2025-12-08@11:53:04 GMT
تلاش کی گنتی: 165158

«اور ذراعت»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے مختلف اراکینِ پارلیمنٹ، وکلا، سماجی تنظیموں، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل مختلف وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں میں ملکی ترقی، عوامی ریلیف، ایوان بالا میں موثر قانون سازی،ملکی معیشت کی بہتری،قومی یکجہتی اور سماجی بہبود کے متعدد اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایوانِ بالا عوامی مسائل کے حل اور ملک کی مجموعی ترقی و خوشحالی کے لیے جامع اور بامقصد قانون سازی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر حکمتِ عملی، بروقت پالیسی فیصلوں اور معاشی اصلاحات کے باعث ملک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، آزادی مارچ اور دیگر مقدمات کی سماعت کل منگل 9 دسمبرکوہوگی۔ سابقہ سماعت پر اہم پیش رفت نہ ہوسکی تھی سماعت جج طاہر عباس سپرا کریں گے ۔26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ آبپارہ، کوہسار اور ترنول میں درج مقدمات کی بھی سماعت ہوئی۔ غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرنے کا حکم دیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-20 رائے ونڈ (صباح نیوز) تحریک انصاف کے رہنما رانا جاوید عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی مسلسل بندش کو شدید غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام محض سیاسی انتقام نہیں بلکہ پاکستان کے قوانین، آئین، عدالتوں کے واضح احکامات اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پریزن رولز میں قیدیوں کے بنیادی حقوق واضح طور پر درج ہیں۔ رول 540کے تحت اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق، رول 541کے مطابق وکیل تک رسائی اور رول 549کے مطابق ملاقاتوں کی مکمل بندش بغیر قانونی جواز ممکن نہیں لیکن عمران خان کے معاملے میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-19 اسلام آباد (صباح نیوز)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند پڑنے کے پیش نظر مسافروں کے لیے تفصیلی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے سے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر حادثات کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، شدید دھند کی صورت میں متعلقہ موٹروے سیکشنز کو مسافروں کی حفاظت کیلئے عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے کے درمیان ہی سفر مکمل کریں اور رات کے وقت غیر ضروری سفر سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ سفر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-18 لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کیا، لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور گالی گلوچ کرنے والے آج اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مری ڈیویلپمنٹ پلان دیا، نواز شریف نے کوٹلی ستیاں کو تحصیل کا درجہ دیا، اور وزیراعظم کا جہاز جس ملک میں داخل ہوتا ہے وہاں سلامی دی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا اور آج دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-17 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کے معتبر علما نے فتنہ پروری پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم پر مسلط کرنے والے عناصر کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا اور انتشار پھیلانے والوں سے بھی گزارش ہے کہ انتشار کی سیاست کو چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔پاکستان کے معروف عالمِ دین مولانا مقصود قاسم قاسمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور اس ملک کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے، جو لوگ ملک کے اندر فساد اور جھوٹ پر مبنی انتشار پھیلانا چاہ رہے ہیں، ان کو روکنا ناگزیر ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-15 راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں‘ افواجِ پاکستان کے خلاف مذموم مہم کسی بھی پاکستانی کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، آپ نے شہداء کے مجسمے توڑے، جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا‘ پی ٹی آئی کا بیانیہ ایک ادارے کے خلاف بنایا جا رہا ہے‘بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دیا گیا ہے،ان کے بچے افغانستان میڈیا پر ہیں ‘بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہندوستان کے میڈیا پر ہیں ‘یہ لوگ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-08-16 لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم ٹو راوی ٹول پلازہ روڈا پیکیج 16 ریور ٹریننگ ورکس کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز نے پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ مریم نواز نے راوی سٹی میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلیٰ پنجاب نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن ڈے پراپنے پیغام میں کہاکہپنجاب حکومت جدید ہوائی سفری سہولیات فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے- پنجاب کی ائرلائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، معیشت، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ کیلیے ایوی ایشن کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی معیار کی حالیہ بہتری ابتدا ہے اور ماحول دوست پنجاب حتمی منزل ہے، تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) چھٹی کے دن لاہور میں آنے والے دودھ اور گوشت کی چیکنگ کے دوران ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ٹیموں نے سخت کریک ڈاؤن کیا۔ علی الصبح لاہور کے داخلی راستوں اور ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائرز اور مارکیٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔اس کارروائی کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار لیٹر دودھ، 81 ہزار 500 کلو گوشت، اور 2 ہزار 185 کلو بیمار یا مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔ 25 دودھ بردار گاڑیاں، 20 میٹ گودام اور مختلف سپلائرز کی چیکنگ کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ 8 ملک اینڈ میٹ سپلائرز کو بھاری جرمانے عاید کیے گئے۔ تلف شدہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے قومی دن کے موقع پر ووٹ رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے 26، سندھ کے 16، خیبر پختونخوا کے 13 اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں اس مہم کے تحت شناختی کارڈ کے حصول اور ووٹ کے اندراج کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی جبکہ اس دوران ان اضلاع میں خصوصی موبائل رجسٹریشن وینز بھی اس سہولت کی فراہمی کیلئے کوشاں رہیں گی۔ پنجاب میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، ملتان، مظفر گڑھ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، گجرات،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ذبیح اللہ ناگرہ نے پنجاب حکومت کو ڈی پی او وہاڑی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے آج ( پیر) 8دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبے کو پورا نہ کیا گیا تو احتجاج اور عدالتوں میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جس طرح کا طرز عمل روا رکھا ہوا ہے اس سے وکلا میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے، وکلاء متحد ہیں اور اپنی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوںنے کہاکہ کے قتل کے واقعات کے خلاف وکلاء برادری گزشتہ سات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) ڈولفن سکواڈ نے چھٹی کے روز سنڈے اسپیشل گرینڈ آپریشن کیا، جس میں جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ کرنے والے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے 44 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور دیگر علاقوں سے 42 ون ویلرز کو حراست میں لیا گیا۔پتنگ بازی میں ملوث 2 ملزمان کو فیکٹری ایریا اور شیراکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کی گئیں۔ گرفتار شدہ ملزمان کو کارروائی کے بعد فیکٹری ایریا، شیرا، ہربنس پورہ اور دیگر متعلقہ علاقوں میں تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ خبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے افغانستان کی حکومت کے 4 اعلیٰ عہدیداروں پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں عاید کر دی ہیں۔ آسٹریلوی وزیرِ خارجہ پینی وونگ کے مطابق یہ اقدام افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال، خصوصاً خواتین اور بچیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔پینی وونگ کا کہنا ہے کہ ان طالبان حکام پر الزام ہے کہ وہ خواتین کی تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شرکت پر سخت پابندیاں لگا رہے ہیں، جو بنیادی انسانی اقدار کے خلاف ہے‘ پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں 3 طالبان وزرا اور چیف جسٹس شامل ہیں۔آسٹریلیا نے ایک نیا حکومتی فریم ورک متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے مستقل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج پیرکواپنی نئی ذمے داریوں کے بارے میں حلف اٹھائیں گے‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ان سے حلف لیں گے۔ اس سے قبل وہ عارضی جج کے طورپرسپریم کورٹ میں کام کررہے تھے اب انھیں جوڈیشن کمیشن نے مستقل جج کے طور پر منظوری دی تھی اور سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ تھی جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیاگیا، جسٹس کامران ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صبا ح نیوز)پاکستان بزنس فورم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے اور ان کے منصب چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ اس تاریخی اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیف آرگنائزر چودھری احمد جواد، سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، صوبائی چیئرمین محمد اشفاق پراچہ، ملک طلعت سہیل، طارق جدون، دارو خان اچکزئی اور محمد نصیر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کا قیام انتہائی اہم سنگ میل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت ارشد شریف ازخود نوٹس کی سماعت 17 دسمبر کوکرے گی عدالت پہلے ہی ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرتے ہوئے تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر چکی ہے،عدالت نے کہاتھا کہ وکلاء معاونت کریں کہ موجودہ عدالت 27 ویں ترمیم کی بعد ازخود نوٹس کارروائی بارے سماعت کا اختیار رکھتی ہے یانہیں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان پرمشتمل دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا سابقہ سماعت پر جسٹس عامر فاروق نے کہاتھاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ کی قیادت میں اینگرو فرٹیلائزر کنٹریکٹر ورکرز یونین CBAکے صدر اور NLF ڈہرکی زون کے صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکرٹری رمضان سمیجو، پی ایم انڈس ون اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBAکے صدر امید علی بھگیو جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ملک، پی ایم انڈس ٹو اینگرو فرٹیلائزر ورکرز یونین CBA کے صدر عالم سمیجو جنرل سیکرٹری نیاز احمد اور دیگر عہدیداران نے ڈائریکٹر لیبر جنرل سندھ نظیر احمد سومرو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی انتظامیہ کی مزدور دشمن رویہ سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی محنت کش تحریک کے لیے ایک تاریخی لمحے میں چوہدری سعد محمد کو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی گورننگ باڈی کا رکن منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ تنظیم کی 105 سالہ تاریخ میں سب سے کم عمر (35 سال) ممبر بن گئے ہیں۔ انہیں جنوبی ایشیا کی نشست پر انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (ITUC) نے نامزد کیا تھا اور ان کا نام آئی ایل او کی عالمی ویب سائٹ پر باضابطہ شامل کر دیا گیا ہے۔مزدور تحریک سے ان کی وابستگی تقریباً نو دہائیوں پر محیط خاندانی وراثت کا تسلسل ہے۔ ان کے دادا چوہدری رحمت اللہ قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ آل انڈیا پوسٹل ورکرز یونین میں فعال رہے اور بعدازاں قائداعظم کی...
    کراچی: میں ایئرپوڈز لگائے ایک دوست سے باتیں کر رہا تھا کہ اچانک میسیج کا نوٹیفکیشن آیا، میں نے فون اٹھا کر دیکھا تو کسی نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جسے پڑھ کر دل دہل گیا، اس میں لکھا تھا کہ ’’سابق کپتان فلاں کا انتقال ہو گیا‘‘۔ میں نے اپنے دوست سے کہا کہ یار ایک عجیب بات کا علم ہوا ہے میں تم کو تھوڑی دیر بعد کال کرتا ہوں، ان کرکٹر سے میرا برسوں سے قریبی تعلق ہے میں نے فورا کال ملائی جو انھوں نے ریسیو نہیں کی۔ اب میرے دماغ میں بھی وسوسے آنے لگے لیکن میں ساتھ خود کو تسلی بھی دیتا رہا کہ وہ تو سپرفٹ ہیں، صبح جب اپنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی یوم فشریز (World Fisheries Day) کے موقع پر ماہی گیر اتحاد ورکرز یونین گوادرکے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ہال گوادرمیں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان کے ماہی گیروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ یو این ڈی پی کے نمائندہ ثناء دورانی، میرین فشریز کے ڈائریکٹر احمد ندیم، نیشنل پارٹی کے رہنما میر اشرف حسین، جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم، آر سی ڈی سی کے ناصر رحیم سہرابی، جیوز کے سربراہ کے بی فراق، سماجی رہنما کہدہ پرویز، ماں جی ٹرسٹ کے شاہ جی، ماہی گیر رہنما اکبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ مذاکرہ کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں محنت کش طبقات…مزدور، کسان، دیہاڑی دار، گھریلو ملازمین، صنعتی ورکرز اور سرکاری ملازمین بدترین معاشی دباؤ، استحصال اور غیر منصفانہ نظام کا سامنا کر رہے ہیں۔ مسائل کا ذکر ضرور کیا جاتا ہے، لیکن انہیں حل کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ اور سنگین بنا دیا گیا ہے۔ مزدور طبقہ ’’بدل دو نظام‘‘ تحریک کا حصہ بن کر ہی اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔ یہی واحد امید اور راستہ ہے جس کے ذریعے موجودہ ظالمانہ، فرسودہ، جاگیرداری و سرمایہ دارانہ نظام کو بدلا جا سکتا ہے۔ وہ نظام جو چند ہزار سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور بالادست افسر شاہی کے ٹرائیکا پر قائم ہے۔ یہی نظام ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کی واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پائلر) کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب میں ’’سوشل سیکورٹی کے چیلنجز اور مستقبل کا راستہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں سماجی تحفظ کے ماہرین، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور سرکاری نمائندوں نے سندھ میں محنت کشوں کے سماجی تحفظ سے متعلق اہم مسائل پر گفتگو کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد سوشل سیکورٹی کے دائرہ کار کو رسمی شعبے سے آگے بڑھا کر غیر رسمی معیشت سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں، گھریلو خواتین محنت کشوں اور دیگر کمزور طبقات تک پھیلانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا تھا، جو موجودہ نظام کی پہنچ سے باہر ہیں۔پروگرام کے آغاز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پائلر کے ڈائریکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خواتین کے خلاف ہراسانی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہوم بیسڈ وویمن ورکرز فیڈریشن پاکستان (ایچ بی ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے زیراہتمام سیمینار کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا، جس کی صدارت فیڈریشن کی مرکزی جنرل سیکرٹری زہرا خان کر رہی تھیں۔ سیمینار میں ڈومینیکن ریپبلک کی ان تین بہادر ’’بٹر فلائی سسٹرز‘‘ کی آمریت کے خلاف جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ جن کا یہ دن ہر سال ساری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس سیمینار کا مقصد جمہوری آزادیوں کا دفاع اور ملک میں مزدور عورتوں کو درپیش ہراسانی، تشدد اور سماجی و معاشی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا، جن کی وجہ سے ان کی زندگیاں بد سے بدتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صوبائی سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑونے سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ سیکرٹری محنت نے سیسی کے حوالے سے تعارفی اجلاس کی صدارت کی۔ سیکرٹری محنت کو ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ سوشل سیکورٹی میں اس وقت 23 ہزار سے زائد صنعتی و تجارتی یونٹس کے تقریباً 8 لاکھ محنت کش رجسٹرڈ ہیں۔ سوشل سیکورٹی تحفظ یافتہ محنت کشوں اور ان کے لواحقین بشمول والدین کو علاج و معالجہ کی مکمل سہولت فراہم کررہا ہے۔ سیسی کے 5 اسپتال، 7 میڈیکل سینٹر اور 43 ڈسپنسریاں سندھ بھر میں کام کررہی ہیں۔ سیکرٹری محنت اسد اللہ ابڑو نے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صبح جلدی اٹھنے سے ہم دن کا آغاز ایک تروتازہ اور توانا دماغ سے کرتے ہیں جس کے باعث دن بھر کے کام اچھے اور بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ جسم میں پیدا ہونے والی توانائی سے روزمرہ کے کام پورے کر سکتے ہیں۔صبح جلدی جاگنا ذہنی طور پر تروتازہ کرتا ہے۔ صبح جلدی اٹھ کر تنفس کی مشقیں، عبادات اور ورزش کر سکتے ہیں جس سے ذہنی دباؤ ٹھیک رہتا ہے اور موڈ خوشگوار ہوتا ہے۔صبح کی صحت بخش ہوا میں باقاعدگی سے ورزش کرنے کی عادت پیدا کر سکتے ہیں۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے ہم نہ صرف اپنے وزن کو قابو میں رکھ سکتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں کو بھی کنٹرول کیا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی رہائشی منال السعدنی گوند اور بلیڈ کی مدد سے پھٹے پرانے کرنسی نوٹوں کی مرمت کا کام کرتی ہیں۔ یہ کام ایک ضرورت بن چکی ہے کیوں کہ وہاں زیر گردش نقد رقم بوسیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ہر مرمت شدہ نوٹ جو وہ گاہک کو واپس کرتی ہیں، اس کے بدلے وہ انہیں چند سکے ملتے ہیں جو ان کا گزر اوقات ہے۔اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ محاصرے میں رہنے کی وجہ سے علاقے میں کرنسی نوٹوں سمیت بنیادی اشیا کی قلت ہوچکی ہے اور بینکوں کو نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے۔غزہ کی منال السعدنی نامی خاتون ہر روز اپنی پلاسٹک کی چھوٹی میز البریج کے پناہ گزین کیمپ سے چند کلومیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رنگین ریشمی کپڑے دھونے سے قبل ان کو ٹھنڈے پانی میں تھوڑا نمک ملا کر بھگو کر رکھیں تاکہ رنگ پختہ ہو جائے۔پھر صابن سے دھو کر آخر میں پانی میں ایک چمچہ نمک اور سرکہ ملا کر خشک ہونے کے لئے الگنی پر ڈال دیں۔کپڑوں سے سیاہی کے داغ دھبے دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ لیموں کا رس اور نمک اس جگہ پر مل دیں۔جب کپڑا واشنگ مشین میں دھویا جائے گا تو اس پر سیاہی کا کوئی داغ نظر نہیں رہے گا۔ گیلے کاغذ سے تو شیشے صاف ہو ہی جاتے ہیں لیکن زیادہ چمکانے ہوں تو پانی، مٹی کا تیل اور میتھیلٹڈ اسپرٹ ہم وزن لے کر ایک بوتل میں محفوظ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات میں خالص دودھ سے بہترین پنیر تیار کرنے والی فیکٹری میں صرف دس اماراتی خواتین کام کرتی ہیں جو دودھ کو گرم کرنے، ٹھنڈا کرنے سمیت اس سے پنیر بنانے کا کام کرتی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ فیکٹری ابوظبی کی بڑی پنیر فیکٹری ہے جو کہ بڑے ہوٹلوں کو پنیر سمیت دوسری روایتی اماراتی غذائیں تیار کرکے دیتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیکٹری میں تمام کام سنبھالنے والی خواتین خصوصی صلاحیتوں کی حامل ہیں، جو بکری کے خالص دودھ سے لذیذ لبنہ اور پنیر بناتی ہیں۔مذکورہ فیکٹری جولائی 2023 میں الفلاح علاقے میں کھولی گئی تھی۔فیکٹری ہفتے میں پانچ دن کام کرتی ہے اور ایک بار یا ایک ہی دن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بچوں کی تربیت میں سب سے اہم ہےکہ والدین واضح اور مستقل اصول بنائیں۔ بچے اس وقت بہتر سیکھتے ہیں جب انہیں معلوم ہو کہ ان سے کیا توقع کی جا رہی ہے۔ اصولوں میں بار بار تبدیلی بچے کو اُلجھن میں ڈال سکتی ہے۔ اگر سونے کا وقت رات نو بجے ہے تو اسے بغیر کسی خاص وجہ کے تبدیل نہ کریں۔والدین کو چاہیے کہ خود عملی نمونہ بنیں۔ بچے وہی رویہ اپناتے ہیں جو وہ والدین میں دیکھتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ نرمی اور سچائی کا مظاہرہ کرے تو خود بھی یہی رویہ اختیار کریں۔اچھے کام کی تعریف بچوں کو وہی کام بار بار کرنے پر آمادہ کرتی ہے۔ جیسے اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی عرب جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے سبکدوش ہونے والے پاکستان کے معززقونصل جنرل خالد مجید نے پاکستان روانہ ہونے سے قبل پاکستان اوورسیزمیڈیا فورم (پی او ایم ایف) اوریونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم (یوجے ایف) کے وفد سے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے آنے والے صحافیوں کو قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے آفس میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر قونصلر پریس محمد عرفان بھی موجود تھے۔ صحافیوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی چھ سالہ مدت ملازمت کے دوران سفارتی سطح پر بہترین کارکردگی، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خصوصی کاوشوں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی و معاشی روابط کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (ادریس احمد) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ میڈیا کے زیرِ اہتمام ریاض میں گلوبل ہارمونی کے عنوان سے جاری ریاض سیزن کے تحت عالمی ہم آہنگی (Global Harmony) کے عنوان سے السویدی پارک میں منعقدہ پاکستانی ویک اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ویک میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں سمیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف قسم کے ثقافتی اسٹالز، دستکاری کی نمائش، پاکستانی پکوان اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈھول، بھنگڑا اور روایتی تقریبات کی جھلک بھی اس ثقافتی ویک کا حصہ تھی،پاکستانی ویک میں پاکستان کے نامور گلوکاروں ابرارالحق، ستارہ یونس، سلیم رفیق سمیت دیگر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستان سے دیگر معروف سلیبرٹیز کو بھی اس ویک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ ( سید مسرت خلیل) جدہ کے مقامی ہوٹل میں پاکستان انویسٹرز فورم کی جانب سے حلف برداری اورسبکدوش ہونے والے قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز قاری محمد آصف نے آیت ربانی کی تلاوت سے کیا۔ تقریب کی نظامت چوہدری ظہیر احمد نے کی۔ تقریب میں فورم کے نو منتخب صدر چودھری شفقت محمود اور جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی حلف برداری بھی ہوئی۔ ٹریڈ قونصل سعدیہ نے حلف لیا۔ تقریب میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد نےشرکت کی اور قونصل جنرل کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انویسٹرز فورم کے صدر شفقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے شہر الجبیل میں چائنہ چیمبر آف کامرس گروپ کے وفد نے ڈریگن ریور کمپنی کی دعوت پر دورہ کیا الجبیل سے عابد شمعون چاند کے مطابق دورے کے انعقاد میں ڈریگن ریور کمپنی کے چیئرمین خالد الغامدی اور منیجر فاروق اکرم کی خصوصی کاوشیں شامل تھیں۔ اے این سی سی (ANCC) کے چیئرمین بابائے جبیل چوہدری محمد ادریس طور اور محمد طور نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا تقریب میں سعودی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی جن میں ریاض عارف، چوہدری آفتاب جاوید، راجہ طالب کیانی، بریگیڈیئر شاہد راؤ، عامر پیرزادہ، سعید الہاجری ابو حمود اور پروفیسر اسرار احمد شامل تھے خالد الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شارع فیصل ایف ٹی سی پر پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکا کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوگئی۔ سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قوم پرست جماعت کی جانب سے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ایف ٹی سی کے مقام پر رکاوٹیں لگا کر ریڈ زون جانے والا راستہ بند کردیا اور ریلی کو متبادل راستے (لائنز ایریا) سے پریس کلب جانے کی ہدایت دی جس پر قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا ثقافتی ورثہ اور سائنسی روایت دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہے جوکہ صوبے بھر میں سائنسی لٹریسی، اختراع اور جامع تعلیم کے فروغ کے لیے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ لاڑکانہ اور سکھر میں میگنفائنگ سائنس سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات سندھی ثقافتی دن کے موقع پر داؤد فاؤنڈیشن کے میگنیفائی سائنس سینٹر میں انٹرایکٹو نمائش‘ لوسٹ سٹیز آف دی انڈس ڈیلٹا کی افتتاحی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں داؤد فاؤنڈیشن کے چیئرمین حسین داؤد، داؤد خاندان کے اراکین، ماہرین تعلیم، طلبا، محققین اور سول سوسائٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کیلیے انتھک جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ الکاسب فورم کے انچارچ قاسم جمال نے الکاسب فورم کے قیام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون اور ٹمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون اور ٹمپرڈ گاڑی کو ضبط کر لیا۔ ترجمان ایف بی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ کارروائی کراچی حیدرآباد ٹول پلازا کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 564 اعلیٰ معیار کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر ضبط کرلی جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ گاڑی کے ابتدائی معائنے میں اس کے بونٹ، فرنٹ بمپر، سائیڈ فینڈر کے حصوں پر ویلڈنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الخیرٹرسٹ کے تحت کراچی کے مضافاتی علاقے اورنگی ٹائون میں فری میگا میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں بیس سے زائد جنرل فزیشن‘ چائلڈاسپیشلٹ‘ ڈینٹل اسپیشلسٹ‘ ماہرامرض چشم، ہڈیوں کے ماہر، ٹی بی کے ماہرلیڈی ڈاکٹرز سمیت مختلف امراض کے ماہر کوالیفائڈ ڈاکٹرزنے شرکت کی۔ فری میگا میڈیکل کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کے فری بلڈ ٹیسٹ، شوگر ٹیسٹ، ایکسرے،ٹی بی ٹیسٹ، بلڈپریشر اور مختلف اقسام کے فری ٹیسٹ کئے گئے اور فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس پولیس نے وائٹ کرولا گینگ سے مقابلے کے دوران 3زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے ڈیفنس فیز 7میں بروقت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے سفید کرولا استعمال کرنے والے بدنامِ زمانہ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کرولا کار برآمد ہوا، گرفتار ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ابراہیم اور ماجد کو بھی مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ ملزمان کا تعلق پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پیارے آقا کریم ؐکا نظام عدل و انصاف ترقی و خوشحالی اور غریب کو حقوق فراہم کرنے کیلیے دنیا بھر کیلیے مشعل راہ ہے۔ پاکستان کا استحصال کرنے والوں نے ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کیلیے لسانیت اور انتہاپسندی کو فروغ دیا، دین اسلام مساوات کا حکم اور سب کو برابر کے حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے۔ ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالنے اور بیرونی قرضوں سے نجات کیلیے ایک قوم پاکستانی بن کرکام کرنا ہوگا۔ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو کمزور کرنے کی مسلسل سازشیں کررہا ہے۔ بھارت کی ہر سازش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) نے پاکستان کی پہلی ہیلتھ کیئر پر مبنی ویب سیریز “Precision Meets Purpose” کا شاندار پریمیئر نیوپلیکس سنیما کراچی میں کیا۔ یہ منفرد اور پُراثر سیریز حقیقی مریضوں کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔ وہ افراد جو ایس آئی یو ٹی میں انتہائی پیچیدہ اور خطرناک بیماریوں کے ساتھ پہنچتے ہیں اور جدید روبوٹک سرجریز کے ذریعے اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لاتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ ویب سیریز ناصرف مریضوں کی اصل کہانیوں پر مبنی ہے بلکہ یہ ملک بھر میں صحت کے مساوی سہولیات کے بارے میں ایک اہم قومی مکالمہ کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے یومِ ثقافت کے موقع پر دنیا بھر میں موجود سندھی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن سندھ کی پہچان، تہذیبی تسلسل اور اجتماعی یکجہتی کا دن ہے۔ ہر شہر، ہر بستی اور ہر گلی ثقافتی رنگوں، اجرک اور ٹوپی کی شان سے جگمگا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت صدیوں پر مشتمل عظیم تہذیب اور صوفیانہ روایات کا عکس ہے جو انسانیت، محبت اور برداشت کا پیغام دیتی ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں تعلیمی سال 2026ء کیلیے شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو صبح 11:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ اور شعبہ معاشیات میں منعقدہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس کی 220نشستوں کیلیے 1056داخلہ فارم جمع کرائے گئے جبکہ 782امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ وہ سرزمین ہے جہاں محمد بن قاسم کے ساتھ اسلام کی روشنی برصغیر میں پہلی بار چمکی اور سندھ کو باب الاسلام کا درجہ حاصل ہوا۔ محمد فاروق نے کہا کہ اجرک اور ٹوپی اسی تہذیب، وقار اور ایمان کا خوبصورت اظہار ہیں۔ تمام اہلِ سندھ کو ثقافتی ورثے کے اس دن کی دلی مبارک باد، اللہ کرے ہماری دھرتی ہمیشہ امن، محبت اور بھائی چارے کی مثال بنی رہے ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو آج پیر سے پاکستان کا دوروزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ صدر پرابووو، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف ، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو 8 اور9 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر صدر پرابووو اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ انڈونیشن صدر پرابووو کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ آخری صدارتی دورہ 2018 میں جوکو ویڈوڈو نے کیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان و انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کے موقع پر ہو...
    دنیا میں ہر تین میں سے ایک خاتون کسی نہ کسی صورت میں تشدد کا شکار ہو رہی ہے جو افسوسناک ہے۔ خواتین اور بچیوں پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے دنیا بھر میں 25نومبر سے 10 دسمبر تک 16 روزہ آگاہی مہم چلائی جاتی ہے، رواں برس اس کا موضوع خواتین اور بچیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کا خاتمہ ہے ۔ اس مہم کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ حنا پرویز بٹ (چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی) پنجاب میں آگاہی اور حکومتی اقدامات کی وجہ...
    کراچی: شہر قائد میں سندھ کلچر ڈے کے موقع پر شاہراہ فیصل  ایف ٹی سی کے قریب ریلی کے شرکاء کی جانب سے ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، سرکاری و غیر سرکاری املاک اور ریڈ بس ریسکیو کی ایمبولینس اور صدر تھانے کی موبائل کو شدید نقصان پہنچانے کے خلاف صدر پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر کے  سرکار مدعیت میں انسداد دہشت گردی ، کار سرکار میں مداخلت ، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔  صدر تھانے میں درج کیے جانے والے مقدمہ الزام نمبر 536/2025 صدر تھانے میں تعینات اسنپکٹر عبدالمجید ابڑو کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آڑ کے متن کے مطابق دوپہر ڈھائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کی صورتحال پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا سماعت کریں گے وہ پہلے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم جاری کر چکے ہیں۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، ان کی پارٹی والی کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر، کیوں کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔ لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت ہے اور وہ صوبے میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کراسکی، صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں کراچی کا تباہ حال انفرااسٹر کچر، عوامی مسائل اور شہری و بلدیاتی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے، شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر...
    پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا اعلان کردیا۔انٹرا سٹی، بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ٹرانسپورٹرز اور پنجاب حکومت کے مذاکرات کا پہلا دور ناکام رہا۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔
    کراچی کی شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے میں نامزد  12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔متن کے مطابق ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک ) پاکستان نیوی کے بحری جہاز یمامہ نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرولنگ کے دوران کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 500 کلوگرام حشیش ضبط کی گئی جس کی مالیت تقریباً 3 ملین امریکی ڈالر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی ملک کے سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ نیوی باقاعدگی سے آر ایم ایس پی مشنز کے ذریعے قومی سمندری مفادات کا تحفظ کرتی ہے اور علاقائی و بین الاقوامی پارٹنرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سمندری سیکورٹی کو مضبوط بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ (نمائندہ جسارت)انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے زیرِ اہتمام نواب شاہ میں ملک گیر آرائیں کنونشن منعقد ہوا جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت میاں محمد سعید آرائیں ڈیرے والا، صدر انجمن آرائیاں پاکستان نے کی جبکہ صوبائی اور ضلعی عہدیداران، ایگزیکٹو ممبران اور تنظیمی نمائندگان بڑی تعداد میں شریک تھے۔صوبائی وزیر قانون و داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق اللہ معاف ہو سکتے ہیں مگر حقوق العباد معاف نہیں ہوں گے، معاشرے کی ترقی کیلئے ہمیں ایک مضبوط سول سوسائٹی بن کر کام کرنا ہوگا۔ سندھ میں امن وامان قائم اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہمارا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے دیگر شہروں کی طرف حیدرآبا دمیں بھی سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کا دن جوش وخروش سے منایا گیا۔ شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں ، ٹریڈ یونینز، قوم پرست جماعتوں سمیت دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالیں ، ریلی کے شرکاء جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے سندھی ٹوپی اور آجرک کے ڈیزائن کے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے جبکہ گاڑیوں کو بھی اجرک کے ڈیزائن سے سجایا گیا۔ حیدرآباد، لطیف آباد ، قاسم آباد اور تعلقہ دیہی کے علاقوں سے نکالی جانے والی ریلیاں شہر بھر میں گشت کرتی رہیں جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نائب صدر شان سہگل نے جامشورو میں SABS یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج کے 19ویں ڈگری شو سالانہ تھیسس ڈسپلے/نمائش کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے ملاقات کے دوران زور دیا کہ وہ اپنے کاروبار ایف بی آر کے ساتھ رجسٹر کروائیں اور چیمبر کی رجسٹریشن حاصل کر کے اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے مواقع حاصل کریں۔ شان سہگل نے کہا کہ یہ اقدامات طلبہ کی کاروباری ساکھ کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں مستقبل میں بڑے کاروباری مواقع تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔نمائش کے دوران 101 طلبہ نے اپنے آرٹ ورک اور تھیسس پروجیکٹس پیش کیے، جن میں 37 آرکیٹیکچر،...
    رومن ایمپائر بارہ سو برس تک قائم رہی۔ آج تک‘ کوئی بھی ریاست‘ کرہ ارض پر اتنے طویل عرصے تک زندہ نہیں رہی۔ رومن سلطنت کا رقبہ بھی محیر العقول تھا۔ عروج کے زمانے میں بیس ملین مربع میل پر محیط تھی۔ انسانی تاریخ کا جائزہ لیاجائے‘ تو اس سلطنت کے انمٹ نقوش آج بھی قائم ہیں۔ درالحکومت تو روم ہی تھا۔ جسے دنیا کا بہترین شہر بڑی آسانی سے کہا جا سکتا ہے۔ فوج اتنی مضبوط تھی کہ کوئی بھی اس کی طاقت کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا تھا۔ کوئی ملک عسکری لحاظ سے رومن سپاہ کا مقابلہ نہیں کر پاتا تھا۔ روم جانے کااتفاق ہو تو پانی کو عام شہریوں تک پہنچانے کا قدیم نظام دیکھنے کو...
    سائنس کے مطابق ہمارے دماغ کے چار گیئر ہیں۔ اگر ہم اپنی انگلی کان سے پیچھے کی طرف رکھیں۔یعنی کے سر کے پشت گدی کے تھوڑا اوپر۔اس جگہ پر دماغ کے اندر کی طرف بلیو ڈاٹ موجود ہے ۔ یہ نیلے رنگ کا ہے جہاں پر بہت سے نیورونز اکٹھے ہیں ۔ اس کولاطینی زبان میں بلیو ڈاٹ کہا جاتا ہے ۔ یہ تقریباً کچھ ملی میٹر جتنا حصہ ہے اور اس حصے کا ہمارے دماغ کی کارکردگی سے بہت گہرا تعلق ہے ۔ یہ ہمارے دماغ کا ماسٹر سوئچ ہے ۔ بالکل ایسے جیسے گاڑیوں میں گیئر باکس ہوتا ہے اور گیئر بدل کر ہم گاڑی کی اسپیڈ کو تیز کرتے ہیں یہ بات شہرہ آفاق خاتون سائنسدان نے...
    کوئی بھُولتا ہے تو بھُول جائے ، ہم مگر نہیں بھُول سکتے ۔ یہی کہ ساڑھے پانچ عشرے قبل یہ دسمبر کا منحوس مہینہ ہی تھا جب دُنیا کا سب سے بڑا اسلامی ملک، اسلامی جمہوریہ پاکستان، اپنوں اور پرائیوں کی سازشوں کے کارن دولخت ہو گیا تھا۔ اِس عظیم ترین قومی المئے میں اپنوں کی نااہلیوں، عاقبت نااندیشیوں اور نالائقیوں کا زیادہ حصہ تھا۔ دسمبر ہی میں بانیِ پاکستان کی ولادت ہُوئی تھی اور بد قسمتی سے اِسی مہینے میں اُن کا دیا اور بنایا گیا پاکستان ٹوٹ گیا۔پاکستان کے ٹوٹنے کا مطلب یہ تھا اور ہے کہ ہم نے بحیثیتِ مجموعی قائد اعظم کے دیے گئے عظیم الشان تحفے کی قدر نہیں کی ۔یہ بات بھی بھلائی نہیں...
    کوئٹہ کی اقبال انٹرنیشنل کانفرنس ذاتی طور پر میرے لیے بھی خوش گوار ثابت ہوئی۔ میری ملاقات ایک ایسی شخصیت سے ہوئی جس سے میری بچپن کی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ میرے پرائمری اور ہائی اسکول کے زمانے میں سرگودھا کے در و دیوار پر ایک پوسٹر کثرت سے دکھائی دیا کرتا تھا۔ پرانا ہو جاتا تو اسے تازہ کر دیا جاتا، یعنی اسی مضمون کا ایک اور پوسٹر بہار دکھاتا۔ مختلف تہذیبی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والے پوسٹر پر نک سک سے درست وردی میں ملبوس ایک چاک و چوبند شخص سلامی دیتا ہوا دکھائی دیتا۔تصویر والے چاک و چوبند شخص کا نام تھا کیپٹن ہارون الرشید تبسم۔ یہ کپتان ترقی کرتے کرتے میجر اور کرنل بھی بنا ہو...
    کراچی میں عام حادثات تو معمول ہیں ہی مگر اب مسلسل ٹرالروں و ٹینکروں کی زد میں آ کر اور شہر کے کھلے گٹروں میں گر کر ہلاکتوں پر سیاست تیزی سے پروان چڑھائی جا رہی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے میئر کراچی، کراچی کے امیر جماعت اسلامی اور ان کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما پیش پیش ہیں، جن کے پاس کوئی بلدیاتی عہدہ تو نہیں مگر قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں کراچی سے منتخب ارکان کی بڑی بلکہ سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ چوتھے نمبر پر چار ٹاؤنوں اور یوسیز میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی عہدیدار بھی موجود ہیں جو اپنے بلدیاتی کاموں سے کام رکھے ہوئے ہیں جن...
    MADINAH: اللہ کی خاص رحمت کا نزول آج مدینہ منورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹاؤں نے ڈیرے ڈالے اور گرج چمک کے ساتھ خوب جم کر بارش برسائی۔ مسجد نبوی شریفؐ میں بھی بارانِ رحمت خوب دھواں دھار ہوئی جس سے روضۂ اطہرؐ اور گنبدِ خضریٰ پر بارش کے قطرے برس کر روح پرور اور ایمان افروز مناظر پیش کر رہے تھے۔ بارش کے خوبصورت قطرے جب سبز گنبد پر گرے تو زائرین کی آنکھیں شکرِ الٰہی سے چمک اٹھیں۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود زائرین نے سجدہ شکر بجا لایا اور اللہ تعالیٰ کا خوب شکر ادا کیا کہ اس نے اپنے حبیبؐ کے شہر کو ایک بار پھر اپنی رحمت سے نوازا۔ بارش...
    اسلام ٹائمز: المعموری نے عراقی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ شام کے الہول کیمپ میں 25 سال سے کم عمر کے سینکڑوں نوجوان موجود ہیں اور امریکی انٹیلیجنس کے آلہ کار اور اسکی اتحادی تنظیموں کے افراد اس کیمپ میں رہنے والے لوگوں میں منظم طریقے سے خطرناک دہشتگردانہ خیالات کو ہوا دے رہے ہیں۔ اہلسنت دیالہ کے عالم نے تاکید کی: الہول کیمپ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے داعش کے شدت پسند نظریئے میں چوتھی نسل کی تعلیم ہے اور اس نظریئے کو فروغ دینے اور منظم کرنے میں امریکہ کا ہاتھ صاف ظاہر ہے۔ یاد رہے کہ اس کیمپ کا انتظام امریکی فوج سے وابستہ "سیرین ڈیموکریٹک فورسز" (SDF ملیشیا) کے نام سے مشہور مسلح...
    تعلیم و تدریس کو ایک معزز پیشہ سمجھا جاتا رہا ہے اور کسی شخص کا تعلیم کے پیشے سے وابستہ ہونا، اس کے ہی نہیں، اس کے پورے خاندان کے لیے نیک نامی کا باعث ہوا کرتا تھا۔ استاد صرف طالب علم کے لیے ہی قابل احترام نہیں ہوتا تھا بلکہ طلبا کے والدین بھی اپنے بچوں کے اساتذہ کے آگے بچھے جاتے تھے۔ اسی احترام کا نتیجہ تھا کہ ماضی میں جب اساتذہ کو دوسرے پیشوں کے مقابلے میں کم مشاہرے پر خدمات انجام دینا پڑتی تھیں تو اساتذہ اسے بخوشی گوارا کر لیا کرتے تھے کہ بلا سے پیٹ بھرے یا نہ بھرے عزت تو میسر آتی ہے کوئی زبان دراز تو نہیں ہوتی ،کسی کی پیشانی کے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں موثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9 جب کہ بلوچستان میں دو آپریشنز میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 12 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مختلف کارروائیوں کے دوران مارے جانے والے 26 دہشت گرد بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج تھے جو سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔  بلاشبہ ریاست کا یہ عزم قابلِ تحسین ہے کہ اب کسی بھی دہشت گرد، سہولت کار یا بیرونی سازشی کو...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں دونوں کی کورٹ میرج ہوئی تھی جس کے بعد دسمبر میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں  اور اس موقع پر خوبصورت تصاویر لی گئیں۔ نوبیاہتا جوڑے نے اپنی دلکش شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ سارہ اور کرش نے شادی کی تقریبات میں ہندو رسومات کے ساتھ نکاح کی تقریب بھی رکھی۔ نوبیاہتا جوڑے نے ہندو رسومات کے لیے سرخ روایتی ملبوسات کا انتخاب کیا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفید چمکدار لباس نے ان کی جوڑی کو نہایت خوبصورت انداز...
    پاکستان کو ایک ارب بیس کروڑ ڈالر امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر اور قدرتی آفات سے بچنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے لیے بیس کروڑ ڈالر کی رقم دینے پر اجلاس میں غور ہوگا۔ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق آئی ایم ایف رپورٹ جاری کرے، جس کے بعد پاکستان یہ رپورٹ جاری کر چکا ہے۔آئی ایم ایف اسٹاف مشن پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کر چکا ہے۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہا...
    وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے۔فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبے بننے سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں تین تین صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا، بلوچستان اور کے پی میں بھی تین تین صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔ 
    افسانہ نگار صائمہ صمیم کی سرکردگی میں ادب کی خدمت میں مصروف تنظیم چاک فکشن فورم نے کراچی کی ادبی دنیا میں تیزی سے اپنا مقام بنایا ہے، جس کا سبب اس تنظیم کی فعالیت اور اس کے تحت باقاعدگی سے منعقد ہونے والی ’’چاک اردو افسانہ کانفرنس‘‘ ہے، جو شہر کا ایک اہم اور قابل ذکر ادبی ایونٹ بن چکی ہے۔ 14 اور 15نومبر کو چوتھی چاک اردو افسانہ کانفرنس کا انعقاد ہوا، جسے ہر اعتبار سے ایک کام یاب اور ادب پرور اجتماع قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس کانفرنس کا احوال پیش خدمت ہے: پہلے دن کا احوال 14 نومبر 2025ء کا دن اردو افسانے کے نام تھا۔ چاک فکشن فورم کی جانب سے منعقدہ دو روزہ چاک...
    دنیا کی سائنسی تاریخ میں کبھی کبھار ایسے غیرمعمولی واقعات رونما ہوتے ہیں جو انسانی ذہانت کی نئی حدیں متعین کر دیتے ہیں۔ یہی کچھ بیلجیئم کے حیرت انگیز نوعمر سائنس داں لورنٹ سائمنز کے ساتھ ہوا، جس نے محض 15 سال کی عمر میں کوانٹم فزکس میں پی ایچ ڈی مکمل کرکے نہ صرف تعلیمی دنیا کو حیران کر دیا بلکہ مستقبل کے سائنسی افق پر اپنی موجودگی ایک روشن ستارے کی طرح ثبت کردی۔ یہ کارنامہ محض ایک بچے کی ذہانت کی جیت نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ جب کسی معاشرے میں مضبوط تعلیمی ڈھانچا، معاون نظام اور باصلاحیت والدین کی سرپرستی موجود ہو تو انسان کا جوہر کس قدر جلوہ گر ہو سکتا...
    ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سبکدوش ہونے والے یوکرین کے لیے نمائندہ خصوصی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدہ کے ‘انتہائی قریب’ ہیں اور اس کا انحصار صرف دو بڑے معاملات پر ہے جبکہ روس نے واضح کیا کہ امریکا کی چند تجاویز میں بنیادی اور انتہائی اہم نوعیت کی تبدیلیاں ضروری ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اگلے ماہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے امریکی نمائندہ خصوصی برائے یوکرین کیتھ کیلوگ نے ریگن نیشنل ڈیفنس فورم میں کہا کہ تنازع کے حل کی کوششیں "آخری 10 میٹرز" تک پہنچ چکی ہیں، جو ہمیشہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ کیتھ کیلوگ نے بتایا کہ اس وقت دو...
    شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان کی قومی، ملی اور عوامی مسائل پر جرات مندانہ پارلیمانی کردار اور اصولی مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل دور میں انکی استقامت اور ثابت قدمی قابل تحسین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کی جانب سے سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی اور سابق اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے اعزاز میں پانچ سالہ پارلیمانی مدت کی تکمیل پر سکردو میں ایک پُروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت بلتستان کے صدر و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے کی، جبکہ تنظیمی مسئولین اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں عوامی نمائندگان...
    کراچی: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو شہری کے ساتھ نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور سنا گیا۔ معاملہ منظرِعام پر آتے ہی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نازیبا زبان استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ اور ڈی آئی بی انچارج ساؤتھ سب انسپیکٹر کامران اشر کو فوری طور پر معطل کر کے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو واقعے کی مکمل انکوائری کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ نازیبا الفاظ...
    ایران کے دارالحکومت، تہران کی ایک مسجد میں اس ماہ کے شروع میں عبادت گزاروں کی قطاریں نظر آئیں۔ کچھ لوگ آسمان کی طرف منہ اٹھائے ہوئے تھے، جبکہ دوسرے سر جھکائے ہوئے دعا کر رہے تھے کہ بارش ہو جائے۔ ان کی دعائیں ایک بڑھتی ہوئی مایوسی کی علامت ہے۔ شہر ایک ایسے پانی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے جو اتنا شدید ہے کہ ایرانی صدر نے یہ تجویز کر دیا:شہر سے لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑ سکتی ہے۔ ہفتے گزرتے جا رہے ہیں، مگر بارش نہیں آ رہی۔خوف یہ ہے کہ اس وسیع اور پُر ہجوم شہر میں پانی بالکل ختم ہو جائے گا جس کے میٹروپولیٹن ایریا میں تقریباً ڈیرھ کروڑ لوگ بستے ہیں۔...
    کراچی: ڈیفنس میں اتوار کی شب ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 خیابان حافظ سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ نادر ولد جمن اور زخمی کی 27 سالہ علی اصغر ولد محمد نواز کے نام سے ہوئی۔ دوسری جانب گذری پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 24 سالہ حمید اللہ ولد محمد اکرم...
    پشاور: چمکنی میں ایکسائز پولیس کے ناکے پر نہ رکنے سے نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور مبینہ فائرنگ سے نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان چل بسا۔ تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی...
    TOKYO: جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی لڑاکا طیاروں نے جاپان کے اوکیناوا جزائر کے قریب پیش آنے والے دو خطرناک واقعات میں جاپانی فوجی طیاروں کو ریڈار کے نشانے پر لیا جبکہ چین نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیراعظم سانی تاکاچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ریڈار کا اس طرح نشانہ بنانا ایک خطرناک عمل ہے جو طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے ضروری حد سے تجاوز کر گیا اور اس انتہائی افسوس ناک واقعے پر چین سے باضابطہ طور پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ جاپان کے وزیرِ دفاع شن جیرو کوئی زومی نے ٹوکیو میں اپنے آسٹریلوی ہم منصب رچرڈ مارلس سے...
    کراچی:  گڈز ٹرانسپورٹرز نے بروز پیر سے غیر معینہ مدت تک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔  اس اعلان کا اظہار سابق رکن سندھ اسمبلی اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا۔ ملک شہزاد اعوان کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز نے پنجاب حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا، جس میں گاڑیوں کے خلاف درج ایف آئی آرز واپس لینے، گاڑیوں کو ناجائز روکنے کا سلسلہ ختم کرنے اور ڈرائیورز کی گرفتاریوں پر اعتراضات شامل تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے ڈرائیورز کو لاک اپ میں رکھا گیا جبکہ متعدد گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس معنقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی آئی جی نے شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت...
    مری : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف دورِ میں ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بہتر ہوا اور جہاں بھی وزیراعظم شہبازشریف کا طیارہ جاتا ہے اسے اس مملکت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول اور سلامی دی جاتی ہے۔  کوٹلی ستیاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے عوامی خدمت کے بجائے الزام تراشی، گالم گلوچ اور انتشار کی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ کی سیاست کرنے والے اب اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ...
    پشاور : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی اختلافات ختم کرنے اور آئین کی بالادستی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آئینی سربراہ ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہیں، حالانکہ وفاق اور صوبوں کو برداشت اور تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پشاور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے گورنر راج کو انتہائی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک صوبے میں لگانا ہے تو پھر گورننس کے مسائل کے باعث باقی صوبوں میں بھی یہی اصول لاگو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ آئین و قانون کی پابندی ہے، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر نہ سرمایہ کاری آتی ہے اور نہ ہی...
    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے  افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
    اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو متنازعہ ٹویٹ کیس کیس میں صفائی کا موقع نہ دینے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بار اعلامیہ میں کہا گیا کہ آج وکلا کیجانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد بار غیر قانونی اور غیر آئینی عمل پر آج ہڑتال کرے گی۔  بار نے کہا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اپنے معزز ارکان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملزم کو اپنی صفائی کا موقع نہ دیا جانا انصاف کے موثر فراہمی کے دعووں کی نفی ہے۔ بار نے عدالت کے ملزم کے ساتھ اس غیرمنصانہ رویے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد بار کے اراکین سمیت پوری وکلاء...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ ملاقات میں امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن...
    اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک ڈسٹرکٹ میں گزشتہ روز 5 دسمبر کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی انجام دی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سات خوارج ہلاک ہو گئے۔ دوسری انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی لکی مروت ڈسٹرکٹ میں کی گئی جس میں مزید دو خوارج سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں انجام کو پہنچ گئے۔ ہلاک شدہ بھارتی حمایت یافتہ...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ’سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ‘ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ ریپر نے کہا کہ ’’اردو رَیپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا‘‘۔ انہوں نے اس کامیابی کو خدا کا خاص کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ’’اگر آپ میرے خلاف ہیں تو...