میں اب تک 1.5 ارب ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کرنے کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کنندہ ملک بن چکا ہے۔عالمی تحقیقی ادارے ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ’سولر انقلاب‘ کی رفتار کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2015 میں تقریباً صفر سے شروع ہونے والا یہ سفر 2026 تک ملک کے مجموعی توانائی نظام کا 20 فیصد حصہ بن سکتا ہے۔ادارے کے مطابق صرف 2024 میں ہی پاکستان نے 22 گیگاواٹ صلاحیت کے سولر پینل درآمد کیے، جو برطانیہ میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نصب کیے گئے مجموعی سولر سسٹمز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ تعداد کینیڈا...
سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر ، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم، حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک آئی سی یو کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب، جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،اکاؤنٹ،آڈٹ کی 1...
اسلام آباد – پی ٹی آئی کارکن بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر 26 نومبر کے احتجاج اور بشریٰ بی بی کے تجربات سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ مریم وٹو نے لکھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر عمران خان کی ہدایات کے مطابق میدان نہیں چھوڑا، حالانکہ اس دوران ان کی جان کو شدید خطرہ تھا۔ ان کے مطابق بشریٰ بی بی اسلام آباد پہنچنے کے بعد واپس جانے سے انکار کر گئیں کیونکہ یہ اقدام عمران خان کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُس رات بشریٰ بی بی کو فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ کارکنوں کے ساتھ موجود رہیں، جبکہ کئی دیگر رہنما...
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و تجارت ہارون اختر خان نے ازبکستان کے ساتھ حالیہ مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان صنعتی، فارما اور سیاحتی شعبوں میں ازبکستان کے ساتھ تعاون کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ازبکستان باہمی تجارت 404 ملین ڈالر تک جا پہنچی، 2 بلین ڈالر کا ہدف ہارون اختر خان ازبکستان کے سفیر علیشیر تختائیف، تاشقند میں پاکستان کے کمرشل اتاشی ظہیر عباس، اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سمیت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کے دوران راولپنڈی چیمبر کے وفد نے اپنے حالیہ 150 رکنی کاروباری دورۂ ازبکستان سے متعلق...
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع شگر میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، بھرپور تیاری کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نائب صدر اور رکنِ سیاسی کونسل حاجی نجف علی شگری نے سربراہِ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے موجودہ سیاسی منظرنامے اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلع شگر میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جامع حکمتِ عملی اختیار کرنے، بھرپور تیاری کرنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی واضح ہدایات جاری کیں۔
تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا دہائیوں بعد آنے والے بدترین سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، تینوں ممالک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33 ہو گئی ہے۔ شدید بارشوں نے تھائی لینڈ کے جنوبی شہر ہاٹ یائی کو تقریباً ڈوبا دیا، جہاں جمعہ کے روز 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 300 برسوں میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ سیلاب نے تھائی لینڈ کے 9 اور ملائیشیا کے 8 صوبوں کے علاوہ انڈونیشیا کے متعدد علاقوں کو بھی متاثر کیا، جہاں تقریباً 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ انڈونیشیا میں 13 اور ملائیشیا میں ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہاٹ یائی شہر کے...