2025-09-18@19:53:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1152

«کسانوں کے بجلی کے بل معاف»:

(نئی خبر)
    پختون قوم پرست پارٹیوں اور گروپس نے افغان مہاجرین کو پاکستان سے بیدخل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ان کے نام پر کھربوں ڈالر کمائے اور اب انہیں نکال رہی ہے لہٰذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن بند کرے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ کا پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے وقت دینے کا حکم کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا نیپ کے صوبائی صدر نصر اللہ زیرے نے کہا کہ ہم افغان مہاجرین کو جبری طور پر ملک بدر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کے دوران ان کو انسانی حقوق کی خلافت ورزی کا سامنا ہے۔ پریس کانفرنس...
    مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کے صدر دفتر سے نسل کشی کیخلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی سفیر کی اجلاس سے بے دخلی کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )پاکستانی عوام کو فشنگ مہم اور جعلی ای میلز کے ذریعے ایک بار پھر سے نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ہیکرز جعلی ای میل کے ذریعے خود کو پاک سرٹ کی سرکاری ایڈوائزری ظاہر کرکے عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جعلی ای میل کا مقصد میلویئر ڈاﺅن لوڈ کروا کر نظام کو متاثر کرنا ہے، ای میل میں جعلی پی ڈی ایف منسلک ہے جس میں فشنگ لنک موجود ہے.(جاری ہے) ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ای میل میں فوری ایکشن لینے کا دباﺅ...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیش کش دی گئی تھی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 3 ہفتے ہو گئے ہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ ۔  انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم ارشد جاوید وڑائچ کی بیٹی اور سابق چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کا اظہارکیا۔ شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور کہا کہ مرحوم کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا  علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔   وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار...
    ٹک  ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں: 1) ٹائم اَوے شیڈولنگ: والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں۔اگرچہ نوعمر افراد...
    مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکا ئو نٹ چلائے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکا ئونٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کے جعلی اکا ئو نٹ کی مذمت کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکانٹ قابل مذمت ہے، جعلی اکانٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکا ئونٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانافضل الرحمان کے جعلی اکاؤنٹ کی مذمت کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے، جعلی اکاؤنٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافتی تنظیم اس پر ایکشن لے۔
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے بورڈ کے فرنچائز ریٹین کے رینٹل ماڈل پر شدید تنقید کی ہے۔ کرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیگ کی تمام فرنچائزز فی الحال ایک “رینٹل ماڈل” پر چل رہی ہے، جس میں ٹیموں کے مالکان کو حقیقی ملکیت حاصل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سال فرنچائز اونرز ٹیموں کو اپنے پاس رکھنے کیلئے رینٹ (یعنی کرایا) ادا کرتے ہیں، اگر نہ دیں تو ہمیں کوئی مالکانہ حقوق حاصل نہیں ہیں جبکہ...
    حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے مطابق نرخ متعین کرے گی، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم تمام آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو حکومتی فریم ورک کا تحفظ حاصل ہے، لیکن ان کے قرضوں کی ری...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ریاست کی  اچھی طرح ڈسکس کر کے بنائی ہوئی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے  غیر قانونی افغانوں کو نکالنے  کے عمل میں معاونت کرنے سے انکار کر دیا۔  خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے  غیر قانونی افغانوں کو نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ اڈیالہ جیل مین کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے اپنے بانی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے افغان مہاجرین کو زبردستی نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چئیڑمین پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل  مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی اس وقت دہشت گردی نہیں تھی، جب ہماری حکومت ختم کی گئی اس کے بعد ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کی گئیں اور...
    پشاور (نیوز  ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی۔ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے۔ توجہ ہٹنے سے دہشتگردوں کو اپنے پاؤں پھیلانے میں مددملی۔ پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورازورلگایاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح ہٹائی گئی ہمارے اس پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو کہتے ہیں افغانستان سے آگے بڑھنے کیلئے ٹی اوآرز بنائے۔ افغانستان کے ساتھ معاملہ آگےبڑھانے پر سنجیدگی سے غورکرناہوگا۔ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ٹی او آرز دیئے ہوئے2سے3مہینے ہوگئے۔ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے۔ میری...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ہے۔
      وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہین حسن کو اے سی سٹی تعینات کر دیا گیا، جبکہ عزیر علی کو اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ تعینات کیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروہ بتول کی بطور اے سی شالیمار تعیناتی کی گئی، اور اے سی شالیمار نیہل حفیظ کا انڈسٹریل ایریا میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یاسر نذیر اسسٹنٹ کمشنر صدر جبکہ فہد شبیر کی بطور اے سی رورل تعیناتی ہوئی ہے۔ محمد علی کو اسسٹنٹ کمشنر نیلور تعینات کیا گیا ۔ Post Views: 1
    بھارت کی نریندر مودی حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں وقف املاک یعنی مسلمانوں کے مذہبی، تعلیمی اور خیراتی استعمال کے لیے مختص اراضی اور اثاثوں کے انتظام میں ردوبدل کی کوشش کی گئی ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں نے حزب اختلاف کے رہنماؤں اور مسلم گروپوں میں تشویش کو جنم دیا ہے، انہیں خدشہ ہے کہ اس سے مسلمانوں کے املاک پر حقوق کمزور ہو سکتے ہیں۔ وقف (ترمیمی) بل، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پیش کیا ہے، مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈ میں غیر مسلم نمائندوں کو شامل کرنے کی راہ کھولتا ہے۔ یہ حکومت کو متنازعہ وقف املاک کی ملکیت کا تعین کرنے کا اختیار بھی دیتا ہے۔...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔ حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔ حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ وزيراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔ حکومتی ذرائع کے...
      ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں بارے وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے، بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو، فی یونٹ قیمت میں اتنی کمی ہونی چاہئے کہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد جماعت اسلامی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے...
    پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلی خیبر  پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے صوبے کے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 161(2) میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے، جبکہ اس کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔  مشترکہ مفادات کونسل نے 1991 میں قاضی کمیٹی میتھاڈالوجی (کے سی ایم) کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 1992 میں اس وقت کے شمال مغربی سرحدی صوبے (خیبر پختونخوا) کو چھ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیر اعظم کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن کہا کہ فی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ عام آدمی پر بوجھ کم ہو۔ مزید پڑھیں: شہباز، بلاول اور پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے کو تیارنہیں، حافظ نعیم الرحمن حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہونی چاہیے تاکہ صنعتوں کا پہیہ چل سکے اور ملک کی اقتصادی حالت بہتر ہو۔  انہوں نے وزیراعظم کے اعلان...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر وزیراعظم کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔حافظ نعیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اصولاً بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی یونٹ قیمت میں کم از کم اتنی کمی کی جائے کہ عوام کو ریلیف ملے۔ وزيراعظم کا کل قوم سے خطاب، عوام کو سرپرائز دیں گے، ذرائع ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بڑی خوش خبری سنائی جائے گی، اپنے خطاب میں شہباز شریف اہم فیصلے کا اعلان کريں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی ہو تاکہ انڈسٹری کا پہیہ چلے۔حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیر...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02اپریل 2025) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے خیبر پختونخوا ہ کے بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کردیا،علی امین گنڈاپور نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا،وزیراعظم کے نام لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل (2)161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے۔ آئین کے مذکورہ آرٹیکل کے مطابق پن بجلی گھروں سے حاصل ہونے والی منافع کی رقم متعلقہ صوبوں کو ملنی ہے۔ صوبوں کو ملنے والی اس رقم کی شرح کا تعین مشترکہ مفادات کونسل نے کرنا ہے۔ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Post Views: 1
    وزیراعلی کے پی نے پن بجلی کے خالص منافع کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کے لیے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور وزیراعظم شہباز شریف کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ مراسلے کے مطابق آرٹیکل161ٹومیں پن بجلی کےخالص منافع کا معاملہ واضح ہے، پن بجلی گھروں سےحاصل منافع متعلقہ صوبوں کو ملنا ہے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل (2) 161 میں پن بجلی کے خالص منافع کا معاملہ واضح کیا گیا ہے، پن بجلی...
    آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔...
     امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔عیدگاہ گراؤنڈ میں مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا تھا اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، ملک میں سیاسی بحران ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی...
    عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، رواداری اور اخوت کا تہوار ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے بعد عید ہمیں ان اعلیٰ اقدار کی یاد دلاتی ہے جن...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی...
    کراچی میں منشیات کے عادی افراد سرعام دیدہ دلیریاں بڑھ گئیں۔منشیات کے عادی افراد سریا چوری کرنے کےلیے کراچی کے ناتھا خان پُل کی بنیادیں کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔بعض جگہوں سے منشیات کے عادی افراد سریہ کاٹ کر پلرز کا آدھا حصہ گرا دیا ہے، جس کے بعد پل کی بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ حال میں مرمت شدہ حصوں میں بھی سریہ نیچے کی طرف مڑنا شروع ہو گیا، فنیشنگ میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا۔
    کامیڈین حسن عباس کو یوم پاکستان کے موقع پر نیویارک میں اعتراف فن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر پاک و ہند میں حسن عباس کا نام اسٹینڈ اپ کامیڈی میں سرفہرست ہے۔ وہ گزشتہ 40 سال سے فن موسیقی، کامیڈی، اسٹیج، ٹی وی، فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ کامیڈین نے اپنے فنی سفر کے دوران موسیقی کے نامور اساتذہ کرام استاد نصرت فتح علی خان اور استاد غلام عباس کی باقاعدہ شاگردی کی اور برصغیر کے نامور غزل گو استاد غلام علی، استاد مہر علی اور استاد شیر علی قوال، نامور کامیڈین مرحوم امان اللہ خان اور سہیل احمد کی صحبت میں طویل وقت گزارا۔ اپنے ان اساتذہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حسن عباس نے فن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی میں خلیج علی امین گنڈاپور کی پیدا کردہ نہیں، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے بیانات سے خلیج پیدا ہوئی۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیوں ایسے اتحاد کا حصہ بنیں گے جس سے فائدہ پی ٹی آئی کا ہو، لگتا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی پہلے ضم...
    یکم اپریل سے افغان شہریوں کو حراست میں لینے، ملک بدر کرنے کے انتظامات مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کے لیے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن کے بعد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سال کے اوائل میں حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو مارچ کے آخر تک پاکستان چھوڑنے یا ملک بدری کا سامنا کرنے کا حکم دیا تھا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کے باوجود حکومت نے ان کی وطن واپسی کے ساتھ آگے بڑھنے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کے گرد قانونی گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔   ملزم کامران قریشی کو غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں نامزد  کیے جانے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اے وی سی سی کو جیل میں تفتیش کی اجازت دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 4 کے روبرو اے وی سی سی کے تفتیشی انسپکٹر محمد علی نے ملزم کامران قریشی سے تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کے مقدمے میں جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا تو...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے،  معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی...
    گجرات ہائی کورٹ نے 17 جنوری 2025ء کو ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ نظم میں لفظ "تخت" کا ذکر کیا گیا ہے اور اس پوسٹ پر ردعمل سماجی ہم آہنگی کی خلاف ورزی کا اشارہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے کہا ہے کہ ججوں کو اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ کرنا چاہیئے، چاہے وہ اظہار خیال کو پسند نہ کریں۔ سپریم کورٹ نے کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے خلاف گجرات پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر کو منسوخ کرتے ہوئے مذکورہ تبصرہ کیا۔ جسٹس اے ایس اوکا اور جسٹس اجول بھویان کی بنچ نے پرتاپ گڑھی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے...
    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔   بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس  میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی،  جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور  ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،  ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ...
    ---فائل فوٹو  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی مودی حکومت پر کڑی تنقیدانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نریندر مودی کی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔قو ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کی31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن افغان شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرے گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 31 جنوری کو نوٹی فکیشن کے ذریعے افغان باشندوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد سے نکل جانے کا کہا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے 2023ء سے 2025ء کے درمیان 8 لاکھ 44 ہزار 499 افغان باشندوں کو بے دخل کیا...
    سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس ایسے فلاحی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور یتیم و مستحق بچوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ افطار کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے اشتراک سے پولیس لائنز ملتان میں ہمدرد ہائوس کے بچوں کے لیے خصوصی افطار کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے صدر ابوبکر، نعمان، ملک وقار کھوکھر، حفظہ ہیڈ آف مینجمنٹ، جواد رضا جعفری، شعیب جعفری، احسن مہدی، حسن خان گھلو، مزمل عباس بھٹہ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، افطار...
    ایف آئی اے کا مقدمہ ،سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر مقدمے میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ملزمان آصف امداد اور حاجی ارشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے والے سی ڈی اے (کیپٹل ڈیلوپومنٹ اتھارٹی )کے 4افسران کو گرفتار کیا تھا،ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف...
    تقریب سے علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور ڈاکٹر صابرابو مریم نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے اختتامی و دعائیہ کلمات ادا کئے۔ علاوہ ازیں تقریب میں تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا بلاول حسین فائزی نے حاصل کی جبکہ سید احسن عباس رضوی نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم ملیر کے تحت قرآن و القدس کانفرنس و دعوت افطار، علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور ڈاکٹر صابرابو مریم کا خطاب ایم ڈبلیو ایم ملیر کے تحت قرآن و القدس کانفرنس و دعوت افطار، علامہ باقر زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور ڈاکٹر صابرابو...
     افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پھولوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام مسالک کے اہل علم و دانش شریک ہیں، یہ خوبصورت گلدستہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا خوبصورت عکاس ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام جامع العلوم ملتان میں کیا گیا، افطار ڈنر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم یزدانی گیلانی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،...
    بلوچستان کے 28 سرکاری محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دہری ملازمت کرنے والے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 9882 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔ اور بریفنگ میں بتایا کہ کئی افسران عہدوں سے ٹرانسفر ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کررہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم پوری طاقت سے ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.84فیصد اضافہ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے...
    پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے، جس میں 6 روز باقی ہے اور اب وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں طالبان حکومت افغان طالبات کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامند میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی جانب سے غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ...
    سائلین نظام انصاف کے بنیادی شراکت دار ہیں ان سے عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین نظام انصاف کے شراکت دار ہیں ان سے عزت و وقار سے پیش آنا چاہیے۔عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس پاکستان کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا...
    اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین نظام انصاف کے شراکت دار ہیں ان سے عزت و وقار سے پیش آنا چاہیے۔ عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس پاکستان  کا مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار محمد سلیم خان، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی، سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس نے جاری عدالتی اصلاحات کا جائزہ لیا اور عدالتی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن، آسان رسائی، احتساب اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے نشاندہی...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کیلیے بغیر لیب رپورٹس کے 11 ارب روپے دیے جانے کا  انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، چیئرمین پی اے سی  نے کہا کہ وزارت تجارت اور صنعت سے چینی کی قیمتوں، برآمد اور درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی۔ پی اے سی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو طلب کر لیا، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک ار سیکرٹری...
    کمشنرز، ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرانے والے افسر رضا کارانہ عہدے سے الگ ہوجائیں، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ،...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سے متعلق سمری وزیراعلیٰ آفس کو موصول ہوگئی۔ تنخواہوں میں اضافہ اس طرح کیا گیا ہے کہ افسران کو لاکھوں اور سپاہیوں کو چند سو ملیں گے۔ آئی جی کا 3 لاکھ 75 ہزار جبکہ سپاہی کی تنخواہ میں صرف 758 روپے اضافہ ہو گا۔
    اسلام ٹائمز: نمازِ جماعت مولانا علی سجاد مرتضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے افطار کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا تاکہ روزہ داران کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ موکب عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی جانب سے 21 رمضان المبارک، یومِ شہادتِ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مرکزی جلوس کے شرکاء کے لیے باغِ زہرا اسٹریٹ، کھارادر میں نمازِ مغربین باجماعت اور افطار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ نمازِ جماعت مولانا علی سجاد مرتضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی، جس میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی بڑی تعداد نے شرکت...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود اور نیوز ون کے کنٹرولر نیوز عارف محمود کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو انہوں نے حافظ طارق محمود اور عارف محمود کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اورکہا کہ اللہ تعالی حافظ طارق محمود،عارف محمود اور ان کے خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کے...
      پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ نے 2025تک سرکاری زمینوں پر قبضے کیے شاہ لطیف ٹاؤن میں سیکٹر24کی زمین کا جعلی لے آؤٹ پلان کی انکوائری بھی جاری سابق کرپٹ افسران نیب کے نرغے میں آگئے۔اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو میں ایم ڈی اے کے افسران کے خلاف کارروائی بہت تیز رفتاری سے چل رہی ہے ۔ان جعلساز افسران میں شامل عرفان بیگ اور لئیق احمد بھی سرفہرست ہیں۔ خاص طور پر عرفان بیگ جس نے 2021 سے لیکر 2025 تک ایم ڈی اے میں لاتعداد کرپشن اور سرکاری زمینوں پر قبضے کیے ہیں اب باقاعدہ طور پر عرفان بیگ کے خلاف نیب سندھ میں کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ جس میں محکمہ اینٹی...
    کوئنزلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2025ء)جب ہم پردیس میں آتے ہیں تو زندگی کی حقیقتیں نیا رنگ لے آتی ہیں۔ خاص طور پر جب ہم اپنے گھر والوں، ماؤں اور بہنوں سے دور ہو جاتے ہیں، تو اکثر اوقات ہمیں اپنے گھر کے پکے کھانے اور ان کی محبت کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب دل کی گہرائی سے ایک احساس جنم لیتا ہے — ایک احساس کہ ہم اپنے پیاروں سے بہت دور ہیں۔ رمضان کا مہینہ خاص طور پر ہمارے دلوں میں یادیں بسا دیتا ہے۔ سحری اور افطار کی رونقیں، گھروں کی دھوپ، اور کچن کی خوشبو ہمیں اپنی ماؤں کی یاد دلاتی ہیں۔ اسی احساس کو مدنظر رکھتے ہوئے، کوئنزلینڈ...
    عاجز جمالی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشان پاکستان کا اعزاز ملنے  کو سراہتے ہوئے تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کو بعد از شہادت اعلی ترین سول اعزاز ملنا تاریخ کا اہم سنگ میل ہے،آئینِ پاکستان کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو کیلئے نشانِ پاکستان کا اعزاز بھٹوازم کے نظرئیے کی ایک اور فتح ہے، پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو نشانِ پاکستان کا اعزاز ملنا ان کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات کا اعتراف ہے، قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کا...
    امریکا نے سراج الدین حقانی سمیت 3طالبان رہنماں کے سروں کی قیمت واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماوں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سراج الدین حقانی نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب سراج الدین حقانی کی تصویر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انعامات برائے انصاف کی ویب سائٹ پر نظر نہیں آتی، تاہم اتوار کے روز بھی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کی ویب سائٹ پر...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ یہ بھی پڑھیں:حافظ حسین احمد کون تھے؟ وزیر اعلیٰ اتوار کو جامع مطلع العلوم بروری روڈ  گئے، جہاں انہوں نے مرحوم کے فرزند اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حافظ حسین احمد ایک جید عالم دین، منجھے ہوئے سیاستدان اور اتحاد و یکجہتی کے داعی تھے۔ انہوں نے ہمیشہ عوامی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی اور جمہوری...
    احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر، علمدار حیدر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا طالب موسوی، مولانا سید روح اللہ رضوی سمیت دیگر علماء کرام و رہنما بھی شریک تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ میں جبری...
    علماء کرام نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ریاستی اداروں کو ہوش آئے گا اور وہ ہمارے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مولانا صادق جعفری، علامہ مبشر، علمدار حیدر و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع...
    ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ٹریفک افسران و اہلکار فرائض ٹریفک ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی بلتستان آصف اقبال مہمند کی ہدایات کے مطابق بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر موثر سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر بلتستان ریجن میں موجود پولیس کی تمام نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی آئی جی بلتستان کے مطابق ٹریفک انتظامات کے لئے...
    حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 17 افراد کو آج دوبارہ طلب کیا گیا. تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں  اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنماؤں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔دوسری جانب وقفے کے بعد سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سیکرٹریز بھی جے آئی ٹی کے سامنے...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائی ، غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنیوالے سی ڈی اے کے 4 افسر گرفتار کر لئے۔افسران نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت کے عوض غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں مالیت کے 43 پلاٹ الاٹ کئے تھے ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر اور اسسٹنٹ تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر 46 ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع...
    کویت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ 2025ء) حسب روایت سرپرست اعلیٰ مبارک سعدون المطوع (کے پی ایف اے) کی رہائش گاہ پر یوم بدر کے حوالے سے 25 ویں تقریبِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفراء کرام کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ سہیل یوسف نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن کو تلاوتِ قرآن پاک کی دعوت دی، اُس کے بعد مبارک المطوع نے مہمانانِ گرامی کے لیے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں کویت پاکستان تعلقات پر بات کرتے ہوئے صاحبِ خانہ کی دعوت کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر ترکیہ مادام طوبا نور نے پاکستان میں اپنے قیام کو موضوع بنایا...
    مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن، ضلع ڈی آئی خان کے زیر اہتمام سالانہ دعوتِ افطار بسلسلہ ولادت با سعادت حضرت امام حسن ع و برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مولانا نصیر الحسن رجائی نے درس تفسیر قرآن و ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی پر مفصل گفتگو کی۔ پروگرام میں نماز مغربین علامہ اظہر ندیم کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ اختتام پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں ممبران آئی ایس...
    نیوزی لینڈ کے شہر میں آک لینڈ میں پاکستان نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے  میچ  کے دوران روزہ افطار کرنے کا باقاعدہ وقفہ کیا گیا۔ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں  نے میدان میں روزہ افطار کیا۔ کھلاڑیوں کو میچ کے 5 اوورز مکمل ہونے کے بعد افطار کے لیے وقفہ دیا گیا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں مسلمان شائقین بھی اپنے گھروں سے لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا سے روزہ افطار کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/EVj4fLAyck — urooj Jawed ???? (@cricketfan95989) March 21, 2025 واضح رہے کہ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرے ٹی 20 بین الاقوامی میچ میں  نیوزی لینڈ نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر تین بڑے آفیشل اکائونٹس (عمران خان، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی آفیشل) کا تعلق پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ہے اور یہ تینوں اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کی بہن علمیہ خان کے ذریعے بھیجے گئے عمران خان کے پیغامات کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (جنہیں مبینہ طور پر فوج، آرمی چیف جنرل عاصم منیر پر تنقید اور جارحانہ مہمات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے) کے حوالے سے کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ سوشل میڈیا اکائونٹس بیرون ملک سے عمران خان کے نامزد کردہ افراد کے ذریعے چلائے...
    نیو یارک: پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے  دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ  2025 کو " پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے" جبکہ 19 مارچ 2025 کو " پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے" کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں  امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ  اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں  کا نتیجہ ہیں جن  میں   پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک  کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی  اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی  سینیٹ میں پیش کیا   گیا، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔...
    وی نیوز ایکسکلیوسیو میں دفاعی تجزیہ کار  میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالات جنگ میں ہے۔ ہر پاکستانی اس جنگ میں دشمن کے نشانے پر ہے، جب کہ یہ سب کچھ انڈیا کر رہا۔ انڈیا پالیسی کے تحت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انڈیا جنگ کے ذریعے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اور انڈیا کا ایک ہی کنفلکٹ ہے اور وہ صرف کشمیر ہے، اور کشمیر کو انڈیا ڈائریکٹ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے انڈیا اب دہشتگردی کے ذریعے ماحول خراب کر رہے ہیں۔ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی زاہد محمود نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی ہے، انڈیا چاہتا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)  ترجمان دفتر جارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ پاکستان کے میزائل اور دفاعی صلاحیتیں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہیں، پاکستان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر محفوظ اور ناقابل تسخیر ہے، ہماری میزائلوں ٹیکنالوجی ملک کے دفاع کے لیے ہے اور یہ ڈیٹرینس کے ذریعے ہمارے دفاع کی حکمت...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سی ڈی اے کے 4افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی ،اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ ،اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر کے سی ڈی اے کے 4افسران کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں ،گرفتار ملزمان سی ڈی میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی کی شکایت پر لاہور کے جوہر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او، محرر اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق خاتون رکن شازیہ عابد کے بیٹے اور بھانجی سے پولیس کی بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا، خاتون رکن نے واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اٹھایا تھا۔ شازیہ عابد نے کہا کہ میرا بیٹا اور بھانجی یونیورسٹی سے واپس آرہے تھے، تھانہ جوہر ٹاؤن کے اہلکاروں نے انہیں روکا اور ہراساں کیا۔ خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پولیس اہلکار میرے بچوں سے دو لاکھ رشوت مانگتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہونے پر کہ بچے کی والدہ رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ پولیس والے انہیں ڈراتے رہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا نے نوٹس نہ لیا تو پاکستان میں لگی آگ سے ہمسایہ ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کی طلبا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں سپیکرنے قانون سازی، اہم قومی، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔سردار ایاز صادق نے امریکی یونیورسٹی کے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور موسمیاتی تبدیلیوں جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، افغانستان دہشت گردوں...
     مرکزی سیکرٹری جنرل نے چئیرمین مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سیدگلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھائی معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر اُن کے بھائی علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی سے اظہار...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان میں پرائی جنگ ہماری غلط پالیسی تھی، افغانستان سے ہماری بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہوگی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے، ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر سکتے. اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، یہ طالبان بھتہ لیتے ہیں، ناکہ لگاتے ہیں، تھوڑی وصولی کرکے بھاگ جاتے ہیں، ان طالبان کو تحفظ مل رہا ہے، بنوں حملہ گڈ سے بیڈ ہونے...
    افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کردیے گئے جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر افغان طلبہ کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کو ملک واپس بھیجنے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اسکولز، کالجز اور جامعات میں زیر تعلیم افغان طلبا کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔ افغان طلبا کا مکمل ڈیٹا معلوم کرنے کے لیے باقاعدہ فارم بھی جاری کیے گئے ہیں، فارم میں ضلع، اسکول اور دیگر بنیادی...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں خاتمہ اور اور تنخواہ پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عوامی جدوجہد نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دروازہ کھول دیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی خبریں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی، جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں...
      دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی  کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر شریک ہوئے اور اظہارخیال کیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے...
    آپ نے ہماری پارٹی کا وجود ختم کر دیا،علی امین گنڈاپور ،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کے حوالے سے پارلیمانی قومی سلامتی کی کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے، عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی(ف)مولانا فضل الرحمن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم...
    لاہور میں اسپتال میں ٹیسٹ کے عوض رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں واقع جنرل اسپتال میں فری سی ٹی اسکین ٹیسٹ کے لیے 7 ہزار 500 روپے طلب کیے گئے۔ احسان نامی شخص نے فری ٹیسٹ کے عوض رشوت طلب کی۔ مزید پڑھیں: سندھ کے اسپتالوں میں بون میرو ٹرانسپلانٹ غریب کی پہنچ سے باہر کوٹ لکھپت پولیس نے شہری کی درخواست پر احسان کو گرفتار کرلیا۔ مقدمہ میں 6 دیگرملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