2025-11-04@04:35:05 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 32853				 
                «پاکستان اور وسط»:
(نئی خبر)
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا سول سروس نظام درکار ہے جو جدید، شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو۔ ان کے مطابق حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح، مقصد اور توانائی کے ساتھ فعال بنا رہی ہے تاکہ یہ نظام عوامی توقعات کے مطابق کام کر سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں “مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ پروفیسر انیس الزمان چوہدری، ہائی کمشنر محمد اقبال کاشف راٹھور، اور...
	پاکستان ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا. مذاکراتی عمل کو جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔نجی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں ہو رہے ہیں. استبول میں گزشتہ مذاکرات 4 روز جاری رہے۔ تاہم طالبان کے غیر لچکدار رویے کے باعث مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے ثالث کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرکے امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان وفد نے...
	پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 4 خارجیوں بشمول ہائی ویلیو ٹارگٹ، خارجی امجد مارا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب خارجی امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والا خارجی امجد، خوارج کمانڈر نور ولی کا نائب تصور کیا جاتا تھا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مقامی حقائق کو سمجھے بغیر علاقائی ترقی کے پائیدار اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے، تعلیمی اداروں کو تحقیق کے ذریعے پالیسی سازی میں رہنمائی فراہم کرنی چاہیے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے،پاکستان کو21 ویں صدی کے چیلنجز سے ہم آہنگ، جدید، شفاف اور عوام سے جڑا ہوا سول سروس نظام درکار ہے،حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح،مقصد اور توانائی کے ساتھ متحرک کر رہی ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں”مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی...
	پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 21,948 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہےجبکہ مزید 3,464 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 5 اور پورے صوبے میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلاء یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت اس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور انخلاء کے دوران انسانی حقوق کا مکمل احترام...
	پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گیا ہے۔ اب یہ بات ایک بار پھر واضح ہو چکی ہے کہ جموں و کشمیر کا معاملہ کسی ملک کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے، جس کا منصفانہ حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ او آئی سی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2025 کو بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اس موقع پر...
	پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا اور  عالمی سطح پر واضح ہو چکا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ کسی کی اندرونی سیاست نہیں بلکہ ایک عالمی تنازع ہے۔ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کیلئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ؛  27 اکتوبر 2025 کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال ہو گئے ہیں،  او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت اور جائز جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر پر اسلامی سربراہی اجلاس...
	پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔ عزیر عباسی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک ستون کی حیثیت سے کئی دہائیوں تک اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے اور متعدد یادگار کرداروں کے ذریعے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گئے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل ’انتقام‘ میں رشید بابا کے کردار سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں ان کی شاندار اداکاری اور شائستہ اردو تلفظ نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ ان کے فنی سفر کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’کراچی ڈویژن‘، ’باشو‘، ’ہیر رانجھا‘ اور ’کھلونا‘ جیسے مشہور سیریلز شامل ہیں۔ اداکار کا تعلق ایک ایسے فنکار خاندان...
	تصویر:سوشل میڈیا چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے ویٹی کن سٹی میں پوپ لیو سے ملاقات کی، جس میں دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، پیغامِ پاکستان کے تسلسل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دنیا بھر سے علماء، مذہبی اسکالرز اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں پُرتشدد رویوں کے خاتمے اور احترامِ انسانیت کو عام کرنے پر زور دیا۔پوپ لیو نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو انٹرفیتھ ہارمنی (بین المذاہب ہم آہنگی) کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، انہوں نے بین المذاہب مکالمے کو مزید فروغ دینے کی...
	اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور سینیئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) راشد ولی نے کہا ہے کہ طالبان اب تشدد کو ایک ’بزنس ماڈل‘ کے طور پر استعمال کررہے ہیں تاکہ دنیا سے مالی امداد حاصل کریں۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان کو ہر ہفتے 70 ملین ڈالرز کی امداد دی گئی، مگر یہ رقوم عوام کی فلاح کے بجائے دہشتگرد سرگرمیوں میں صرف ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان پاکستان کے خلاف غیر ریاستی عناصر کو بطور دباؤ استعمال کر رہے ہیں۔ بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کو وہ تجارت کا نام دیتے ہیں تاکہ اپنی معیشت کو سہارا دے سکیں۔ پاکستان کی...
	پاکستان اور چین کا صنعتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد:چین پاکستان پروڈکشن ایکوپمنٹ پروکیورمنٹ آرگنائزیشن کمیٹی کے کاروباری وفد نے ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ آفس کا دورہ کیا،چینی کاروباری وفد کی صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور فیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات، اقتصادی اور صنعتی تعلقات پر گفتگو ہوئی ،ملاقات میں چینی پیداواری آلات کی خریداری اور صنعتی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ معاشی ترقی کیلئے کسی بھی ملک میں صعنتی شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اور چین صعنتی شعبے...
	پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔  سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔   سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔  اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان...
	 چین کی انسانی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز کو پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا، رواں برس فروری میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا اور وہ چین کے آئندہ مشن میں خلائی سفر کریں گے۔یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو اور چین کی انسانی خلائی ایجنسی...
	وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری جانب سے ضد یا بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورت میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے مطابق، دونوں دوست ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے مذاکرات کا نیا دور: قطر اور ترکیہ کے...
	پاکستان کے سینئر اور باصلاحیت اداکار عزیر عباسی انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور انہوں نے کئی یادگار کردار ادا کیے۔ عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل انتقام میں رشید بابا کے کردار سے بے پناہ شہرت ملی جسے ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی، انہوں نے اپنی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو لہجے کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔ عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔ اداکار شمعون...
	 فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
	وزیردفاع خواجہ آصف نے  واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں‘ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور  افغان طالبان کے درمیان...
	پاکستانی خلاباز چینی خلائی مشن کا حصہ بنے گا،انتخاب کا عمل جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025  سب نیوز  اسلام آ باد:شینزو -21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیاکے مطابق ترجمان کے مطابق رواں سال فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان خلائی تعاون کے معاہدے پر دستخط کے بعد ، چینی خلائی پروگرام میں شامل ہونے والے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔ پرائمری سلیکشن پاکستان میں کی جارہی ہے جبکہ سیکنڈری اور حتمی سلیکشن چین میں ہو گی۔  دو پاکستانی خلابازوں کو چین میں ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ چین کے خلائی...
	ویب ڈیسک : باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی،سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، وہ افغانستان میں مقیم رہ کر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ...
	پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی (IBO) میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج) کے نائب امیر قاری امجد عرف مفتی حضرت یا مفتی مزاحم کو ہلاک کر دیا۔ قاری امجد دہشتگرد تنظیم کا نمبر دو رہنما تھا اور اسے پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورک کا مرکزی منصوبہ ساز سمجھا جاتا تھا۔  ٹھوس انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی ذرائع کے مطابق قاری امجد گزشتہ دو ہفتوں سے باجوڑ میں روپوش تھا جہاں وہ اپنے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے احکامات پر دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک پاکستانی انٹیلی جنس...
	باجوڑ: پاک-افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025  سب نیوز خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے گروہ کی دراندازی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی اور ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی ایس...
	راولپنڈی: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائیاں 28 اور 29 اکتوبر کو کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں اور کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کوئٹہ کے قریب چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور آپریشن میں  14 دہشت گرد مارے گئے، جو تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث...
	راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔  فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس کے بعد استنبول میں جاری سفارتی سرگرمیوں میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز رہنے کے باعث پاکستانی وفد نے آج وطن واپس لوٹنا تھا، تاہم ترکیہ کے حکام نے فریقین سے درخواست کی کہ وہ بات چیت کا عمل ترک نہ کریں اور قیام میں توسیع کریں۔ ترکیہ کی اس سفارتی کوشش کے نتیجے میں پاکستانی وفد نے فی الحال استنبول میں ہی قیام کا فیصلہ کیا اور مذاکراتی عمل کو ایک اور موقع دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حکام نے بھی مذاکرات...
