2025-11-04@14:10:28 GMT
تلاش کی گنتی: 5743

«کی عکاسی ہو»:

(نئی خبر)
    جیکب آباد میں مختلف شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سات اکتوبر وہ دن ہے جب عرب و مسلم حکمرانوں کی قبلۂ اوّل سے خیانت کے مقابلے میں، خدا کے عاشقوں نے اسرائیلی ظلم و استکبار کیخلاف ایک عظیم تحریک کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دین حق کی پاسداری کی۔ ان شہداء کا پاکیزہ خون یزیدیت کی ذلت و رسوائی کا باعث بنا۔ شہداء ہمارے محسن ہیں، ہم ان کے مشن اور مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) وفاق میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ اجلاسوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت مسلم لیگ نون کی حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر براہِ راست اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں آئے گی اور نئی اسٹریٹجی کے تحت حکومت کے لئے قانون سازی کا عمل مشکل بنا دیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی...
     راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
    جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ برصغیر پاک وہند جیسے دینی مدارس اور طلباء پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھے، ان مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء اور اساتذہ کرام علم دین سیکھنے، سکھانے اور اس کی اشاعت میں اپنی زندگیاں خرچ کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے لاہور میں جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت میں گزری ان کی دینی و ملی خدمات قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مولانا حافظ فضل الرحیم کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
    سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ گزشتہ دو روز میں متعدد گاڑیاں بند کی گئیں، پانچ نئے مقدمات درج ہوئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جو دھواں چھوڑ...
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی پرانی شادی کے پیچھے چھپی ایک حیرت انگیز کہانی اب سامنے آئی ہے۔ دونوں کی 2017 میں اٹلی میں ہونے والی شادی کا مکمل انتظام ایک رات پہلے موسلا دھار بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد انتظامی ٹیم کو راتوں رات وینیو تبدیل کرنا پڑا۔ شادی کے ویڈیو گرافر وشال پنجابی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’’شادی سے ایک دن پہلے تیار کیا گیا پورا منڈپ بارش میں تباہ ہو گیا تھا۔ ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن پوری رات جاگ کر کام کرتی رہیں اور انہوں نے ہی رات بھر میں سارا سیٹ اپ دوسری جگہ منتقل کیا۔‘‘ وشال کے مطابق اس پریشان...
    کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
    راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت گیارہ اکتوبرتک ملتوی کردی۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے خبردار کیاہے کہ اگر اگلی سماعت پر ہادی علی چٹھہ کا وکیل نہیں ہوگا تو سرکاری وکیل مقرر کر دیا جائے گا۔جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے وکلاء کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم پراسیکیوشن نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس...
    بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا،سماعت سے قبل عدالت نے وکیل فیصل ملک اور ان کی ٹیم کے وکلا صفائی کو جیل ٹرائل بحال ہونے سے متعلق آگاہ کیا 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا،سابق وزیراعظم کہہ رہے ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں(جیل عملہ)، پراسیکیوشن ٹیم اور وکلا ایک گھنٹہ 40 منٹ تک انتظار کرتے رہے جی ایچ کیو حملہ کیس نیا موڑ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار، بانی چیئرمین کی جانب سے یہ پیغام جیل عملے نے عدالت کو پہنچایا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو...
    سوئی سدرن کادوہفتوں میں ملیر اور اطراف کے علاقوں میں لگاتارآپریشن، متعددافرادگرفتار سرغنہ اللہ وڈھایو اور کارندوںکیخلاف مقدمات درج ، گیس چوری کی رقم ادا کرنے سے انکار کراچی کے چندعلاقوں میں ایک سال کے دوران 5 ارب روپے مالیت کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، یہ انکشاف سوئی سدرن کی گیس چوروں کیخلاف درج ایف آئی آرمیں سامنے آیاہے۔سوئی سدرن کے مطابق گیس چور مافیا کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ملیر اور اطراف کے مختلف علاقوں میں مسلسل کارروائیاں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران گیس چوروں کے سرغنہ اللہ وڈھایو اور اس کے کارندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے اور گیس یوٹیلٹی کورٹ کراچی...
    —فائل فوٹو ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کا پانی سمندر میں شامل ہونے سے ساحلی علاقوں میں مچھلیوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ کراچی سے کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق سمندری حیات کے لیے ماحول اس وقت کافی سازگار ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے سمندر اور ساحلی علاقوں میں مچھلی اور جھینگوں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے بیلجیئم کے چار کارکن برسلز واپس پہنچ گئے،  یہ کارکن غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا  میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں گرفتار کیا تھا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنوں کے اہل خانہ، فلسطین کے حامیوں اور درجنوں سماجی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،  آمد کے موقع پر ایئرپورٹ کو فلسطینی جھنڈوں، فلوٹیلا کی علامتی کشتیوں اور شرکاء کی تصاویر سے سجایا گیا تھا،  ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے لوگوں نے ہم سب غزہ کے بچے ہیں، اسرائیل کا بائیکاٹ کرو،  نسل کشی بند کرو  اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔بھرپور استقبال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
    پاکستانی ڈاکٹروں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسے مریض کی جان بچالی۔ جس کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے۔  رپورٹ کے مطابق کراچی کے این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے مریض کا دل اور پھیپھڑے ناکارہ ہونے پر 9 دن کی جدوجہد کے بعد نوجوان کی زندگی بچا لی۔   ڈاکٹر نے مریض کو جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ اور اس پیچیدہ عمل کو کامیابی سے انجام دیا۔ جس کے بعد مریض کو نئی زندگی مل گئی۔  رپورٹ کے مطابق ایک آپریشن کے بعد نوجوان کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا۔ جس کے بعد اسپتال کے ماہرین نے وی اے ایکمو اور سی سی...
    پاکستانی ڈاکٹرز نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 9 دن کی جدوجہد کے بعد ایک ایسے مریض کی جان بچالی ہے جس کا دل اور پھیپڑے ناکارہ ہوگئے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں قائم این آئی سی وی ڈی کے طبی ماہرین نے پاکستان میں پہلی بار مریض کو دل اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے پر 9 دن تک جدید ترین مشین ای سی ایم او پر رکھا۔ طبی ماہرین نے یہ پیچیدہ عمل کامیابی سے انجام دیا، جس کے بعد مریض صحتیاب ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب آپریشن کے بعد ایک نوجوان مریض کے دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، جس پر این آئی سی وی ڈی کی ماہر ٹیم نے بیک...
    مہم کے دوران بڑی تعداد میں نوجوانوں اور ورکروں نے دستخط کرکے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے، جمہوری عمل کو مضبوط بنانے اور کسی بھی قسم کی انتخابی دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے آج جموں و کشمیر کے قصبہ ترال میں ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں انتخابی شفافیت، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔ تقریب کا افتتاح کانگریس کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے معروف لیڈران منپریت سنگھ، آصف رحمان اور دیگر سینئر کارکنان بھی...
    واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو ایک کثیرالمقاصد پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف ایپس کو براہِ راست چیٹ بوٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس اقدام کا مقصد چیٹ جی پی ٹی کو ایک کنورزیشنل ایپ اسٹور کی شکل دینا ہے، جہاں صارفین بغیر کسی لنک پر کلک کیے مختلف خدمات استعمال کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی میں تھرڈ پارٹی ایپس جیسے بکنگ ڈاٹ کام، کینوا، ایکسپیڈیا اور اسپاٹی فائی کو ضم کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد صارفین چیٹ کے اندر ہی نئی اسپوٹی فائی پلے لسٹ بنا سکیں گے یا بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے ٹریول...
    آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل...
    ---فائل فوٹو  سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی کر دی۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق محکمۂ ثقافت کے ماتحت انڈومنٹ، وظیفوں کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ 2018ء کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،  سیکریٹری ثقافت وائس چیئرمین جبکہ ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و رکن ہوں گے۔اسی طرح صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل بھی اراکین میں شامل  ہوں گے۔سیکریٹری جنرل سندھی ادبی بورڈ، گلوکارہ صنم ماروی،...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بھی وہاں موجود تھے۔عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ عمران خان کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا گیا جس پر جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے اور بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک...
    سعودی عرب میں 11ویں موسمیاتی کنٹرول (Climate Control) کانفرنس بھرپور انداز میں جاری ہے، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ماہرینِ ماحولیات، پالیسی ساز، صنعت کار اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔ یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد ہو رہی ہے جب سعودی عرب اپنے ویژن 2030 کے تحت پائیدار ترقی، توانائی کے مؤثر استعمال اور جدید ماحولیاتی و تعمیراتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے نمایاں اقدامات کر رہا ہے۔ تقریب میں توانائی، ماحولیات اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے عالمی ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹس، عملی تجربات اور اختراعی منصوبے پیش کیے۔ اس موقع پر پالیسی و ضابطہ جاتی سیشنز، ٹیکنو کمرشل پریزنٹیشنز، کیس اسٹڈیز، پینل ڈسکشنز اور نیٹ ورکنگ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی وہاں موجود تھے۔ عدالت نے 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا تاہم جیل عملے نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انکار کردیا ہے۔ لیسکو  کاپولیس اور رینجرز کے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ سے 7 سال کی بچی کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی ہے۔ بچی کے کان اور بازو کٹے ہوئے ہیں۔دوسری جانب بچی کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، قاتلوں کو جَلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اب گالیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر ان کو جواب نہ دیں تو کیا کریں؟ پیپلز پارٹی کو وفاق کو کمزور کرنا ہے اس لیے انہوں نے پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ پیپلز پارٹی چاہ کیا رہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا ہمارے لوگ پریس کانفرنس نہیں کرسکتے، سخت زبان استعمال نہیں کرسکتے! ہم سخت بات کرسکتے ہیں لیکن ہمارے پاس ان سب کا وقت نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب پر مصیبت آئی تو یلغار کردی گئی، یہ افسوسناک ہے۔انہوں نے...
    اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں زیر سماعت لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے اہلیہ زینب زعیم کی درخواست میں درخواست گزار نے رقم کی منتقلی سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا جبکہ وزارت دفاع کے نمائندوں کی جانب سے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ لاپتہ شہری عمر عبداللہ کے والد خالد عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ لاپتہ عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں حکومت نے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی ہے۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے 2018ء کے ہائیکورٹ کے حکم پر عمل...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)  کوگزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 533 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی۔ ٹینڈرکے تحت 533 سے 567.50 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹینڈرکے تحت ای ڈی اینڈ ایف مین شوگر لندن نے سب سے کم بولی دی، کسی بھی شکایت کیلئے ٹی سی پی...
    راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )حکومتِ پنجاب نے15 ستمبر 2025 کو جاری ہونے والے حکم نامہ کو واپس لے لیاہے جس میں جی ایچ کیو محلہ کیس کی سماعت سینٹرل جیل اڈیالہ کی بجائے انسداد گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی میں ہو گی جس کے  بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئیں ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نے نیا حکم نامی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کا حکم منسوخ قراردیدیا گیا ہے اب جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ حکام کو ارسال کردیا گیا ہے،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اورانسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو بھی نوٹفیکیش کاپی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں بے نظمی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے میں اسٹیج مینجمنٹ متعدد گروپس کے سپرد ہونے سے بے نظمی پیدا ہوئی، ناکافی انتظامات اور غیر واضح انٹری پروٹوکولز سے کارکنان مایوس ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے 100 سے زائد ریڈ پاسز جاری کیے، فراز مغل نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بدسلوکی کی، کچھ پولیس اہلکاروں کا رویہ غیر اخلاقی اور خواتین سے نامناسب رہا۔ غزہ منصوبہ، امریکی صدر متحرک، تازہ بیان آگیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ  چیئرمین تحصیل متھرا انعام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں کافی یقین ہے کہ غزہ کے حوالے سے ایک امن معاہدہ ممکن ہے، اور دعویٰ کیا کہ حماس مذاکرات کے دوران بہت اہم امور پر رضامند ہو رہی ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کچھ سرخ لکیریں ہیں، اور اگر مخصوص شرائط پوری نہ ہوئیں تو معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان شرائط میں حماس کا غیر مسلح ہونا بھی شامل ہے، جس پر انہوں نے واضح جواب دیے بغیر کہا کہ اگر کچھ باتیں پوری نہ ہوئیں، تو ہم نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے تشخص کو شدید نقصان...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے مناظرے کے چیلنج کو قبول کرلیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارے اتحادی ہیں، ہم ان کا احترام کرتے ہیں، لیکن اگر وہ جارحانہ بات کریں گے تو جواب بھی اسی انداز میں دیا جائے گا، پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا حق ادا کیا ہے، کسی بھی صوبے میں قدرتی آفت آئی تو پنجاب نے مدد کی مگر جب پنجاب مشکل میں آیا تو دوسروں نے سیاست کی،  وزیراعلیٰ پنجاب کو امید نہیں تھی کہ مشکل وقت میں دیگر صوبوں کی جانب سے...
    وفود سے ملاقات میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ سولر انرجی پروجکٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف عجب کرپشن کی غضب کہانی ہے، ارسا کو ختم کرنے کی سازش صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے دھان کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور غیر قانونی کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہہ دھان کے کاشتکاروں کا خیال رکھے اور نہ صرف دھان کی سرکاری قیمت فوری طور پر مقرر کرے، بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں ملاقات کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
    ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کے لئے خط لکھ دیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109 ملزمان، 150 وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سکیورٹی نفری کے لئے خط لکھ دیا، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ مقدمہ میں 109  ملزمان، 150 وکلاء...
    قاضی نظام الدین نے کہا کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور بھارتی نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اصل جدوجہد نوکریوں یا معاشی مسائل کی نہیں بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ دستخطی مہم میں حصہ لیا، جس میں عوام سے رابطہ کر کے ووٹ چوری کے خلاف دستخط لئے گئے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں نے بازاروں، سڑکوں، ریہڑی پٹری اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ووٹ چوری کے خلاف ان کے دستخط حاصل کئے۔ دیویندر یادو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے شہریوں کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا تیار ہے کیونکہ دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔کمشنر ہاؤس کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، جس کے بعد ڈیری فارمرز نے 11 اکتوبر سے قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے، پیداواری لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وہ روزانہ 3 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔فارمرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے، بصورتِ دیگر وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج...
    ---فائل فوٹو  وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے جاری کی گئی ’بلوم برگ‘ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ میں مضمر ڈیفالٹ امکانات میں 22 سو بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، یہ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں ابھرتی معیشتوں میں اس وقت ترکیہ کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے، یہ ہماری معیشت کے لیے اچھی خبر ہے، گزشتہ حکومت کے اختتام...
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی واپسی کا عمل چند روز میں مکمل ہوجائے گا۔سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ مشتاق احمد خان کے محفوظ انخلا کے لیے اردن کے دارالحکومت عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے کوششیں کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت کئی افراد زیرِ حراستغزہ کی طرف امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اور پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اردن حکومت کے تعاون سے...
    روس کی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، حماس کے سینیئر رہنماء محمود مرداوی نے 5 اکتوبر کو ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے نہ تو کسی جنگ بندی پر پیشرفت کی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی تنظیم حماس نے واضح الفاظ میں تردید کی ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔ تنظیم نے ان دعوؤں کو "سیاسی طور پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا" قرار دیا، جس کا مقصد خطے میں حماس کی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، حماس کے...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سوآپ (CDS) میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے، جو ملک کی معیشت میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافے کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب عالمی درجہ بندی میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ترکی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جو ہماری معیشت کے لیے خوش آئند خبر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ حکومت کے اختتام پر ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا، لیکن آج کی یہ رپورٹ ترقی کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں،پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،جو وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ مریم نوازکو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا،پنجاب...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں ‎‎بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ٹرائل منتقلی اور ویڈیو لنک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔ ‎‎سماعت ڈویژن بینچ کے جسٹس صداقت علی خان کے رخصت پر ہونے کے باعث ملتوی ہوگئی۔ درخواست پر سماعت اگلے ہفتے ہوگی، نئی کاز لسٹ جاری ہوگی، ‎‎آج کا ڈویژن بینچ اور کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد  ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  پاکستانی معیشت کے حوالے سے بلوم برگ کی حالیہ مثبت رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اب یہ ترقی کا سفر ہرگز نہیں رکے گا۔ وزیراعظم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ (Credit Default Swap - CDS) میں مضمر ڈیفالٹ کے امکانات میں 2200 بیسس پوائنٹس کی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، پاکستان کے سی ڈی ایس کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستانی معیشت میں عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ نے زبردست کام کیا ہے، ڈی پی او تعریف کے...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے عالمی تشخص کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا بیان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اعلان کیا کہ وہ غزہ شہر میں اپنی جارحانہ کارروائیاں عارضی طور پر معطل کرے گی۔ یہ فیصلہ اُس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل سے ڈی پورٹ کیے گئے مزید کارکنوں کی جانب سے حراست میں بدسلوکی کے انکشافات روبیو نے امریکی نشریاتی ادارے ‘سی بی ایس فیس دی نیشن’ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہم اس سے متفق ہوں یا...
    ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے لوگوں کے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا ایک اور اقدام کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کی طرف سے...
    فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ سے توڑ کر بنایا گیا ہے۔ یہ چیلنج آسان نہیں تھا کیونکہ ایفل ٹاور کی سیڑھیاں سائیکل چلانے کے لیے بالکل بھی آسان مرحلہ نہیں ہیں۔ فونٹینو نے بتایا کہ انہوں نے اپنی سائیکل کا بریک استعمال کرکے ٹائروں کو کمپریس کیا اور بار بار چھلانگیں لگاتے ہوئے اس مشکل راستے کو طے کیا۔ اس کامیابی کے لیے انہوں نے کئی مہینوں کی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہ راست بحث کا چیلنج دے دیا۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ‘‘بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپ کی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں۔ ’’انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے، اور اب وزیراعظم کے خلاف ’’پھپھے کٹنیوں‘‘ والا بیانیہ لایا جا رہا ہے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔...
    ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی دفاعی اور عسکری قیادت کی طرف سے اشتعال انگیز بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے بیانات پورے جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک...
    وئب ڈیسک: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں خاطر خواہ کمی، دنیا کی ابھرتی معیشتوں میں پاکستان کی کارکردگی دوسرے نمبر پر رہی ،وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا بلوم برگ کے مطابق صرف ترکی پاکستان سے آگے ہے،یہ پاکستان کی پائیدار معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔  وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ بلوم برگ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں سب سے بڑی کمی دکھائی ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاکستان کی کارکردگی دنیا بھر کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، بلوم برگ کے مطابق صرف ترکیہ پاکستان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ اس وقت دنیا بھر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اس منصوبے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے نکات ہماری تجاویز سے مختلف ہیں، اس لیے یہ پاکستان کے لیے قابلِ قبول نہیں۔ حماس نے بھی اس منصوبے میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرینِ امورِ خارجہ اور سیاسی و دفاعی تجزیہ نگاروں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذرِ قارئین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین (ڈین، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزید 100 نشستوں کے اضافے کے اِقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم ہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ہماری نوجوان نسل دنیا کے مقابلے میں کھڑی ہو سکتی ہے۔ اِس فیصلے سے نہ صرف حیدرآباد کے طلبہ کو جدید تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ اِقدام سندھ اور پاکستان کے لیے بھی آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور ”گلوبل صمود فلوٹیلا” کے پرامن قافلے پر صہیونی فورسز کے حملے اور انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ناظم جمعیت حیدرآباد مقام عبدالرافع قاضی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع ناظم حیدرآباد عبدالرافع قاضی، سیکریٹری حافظ محمدریحان ودیگر نے رہنماؤں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا مجوزہ امن منصوبہ قابل مذمت عمل ہے جو فلسطینی مسلمانوں اور مسجد اقصیٰ کو صیہونی قوتوں کے حوالے کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اسرائیلی بمباری اور حملوں میں 70 ہزار سے زائد مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
      سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے انکا وقت ہے پاکستان کے لئے پرفارمنس دیں۔ ویڈیو پیغام میں محمد عامر نے کہا کہ فیصلہ حتمی ہے، پاکستان کی طرف سے کھیلنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے، نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے۔ ورلڈ کپ آرہا ہے یہی نوجوان اچھا کھیلیں اور فائنل جیتیں۔ انکا وقت ہے پاکستان کے لئے پرفارمنس دیں۔ محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو سلیکشن کمیٹی میں لانے کا فیصلہ اچھا ہوسکتا ہے، سرفراز احمد کے ہونے سے لڑکوں کا مورال اچھا ہوسکتا ہے۔ چیف سلیکٹر کے روول میں سرفراز احمد سے پی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور  میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  نےکہا ہےکہ پنجاب  حکومت  بیان بازی سےگریزکرے  اور  سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج...
    کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کا فقیدالمثال انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی، تو پاکستانی عوام ان کا نان نفقہ بند کر دیں گے۔ انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ کو حماس کی حمایت کرنی ہوگی، ورنہ کل کو آپ کے لیے ملک سے نکلنے کا راستہ بھی بند ہو سکتا ہے۔” “غزہ کے عوام استقامت کی علامت ہیں حافظ نعیم...
    پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 نومبرسے وفاقی دارالحکومت میں تمام اقسام کی دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ اس مہم کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر ہی اخراجِ دھواں کی جانچ کی جائے گی جو گاڑیاں مقررہ حد سے زیادہ دھواں خارج کرتی پائی گئیں، ان پر جرمانہ یا ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے وفاقی حکومت اور  وزیراعظم کی جڑیں کھوکھلی کر رہے تھے۔ وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کا بحث کا چیلنج قبول کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود آئیے گا ضرور، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیے گا، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا آپ کا بیانیہ ناکام ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ ہوتے ہوئے بھی اپنی جماعت سمیت...
    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔  میڈیا ذرائع کے مطابق کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت کئی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کے ولیمے کی تقریب میں محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت دیگر مقامی کرکٹرز  بھی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب چھ اکتوبر کو ہو گی۔
    انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کرنے کی آفر ہو تو میں پھر بھی بھارت نہیں جاؤں گی۔حال ہی اداکارہ مومنہ اقبال نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے سمیت مختلف امور پر بات چیت کی، دورانِ انٹرویو اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ اگر بھارت سے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کی پیشکش ہو تو کیا کریں گی؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی پھر چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی پیشکش ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جتنا مل رہا ہے میں اس میں خوش...
    اداکار نمیر خان نے بتایا کہ وہ پہلے آئی ٹی سیکٹر میں نوکری کرتے تھے، لیکن ایک دن کے اشتہار کی کمائی دیکھ کر اسی فیلڈ میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نمیر خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے دلچسپ اور یادگار واقعات شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وہ دوستوں کے ساتھ رات گئے تک کرکٹ کھیلتے تھے، ایک رات جب وہ تین دوستوں کے ساتھ کھیلنے کی تیاری کر رہے تھے تو تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ لڑکے وہاں آگئے۔ اداکار کے مطابق انہوں نے موبائل اور پرس مانگا، لیکن چونکہ ان کے پاس کچھ نہیں...
    معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے حالیہ ڈرامے کیس نمبر 9 پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈرامے کا مقصد بولڈ مواد دکھانا نہیں بلکہ معاشرے میں موجود تلخ حقائق کو اجاگر کرنا ہے۔ فیصل قریشی بشر مومن، میری ذات ذرۂ بے نشاں، حیوان، ہُک، فرق اور خائی جیسے کامیاب ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں اور اس وقت وہ اپنے نئے پروجیکٹ کیس نمبر 9 میں ایک منفی کردار کے ذریعے ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان کا ریپسٹ کے روپ میں جاندار اور حقیقت کے قریب کردار شائقین کی خوب تعریف سمیٹ رہا ہے، تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس ڈرامے کے مواد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کو قبول نہ کیا تو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کر جائیں گی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق  قوم سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق تفصیلات اور ٹائم لائن طے کی جا سکیں،حماس کے پاس اس معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جانا ناگزیر ہے، چاہے یہ اقدام سفارتی ذرائع سے کیا جائے یا فوجی طاقت کے ذریعے اور اس حوالے سے امریکا کو بھی واضح...
    بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ممبئی پہنچنے کے اپنے 61 سال مکمل ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔ جاوید اختر نے ایکس پر لکھا کہ 4 اکتوبر  1964 کو ایک 19 سالہ لڑکا بمبئی سینٹرل اسٹیشن پر اترا تھا، جیب میں صرف 27 نیا پیسہ تھا۔ بے گھر ہونے، بھوک اور بے روزگاری کے دن دیکھے، لیکن جب اپنی زندگی کا مجموعہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ زندگی نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے انہوں نے لکھا کہ اس کے لیے میں ممبئی، مہاراشٹر، اپنے ملک اور ان سب کا...
    نادرا کے حالیہ اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وفات کے اندراج کے عمل میں نہ صرف شفافیت بڑھی ہے بلکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس رجحان میں چھ گنا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ شہری اپنے قریبی عزیزوں کی وفات کے بعد بروقت اندراج نہیں کراتے یا مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا سے منسوخ نہیں کرواتے، جس کے باعث وراثت، پنشن اور دیگر قانونی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے اس مسئلے کے حل کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ سب سے نمایاں قدم وفات کی صورت میں شناختی کارڈ کی منسوخی کی...
    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور 0-6 سے کہیں زیادہ بہتر ہو گا۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے بیان پر کہا اس بار بھارت طیاروں کے ملبے تلے دفن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا مودی سرکار اور انڈین عسکری قیادت معرکہ حق میں کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مگر اس کا نتیجہ بھارت کے خلاف پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہو گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ معرکہ حق میں بدترین شکست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مدھیہ پردیش : بھارتی فارما کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کا مشتبہ زہریلا شربت پینے سے 8 بچوں کی موت واقع ہو گئی گھروں میں کہرام مچ گیا ہے۔میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فارما کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے ماضی میں بھی درجنوں اموات دنیا کے کئی ممالک میں رپورٹ ہوئی ہیں اور اب پھر ان ہی کمپنیوں کے تیار کردہ کف سیرپ نے 8 کمسن بچوں کی جان لے لی ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں کہرام مچ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کی اچانک اموات کے دل دہلانے والے واقعات مدھیہ پردیش اور راجھستان میں رونما ہوئے ہیں۔ جس کے باعث متوفی بچوں کے والدین اور اہل علاقہ...
    امریکی ریاست مشی گن کے ایک شہری کو اُس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ لاٹری کا جیک پاٹ ٹکٹ دراصل اُنہی کے پاس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘ 45 سالہ اوٹسگو کاؤنٹی کے رہائشی نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے گیلوڈ ساؤتھ ای زی مارٹ سے کلب کینو ’دی جیک‘ کا ٹکٹ خریدا تھا۔ انعامی رقم 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار ہی کھیلتے ہیں لیکن ’دی جیک‘ صرف اُس وقت کھیلتے ہیں جب انعامی رقم 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوجائے۔ اس بار انہوں نے 30 ڈراز کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔...
    اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط  (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400  ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،  بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل...
    بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک ذاتی اور افسوسناک واقعے کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ چند ماہ قبل ان کی بیٹی سے آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کے دوران ایک اجنبی نے نازیبا تصاویر بھیجنے کے لیے ڈرایا دھمکایا۔ اس بات کا انکشاف اکشے کمار نے ممبئی میں ’سائبر آگاہی ماہ 2025ء‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اکشے کمار کے بقول ان کی بیٹی نے یہ بات فوری طور پر اپنی والدہ ٹوئنکل کھنہ کو بتائی اور آن لائن گیم بند کر دیا لیکن اس سے میری بیٹی اور ہم والدین کو ایک کڑا سبق ملا ہے۔ اکشے...
    ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس  معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے توڑ پھوڑ اور فائرنگ کیسز واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے مردان میں 9 مئی کو پیش آنے والے ہنگامہ آرائی، پتھراؤ اور فائرنگ کے کیس کو واپس لینے کی منظوری دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد مقدمے کے قانونی معاملات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی حکومت نے اس مقصد کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  انعام اللہ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری کی جانب سے لکھا گیا خط عدالت میں جمع کرایا، جس میں مقدمہ واپس لینے کی...
    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔ سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور انہوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ’’حماس‘‘کے بیان کو جنگ بندی کے لیے امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین میں مستقل امن کے لیے دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ہفتے کو’’ ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے آج الحمدللہ ہم جنگ بندی کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔(جاری ہے) وزیر اعظم نے قطر، سعودی عرب، متحدہ...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی مقصد کی صفِ اول میں کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز بے حد اہمیت رکھتی ہے۔ Alhamdulillah! Agreement signed with Joint Action Committee. Pakistan, AJK & Democracy wins. The people of Azad Jammu & Kashmir have always stood at the frontlines of Pakistan’s national cause, and their voice carries immense weight. Over the past weeks, we saw a difficult… pic.twitter.com/DMGdVDbr0s — Ahsan Iqbal (@betterpakistan) October 3, 2025 ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
    کراچی: شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن بن گیا جو مزید شدت کے ساتھ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ممکنہ طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق ڈیپ ڈپریشن اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ہے اور ممکنہ طوفان کراچی سے 400 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھ کر گہرے ڈپریشن میں تبدیل ہوا جبکہ گہرے ڈپریشن کے مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد وسطی شمالی بحیرہ عرب میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران...
    سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاق کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے وفاقی ادارئہ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PICDL) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ وفاق کا کوئی کام صوبے میں نہ کرے۔ محکمہ بلدیات کے سیکریٹری نے کمپنی حکام کے نام ایک خط میں تحریرکیا ہے کہ کمپنی صرف ان منصوبوں تک محدود رہے جو سابقہ پاک ورکس ڈپارٹمنٹ (PWD) سے منتقل ہوئے تھے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں صوبائی خود مختاری میں مداخلت ہیں۔ صوبائی سیکریٹری بلدیات کے خط میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا...