2025-12-08@11:53:04 GMT
تلاش کی گنتی: 165158

«اور ذراعت»:

(نئی خبر)
    قلات میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فِتنہُ الہندستان گروہ کے 12 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔ دہشت گرد طویل عرصے سے علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھ دسمبر کو بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کا مقصد بھارتی پراکسی تنظیم فِتنہُ الہندستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرنا تھا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ...
    ویب ڈیسک:سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔  سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی،  عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔  لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا  سوئی گیس حکام کے مطابق شام...
    بلوچستان کے شہر حب میں آٹو کراس ریلی کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں سب سے پہلے اسٹاک کیٹگریز کے مقابلے شروع ہوئے۔ اسٹاک مقابلوں کے بعد روکی کیٹگریز کے ڈرائیورز ایکشن میں آئیں گے، جس میں پہلی بار آٹو کراس میں حصہ لینے والے ڈرائیورز شامل ہیں۔ روکی کیٹگری پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے اور اس میں ڈرائیورز اپنی گھر کی گاڑی لیکر بھی ٹریک پر حصہ لے سکتے ہیں۔ ریلی میں شریک واحد خاتون لائبہ حسین بھی روکی کیٹگری میں مقابلے کریں گی۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے روکی کیٹگری کے بعد پری پئیرڈ اور پھر الیکٹرک کار کیٹگریز کے مقابلے ہوں...
    پریس کانفرنس کے موقع پر سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے صوبے کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے۔ فورسز کیخلاف بات کرنا اور ہر وقت احتجاج کرنا مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچوں کو قوم پرستی کے نام پر لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا ہے، آپ یہ جنگ تشدد کے ذریعے حاصل نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018...
    یوکرین میں روس کی جانب سے بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملوں نے ملک کے توانائی اور ٹرانسپورٹ شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی بندش اور ایٹمی بجلی گھروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے مطابق آٹھ یوکرینی علاقوں میں پاور اسٹیشنز متاثر ہوئے جبکہ سخت موسم اور جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے ساتھ روس نے توانائی کے ڈھانچے پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے دو دن میں 653 ڈرون اور 51 میزائل داغے، جن میں سے 585 ڈرون اور 30 میزائل مار گرائے گئے۔ حکام کے مطابق چیرنیہیف، زاپوریزژیا، لیو اور دنیپروپیترووسک...
    کراچی: معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔  3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔ شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں ترمیمی ٹرانسپورٹ آرڈیننس اور خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا۔  شہر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی 8 دسمبر کو پاکستان متحدہ ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی اعلان کردہ ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر کو راولپنڈی کے تمام اڈے مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے ٹریفک قوانین اور جرمانوں کی نئی شرح قابلِ مذمت ہے اور یہ فیصلے ٹرانسپورٹروں پر غیر ضروری بوجھ ہیں۔ انہوں نے کسٹمز قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو ’’ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل‘‘ کے مترادف قرار...
    سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 دسمبر کو قلات میں فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، فورسز نے موٴثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا...
    پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ جاری ہے۔ مختلف اضلاع سے کارکنان جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جبکہ جلسے کا باقاعدہ وقت 12 بجے مقرر تھا، مگر ابھی تک رسمی طور پر شروع نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی جلسہ 5ویں بار ملتوی، ’عمران خان تصادم اور انتشار نہیں چاہتے‘ علی امین گنڈاپور کی کارکنوں کو تسلی جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، پارٹی قیادت اور تحفظ آئین پاکستان کے رہنما شریک ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے بعد عوامی عدالت میں بھی پہنچ رہے ہیں، جیسا کہ شفیع جان نے...
    بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو کی گئی اس کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام مطلوب دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔ *ISPR**Rawalpindi, 07 December, 2025:* On 06 December 2025, security forces conducted an intelligence based operation in Kalat District of Balochistan, on reported presence of terrorists belonging to Indian proxy, Fitna al Hindustan. During the conduct of operation, own forces… pic.twitter.com/ZL4nHJ3fRc —...
    پی ٹی آئی کے خلاف شکنجہ مزید سخت، کل سے ایسی کی تیسی ہوگی: فیصل واوڈا کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سینئر سینیٹر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں سے ٹکر لینے کی کوشش کرے گا، تو وہ بھی ”فرنٹ فٹ“ پر کھیلیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میںا ظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ”عمرانیت“ کے نام پر ریاستی اداروں کے خلاف سازش کی گئی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیسز، نااہلی، پابندی، گورنر راج اور خیبرپختونخوا میں مفرور...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان دشمن اسرائیل کی جاسوسی سازش کا پردہ فاش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش بے نقاب ہو گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی پریڈیٹر لیکس نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اس کے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابقاسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔ تحقیق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ: انڈونیشیا شدید بارشوں اور وسیع پیمانے پر سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، جہاں ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 900 سے زائد ہو چکی ہے۔ قدرتی آفت نے نہ صرف نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے بلکہ کئی خطوں میں خوراک کی سنگین قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث مزید جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں سے جاری بارشوں نے وسیع علاقوں کو پانی میں ڈبو دیا ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ نے درجنوں دیہات مٹی کے تودوں تلے دبا دیے ہیں،  متاثرہ صوبوں میں آمدورفت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہے اور امدادی سرگرمیاں انتہائی سست روی کا شکار ہیں، جس کی بنیادی وجہ ٹوٹ...
    وزیرِاعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو 8 اور 9 دسمبر 2025 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ صدر پرابووو سوبیانتو کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا، جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے آخری صدارتی دورہ 2018 میں اس وقت کے صدر جوکو ویدودو نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار رواں سال پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے، جس کے باعث یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔ صدر پرابووو سوبیانتو اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطحی وزارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ ????PR...
    مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز مظفرآباد: (آئی پی ایس) مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز بالاکوٹ کے جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کے لئے زبردست کاروباری مواقع ہیں: رضوان سعید WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں امریکی سرمایہ کاروں کیلئے زبردست کاروباری مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رضوان سعید شیخ نے ییل سکول آف مینجمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے آئی ٹی، توانائی اور معدنیات جیسے شعبوں میں زبردست منافع بخش مواقع فراہم کرتا ہے، سرمایہ کاروں اور 250 ملین کی ایک متحرک مارکیٹ کا فائدہ اٹھانے والے خواہشمند کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک سازگار اور سرمایہ کار...
    وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ ہماری افواج دشمن کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا،آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد...
    پاکستان اورمصر کی اقتصادی شراکت داری میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ معاشی لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور مصرکے مابین اقتصادی شراکت داری ، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔  وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی مصر کے وزیر سرمایہ کاری حسن الخطيب سے 'ڈی-8  ' کے تجارتی وزراءکونسل کی میٹنگ کے دوران اہم  ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو بڑھانے پر تفصیلی گفتگو  ہوئی۔ پاکستان اور مصرنے ٹیکسٹائل، زراعت، فارما اور دیگر شعبہ جات میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔ بندرگاہوں تک...
    آسٹریلوی ٹیم نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بنالیا۔ گابا میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے پہلی اننگز کے 334 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز بنائے۔ اس اننگز کی خاص بات یہ تھی آسٹریلیا کے تمام 11 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوئے۔ یہ آسٹریلوی ٹیم کا مجموعی طور پر تیسرا اور 1882 سے کھیلی جانے والی ایشیز سیریز میں پہلا موقع ہے جب تمام 11 کھلاڑیوں نے ڈبل فیگرز میں رنز بنائے ہوں۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم 1948 میں بھارت کے خلاف اور 1992 میں سری لنکا کے خلاف یہ کارنامہ سر انجام دے چکی ہے۔ Australia had all 11 players reach double-figures for the...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی قومی سلامتی کی حکمتِ عملی میں یورپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ براعظم یورپ سخت قوانین، سنسرشپ، کمزور خود اعتمادی اور بڑھتی ہوئی مہاجر آبادی کے باعث ’’تہذیبی مٹاؤ‘‘ کے خطرے سے دوچار ہے۔ یہ نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی اچانک جاری کی گئی، جس میں یورپی ممالک پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکی سخاوت کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری لینے میں ناکام رہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ’’یورپ اگلے 20 برس میں شناخت سے محروم ہو سکتا ہے‘‘۔ رپورٹ میں یورپی اداروں پر بھی تنقید کی گئی ہے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ...
    پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں کے مطابق، کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر فوجی قیادت کے خلاف بار بار طنز اور سخت زبان استعمال کرنے نے آئی ایس پی آر کے جمعے کو جاری کردہ سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت کے زیرِ غور رہا، جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی پوسٹس میں اعلیٰ فوجی افسران کے لیے اکثر توہین آمیز اور تنقیدی زبان استعمال کی۔ایک سینئر رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: ’’اگر ہم بار بار یہی کرتے رہیں، تو...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے میں 100 کے قریب دہشتگردوں نے ریاست کے سامنے سرنڈر کیا اور یہ خوش آئند بات ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہ وڈیرا اور ان کے ساتھی 2010 میں سرنڈر ہوئے تھے، مگر 2018 میں دوبارہ پہاڑوں پر چلے گئے تھے، اب جب وہ دوبارہ آئے ہیں تو ہم نے انہیں دوبارہ گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: سوئی میں وڈیرہ نورعلی چاکرانی کا 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنے کا اعلان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں 900 واقعات ہوئے، جن میں 6 افسران سمیت 205 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 280 سویلین شہید ہوئے، آپریشنز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں شدید سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سخت سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان میں رات اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد کے قریب یا اس سے بھی نیچے رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت متعدد شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،  اس تبدیلی کے بعد صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ...
    موٹروے پولیس کی دھند کے موسم کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے اُن مشکل لمحوں کا انکشاف کیا ہے جنہوں نے ناصرف انہیں مایوس کیا بلکہ فلمی دنیا چھوڑنے پر بھی مجبور کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کے دوران عامر خان نے اپنی فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز کا کھل کر اعتراف کیا اور کہا کہ ’قیامت سے قیامت تک‘ بہت بڑی ہٹ فلم تھی، جس نے مجھے راتوں رات اسٹار بنا دیا تھا مگر اس کے بعد جن ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، اُن کی طرف سے کوئی آفر نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ اُس دور میں...
    ذرائع کے مطابق پراوین ساہنی نے امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2025ء اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے حالیہ دورہ بھارت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا بھارت کے لیے کوئی سٹریٹجک کردار نہیں ہے، وہ اسے صرف ایک تجارتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کی غیر سنجیدہ اور متضاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے بھارت 2026ء میں شدید عدم استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، جو ان کے بقول چین اور پاکستان کے خلاف دشمنی اور امریکی مفادات کی تابعداری پر مبنی ہے۔ ذرائع کے مطابق پراوین ساہنی نے امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی 2025ء اور روسی صدر ولادیمیر...
    امریکی گلوکارہ کیٹی پری نے کچھ دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے رشتہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ کیٹی پری اس وقت لائف ٹائم ٹور پر ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک کیریسل پوسٹ شیئر کی، جس میں جاپان کے دورے کی چند خاص تصاویر اور ویڈیوز شامل تھیں۔ ان تصاویر میں امریکی گلوکارہ اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم کو جاپان کے دورے کے دوران خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت سیلفی بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جب کہ پس منظر میں جاپان کی خزاں کے رنگ نظر آ...
    پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں آپ ڈکی بھائی کے نام سے جانتے ہیں…بالآخر 100 روز کی مکمل خاموشی کے بعد بڑا اعلان کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے کہا کہ “سو دن تک ایک لفظ نہیں بولا، لیکن آج شام 6 بجے… میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا… اور لوگ اسے کبھی نہیں بھولیں گے۔”یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان پر جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزامات تھے۔بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی، اور وہ 26 نومبر کو رہا ہوئے۔رہائی کے فوراً بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی...
    الاسکا(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کے دور دراز پہاڑی علاقے یاکوٹیٹ میں گزشتہ رات گئے 7.0 شدت کا ہولناک زلزلہ آیا جس نے زمین کو لرزا کر رکھ دیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، جس کی وجہ سے دھچکے کی شدت سطح پر کئی گنا زیادہ محسوس کی گئی۔ کئی سیکنڈز تک زمین ہلتی رہی،برف پوش چوٹیاں کانپ اٹھیں اور دور دور تک برفانی تودے گرنے کی آوازیں گون گونجتی رہیں۔ یہ علاقہ الاسکا اور کینیڈا کی سرحد کے ساتھ واقع ہے جہاں آبادی انتہائی کم ہے، زلزلے کی شدت اتنی شدید تھی کہ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر پناہ لی۔ اب تک سونامی...
    لاہور: پنجاب میں پہلی بار تیتر کے شکار کے لیے 80 شکار گاہیں مختص کردی گئیں۔ قانونی شکار اور ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی برادریوں کو دیا جائے گا اور غیر قانونی شکار، خصوصاً اڑیال اور چنکارہ کے بارے میں مستند اطلاع دینے پر 10 ہزار روپے انعام رکھا گیا ہے۔ پنجاب میں تیتر کے شکار کا سیزن یکم دسمبر سے پندرہ فروری تک جاری رہے گا۔ شکار صرف اتوار کے روز، مخصوص نوٹیفائیڈ جگہوں پر اور لائسنس یا پرمٹ کے ذریعے ہی ممکن ہوگا۔ چیف وائلڈ لائف رینجر پنجاب مبین الہٰی کے مطابق اس سال ایک جامع اور نئی پالیسی متعارف کرائی گئی ہے جس کا مقصد مقامی کمیونٹیز کو فیصلہ...
    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں دفتری اوقات کے بعد دفتر کی فون کالز اور ای میلز کو نظر انداز کرنے کا حق دینے کے لیے ’’رائٹ ٹو ڈس کنیکٹ‘‘ نامی بل پیش کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رکن اسمبلی سپریا سولے کی جانب سے پیش کیے گئے پرائیوٹ ممبر بل میں کہا گیا ہے کہ ہر ملازم کو یہ قانونی حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ دفتر کے وقت کے بعد نہ کال ریسیو کرے اور نہ ہی ای میل کا جواب دینے کا پابند ہو۔ بل میں خواتین ملازمین کے لیے خصوصی ایام میں دفتر کے اندر ہائی جین سہولتیں فراہم کرنے اور باقاعدہ ’’پیڈ لیو‘‘ دینے کی تجویز بھی...
    کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ’سندھ کلچر ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں شہری سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے۔ کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جا رہے ہیں۔ بچے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کر رہے ہیں۔ سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی...
    بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک گیر سطح پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے TRT کے مطابق انڈیگو نے پائلٹ ڈیوٹی قوانین، انتظامی مسائل اور منصوبہ بندی کی خامیوں کے باعث 500 سے زائد پروازیں منسوخ کیں، جس کے بعد ایئرلائن کا پورا نیٹ ورک متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق ممبئی میں 104، بنگلورو میں 102 اور حیدرآباد میں 92 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو کی وقت پر روانگی کی شرح کم ہو کر صرف 8.5 فیصد رہ گئی ہے، جو ایوی ایشن سیکٹر کے لیے انتہائی تشویشناک...
    انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں اور شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، اور ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ملک بھر میں نقل و حمل کا نظام تباہ کر دیا ہے، جب کہ کئی علاقوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوب مشرقی اور جنوبی ایشیاء گزشتہ کئی دنوں سے طوفانوں اور مون سون بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ انڈونیشیا، سری لنکا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1,790 سے زائد افراد جان...
    حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ تنظیم کے ہتھیاروں کا مقصد صرف اسرائیلی قبضے اور جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔ اگر اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کر دے تو حماس اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہے۔ خلیل الحیہ کے مطابق حماس اقوام متحدہ کی ایسی علیحدگی فورس کی تعیناتی قبول کرے گی جو سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ ریپر نے کہا کہ ’’اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔ انہوں نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ میرے خلاف ہیں تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست گوا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلع ارپورہ کے ایک نائٹ کلب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 23 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں کلب کا عملہ اور سیاح دونوں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ گوا پرامود سوانت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ جائزہ لیا جائے گا کہ کیا عمارت کے قواعد و ضوابط اور آگ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تھا یا نہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔حکام کے مطابق آگ بجھانے اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ ویب...
    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال نومبر کے ماہ میں شہر کی فضا 42 فیصد بہتر رہی۔ ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ نومبر 2025 کے 30 میں سے 23 دن ایسے تھے جن میں پچھلے سال کی نسبت ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں واضح بہتری دیکھی گئی۔ گزشتہ سال نومبر 2024 میں لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 453 تھا، جبکہ رواں سال نومبر 2025 میں یہ کم ہو کر 261 تک آگیا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال اسموگ کی شدت میں واقعی کمی ہوگئی؟ حکومتِ پنجاب کے مطابق مریم نواز شریف کی حکومت...
    معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد بڑا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈکی بھائی نے اعلان کیا ہے کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صارفین اس کو فراموش نہیں کرسکیں گے۔ 100 days. Zero words. Today, Sunday, 6PM on YouTube, I break my silence. And the internet won’t forget this. — Ducky Bhai (@duckybhai) December 6, 2025 ڈکی بھائی کو 17 اگست کو جوا ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں لاہور ایئرپورٹ...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ انداز میں سیاست کو کھیلوں سے جوڑ دیا، اور اب 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے میزبان شہروں پر نظر رکھی ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کی چیف آف پروٹوکول مونیکا کراؤلی نے بم گرایا کہ صدر بلو شہروں یعنی ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اثر شہروں میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح سے انتہائی پریشان ہیں اور فیفا کے ساتھ میچز کو منتقل کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ ان بلو شہروں کی صورتحال پر بہت فکر مند ہیں، جہاں جرائم کی شرح آسمان چھو رہی ہے، اور وہ فیفا سے براہ راست رابطے میں ہیں۔...
    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید سے منگنی کر لی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار خاقان شاہنواز نے سبینہ سید کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا تو ہوگیا آپ لوگ اپنا دیکھ لو۔‘اداکار نے پنجابی لباس میں کھلے میدانوں میں بیٹھے تصاویر بھی شیئر کیں۔خاقان شاہنواز کو اداکارہ مایا علی، سجل علی، نمیر خان اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکباد بھی دی گئی۔اس سے قبل نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی تھی اور ’سکون‘ میں کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔خاقان شاہنواز ’رضا‘ اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی...
    فائل فوٹو سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔ سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہوزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔ کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی،...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج صدیوں کی تہذیب ہماری ذمہ داری بن کر سامنے کھڑی ہے، سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ، کردار اور برداشت کی علامت ہے، ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔ سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہوزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین...
    پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرزموجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی۔
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے دو نوجوان اور مقبول اداکار سبینہ سید اور خاقان شاہنواز منگنی کے بندھن میں بندھ گئے۔ سبینہ سید نے 2017 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ خاقان شاہنواز نے 2023 میں اداکاری کا سفر شروع کیا، سبینہ سید متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری سے پہچان بنا چکی ہیں۔ دوسری جانب خاقان شاہنواز نے نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے یوں ہی سے شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے کئی پروجیکٹس میں کام کیا، دونوں اداکار اس سے قبل ایک برانڈ کی سوشل میڈیا مہم میں بھی ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں جبکہ وہ کُبرا خان اور گوہر رشید کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔ حال...
    پاکستان کی معروف اداکارہ سحر خان جو کم عرصے میں 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز حاصل کر چکی ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گئیں۔ سحر خان نے 2018 میں نجی ٹی وی کے مشہور سیریل سے ڈیبیو کیا، جبکہ انہوں نے دیگر ڈراموں میں شاندار اداکاری سے پہچان بنائی، حال ہی میں وہ مشہور ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے پسند کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں ڈرامے ایک اور پاکیزہ کی لانچ تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر سحر خان نے ویسٹرن اسٹائل کا لباس پہنا، جس میں بلیک پلازو پینٹس، براؤن ٹاپ اور براؤن بلیزر شامل تھا۔ سحر...
    پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں ایڈیشن سے قبل لندن میں روڈ شو آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔تقریب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں شرکت کریں گے۔شو میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز بھی موجود ہوں گے جن میں وسیم اکرم، رمیز راجہ، بابر اعظم، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں، معروف گلوکار علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔اس روڈ شو میں عالمی سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اس موقع پر پی ایس ایل میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، انڈونیشین صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی، جسے اب باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا، جومختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ملاقاتیں کرے گا۔ پارلیمانی محاذ پر پی ٹی...
    ڈیفنس فیز 7 سے گرفتار ہونے والے کرولا گینگ کے کارندوں نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کردئیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گروہ پنجاب سے کراچی وارداتیں کرنے کیلئے آیا تھا۔ کرولا گینگ چھینے ہوئے موبائل فونز کے آئی ایم آئی نمبر تبدیل کرنے کا ماہر نکلا۔  ملزمان شہر کے مصروف ترین مقامات کو اپنا ہدف بناتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تمام گرفتار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ وہاں بھی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی پنجاب سے کرائے پر حاصل کی گئی...
    پاکستان کے معتبر علماء نے قوم کو تقسیم کرنے والے فتنہ پرور بیانیوں کے بارے میں اسلام کی روشنی میں واضح رہنمائی فرما دی۔ پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قوموں کی تعمیر اور...
    قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سال میں سب سے زیادہ 58-57 میچز کھیلے ہیں، اس لئے فی الوقت آرام کر رہا ہوں، جنوری سے اپریل تک بہت زیادہ کرکٹ ہے اس لئے اپنے آپ کو ترو تازہ رکھنا چاہتا ہوں، لیگ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کیا، ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر زیادہ ہوتا ہے، صحیح راستے پر گامزن ہیں امید ہے کہ جلد نمبر ون ٹیم بن جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔ امریکی ریاست الاسکا میں 7...
    بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر جبکہ قلات میں درجہ منفی دو ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال...
    اسلام آباد میں ایک کانفرنس کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتر حکمت عملی اور دانشمندی کی وجہ سے پہلگام واقعے کے پیچھے کار فرما بھارت کے مذموم مقاصد ناکام ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف کشمیری رہنما اور ”ورلڈ کشمیر ایوائیر نس فورم“ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ مودی حکومت کی طرف سے ترتیب دیا گیا ایک ایسا مذموم منصوبہ تھا جس کا بنیادی مقصد حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشت گردی اور پاکستان کو ایک دہشت گرد ملک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے اسلام...
    پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی غیرسیاسی اور جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔کسی رکن نے ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی ، ڈائس کا گھیراؤ کیا گالم گلوچ کی یا بانی پی ٹی آئی کی تصاویر ایوان پر لائے تو رکنیت معطل ہوگی۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانےکیلئے پیر یا منگل کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کو خط لکھیں گے جس میں سیدال خان پی ٹی آئی کو ایوان میں دی گئی رولنگ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیں گے ۔پی ٹی آئی کو غیرجمہوری اور غیر قانونی طرز عمل پر ممکنہ کارروائی کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا ، پی...
    شام کے صدر احمد الشرع نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل خطے میں کشیدگی بڑھا کر غزہ میں ہونے والی ’خوفناک قتلِ عام‘ سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوحہ فورم میں سی این این کی کرسچیان امان پور کو دیے گئے انٹرویو میں شامی صدر کا مؤقف تھا کہ اسرائیلی قیادت ’سیکیورٹی خدشات‘ کو جواز بنا کر خطے میں عسکری کارروائیاں پھیلا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شام میں انتخابی عمل کا اعلان، عبوری پارلیمنٹ کی ابتدائی مدت 30 ماہ ہوگی انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام 7 اکتوبر کے واقعے کو بنیاد بنا کر ہر قسم کی جارحانہ پالیسی کو تقویت دیتے ہوئے بحرانوں کو دوسرے ملکوں کی جانب برآمد کرر ہےہیں۔ ’اسرائیل ایک ایسی...
    پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو اسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک جاری کرے، پاکستان نے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔قبل ازیں وزارتِ خزانہ...
    لاہور ہائی کورٹ میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کے خلاف 4 وکلا کی جانب سے مشترکہ عوامی مفاد کی پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار وکلا میاں داؤد، پرویز الٰہی، رائے عمران خان اور ندیم عباس ڈوگر  نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جنوری 2025 میں سی سی ڈی کے قیام کے بعد سے قومی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پنجاب پولیس کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے متعدد واقعات کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سی سی ڈی بنائی، خواتین سے زیادتی کے واقعات کا فیصلہ 24 گھنٹے میں ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب...
    ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر تین دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈاکٹروں اور سٹاف کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کے اغوا پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے او پی ڈی اور الیکیٹو سروسز کا بائیکاٹ جاری ہے جس سے بے شمار مریض علاج معالجے کی بنیادی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر وردا مشتاق ہسپتال سے اپنی سہیلی ردا کے ہمراہ روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہوئیں، ڈاکٹر وردا کیس کی تفتیش...
    پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بڑی تبدیلی ہوگی، ورلڈ کپ میں ہمارا یہی کمبی نیشن ہوگا۔ پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کھلاڑیوں کو رولز دے دیے ہیں اسی رولز کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل 6 میچز باقی ہیں، ہمیں تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ہم 6 میچز میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کرسکتے۔ کیونکہ 6 ماہ انہی کے ساتھ کھیلا ہے اور ریزلٹ آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ 2026 میں ہم...
    کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم سرد اور خشک ہے، دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا جبکہ صبح اور رات میں سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں شمال مشرقی سے ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں اس وقت نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران میں خواتین کے بغیر حجاب میراتھن میں شریک ہونے پر ایونٹ کے منتظمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی مبینہ خلاف ورزی پر دو منتظمین کو گرفتار کیا گیا، یہ کارروائی اُس وقت ہوئی جب جنوبی ایران کے جزیرہ کِش میں جمعہ کو ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے لگیں۔ ان تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑتے ہوئے دیکھا گیا۔اس میراتھن میں الگ الگ مقابلوں میں 2 ہزار خواتین اور 3 ہزار مردوں نے حصہ لیا۔ رپورٹس کے مطابق کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے ہوئے تھیں اور ان میں سے بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس پر مختلف...
    ناسا کے معروف سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ کی خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی ایک حیرت انگیز تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی ہے، جس میں خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا ہوا نظر آتا ہے۔ ڈونلڈ پیٹٹ رواں سال خلا میں 220 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مکہ مکرمہ کی یہ تصویر شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ مدار سے لی گئی تصاویر میں شہر کے مرکز میں روشن نقطہ خانہ کعبہ ہے، جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے اور خلا سے بھی نمایاں طور پر دکھائی دیتا ہے۔ Orbital views of Mecca, Saudi Arabia. The bright spot in the center is the Kaaba,...
    آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے ہیں، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ...
    دھند کے باعث موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند کردی گئی ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 349، رحیم یار خان 321 اور ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315 ریکارڈ کی گئی۔ کچھ دیر پہلے لاہور311 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے شہروں میں آلودہ ترین شہر تھا۔ موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    بھارتی ریاست GOA کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 23 افراد ہلاک ہوگئے، کلب میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ ہلاک ہونے والے افراد میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں، واقعہ گوا کے ضلع ارپورہ میں پیش آیا۔ گوا کے وزیر اعلیٰ Pramod Sawant نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جائزہ لیا جائے گا کہ آگ سے بچاؤ کے اصولوں اور عمارت کے قوانین کی پیروی کی گئی تھی یا نہیں۔ گوا کے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
    بلوچستان کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی۔ خشک سالی کی صورتحال میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کی پری الرٹ ایڈوائزری کے مطابق متاثرہ اضلاع میں کوئٹہ، چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللّٰہ اور واشک شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
    اسلام ٹائمز: جنوبی یمن نامی ایک ملک یمن میں 27 سال سے موجود ہے۔ جنوبی یمن 1967ء میں برطانوی اثر و رسوخ کے خاتمے کے بعد "پیپلز ڈیموکریٹک ریپبلک آف یمن" کے نام سے قائم ہوا تھا اور اسے عرب دنیا کی واحد مارکسی حکومت سمجھا جاتا تھا۔ اسے برسوں سے ملک کے اندرونی بحرانوں، دھڑے بندیوں اور شمالی یمن کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا سامنا رہا۔ بین الاقوامی تبدیلیوں اور سوویت یونین کے انہدام کے بعد، دونوں یمنوں نے 1990ء میں اتحاد کا عمل شروع کیا اور ایک سرکاری معاہدے پر دستخط کے ساتھ، "جمہوریہ یمن" کا قیام عمل میں آیا۔ تاہم، سیاسی کشیدگی جاری رہی اور 1994ء میں خانہ جنگی کا باعث بنی، لیکن شمال جیت گیا اور...
    آزاد کشمیر میں مظفرآباد شہر، وادی نیلم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کو سٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا، پاکستان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے تمام شرائط پوری کر چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے، کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ بھارت کے مشہور نائٹ کلب میں گیس سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جھلس کر ہلاک ذرائع کے...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں کچھ سینئر رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘ پر مسلسل فوجی قیادت کے خلاف تضحیک آمیز زبان کے استعمال نے پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعے کو آنے والے سخت ردعمل میں اہم کردار ادا کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ پی ٹی آئی کی قیادت میں زیرِ بحث آیا جہاں بعض رہنماؤں نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بارہا اعلیٰ فوجی قیادت کے لیے انتہائی توہین آمیز اور تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے۔ ایک سینئر پی ٹی آئی رہنما نے...
    اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانچیسکا البانیزے نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر ان کی رپورٹس کے تناظر میں عائد امریکی پابندیوں نے عملاً انہیں ’عالمی مالیاتی نظام سے بے دخل‘ کر دیا ہے۔ دوحہ فورم میں شریک فرانچیسکا البانیزے نے الجزیرہ کو بتایا کہ یکطرفہ طور پر عائد کردہ ’غیرقانونی‘ امریکی پابندیاں ان کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو مٹانے کے لیے نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ البانیزے نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے دھمکیاں مل رہی ہیں، اور ان پر عائد امریکی پابندیوں نے ان کی بنیادی معاشی سرگرمیوں کو بھی مفلوج کر دیا ہے۔ ان کے مطابق...
    ایران میں خواتین کی بغیر حجاب میراتھن میں شرکت پر حکام نے میراتھن کے دو منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب جنوبی ایران کے ساحل کے قریب واقع جزیرہ کِش میں ہونے والی میراتھن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں متعدد خواتین کو بغیر حجاب دوڑ میں شریک دیکھا گیا۔ اس میراتھن میں دو ہزار خواتین اور تین ہزار مردوں نے الگ الگ حصہ لیا تھا۔ تصاویر میں کئی خواتین سرخ شرٹس پہنے بغیر حجاب دوڑتی نظر آئیں جبکہ بعض نے سر بھی نہیں ڈھانپا ہوا تھا، جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ تبدیلی کے حامی ایرانی شہریوں...
    ویب ڈیسک:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان کی آئی ٹی و ٹیکنالوجی برآمدات کے 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ دوحہ فورم میں معاشی استحکام پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے پاکستان کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے نئی تجارتی شراکت داری قائم کی ہے جبکہ پاکستان اور جی سی سی کے مابین فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا محمد اورنگزیب کے مطابق امریکا سے ٹیکسٹائل ٹیرف میں 19 فیصد ریلیف حاصل کیا گیا ہے، پرائمری بیلنس...
    آسٹریلیا نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف عائد شدید پابندیوں کے پیشِ نظر، طالبان حکومت کے 4 اعلیٰ حکام پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ یہ حکام خواتین اور بچیوں کے حقوق سلب کرنے اور افغانستان میں اچھی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو کمزور کرنے میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے بڑھتی دہشت گردی، عالمی رد عمل کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جس نے اگست 2021 میں افغانستان سے اپنے فوجی نکال لیے تھے۔ آسٹریلیا 2 دہائیوں تک نیٹو کی زیرِ قیادت بین الاقوامی فورس کا حصہ...
    حماس نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج کا فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہو جائے تو وہ غزہ پٹی میں اپنے ہتھیار ایک ایسی فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کرنے کو تیار ہے جو مکمل طور پر اس علاقے کی حکمرانی کرے۔ حماس کے غزہ چیف اور مذاکرات کار خلیل الحیہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہتھیار قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے مشروط ہیں۔ اگر قبضہ ختم ہو جائے تو یہ ہتھیار ریاست کے اختیار میں دے دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید، حماس کی ثالثوں سے مداخلت کی اپیل اے ایف پی کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر الحیہ کے دفتر نے بتایا کہ وہ...
    ویب ڈیسک:نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیشِ نظر مسافروں کیلئے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر...
    ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی ایسی افواج کی تعیناتی قبول کرتے ہیں، جو ایک علیحدگی فورس کے طور پر سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فلسطینی سرزمین پر قابض صیہونی افواج کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ ترک میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہمارے ہتھیاروں کا تعلق قبضے اور جارحیت کی موجودگی سے ہے، اسرائیل فلسطینی سرزمین سے قبضہ ختم کرے تو اپنے ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی ایسی افواج کی تعیناتی...
    حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی میں ہونے والی ایک ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کہا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور عالمی برادری کی توجہ اس سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ناگزیر ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈوکیٹ پرویز احمد نے یہ بات ایک وفد کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کوٹلی آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقات کے دوران کہی۔ حریت وفد نے بار قیادت کو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرکوٹلی...
    غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونیوالے معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 367 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور ہر گزرتا دن جنگ بندی کے نامی کاغذ کو مزید بے معنی بناتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وہ جنگ بندی جو دنیا نے کاغذوں پر دیکھی تھی، زمین پر کبھی نافذ ہی نہ ہوسکی۔ گذشتہ روز اسرائیلی ڈرونز نے ایک بار پھر غزہ پر موت برسائی، جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں 70 سالہ خاتون ام حاتم النجار اور ان کا 25 سالہ بیٹا حاتم النجار بھی شامل ہیں، جو اپنے گھر کے قریب کھڑے تھے، جب مشین گن سے فائر کھل گیا۔...
    ویب ڈیسک:دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 ,ایم 1 پشاور سے رشکئ تک بند کردی گئی ۔  محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 349، رحیم یار خان 321 اور ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 315 ریکارڈ کی گئی۔   موٹر وے پولیس نے شدید دھند والے علاقوں میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔   ترجمان ترجمان موٹروے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا،موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے۔دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے،روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔ گوجرانوالہ کا...
    کراچی کی رہائشی نکیتا ناگدیو نے اپنے شوہر وکرم ناگدیو پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے انہیں پاکستان میں تنہا چھوڑ کر بھارت میں دوسری شادی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ نکیتا کے مطابق ان کی شادی 26 جنوری 2020 کو کراچی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔ ایک ماہ بعد، 26 فروری کو وکرم انہیں بھارت لے گئے، مگر جلد ہی ان کی زندگی یکسر بدل گئی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان یاترا کے دوران لاپتہ بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی نکیتا کا کہنا ہے کہ 9 جولائی 2020 کو انہیں اٹاری بارڈر لے جا کر ’ویزا تکنیکی مسئلے‘ کا بہانہ بنا کر پاکستان واپس بھیج دیا گیا، جبکہ حقیقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرون تیار کرنے کی فیکٹری قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے منصوبے میں شامل کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ترکیہ بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی دفاعی صنعت کو فروغ دینے کے ہدف کے تحت پاکستان میں جنگی ڈرون کی اسمبلنگ کے لیے ایک فیکٹری قائم کرنا چاہتا ہے۔معاملے سے واقف ترک حکام کے مطابق اکتوبر کے بعد سے اس منصوبے پر ہونے والی بات چیت میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منصوبے کے تحت اسٹیلتھ اور طویل فاصلے تک...
    حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور باوقار، ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت ہی معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہجیرہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں ہجیرہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں، مقامی عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں محمد شوکت بٹ نے سرپرستِ اعلیٰ، پرویز چغتائی نے صدر، محمد نعیم خان نے جنرل سیکرٹری، محمد منور خان نے سینئر نائب صدر، ملک محمد ذوالفقار نے...
    قصور: ضلع قصور کے علاقہ نور شاہ ولی میں آج صبح ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب کچن میں کھانا پکاتے ہوئے گیس سلنڈر سے اچانک شعلے بھڑک اٹھے اور صابر علی کی 27 سالہ بیوی عاصمہ بی بی کے کپڑوں کو آگ لگ گئی۔ چند لمحوں میں آگ نے پورے جسم کو لپیٹ میں لے لیا۔ چیخیں سن کر گھر والوں نے دوڑ کر بچانے کی کوشش کی لیکن تب تک خاتون شدید جھلس چکی تھیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور عاصمہ بی بی کو شدید حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بلھے شاہ قصور منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کا بڑا حصہ جھلس چکا ہے۔...
    کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے لیے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی تفصیلی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں انتہائی سردی کی لہر دوڑے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمال مغربی اضلاع میں موسم مطلع ابر آلود رہے گا، اور کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور ان کے گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ یہ صورتحال صوبے کے پہاڑی علاقوں میں مزید سردی کو جنم دے سکتی ہے جس سے مسافروں اور مقامی آبادی کو احتیاط...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹیجی میں یورپ کو براہِ راست اور شدید حملے کا نشانہ بنایا کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی اس دستاویز میں یورپ کو ’حد سے زیادہ ضابطوں میں جکڑا ہوا، سنسر شپ کا شکار، خود اعتمادی سے محروم‘ اور امیگریشن کے باعث ’تمدنی شناخت کے زوال‘ سے دوچار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف کا اعلان، تجارتی کشیدگی میں اضافہ اس نئی اسٹریٹیجی میں کئی مہینوں سے جاری واشنگٹن کی یورپ مخالف مہم کو تحریری شکل دی گئی ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ یورپی ممالک امریکی سخاوت سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اپنی حفاظت و مستقبل...
    ذرائع کے مطابق اس دوران  وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کے کاغذات بھی برطانوی ہائی کمشنر کے سپرد کیے تھے۔ محسن نقوی نے کہا تھا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے پروپیگنڈا کرنیوالے پاکستانی شہریوں کیخلاف ٹھوس شواہد بھی برطانوی ہائی کمشنر کو فراہم کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ محسن نقوی نے مبینہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنیوالے میجر (ر) عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کیلئے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 2 روز قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں امریکا کی حمایت سے ہونے والی جنگ بندی کو مضبوط بنانے سے متعلق مذاکرات ایک “انتہائی نازک مرحلے” میں داخل ہو چکے ہیں۔ دوحہ فورم کانفرنس میں ایک سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ثالث کار جنگ بندی کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سماجی ترقی و غربت کے خاتمے پر عالمی اتفاق، دوحہ سیاسی اعلامیہ منظور واضح رہے کہ قطر اس جنگ میں اہم ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ The nearly two-month-old ceasefire in Gaza will not be complete until Israeli troops withdraw from the Palestinian territory under a...