	 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے مرد افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔  مرد افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی)...
	سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025  سب نیوز کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج معمولی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر 4 لاکھ18ہزار 862 روپےہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونےکی قیمت 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59ہزار 106 روپےہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 3965 ڈالر فی اونس ہے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا...
	سعید احمد:پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کے لیے نیا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب ٹرینوں کی الاٹمنٹ بڈز کے بجائے اوپن نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 11 ٹرینوں کو اوپن نیلامی کے تحت دیا جائے گا، جن میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجوداڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔اوپن نیلامی 20 نومبر کو منعقد کی جائے گی۔اس سے قبل نو ٹرینوں کے لیے مجموعی طور پر 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تھیں، تاہم وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ان تمام فنانشل بڈز کو منسوخ کرتے...
	پاکستان کی پہلی نیشنل پیرا کک باکسنگ ٹیم نے ورلڈ بودو مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت لیے۔ اسپیشل کھلاڑیوں نے 2 ٹائٹل فائٹس جیت کرملک کا نام روشن کردیا۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں انٹرنیشنل ہینڈ ٹو ہینڈ کمباٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آذربائیجان فیڈریشن کے تحت منعقدہ چیمپئن شپ میں نو ممالک نے شرکت کی۔  کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے سات باصلاحیت اسپیشل کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور ملک کی اسپورٹس تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل بھی قائم کیا۔ تمام اسپیشل قومی کھلاڑیوں نے میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا اور...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) اور...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے، جنگ چھیڑ رہا ہے۔ العربیہ کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔   وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپورجواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔...
	اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی ۔برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو مزاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بی بی سی نے پی ٹی وی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جس نے آج استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ...
	سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا اور افغانستان کی حمایت کی پیشکش کی۔ یہ ویڈیو زیادہ تر افغان اور بھارتی حامی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo — Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025  حقائق کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دوستی کا ایک نیا باب رقم ہوگیا۔ چین نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ پاکستانی خلا باز اب چینی خلائی مشن میں حصہ لیں گے۔سائنس کی دنیا میں یہ اہم فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے خلائی تعاون اور سائنسی اشتراک کی ایک تاریخی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی خلا باز کو پے لوڈ ایکسپرٹ (Payload Expert) کے طور پر مختصر مدت کے لیے چینی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ اس شمولیت کے تحت پاکستانی خلا باز چینی خلابازوں کے ساتھ مشترکہ تربیت حاصل کریں گے اور خلائی اسٹیشن کے درمیانی...
	ویب ڈیسک:پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیلئے میزبانوں کی درخواست پر  رضامندی ظاہر کی ہے۔  ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد جو استنبول سے وطن واپسی کے لیے تیار تھا،  اب مزید قیام کرے گا، پاکستان  نے میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔  پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس بار بھی  مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کاروائی کرے۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ...
	 فائل فوٹو پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہوگیا۔اس معاملے سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جو واپس روانہ ہونے والا تھا اب استنبول میں مزید قیام کرے گا، مذاکراتی عمل کو دوبارہ جاری رکھ کر امن کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات پاکستان کے اُسی مرکزی مطالبے پر ہوں گے کہ افغانستان دہشت گردوں کے خلاف واضح، قابلِ تصدیق اور مؤثر کارروائی کرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام، عطا تارڑ پاکستان اور افغان...
	سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔  ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
	وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہی۔ اسلام آباد میں ترکیے کے یوم جمہوریہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ترکیے نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک معاشی، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی جب کہ ترکیے نے ہمیشہ فلسطین اورکشمیرکے حوالے سے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، پاکستان بھی قبرص کے حوالے سے ترکیےکے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور...
	پاکستان نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق افغانستان سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر پاکستانی وفد نے آج واپس آنا تھا تاہم ترکیہ کے حکام نے پاکستانی وفد سے رکنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستانی وفد استنبول میں ہی موجود تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ افغان حکام نے بھی مذاکرات کے حوالے سے سفارتی سطح پر رابطے کیے ہیں جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ بحال ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترکیہ چاہتا ہے کہ اس کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد جو واپس روانہ ہونے والا تھا وہ اب استنبول میں مزید قیام کرے گا اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں دونوں ممالک کے حکام کے مابین ہونے والی اہم ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی اس نشست میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی۔ ڈَچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں تقریباً 50 ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں، جو خاص طور پر ٹیکسٹائل،...
	اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان اور نیدرلینڈز نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈَچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس وقت پاکستان میں 50 سے زائد ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔  سفیر کے مطابق ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (FMO) بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں معاونت فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ...
	ویب ڈیسک : مالٹا میں چھٹیاں منانے والے ایک برٹش پاکستانی باپ اور بیٹا افسوسناک حادثے میں سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔  اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے راجا قدوس بنارس اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مالٹا میں تعطیلات گزارنے گئے تھے۔ وہ اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ ساحلِ سمندر پر نہا رہے تھے کہ اچانک تیز لہروں نے بچے کو بہا لیا۔ بیٹے کو بچانے کی کوشش میں راجا قدوس بنارس فوراً سمندر میں کود گئے، تاہم وہ خود بھی پانی کے زور دار بہاؤ میں پھنس گئے اور واپس نہ آ سکے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی ریسکیو ٹیموں نے فوری سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد کچھ دیر میں...
	ویب ڈیسک: نیدرلینڈز کا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ، ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سےپاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے،پاکستان کے وزیر خزانہ اور ڈَچ سفیر کی سرمایہ کاری سے متعلق اہم ملاقات ہوئی۔  تفصیلات کےمطابق ہونے والی اہم ملاقات میں نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کا اتفاق کیا، زراعت ، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی نئی شراکت داری کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی، پاکستان میں سرگرم 50 ڈَچ کمپنیاں، ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں توسیع کی خواہاں ہیں۔  لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
	  اسلام آباد:    پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں  کو شہید کردیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر...
	انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی...
	سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
	پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
	وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔  آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
	پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت...
	چین نے اعلان کیا ہے کہ ایک پاکستانی خلا باز کو چینی خلائی اسٹیشن کے مختصر المدتی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں:چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (China Manned Space Agency – CMSA) نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو پاکستانی خلا بازوں کو چین میں تربیت دی جائے گی، جن میں سے ایک کو ’پے لوڈ اسپیشلسٹ‘کے طور پر خلائی مشن میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل رواں سال پاکستان کی سپارکو اور CMSA کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پایا...
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم صرف اپنی قابض حکمرانی اور جنگی معیشت کو بچانے کے لیے افغانستان کو ایک اور تنازعہ میں دھکیل رہی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑوا  ہوگا۔ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کیلئے درخواست کر رہی تھی۔ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم  کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات...
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ترکیے کے 102 ویں قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں ۔ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ ترک صدر کی غیر معمولی قیادت سے ترکیے جدت، تہذیب، ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی۔ جنگ کے دوران بھارت کو سبق سکھایا گیا۔ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران طیب اردگان پاکستان کے ساتھ کھڑے  رہے۔ جنگوں، سیلاب اور قدرتی آفات کے دوران ترکیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ کمال اتاترک نے جدید ترکیے کی بنیاد رکھی۔ ترک...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ایران  اپنے بھائی  کے  بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ  دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ نے تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی جس...
	لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل سٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کیے‘ جاوید قصوری، ضیاالدین انصاری ، شکیل احمد ترابی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد ‘لاہور کی...
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کو یقین دلایا کہ پاک بحریہ قومی خود مختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں، جاری اقدامات اور آنے والے ایونٹس...
	104 فلسطینی شہید کر کے اسرائیل کا معاہدے پر عملدرآمد کا اعلان: حملے قابل مذمت، عالمی برادری خلاف ورزیاں رکوائے، پاکستان
	 غزہ؍ اسلام آباد؍ دوحہ؍ بیروت؍ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) اسرائیل کی حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے بمباری میں ایک دن میں 46 بچوں سمیت 104 فلسطینی شہید ہوگئے تاہم اب اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کریں گے تاہم  خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ غزہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا  شہید ہونے والوں میں 46 بچے اور 20 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر تازہ حملوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حماس کے کمانڈر سمیت کئی ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے متعدد بار افغانستان کی طالبان حکومت کو رپورٹ بھی کیا ہے اور احتجاج بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان کی طالبان حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا۔ آخر کار پاکستان کو مجبور ہو کر دہشت گردوں کے خلاف افغانستان کے اندر کارروائیاں کی ہیں۔ اسی دوران افغانستان نے عارضی جنگ بندی کی درخواست کی جس پر عارضی جنگ بندی میں دوحا میں مذاکرات تک توسیع کر دی گئی تھی جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے بھی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرۂ مرمرہ کے کنارے، ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں، جہاں کبھی خلافت ِ عثمانیہ کے فیصلے امت ِ مسلمہ کی تقدیر بدل دیتے تھے، آج ایک نیا فیصلہ لکھا جا رہا ہے۔ مگر اس بار قلم سپہ سالاروں کے نہیں بلکہ سفارت کاروں کے ہاتھ میں ہے۔یہ مذاکرات بظاہر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں، مگر حقیقت میں ان کے اثرات جنوبی ایشیا کے تزویراتی توازن تک پھیل چکے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ آیا یہ خطہ کسی نئے امن کی طرف بڑھ رہا ہے یا ایک اور عسکری تصادم کی طرف۔گزشتہ ہفتوں میں پاک – افغان سرحد پر شدید جھڑپوں کے بعد 19 اکتوبر کو دوحا میں عارضی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ میں ختم ہوگیا ہے اور ان مذاکرات میں ترکیہ اور قطر نہ صرف میزبانی کا حق ادا کر رہے تھے بلکہ ان کی کوشش تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا کوئی درمیانی راستہ نکل سکے۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے راؤنڈ میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑی ثالثی سامنے آ سکے گی اور حالات جنگ یا کشیدگی کے بجائے بہتری کی طرف آگے بڑھیں گے۔ لیکن دوسرے راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں بداعتمادی کے کئی پہلو دیکھنے کو ملے جو مذاکرات کی کامیابی میں مشکلات کا سبب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے، بیس سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس خوش آئند ہے۔ بنگلا دیش کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اداراتی میکانزم کے اجلاسوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور توانائی، قدرتی وسائل، تجارت، ٹیکسٹائل، سیاحت اور سول ایوی ایشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے اور بیس سال...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ(اے پی پی)اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں سے با ت کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات میں تعطل یقینا تشویش کا باعث ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمے داری سے مکمل غافل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
	دوحہ: قطر میںطالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ اورافغانستان کے سفیر سہیل شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات اب تک کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں تاہم اس کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔   ترکی میں ہونے والے مذاکرات میں افغان وفد میں شامل سہیل شاہین سے پاکستان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان کے مطابق پوچھا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں تو سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا ایک اور دور ہونا چاہیے۔  برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس طرح کے مذاکرات میں ایک ہی بیٹھک یا ایک ہی دور میں حتمی معاہدے نہیں ہوتے ہیں افغان طالبان...
	کراچی: پاکستان ریلوے نے سردیوں کے نئے ٹائم ٹیبل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کر دی۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ریلوے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے اور موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر کی شکایات موصول ہوئیں۔ محکمہ ریلوے نے اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ و سگنل...
	پاکستان اسٹیل ٹرانسپورٹ یارڈ میں کھڑی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار اخبار میں جاری اسٹیل ملز چوریوں میں ایڈہاک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ملوث، اقربا پروری کی دھوم پاکستان اسٹیل ملز میں جہاں ایک طرف ایڈہاک انتظامیہ کی اقرباپروری کی دھوم ہے وہی دوسری طرف اسٹیل ملز چوریوں میں ایڈہاک انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ملوث ہوکر پکڑے جارہے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر سی بی اے ایگریمنٹ کو پس پُشت ڈال کر اپنوں کو نوازنے اور کمیشن کے لئے پاکستان اسٹیل ٹرانسپورٹ یارڈ میں کھڑی گاڑیوں کی نیلامی کا اشتہار اخبار میں دے دیا گیا ہے ۔ پاکستان اسٹیل ملز میں سی بی اے اور اسٹیل ملز مینجمنٹ کے ایگریمنٹ 2008-2010 کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کسی بھی اشیاء...
	اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے  لئے ہمہ وقت تیارہے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار...
	 لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
	  اسلام آباد:   پاکستان نے آئی ٹی کی دنیا میں شاندار سنگ میل عبور کرلیا۔ ایس آئی ایف سی کے ساز گار ماحول کی بدولت پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔  2024 میں پاکستانی اپلیکیشن ڈیولپر نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا خطے میں ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر حب بننا آئی ٹی کے شعبے کی شاندار کامیابی ہے۔ پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی ‘اینڈرائیڈ’ اور ‘آئی او ایس’ پلیٹ فارمز پر عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جو پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز کی عالمی پذیرائی کا ایک ثبوت ہے۔ سال 2024 میں پاکستانی ڈویلپرز کی جانب سے 764 اینڈرائیڈ اور 289 آئی او ایس ایپلیکیشنز کا...
	حمیداللہ بھٹی دوست ممالک پاک افغان قیادت کو اکٹھاتوبٹھاسکتے ہیں لیکن اپنے مسائل کو دونوں ممالک نے خود ہی حل کرناہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ قطراورترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے دونوں ممالک کے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے، جس سے مستقبل کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوتاہے۔ کیونکہ مذاکرات سے حل طلب مسائل جوں کے توں ہیں جس کی بناپر ایسے خیال کوتقویت ملتی ہے کہ دونوں طرف بداعتمادی کی فضاہے۔ یہ صورتحال خطے کے امن کے لیے ہرگز مثبت پیش رفت نہیں۔ قطرکی میزبانی میں مذاکرات کے پہلے دور میں سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق سے امن کی کچھ امیدبندھی مگر ترکیہ کی میزبانی میں ہونے والے بے نتیجہ مذاکرات نے مزید توقعات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)دبئی میںآج اختتام پذیر ہونے والی بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ایک شاندار اور دلکش انداز میں مکمل ہوئی، جس میں پاکستان نے سال کی سب سے بڑی بیوٹی اور ویلنس تجارتی نمائش میں متاثر کن شرکت کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہ نمائش 27 سے 29 اکتوبر 2025 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری رہی۔دنیا بھر سے 75,000 سے زائد وزیٹرز اور 2,400 نمائش کنندگان کی شرکت کے ساتھ ، اس نمائش کا 29واں ایڈیشن عالمی بیوٹی انڈسٹری کے سب سے بڑے اور اہم ایونٹس میں سے ایک ثابت ہوا۔پاکستانی ایکسپورٹرز، مینوفیکچررز اور ڈسٹری بیوٹرز کو تین روزہ نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں سے ملاقات، نئے مارکیٹس تک رسائی، اور پاکستان کی بیوٹی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (کامرس ڈ یسک ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت امید افزا مرحلے پر پہنچ چکی ہے، جہاں اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور عالمی شراکت داریاں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں، حکومتِ پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صنعتوں کی بحالی، برآمدات کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں ،جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے،چینی کمپنی BYD کراچی میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ قائم کر رہی ہے،ہانگ کانگ کی کمپنی CK Hutchison بندرگاہ کی توسیع میں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) مذمتوں کا وقت ختم اب حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا وقت ہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک ہم صرف مذمت کرتے رہیں گے اب وقت اگیا ہے کہ اہلسنت اپنے جائز حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے فیصلہ کن اقدام کرنے ہوں گے صوبائی عہدیداروں نے خیرپور میں ساتھیوں کو بتایا کہ اہلسنت کا قتل عام کیسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا نہتے محب وطن شہریوں پر گولیاں چلانا مساجد ومدارس کو بند کرنامذہبی اجتماعات کو روکنا قومی ودینی غیرت کیخلاف اور...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)ضلعی چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں لائبریری اور جدید سائنس اور کمپوٹر لائبریری کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر سر سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن جمیل احمد قریشی ،ڈی سی او میر فضل محمد ٹالپر،پرنسپل احسان مغل،ہیڈ ماسٹر رانا مظہر محمود،حاجی اللہ رکھا دل،چودھری انوار الحق ،چودھری حافظ محمد انور ،وائیس چیئرمین ایڈووکیٹ ہیرا لال میگھواڑ،چیئرمین ایس ایم سی و جنرل کونسلر رانا سلیم اختر ،جنرل کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں ،خلیفہ گل حسن سومرو سمیت دیگر معززین اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ضلعی چیئرمین میر انور علی ٹالپر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آئی این پی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج مورخہ 30۔اکتوبر کو مسلم کالونی میں مفتی محمد حسن لاہور کے درس قرآن سے بڑی عقیدت کے ساتھ شروع ہو چکی ہے ۔ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانے، کارکنان ختم نبوت اور اسلامیا ن پاکستان شریک ہیں ملک کے طول و عرض سے کارکنوں کے بسوں، ویگنوں اور بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلے پہنچ چکے ہیں مسلم کالونی کی فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے کانفرنس کے داخلی راستوں پرخوش آمدید کے استقبالیہ بینرز آویزاں ہیں۔پولیس انتظامیہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی اورسینئر نائب صدرNLF پاکستان عاشق خان سے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشنCBA کے سینئر نائب صدرجمیل اخترنے اسلام آباد میںملاقات کی۔ شمس الرحمن سواتی نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈپر معاہدہ طے پانے پرتمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن پی ٹی سی ایل ملازمین کی فلاح اور مزدور حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں ضیاء عباسی، اسرار عباسی، سہیل احمد، فصیح الرحمن اور خورشید انور موجود تھے۔ خبر ایجنسی گلزار
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں۔  جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ایپک سی ای او سمٹ کے موقع پر خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ’عظیم انسان اور زبردست فائٹر‘ ہیں۔ صدر ٹرمپ کے بقول، پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک زبردست فائٹر ہیں۔ ’میں انہیں اور وزیراعظم کو شاندار قیادت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دونوں نے امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا ٹرمپ نے کہا...
	پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں نیول چیف نے ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل جنگی تیاری برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام اور علاقائی سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ اور سمندری سرحدوں کے ہر انچ کے دفاع کیلئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف...
	کائنات بہت وسیع ہے، اس میں تنوع کا حسین امتزاج ہے اس میں مزید دلکشی پیدا کرتا ہے۔چٹانیں، پہاڑ، دریا، سمندر، ندی نالے، میدان ، ریگستان، جنگل یہ سب ماحول کو زندگی بخشتے ہیں۔پاکستان جنوبی ایشیاء میں واقع ہے۔ یہاں ایک بہترین لینڈ سکیپ ہے۔ اس کا جغرافیائی محل وقوع اسے ایشیاء اور وسطی ایشیاء کو جوڑنے والا ملک بناتاہے۔ یہ میدانی، نیم میدانی اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہاں کی زمین کو قدرت نے متنوع ماحول اور آب و ہوا سے نوازا ہے۔ گرمی ،سردی، بہار اور خزاں جیسے خوبصورت موسموں کا امتراج یہاںکے باسیوں کو بارہ ماہ میں قدرت کو مختلف انداز میں محسوس کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں موسموں...
	فوٹو: اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو 4 دن کی جنگ میں سبق سکھایا۔اسلام آباد میں ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران طیب اردوان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ 4 دن جاری رہی، جنگ کے دوران بھارت کو سبق سکھایا گیا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترک صدر دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں، ترکیہ کے عوام کو قومی دن کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی...