2025-05-17@08:31:03 GMT
تلاش کی گنتی: 604

«یومیہ 2»:

(نئی خبر)
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی آئی اے یورپ میں آپریشنز پر پابندی ہٹنے سے اب دوبارہ برطانیہ میں پروازیں شروع کرے گی۔ پی آئی اے کی یورپ کے لیے فلائٹس پر پابندی ہٹنے کے بعد پہلی پرواز 317 مسافروں کے ساتھ پیرس کے لیے روانہ ہورہی ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ میں پرواز کی روانگی سے قبل ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان سے یورپ کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی آئی اے اب بتدریج پورے یورپ کے...
    لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکیبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے ا?پریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔
    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...
    شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت این آر او کی سیاست چھوڑ دے، این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نہ تو نتھیا گلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے، کیا ملک قرضوں پر چلے گا؟ کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا؟ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...